1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏21 فروری 2012۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    مسلمانوں کاابتدائی دورایک سکون اورباہمی اتفاق واتحادپرمزین تھااوریہودیوں کوجزیرہ عرب سے نکال باہرکردیاگیاتھا۔اسلام لوگوں کے لیے ایک ایسامذہب تھاجوتیزی سے پھیل رہاتھاقیصروکسری کے تخت مسلمانوں کے پیروں تلے روندھے جارہے تھے۔جب مسلمان ایسے علاقوں میں داخل ہوئے جہاں کے لوگ اپنی ثقافت،رسم ورواج اورنظریات کولے کربڑے مضبوط واقع ہوئے تھے اسلام قبول کرنے کے بعدبھی وہ ان افکاراورخیالات کواپنے اذہان سے نکال نہ سکے ان افکاراورخیالات نے مسلمانوں کی متفق اورمتحدزندگی میں تفریق لے کرآگئی۔
    یہ موقع شرپسندوں اورنفس پرستوں کے لیے اہم تھالہذہ انہوں نے بدعات خرافات اورباطل نظریوں کومسلمانوں میں متعارف کرواناشروع کیا۔اب چونکہ اس کی شروعات وہ آپ ص کی ذات مبارکہ سے نہیں کرسکتے تھے کیوں کہ وہ محسوس کرتے تھے کہ یہ ایساہوگاکہ جیسے کسی نے آسمان پہ تھوک دیاہولہذہ انہوں نے آپ ص کی شریعت کے امین یعنی صحابہ کرام رض کی ذات مطہرہ کواپنے قبیح فعل کے لیے چنا۔
    جس بدبخت نے اس کے لیے اپنے قدم بڑھائے وہ عبداللہ بن سبانامی یہودی تھاپہلے اس نے حضرت عثمان غنی رض کے خلاف لوگوں کوبڑھکایااوراسے بلاآخرشہیدکروادیاجس کانتیجہ مسلمانوں کے لیےآج تک افتراکی صورت میں موجودہے
    پھرحضرت علی رض کی طرف غلط نظریات منسوب کیئے گئے انکی سیرت اورکردارپراپنے من پسندواقعات تھونپے گئے اورسادہ لوح مسلمانوں کوگمراہ کیاگیا۔
    یہ پروپیگنڈااس شدمدکے ساتھ پھیلائے گئے کہ حضرت علی رض کوانکے خلاف کاروائی کرنی پڑی اورانہیں آگ میں جلادیا۔ایک شیعہ عالم علامہ مجلسی نے اپنی کتاب بحارالانوارمیں ایک واقعہ لکھاہے کہ ایک شخص حضرت علی رض کے پاس آیااورکہنے لگاکہ مسجدسے باہرایسے لوگ ہیں جوعقیدہ رکھتے ہیں کہ آپ رض انکے خداہیں۔آپ رض نے انہیں بلایااورفرمایاکہ تم خداکی تباہی کے حقدارہو میں خدانہیں بلکہ انکاایک ادنی بندہ ہوں۔اللہ سے ڈرواورمجھ سے غلط عقیدہ رکھنے سے بچو۔
    وہی لوگ پھردوسرے اورتیسرے روزآئے اوراپنے عقیدے کودہرایااس پرآپ رض نے ان کوسخت الفاظ میں کہاکہ یااپنے عقیدے سے رجوع کروورنہ میں تمہیں آگ میں جلادوں گاجب وہ نہ مانے توانہین خندقیں کھدواکراسمیں آگ جلاکرسب کوجلادیا۔بعض کاخیال ہے کہ جلایانہیں تھاصرف دھواں دیاگیاتھا۔(بحارالانوار414/34)۔۔۔۔۔(واضح رہے آج بھی شیعہ حضرات اپنے علم اورامام بارگاہوں میں یاعلی مدداورعلی مشکل کشاجیسے کلمات فخریہ طورکندہ کرتے ہیں اورخودبھی ایسے کلمات پورے جوش میں بولتے ہیں).
    جس طرح سینٹ پال نے عیسائیت میں فتنہ اورافتراق پیداکیااسی طرح عبداللہ بن سبانے مسلمانون میں فتنہ پیداکیا۔یہ شخص نہایت خطرناک تھااوربڑی مکاری کے ساتھ یہ مسلمانوں کی صفوں میں داخل ہوااورباطل عقائد،فتنہ پردازی کاانجکشن مسلمانوں میں پیوست کیا۔
    ابن عبداللہ اشعری کتاب المقالات الفرق کے صفحہ 20میں فرماتے ہیں کہ یہ فرقہ سبیہ کہلاتاہے اسکاپورانام عبداللہ بن وہب راہبی ہمدانی تھا۔عبداللہ بن حرمی اورابن اسوداسکے رفقااورشریک سازش تھے۔ابن سباوہ پہلاشخص تھاجس نے اصحاب ثلاثہ اوردیگراصحاب پرسب و تشنیع کی۔ابان بن عثمان کے مطابق خداابن سباپرلعنت کرے جوحضرت علی رض کوخداکہتاہے جبکہ وہ خداکے مطیع بندے تھے ہم اس سے اپنی برات کااعلان کرتے ہیں۔(رجال کشی ص 107اور108)
    رجال الطوسی ص51میں ابن سبا کوغلوکرنے والااورکافرلکھاگیاہے اوررجال القہبائی میں بھی اس کے بارے میں یہی لکھاہواہے۔علامہ اربلی بھی اسکے متعلق یہی لکھتاہے۔اپنے پڑھنے والوں کومیں بتادوں کہ امام خمینی نے کتاب رجال کشی کوشیعیت کی ایک اہم کتاب بتایاتھااورپڑھنے والے جانتے ہیں کہ ایران ملک کی شیعوں کی نظرمیں کتنی اہمیت ہے اورشیعہ ایران کے انقلاب سے کتنے مسرورہیں اسی ملک کاایک روح اللہ سمجھاجانے والا جس کتاب کے بارے میں تعریف کرتاہے میں نے اسی کاحوالہ نظرخدمت کیاہے۔
    تعجب ہے کہ شیعہ حضرات اس شخص کے وجودسے ہی انکارکرتے نظرآتے ہیں اورکہتے ہیں کہ یہ شخص تھاہی نہیں بلکہ ایک فرضی کرداربنادیاگیاہے۔شیعیت یہودیت کی پیداوارنہیں ہے بلکہ یہ وہ مسلمان ہین جنہوں نے اسلامی شریعت کومضبوطی سے تھامے رکھااورجب آپ ص کاانتقال ہواتویک دم 1400صحابہ کرام کی جماعت مرتدہوگئی اورصرف اہل بیت اورچندصحابہ صراط مستقیم پررہے۔لیکن انکی جیدکتابیں کچھ اورکہتی ہیں میرے خیال میں اگرشیعہ علمابجائے مسلمانوں کی کتب کی غلط تشریحات کے اگراپنی ہی کتابوں کامطالعہ کریں توبہت حدتک اختلافات کاتدارک ممکن ہے۔علامہ ابتسام الحق کی بات یادآگئی کہ شیعہ حضرات وہ روایات جوانکے عقائدسے مناسبت نہین رکھتی ہیں انہیں نہین مانتے۔
    انکادعوی ہے کہ انہوں نے براہ راست احادیث اہل بیت یعنی خاندان محمدص لی ہیں لیکن راوی سارے شیعہ ہوتے ہیں۔جوکام سینٹ پال نے عیسائیوں کے ساتھ کیاوہی کام عبداللہ بن سبانے مسلمانوں کے ساتھ کیاسینٹ پال نے عیسائیوں میں پروٹیسٹینٹ فرقہ بنایاتوابن سبانے شیعہ فرقہ بنادیالیکن شیعہ اس سے انکارکرتے ہیں نہ صرف یہ بلکہ اس کے وجودکوہی دیومالائی گردانتے ہیں۔مولاناجھنگوی کے بقول یہ ایک ایسافرقہ ہے جس کی بنیاددھوکہ،فریب اورجھوٹ پررکھی گئی ہے۔
    تحریر:زبیراحمد
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    زبیر بھائی!
    آپ کی تحریر تحقیق کی حد تک سراہے جانے کے لائق ہے لیکن آخر تک پہنچتے پہنچتے تحقیق تنقید کی صورت اختیار کر گئی۔ جو کہ کچھ نامناسب ہے۔ کسی مسلک کو براہ راست حدف تنقید بنانے سے گریز کریں۔ کیوں کہ یہاں ہر مسلک کے دوست آتے ہیں اور ایسی باتوں سے بدمزگی پیدا ہو سکتی ہے کیوں کہ ہر مسلک کے پاس خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے کہ دلائل موجود ہوتے ہیں۔ امید ہے آپ محسوس نہیں فرمائیں گے اور میرا مطمع نظر سمجھ گئے ہوں گے۔
     
  3. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    بلال بھائی افسوس ہے کہ اس فورم کو بھی فرقہ وارانہ تخریب کاری سے آلودہ کیا جارہا ہے ، میری ایڈمن سے گذارش ہے کہ زبیر کی تمام پوسٹ کا جائزہ لیں ان کی ہر پوسٹ اشتعال انگیز ہوتی ہے
     
  4. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    میں بھی ایس کاشف صاحب سے متفق ہوں۔۔۔
    اُن سے ادب سے گزارش کی جائے کہ اپنی تحریریں دیکھ بھال کر یہاں پوسٹ کریں ۔۔۔اور فرقہ واریت پھیلانے سے گریز کریں
     
  5. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    پوسٹ لکھنے کامقصدفرقہ واریت پھیلانانہیں ہے،اگرایساہوتاتوپوسٹ میں اہلسنت اکابرین مطہرہ رح کی کتابوں کے حوالے ملتے نہ کہ شیعوں کے اگرآپ اسے فرقہ واریت سے تعبیرکرتے ہیں پھران کتابوں کے شیعہ مصنفین پربھی آپ یہی الزام لگائیں امام خمینی پربھی یہی الزام لگائیں۔ابن سباکے متعلق جوشیعہ کتابوں میں لکھاہے میں نے اسے سپردقلم کیاہے اگرآپ کواس سے اختلاف ہے توآپ اسکاحق رکھتے ہیں لیکن علمی اختلاف کریں نہ کہ معاملے کوکوئی اوررنگ دیں۔علمی اورصحت مندانہ بحث اسی کوکہتے ہیں۔آپ نے میری ہرپوسٹ کوفرقہ واریت کہہ دیاجوسراسرناانصافی ہے۔
    مجھے نہیں معلوم کہ آپ کومیری اس پوسٹ میں کونسی بات فرقہ واریت لگی۔ذرانشاندہی بھی فرمادیں۔
     
  6. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    زبیر احمد کی ہر پوسٹ میں فرقہ وارانہ رنگ ہوتا ہے۔۔۔اور اس دھاگہ میں کیسے لوگوں کے افکار کورٹ کررہا ہے ابتسام الحق جس کے باپ کو ایک دنیا جانتی ہے۔۔۔جو کہ کفر کے فتوؤں کی مشین تھا اور دوسرا حق نواز جھنگوی جو کہ ایک دہشت گرد تنظیم کا بانی تھا۔
     
  7. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    گزارش یہ ہے کہ میں نے ایک اورپوسٹ بھی لکھی ہے جس کاعنوان ہے "اہل بیت رح کاقرب صحابہ کرام رض سے"جس میں صحابہ رض سے اہل بیت رح کی محبت کاتذکرہ ہے اگرفرقہ واریت مقصودہوتاتواس پوسٹ کے لکھنے کاکوئی جوازنہیں ہوتا۔
    میں ابتسام الہی ظہیرکوجانتاہوں ابتسام الحق کون ہے مجھے نہیں معلوم جس کے حوالے دینے کاتذکرہ میرے فاضل دوست فرمارہے ہیں نہ ہی میں حق نوازجھنگوی کوجانتاہوں۔میں نے رجال کشی،بحارالانوار،رجال الطوسی وغیرہ کاحوالہ دیاہے جوشیعہ کتب ہیں۔اب اگرمیرے تاریخ کے دوست مجھ سے گلہ کررہے ہیں کہ آپ نے تاریخ کیوں لکھی تویہ گلہ ،گلہ تونہیں ہے ایک تاریخ ہے توان حقائق کومانناپڑے گااگرآپ نہیں مانتے تودلائل سے ثابت کریں کہ غلط ہے لیکن واضح رہے آپ کوپھرشیعہ تاریخ کی ان کتابوں کوبھی جھٹلاناپڑے گا۔
     
  8. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    سلام محترم زبیر صاحب! لگتا ھے آپ تاریخ اور حقیقت سےجاھل ھیں‌یاجھالت کا اظھار کر رھے ھیں۔
    شیعہ کو عبد اللہ بن سبا کی پیداور کھ کرآپ نے زیادتی کی ھے اور اندھے تعصب کا مظاھرہ کیاھے۔
    ھم فرض کر لیں‌عبد اللہ بن سبااک حقیقی شخص ھے تو پھربھی حقیقت یہ ھے کہ شیعہ کا وجود تواس وقت بھی تھا جب ابھی ابوبکر خلیفہ نہ بنا تھا۔ خلافت کا جھگڑا تو پیغمبر اکرم ص کی وفات کے فورا بعد شروع ھوا تھا جبکہ رسول خدا کی تدفین بھی نہ ھوئی تھی۔
    شیعوں‌کا دعوی یہ ھے کہ خود رسول خدا نے امام علی ع کو غدیرخم میں‌خلیفہ معین کیا۔
    علامہ مجلسی کی جو بات آپ نے نقل کی ھےاس کوتو شیعہ بھی مانتے ھیں۔ اس حدیث سےعبد اللہ بن سبا کا کردار کھاں نظر آتا ھے؟ یہ غالی فرقہ ھے جو مولا علی کو خدا مانتے ھیں۔۔ ۔ ۔ جبکہ شیعہ علی بن ابیطالب کو پیغمبر اکرم کا حقیقی جانشین مانتے ھین اور بس۔ اور اس بات پر شیعوں کےپاس مضبوط دلائل ھیں۔
     
  9. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیاعبداللہ ابن سباایک دیومالائی کردارتھا؟تحریر:زبیراحمد

    السلام علیکم۔ اس متنازعہ موضوع کو مقفل کیا جارہا ہے۔ اور ہر دوطرفہ نکتہء نظر کے حامل صارفین کو تنبیہ کی جاتی ہے آئندہ ایسے اختلافی موضوعات پر بحث و تمحیص سے اعراض کیا جائے۔ شکریہ ۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں