1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب دل بدلتے ہیں تودنیابدل جاتی ہے

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏21 فروری 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    شاہ بخارا کے انتقال کے بعدادھم اسکاجانشین مقررہوگیایہ لڑکاجسکانام ادھم اس وقت کے باکمال بزرگ لعل شہبازقلندررح نے رکھاتھااب بخارااوربلخ کاحکمران بن گیایہ لڑکاایک پاکبازاورنیک حکمران ثابت ہواکہ جسکی رعایااسے قدرکی نگاہ سے دیکھتی اورمنزلت کرتی ایک دن اپنے مصاحب اورامراکوطلب کرکے کہاکہ "میرادل دنیاسے اچاٹ ہوگیاہے،اوریہ ذمہ داریاں اب میرے لیے بوجھ ہیں"۔
    سلطان کی یہ بات سن کرمصاحب حیران ہوگئے اورسمجھانے لگے کہ عوام آپ کے علاوہ کسی دوسرے کی بادشاہت کوقبول نہیں کریں گے۔سلطان نے جواب دیاکہ میں اب اس آوازکونظراندازنہیں کرسکتاہوں،میرے لیے یہ اب ممکن نہیں رہا۔امراکے پوچھنے کے باوجودبھی آپ نے ان سے کچھ نہ کہااوردرویشانہ لباس زیب تن کیادرباری سمجھے کہ انکی عقل میں کچھ خلل آگیاہے لیکن وہ کیاجانتے کہ انہوں نے دنیابیچ کرآخرت کمالی تھی۔
    اب وہ در در بھٹکتے رہے قلندررح کی تلاش میں آخربڑی مشقت کے بعدانہیں ڈھونڈلیااورانکے حلقہ ارادت میں شامل ہوگئے۔اپنے مرشدکے حکم پرخیرپورکی پہاڑی پرچلہ کش ہوئے باقی عمروہی گزاری خیرپورمیں ہی آپ رح کامزارمبارک ہے۔
    جب انسان کوخداکی معرفت مل جاتی ہے تواسکی نظرمیں دنیاکی قیمت ہیچ ہوجاتی ہے اسکے لیے اسکے رب کاقرب اوراسکی راضیت ہی مقصدحیات بن جاتاہے۔یقین والاایمان توقسمت والوں کوملتاہے کہ ایسے لگتاہے انسان جنت کوسامنے دیکھ رہاہے اورجہنم کوسامنے دیکھ رہاہے سچے مومن کی صبح وشام ایسی ہوتی ہے۔نگاہ مردمومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں۔خدامجھے بھی اورآپ کوبھی ایساہی یقین والاایمان عطاکرے اوردل میں اپنی اوراپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت موجزن کردے جوروح تک کی گہرائیوں میں اترجائے جسکے نزدیک دنیاکی حیثیت ریت کے باریک ترین زرے کے برابر بھی نہ ہو۔
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب دل بدلتے ہیں تودنیابدل جاتی ہے

    جزاک اللہ۔۔۔!!!
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب دل بدلتے ہیں تودنیابدل جاتی ہے

    جزاک اللہ
    نائس شیئرنگ
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب دل بدلتے ہیں تودنیابدل جاتی ہے

    بہت ہی اعلیٰ جی ، جزاک اللہ الخیر
     
  5. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: جب دل بدلتے ہیں تودنیابدل جاتی ہے

    زبیر احمد صاھب۔آپ نے بہت خوبصورت شیئرنگ کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں