1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏21 جنوری 2012۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    چند روز پہلے یہ خبر آئی کہ پاکستان میں سنی مسلک کے مسلمانوں کی ایک تنظیم سنی اتحاد کونسل نے 2009 میں ، شدت پسندی، خودکش حملوں کے خلاف اور ملک کی فوج کے حق میں "قومی پرچم ریلی " کے نام سے راولپنڈی میں مظاہرہ کرنے کے لیے امریکہ سے 36,607.00 ڈالرز کی رقم وصول کی تھی ۔

    [​IMG]

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ یا اس کے کسی ممبر نے امریکہ سے کبھی بھی مالی امداد لینے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے تنظیم کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

    خدانخواستہ اگر واقعی ایسا ہے تو، یہ خبر اس لحاظ سے تشویشناک ہے کہ اسکی وجہ سے اہل سنت کی بدنامی کا خدشہ ہے، اور اگر یہ جھوٹ ہے تو اسکے اثرات کو زائل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل کے لیڈرز کو سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی۔ قبل اسکے کہ اس معاملے میں غیر جانبدارانہ طورپر سچ جاننے کی کوشش کی جائے، آئیے ذرا اس واقعے کی میڈیا کوریج کا جائزہ لیتے ہیں:
    1۔ بی بی سی اردو


    2۔ روزنامہ ایکسپریس


    3۔ روزنامہ نوائے وقت

    ڈالر لینے کا الزام ، سچ کیا ہے؟
    عزیز دوستو ، اس طرح کی خبریں واقعتاً ایک محب وطن پاکستانی کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں ، کیونکہ اس سے نہ صرف اہل سنت بلکہ پورے پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے ۔ اسلئے ضروری معلوم ہوا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے اس معاملے میں سچ کو تلاش کیا جائے ۔

    14 اگست 2009ء کو راولپنڈی میں قومی پرچم ریلی کا انعقاد - سچ یا جھوٹ؟
    اوپر نمبر 3 پر نوائے وقت کی خبر میں ہم دیکھتے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ :
    "امریکہ کا الزام اس لئے بھی بےبنیاد ہے کہ 14 اگست 2009ء کو راولپنڈی یا ملک کے کسی بھی حصے میں سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے کوئی ریلی یا پاکستان فلیگ مارچ نہیں ہوا"

    معزز قارئین ، اس بات کی تصدیق کیلئے 15 اگست 2009ء کے اخبارات دیکھ کر انکشاف ہوا کہ سنی اتحاد کونسل کا مبینہ بیان اخبارات کے مطابق صریح جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ اس تاریخ میں راولپنڈی میں قومی پرچم ریلی یعنی Pakistan Flag March، کی میڈیا کوریج موجود ہے، ملاحظہ فرمائیں روزنامہ ایکسپریس 15 اگست 2009ء صفحہ نمبر 2 پر موجود یہ خبر:

    معزز قارئین ، یہاں سے عقدہ کھلتا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پر لگنے والے الزام میں کچھ نہ کچھ سچائی ضرور موجود ہے ، چنانچہ مزید تحقیق کیلئے آگے بڑھتے ہیں۔

    سنی اتحاد کونسل کے دو رہنماؤں کی معطلی
    تازہ خبر ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے دو رہنماؤں صاحبزادہ صفدر شاہ اور صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی کو اپنے عہدوں سے معطل کردیا گیا ہے ، ملاحظہ فرمائیں :

    اس خبر کو سرسری طور پر ملاحظہ کریں تو ایک عام آدمی شاید اس خبر کا سنی اتحاد کونسل سے تعلق نہ سمجھ سکے ۔ اس تعلق کو سمجھنا ہو تو پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ سنی اتحاد کونسل ایک اتحاد کا نام ہے جوسنی مسلمانوں (عرف عام میں بریلوی مکتبہ فکر) سے تعلق رکھنے والی آٹھ جماعتوں پر مشتمل ہے ، جن میں عالمی تنظیم اہل سنت ، جمعیت علمائے پاکستان ، مرکزی جماعت اہل سنت ، سنی تحریک ، کاروان اسلام ، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان ، نظام مصطفےٰ پارٹی اور جماعت اہلسنت شامل ہیں ۔ حوالہ کیلئے دیکھئے :
    http://criticalppp.com/archives/26956

    اب آپ دوبارہ روزنامہ ایکسپریس 15 اگست 2009ء کی اوپر موجود خبر کو دیکھیں تو یہ دونوں رہنما یعنی صاحبزادہ صفدر شاہ اور صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی صاحب راولپنڈی میں طالبان کے خلاف منعقدہ قومی پرچم ریلی سے خطاب کرنے والے رہنماؤں میں سرفہرست نظر آرہے ہیں ، اور یہ کوئی عام کارکن نہیں بلکہ جماعت اہل سنت کے نائب ناظم اعلیٰ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں ، جنہیں امریکہ سے ڈالر لینے کے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ واللہ یہ سب جان کر دل زخمی ہوگیا کہ اہل سنت تو امت مسلمہ کے سوادِاعظم کا نام ہے ، مگر سواداعظم کے یہ قائدین اہل سنت کا نام کیا خوب روشن کررہے ہیں ۔ ۔ ۔ افسوس ، صد افسوس ، اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے !!!
    آئیے ، اب اس معاملے کو مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
    سنی اتحاد کونسل کے نام پر ڈالر وصول کرنیوالا کون؟
    قارئین کرام ، یہ ہے وہ امریکی ویب سائیٹ جس پر سنی اتحاد کونسل کو دی گئی رقم کی تفصیل موجود ہے
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    یہاں جو چیز قابل توجہ ہے ، وہ ہے اسمیں موجود ایڈریس جو سرخ رنگ میں نظر آرہا ہے :
    Recipient Name Sunni Ittehad Council
    Recipient Address Line 1 38-C, Garden Villas, Adhyala Road,


    Major Agency 19: Department of State
    Agency Code 1900: STATE, Department of
    Agency Name DEPARTMENT OF STATE
    Federal Award ID SPK33010GR009

    اب ہم اوپر موجود ایڈریس 38-C, Garden Villas, Adhyala Road, کو گوگل پر سرچ کریں تو یہ صفحہ ظاہر ہوتا ہے:
    [​IMG]

    - - - باقی دوسری قسط میں ، انشاءاللہ تعالیٰ - - -

    اہم گزارش : موضوع چونکہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے ، لہٰذا سب دوستوں سے گزارش ہے کہ جب تک یہ مضمون مکمل پوسٹ نہ ہوجائے ، کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کریں ، تاکہ ہماری جلد بازی یا بے احتیاطی سے اس معاملے کو غلط رنگ نہ مل سکے ، شکریہ ۔ والسلام۔:91:
     
  2. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    - - - - - گزشتہ سے پیوستہ - - - - -
    قارئین کرام ، اوپر موجود سرخ باکس میں موجود اس لنک پر کلک کریں تو یہ صفحہ ظاہر ہوتا ہے:

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    قارئین کرام ، اخباری اطلاعات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے سارے معاملے پر امریکی سفارتخانے سے وضاحت مانگی ہے ۔ معلوم نہیں امریکہ اس بارے میں انکو کوئی جواب دیتا ہے یا نہیں ، مگر ہم یہاں اس معاملے میں کڑی سے کڑی ملا کر حتی الامکان سچ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

    امریکی ویب سائیٹ USA Spending پر سنی اتحاد کونسل کا جو ایڈریس موجود ہے ، یعنی 38-C, Garden Villas, Adhyala Road ، اوپر موجود دوسری سائیٹ Domain Whois - World Islamic News Info سے انکشاف ہوتا ہے کہ اس ایڈریس سے متعلق شخص کا نام Mudassir Peer ہے ، جس کے نام پر مذکورہ رقم سنی اتحاد کونسل کو دی گئی ہے۔ ساتھ ہی انکا فون نمبر اور ای میل بھی لکھا ہوا ہے۔
    پیر مدثر کون ہیں؟
    قارئین کرام ، اس انکشاف کے بعد جب ہم اس لنک پر موجود روزنامہ ایکسپریس 15 اگست 2009 کی یہ خبر:
    [​IMG]

    دیکھیں تو حیرت کی انتہا نہیں رہتی کہ یہی پیر مدثر جنکا نام اوپر امریکی ویب سائیٹ پر موجود ہے ، راولپنڈی میں 14 اگست 2009 ء کو منعقد ہونے والی "قومی پرچم ریلی" سے خطاب کرنے والے سنی اتحاد کے رہنماؤں میں نمایاں طور سے موجود ہیں ۔ ۔ ۔ ۔؟ سرخ باکسز میں موجود دو اور نام سنی اتحاد کے قائدین صاحبزادہ صفدر شاہ اور فضل الرحمان اوکاڑوی کے ہیں ، جنہیں اس واقعہ کے بعد اپنے عہدوں سے معطل کردیا گیا ہے۔ ان سب شواہد کا مطلب آپ خود سمجھ لیجئے !!!

    عزیز ساتھیو !
    اگر آپ گوگل پر Mudassir Peer لکھ کر سرچ کریں تو یہ صفحہ ظاہر ہوتا ہے ، اور اسمیں ظاہر کئے گئے لنکس پر کلک کریں تو مذکورہ پیر مدثر صاحب کے بارے میں بہت سی تفصیلات ظاہر ہوجاتی ہیں :
    [​IMG]

    پیر مدثر صاحب کا فیس بک پیج:
    یہ ہے پیر مدثر صاحب کا فیس بک پیج
    [​IMG]

    - - - باقی تیسری قسط میں ، انشاءاللہ تعالیٰ - - -

    اہم گزارش : موضوع چونکہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے ، لہٰذا سب دوستوں سے گزارش ہے کہ جب تک یہ مضمون مکمل پوسٹ نہ ہوجائے ، کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کریں ، تاکہ ہماری جلد بازی یا بے احتیاطی سے اس معاملے کو غلط رنگ نہ مل سکے ، شکریہ ۔ والسلام۔
     
  3. محمدافضل
    آف لائن

    محمدافضل ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2012
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    [FV][/FV]ماشآءاللہ:a191:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    اعتبار کریں تو کس پر کریں
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    اکرم بھائی بہت شکریہ
    جمعیرات کے بولتا پاکستان میں ایک عیسائی عورت کا حوالہ دیا گیا تھا کہ اس عورت کے توسط سے رقم فراہم کی گئی۔ اس عورت کو لائن پر لیاگیا تھا اس نے اس بات کی تردید کی تھی۔ اکرم بھائی! آپ جمعرات کا پروگرام ضرور دیکھیں اور صورتحال مزید واضح کریں
    لنک یہ ہے
    http://www.awamonline.com/Thread-Bolta-Pakistan-19th-January-2012?action=lastpost
     
  6. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    - - - - - گزشتہ سے پیوستہ - - - - -

    پیر مدثر صاحب کی ویب سائیٹس:

    [​IMG]http://www.peermudassir.com/


    http://www.circle.org.pk/
    [​IMG]


    مزید شواہد جن سے پیر مدثر صاحب کا سنی اتحاد کونسل سے قریبی تعلق واضح ہوتا ہے:
    [​IMG]
    یاد رہے کہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم ، سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین ہیں۔
    حوالہ کیلئے: http://www.shahjee.net/news/2011/07-06-2011.htm
    [​IMG]
    یاد رہے کہ یہ وہی صاحبزادہ صفدر شاہ ہیں جنہیں چند روز پہلے اپنے عہدے سے معطل کیا گیا ہے۔
    جسکا حوالہ اوپر دیا جاچکا ہے ۔

    پیر مدثر صاحب کے امریکی حکومت سے روابط پر موجود شواہد:
    [​IMG]

    یہ ویڈیو پیر مدثر صاحب کی ویب سائیٹ پر موجود ہے ۔ اس میں مسز ہلیری کلنٹن سے سوال و جواب کی نشست کے دوران پیر مدثر صاحب ہلیری کلنٹن کو بتا رہے ہیں کہ انکے امریکن ایمبسی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں:

    http://www.youtube.com/watch?v=UfzpoWveCcU&context=C3151b24ADOEgsToPDskLtFYwdHOVcpaX70eswWsSD


    پیر مدثر صاحب کے فیس بک پیج پر اسی ویڈیو کا یہ لنک ہے:

    سنی اتحاد کونسل کے اہم لیڈر پیر مدثر شاہ اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مسز ہلیری کلنٹن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیل:

    عزیز ساتھیو ، سوال و جواب کی اس نشست ( جسکی ویڈیو اوپر موجود ہے) میں سنی اتحاد کونسل کے اہم لیڈر پیر مدثر شاہ اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں ۔ اس گفتگو کے اصل انگریزی متن کو ہی ترجمہ کئے بغیر یہاں پیش کر رہا ہوں ، تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔
    Peer Mudassir Shah: My name is Peer Syed Mudassir Shah, I am from CIRCLe. I have some interactions with your embassy’s Public Affairs Office, especially, the Community Engagement Component of that office and I must say: It was great to work with them and understand their things. I’d like to ask one thing: “What is US government doing to help organic voices inside Pakistani Civil Society and community against violent extremism to prevent Pakistani citizen, army and law enforcement personnel?

    Hillary Clinton: That’s an excellent question, and I thank you for your kind words about our embassy or about our interactions with you, and I think your question leads to really a reference, I want to make to civil society, here in Pakistan and to our embassy and our efforts in our State Department. We have, for many years, worked to support Civil Society, here in Pakistan, but I have reached the conclusion, we must do even more. We need guidance, directions and suggestions from civil society itself.
    You know, if you look at the vibrancy of Pakistani culture, there is so much interactions and this is certainly not a shy society, as I have learned over the years. You have a very dynamic, free press, you have a lot of people who are speaking out on all kinds of issues, but I worry about the intimidation factor from the extremists. People should be able to express in a democracy competing views, and you may disagree taking that person to talk, but that should not be the reason for murder, and it should not be, as I tragically saw, the death of Governor Taseer, Minister Bhatti and others, who have a right, as Pakistani citizen to express their views.
    So, if civil society gets intimidated and your space shrinks, the society itself suffers, not the just the individuals. So, our Ambassador Munter and I were actually talking about this, just yesterday and we are going to be seeking advice from you, what more we can do, to support civil society and different points of view, within your country.


    عزیز ساتھیو ، اب تک ممکنہ حد تک انٹرنیٹ پر موجود شواہد کی مدد سے سچ تک پہنچنے کی سعی کی گئی ہے ، مگر خیال رہے ، ابھی مضمون مکمل نہیں ہوا ۔ کچھ مزید شواہد کے بعد اس سارے معاملے میں اپنی محتاط رائے کا اظہار کرنا ابھی باقی ہے اور پھر آپ سب ساتھیوں کے تبصرہ جات کی بھی ضرورت ہوگی ، مگر ذرا سا انتظار اور ۔ ۔ ۔ ۔
    - - - - جاری ہے - - - - -​
     
  7. قاری عبداللہ
    آف لائن

    قاری عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2012
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    آپ لوگ کسی ایک آدمی کے خلاف مہم کیوں چلا رہے ہیں۔
    میں نے امریکی ویب ساعٹ دیکھی ہے۔ اس پر تو کچہ ہے ہی نہیں۔
     
  8. قاری عبداللہ
    آف لائن

    قاری عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2012
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    بلکہ ابھی میں اس کے فیس بک دیکھی۔ وہ تو ڈاکٹر صاحب کو شیخ الاسلام لکھتا ہے۔کہیں آپ کسی غلط آدمی کو ان لوگوں سے تو نہیں ملا رہے۔ جو ڈاکٹر صاحب کی خامخواہ مخالفت کر رہے ہیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے ان شاہ صاحب سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا موقف لیا ہے؟ میرا خیال ہے سادات کا ایک مقام ہے۔ اور کہیں ہم آقا کی آل سے نا انصافی نہ کر بیٹھیں۔
     
  9. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    پیارے بھائی ، آپکو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ یہاں کسی کے خلاف مہم نہیں چلائی جارہی ہے ، بلکہ صرف سچ جاننے کی سعی کی جارہی ہے، اگر آپ کے پاس اس بارے میں کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں تو آپکو بھی دعوت ہے کہ سچ جاننے میں سب دوستوں کی مدد کریں۔

    میں نے ابھی تک اپنی طرف سے کچھ پیش نہیں کیا ، صرف انٹرنیٹ پر موجود شواہد کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ خیال رہے کہ میں نے اس معاملے کی حساسیت کی بنا پر پہلی ہی پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ "مضمون مکمل ہونے تک کسی بھی تبصرے سے گریز کریں" ، کیونکہ اپنی محتاط رائے کا اظہار میں اس مضمون کے آخر میں کروں گا ، انشاءاللہ تعالیٰ ۔

    آپ نے لکھا کہ امریکی ویب سائیٹ پر کچھ نہیں ہے ، تو عرض یہ ہے کہ سب شواہد اصل ویب سائیٹس سے sreen images کے ذریعے یہاں پر لگائے ہیں ، مگر ہوا یہ ہے کہ پہلے یہ سب اسی طرح سے ڈسپلے ہورہا تھا، جس پر اور بھی بہت سے فورمز میں بہت سے لوگوں نے لکھا ، مگر اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر پہلے کی طرح ڈسپلے نہیں ہورہا یعنی کچھ مقامات پر ویب سائیٹس کے منتظمین کی جانب سے ایڈیٹنگ کردی گئی ہے ۔ اس سے ان شبہات کو اور تقویت ملتی ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے ۔

    سنی اتحاد کونسل اور اسکے قائدین خاص طور پر پیر مدثر صاحب کا ان سب شواہد پر تبصرہ جاننے کی سب دوست خواہش رکھتے ہیں ، اور انصاف کا تقاضا بھی ہے ۔
    پھر اس معاملے کی تحقیقات کی غرض سے سنی اتحاد کونسل نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی ، اس کی رپورٹ آنے کا ابھی تک انتظار ہے۔
    جن دو قائدین کو اس وجہ سے اپنے عہدوں سے معطل کیا گیا ہے ، انکا موقف جاننے کی بھی ہمیں خواہش ہے۔
    امریکی سفارتخانے کو جو خط لکھا گیا ہے ، اسکے مندرجات کیا ہیں اور اسپر امریکی سفارتخانے کا کیا ردعمل ہے ، پھر اس پر سنی اتحاد کونسل کا آئیندہ کا لائحہ عمل کیا ہے - ان سب باتوں کا ابھی انتظار ہے۔

    ان سب نقاط پر میں بھی حتی الامکان حد تک سعی کروں گا ، انشاءاللہ ، مگر باقی دوست اور خصوصاً آپ بھی اس سلسلے میں کچھ مدد فراہم کرسکتے ہیں تو بسم اللہ۔
    خوش رہیں :dilphool: والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔:91:
     
  10. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    محمد اکرم صاحب آپ جب خود ایک نتیجے پر نہیں پہنچیں ہیں تو پھر یہ سب کچھ چہ معنی دارد؟؟؟؟؟
    اس طرح تو آپ اہل سنت والجماعت کو بدنام کررہے ہیں۔۔۔۔
    ایک بات یاد رکھیں کہ جب کوئی بھی اس قسم کی تحقیق کرتا ہے تو مکمل تحقیق کے بعد ہی اپنی رپورٹ پیش کرتا ہے آپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ انتظار کریں انتظار کریں ۔۔۔۔۔۔آپ اہل سنت والجماعت کو بندنام کرتے رہیں اور ہم انتظار کرتے رہیں واہ کیا منطق ہے؟؟؟؟
     
  11. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    - - - - - گزشتہ سے پیوستہ - - - - -
    Anti Taliban, National Flag March یعنی طالبان مخالف قومی پرچم ریلی کے بارے میں مزید شواہد:
    عزیز دوستو ، آپکو یاد ہوگا کہ سنی اتحاد کونسل کے قائدین نے کہا تھا کہ اس نام سے کوئی ریلی راولپنڈی میں تو کیا پورے ملک میں کہیں نہیں ہوئی۔ اس پر اوپر حوالہ دیا جاچکا ہے کہ سنی اتحاد کے قائدین کا یہ بیان صریح جھوٹ پر مبنی ہے۔


    آپکو حیرت ہوگی کہ پیر مدثر صاحب کی اپنی ویب سائیٹ پر اسی ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں ، ملاحظہ فرمائیں:​
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    عزیز ساتھیو ، ان تصاویر میں جو جھنڈے نمایاں ہیں ، وہ سنی تحریک ، انجمن طلبہ اسلام اور کرسچن پروگریسو موومنٹ کے ہیں ۔ ریلی کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے قائدین کررہے ہیں ، جنمیں پیر مدثر صاحب نمایاں ہیں۔ علاوہ ازیں کرسچن پروگریسو موومنٹ کی لیڈر نائلہ جوزف دیال صاحبہ بھی نمایاں نظر آرہی ہیں۔
    اب اس ریلی کی ویڈیوز ملاحظہ فرمائیں ۔ یہ بھی پیر مدثر صاحب کی اپنی ویب سائیٹ پر موجود ہیں:
    [​IMG]
    [ان ویڈیوز میں جو ملی نغمے موجود ہیں ، بڑے متاثر کن الفاظ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں، مثلاً سنی اپنی جان لٹائیں گے ، لٹائیں گے ۰ ۰ ۰ پاکستان بنایا تھا ، پاکستان بچائیں گے
    اور پاکستان ، پاکستان، پاکستان پاکستان ۰ ۰ ۰ بنے تو خلد کا ٹکڑا ، اے میری جان پاکستان ۰ ۰ ۰ نبی کے چاہنے والوں کا ہے ارمان پاکستان- - - - یہ ملی نغمات سن کر ایک عجیب کیفیت قلب پر طاری ہوجاتی ہے ، جب یہ خیال آتا ہے کہ یہ سب نغمے تیار کرنے میںامریکی ڈالرز لگے ہوئے ہیں ، یقین جانیں دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کاش ان ملی نغمات کے پیچھے صدق و اخلاص کی قوت بھی کارفرما ہوتی ، اے کاش !!!]

    کیا ان صریح شواہد کے بعد بھی سنی اتحاد کونسل کے محترم قائدین کے بیان کو سچ ماننے کی کوئی گنجائش باقی رہ جاتی ہے ؟

    آئیندہ قسط میں انشاءاللہ تعالیٰ ہم محترمہ نائلہ جوزف دیال کے حوالے سے کچھ شواہد پیش کریں گے ، راشد بھائی کے سوال کے جواب میں ۔
    - - - جاری ہے - - -
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    بہت معزرت کے ساتھ مگر محترم جناب محمد اکرام صاحب نا صرف فیصلے پر پہنچ چکے ہیں بلکہ فیصلہ کرنے کے بعد ہی اپ نے اس لڑی کی ابتداء کی ہے ، سنی اتحاد کونسل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور میں اس کے قائدین کو جانتا تک نہیں ہوں مگر میرے نزدیک یہ بات زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ اگر غیر ملکی اور غیر مسلم کسی پر الزام لگاتا ہے اور جس پر الزام لگاتا ہے وہ میرا ہم وطن اور مسلمان ہے تو میں اپنے مسلمان بھائی کی بات پر زیادہ یقین کروں گا ( البتہ اگر الزام لگانے والا اپنے الزامات کا ثبوت پیش کر دے تو وہ الگ بات ہو گی یا خود مسلمان بھائی کی قول و فعل سے اس کی تصدیق نہ ہو جائے )
     
  13. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    نائلہ جوزف دیال کون ہیں ؟اور انکا سنی اتحاد کونسل کے امریکہ سے ڈالر لینے والے ایشو سے کیا تعلق ہے؟

    السلام علیکم ۔ راشد بھائی ، آپ نے اوپر "بولتا پاکستان" کے جس پروگرام کا حوالہ دیا ہے ، وہ مکمل دیکھا ہے ۔ اسکے مطابق اس عیسائی عورت کا نام محترمہ نائلہ جوزف دیال ہے ۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین جناب صاحبزادہ حاجی فضل کریم صاحب نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جس امریکی گرانٹ کا چرچا ہورہا ہے ، وہ اس عیسائی خاتون کو دی گئی ہے ۔ چنانچہ بولتا پاکستان کی ٹیم نے اس خاتون کو لائن پر لیا اور یہی بات پوچھی ، مگر اس خاتون نے اسکی تردید کردی ۔

    قبل اسکے کہ اس معاملے میں محترمہ نائلہ جوزف دیال صاحبہ کے اس معاملے میں ملوث ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے ، مناسب ہوگا کہ پہلے انکا تعارف پیش کیا جائے۔
    محترمہ نائلہ جوزف کرسچن پروگریسو موومنٹ کی لیڈر ہیں اور پاکستان میں کرسچن کمیونٹی کے حقوق کے حوالے سے ایک تحریک کی قیادت کررہی ہیں۔ مزید تعارف انکی ویب سائیٹ سے مل سکتا ہے ، جس کا لنک نیچے موجود ہے:

    [​IMG]
    http://www.cpmpakistan.com/


    محترمہ نائلہ جوزف دیال صاحبہ کی سنی اتحاد کونسل کے قائدین کے ساتھ ، ایک تقریب کے دوران لی گئی یہ تصاویر محترم پیر مدثر صاحب کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں ، ملاحظہ فرمائیں:
    [​IMG]

    [​IMG]

    اسکے علاوہ اوپر موجود طالبان مخالف قومی پرچم ریلی منعقدہ راوالپنڈی مورخہ 14 اگست 2009 کی تصاویر اور ویڈیو میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مذکورہ ریلی کی قیادت کرنے والے لیڈرز میں پیر مدثر شاہ ، صاحبزادہ صفدر شاہ ، علامہ حیدر علوی اور فضل الرحمان اوکاڑوی وغیرھم کے علاوہ محترمہ نائلہ جوزف دیال صاحبہ بھی شامل تھیں ۔ اس سے زیادہ کوئی اور شواہد مجھے نہیں مل سکے۔
     
  14. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    اس ایشو پر میری ناقص رائے:

    عزیز ساتھیو ، اس حوالے سے جتنے شواہد مجھے مل سکے ، پوری دیانتداری کے ساتھ آپکی خدمت میں پیش کردیے ہیں۔ حتی الامکان حد تک کوشش کی ہے کہ حقائق کے منافی یا غیر منصفانہ تبصرہ یا کسی بھی قسم کے نازیبا کلمات سے گریز کیا جائے ، کیونکہ ہمارا مقصد خدانخواستہ کسی کی دل آزاری یا تضحیک ہرگز نہیں ، بلکہ اصلاح کی خاطر سچ کو جاننے اور اسکی روشنی میں عوام اہلسنت کے شعور کی بیداری اور اپنا آئیندہ لائحہ عمل وضع کرنے میں حتی الامکان مدد فراہم کرنا ہی ہے۔ یہ تحقیق صرف اور صرف ربِّ کریم عز وجل کی رضا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی نصرت کے جذبے کے ساتھ اور بارگاہِ الوہیت میں جواب دہی کے یقین کے ساتھ آپکی خدمت میں پیش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی خطاؤں کو معاف فرمائے اور آئیندہ کیلئے اصلاحِ احوال کی توفیق دے ، آمین۔

    اوپر پیش کیے گئے تمام شواہد کی روشنی میں کچھ امور تو بالکل واضح ہوچکے ہیں ، مگر کچھ امور ابھی تک پردہ اخفاء میں ہیں ، کیونکہ آپ اور ہم اس سارے معاملے میں ذاتی طور سے نہ فریق ہیں اور نہ گواہ اور نہ ہمارے پاس اتنے وسائل یا اختیارات ہیں کہ تمام فریقوں سے ذاتی طور پر سوال وجواب کرسکیں۔ یعنی جو کچھ ابھی تک ہمارے سامنے آسکا ہے ، وہ صرف آدھا سچ ہے ، اور باقی آدھا سچ پردہ اخفاء میں ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو باقی کا آدھا سچ بھی اپنے وقت پر منظرعام پر آجائیگا۔
    جو امور متحقق ہوچکے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں:
    گمان غالب یہی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے کچھ قائدین سازش کے نتیجے میں یا پھر اپنی ہی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے امریکہ کے ہاتھوں استعمال ہوئے ہیں ۔ اس میں اصلاً کون کون سے قائدین شامل ہیں ، اس بارے میں حتمی طور سے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا ، مگر دستیاب شواہد کی روشنی میں پیر مدثر شاہ صاحب سرِ فہرست معلوم ہوتے ہیں ، مگر انکا اس معاملے میں موقف جانے بغیر کوئی حتمی رائے قائم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے پاکستان میں مقیم اس معزز فورم کے اراکین کچھ مدد فراہم کرسکیں تو تب کچھ بہتر رائے دی جاسکے گی ، نہیں تو پھر آنے والے وقت میں مزید حقائق کے منظر عام پر آنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ تب اسی لڑی میں اس پر گفتگو ہوسکتی ہے۔

    دوسرے ممکنہ ناموں میں صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی ، فضل الرحمان اوکاڑوی ، حیدر علوی اور نائلہ جوزف دیال شامل ہوسکتی ہیں ۔ اسلئے سنی اتحاد کونسل کی مرکزی قیادت کو ان سب حضرات کو فی الفور شامل تفتیش کرنا چاہیئے۔

    سنی اتحاد کونسل کی مرکزی قیادت کو سواد اعظم اہل سنت کے خوشنما چہرے پر لگنے والے اس داغ کو دھونے اور اپنی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انکو چاہیئے کہ امریکی سفارتخانے کو لکھے جانےوالے خط کے مندرجات (اگر واقعی میں بھیج دیا گیا ہے ) ، اس پر امریکی سفارتخانے کا جواب اور تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل رپورٹ کو فی الفور عوامِ اہلِ سنت کے سامنے میڈیا کے ذریعے پیش کریں، تاکہ آئیندہ کیلئے ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

    سنی اتحاد کونسل کی مرکزی قیادت کو چاہیئے کہ 14 اگست 2009 کو راولپنڈی میں منعقدہ مذکورہ "طالبان مخالف قومی پرچم ریلی" کے حوالے سے صریح جھوٹ بولنے پر بارگاہِ الوہیت میں علی الاعلان توبہ کریں ، عوام اہل سنت سے معافی طلب کریں اور آئیندہ کیلئے ایسا نہ کرنے کا پختہ عہد کریں ، کیونکہ "لعنت اللہ علی الکاذبین - جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے" ، اگر انہوں نے اپنی انا کی تسکین کی خاطر ایسا نہ کیا تو عوام اہل سنت آئیندہ انکی کسی بات کا اعتبار نہیں کریں گے، اللہ نہ کرے۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کی خطائیں معاف فرمائے ، جھوٹ کا پردہ چاک ہو، سازشی ، منافقانہ اور میرجعفر جیسے کردار بےنقاب ہوں ، عوام اہل سنت کا شعور بیدار ہو ، انکواصلی محب وطن اور محب اسلام قیادت کی پہچان عطا ہو، خدمت دین کا جذبہ بیدار ہو، اور وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب کا خوشنما ، روشن اور اجلا سویرا جلد طلوع ہو ،آمین !!!

    سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس بارے میں مزید شواہد مہیا کرسکیں تو مبنی بر صدق و اخلاص غیرجانبدارانہ تبصرہ جات کا آغاز کریں۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
     
  15. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ انتہائ مضحکہ خيز الزام ہے کہ امريکی حکومت کسی مذہبی يا سياسی گروہ کے خلاف ان کی سوچ يا نقطہ نظر کی وجہ سے کوئ مہم چلاۓ گی۔ يہ امريکی حکومت نہيں ہے جس نے فنڈز کی تقسيم کے معاملے کی تشہير شروع کی تھی۔ ہم نے صرف اپنا موقف واضح کيا تھا اور ان سوالوں کے جواب ديے جو پوچھے گۓ تھے۔

    جس امداد کا ذکر کيا جا رہا ہے اس کی منظوری تجريری طور پر دسمبر 17 2009 کو دی گئ تھی اور يہ معلومات کسی بھی موقع پر خفيہ نہيں تھی۔ يہ پبلک ريکارڈز کا حصہ ہے اور کوئ بھی اس معلومات تک رسائ حاصل کر سکتا ہے۔ آپ اگر چاہيں تو خود بھی اس ريکارڈ کی جانچ پڑتال کر سکتے ہيں۔ آپ لفظ "پاکستان" يا کوئ بھی اور لفظ لکھ کر تمام متعلقہ معلومات مذکورہ ويب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہيں۔

    http://www.usaspending.gov/

    ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ اس ضمن ميں لگاۓ جانے والے بعض الزامات کے برعکس اس ويب سائٹ کو امريکہ کی جانب سے کسی قسم کے کردار کشی يا تشہيری مہم کے ليے نہيں شروع کيا گيا ہے۔ سال 2006 کے اکاؤنٹيبليٹی اور شفافيت سے متعلق ايکٹ کے تحت اس ويب سائٹ کا باقاعدہ اجراء دسمبر 2007 ميں کيا گيا تھا۔

    اس ايکٹ کے تحت يہ لازمی قرار پايا تھا کہ سال 2007 کے مالی سال سے وفاقی حکومت سے امداد وصول کرنے والے تمام اداروں اور تنظيموں کے متعلق معلومات عوام کی دسترس ميں ہونا لازمی ہے۔

    اس ويب سائٹ کے سرسری جائزے سے يہ حقيقت واضح ہو جاۓ گی کہ اس ويب سائٹ کا مقصد امريکی حکومت کی جانب سے ٹيکس دہندگان کے پيسے کو استعمال کرنے کے نظام ميں شفافيت لانا ہے، کسی مذہبی يا سياسی گروہ کو نشانہ بنانا ہرگز نہيں ہے۔

    ميرا خيال ہے کہ اس ميں تو دو راۓ نہيں ہو سکتيں کہ حکومت کی جانب سے عوام کے سرماۓ کو استعمال کرنے کے نظام ميں بہتری اور شفاف لائحہ عمل اختيار کرنا ايک اچھی روايت ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
     
     
  16. جبران
    آف لائن

    جبران ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2012
    پیغامات:
    39
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    محمد اکرم جی !
    آپ نے خوب محنت کی۔ حقائق کیا ہیں اس بارے میں میں‌کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن چند ایک باتیں ذہن میں آ رہی ہیں۔
    1۔ تحقیق برائے تنقید کی بجائے تحقیق برائے تعمیر زیادہ مفید ہوتی ہے۔
    2۔ اگر ہم مسلمان ہی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہو جائیں گے تو میرا خیال ہے پھر دشمنان اسلام اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اہل سنت کے بعض علماء نے ڈاکٹر صاحب پر تنقید کی جو کہ میرے ذاتی خیال میں انتہائی نا مناسب تھا۔ اب اگر ان کے وابستگین کی طرف سے بھی ایسا ہی جواب آئے تو ۔۔۔۔
    کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں۔
    3۔ آپ نے مضمون کا عنوان "سنی اتحاد کونسل" کے نام منتسب کیا۔ لیکن نفس مضمون میں ایک شخصیت کو ہی حدفِ تنقید بنایا گیا۔ اول تو یہ کہ اگر ایسا کچھ معاملہ تھا بھی تو آپ ہی کی معلومات کو پیش نظر رکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ کونسل کی اعلی شخصیات کے علم میں لائے بغیر یہ معاملہ سر انجام دیا گیا۔ اور میرا خیال ہے اس پر کچھ ایکشن بھی لیا گیا۔ تو کیا فرد واحد چاہے وہ کسی جماعت کا کارکن ہو یا عہدیدار، کیا اس کے ہر فعل کو جماعت سے منصوب کیا جانا مناسب ہے؟ معذرت کے ساتھ پھر شیخ الاسلام کا ہی حوالہ دوں‌گا کہ جن علماء نے ان پر تنقید کی خود انہوں نے اس کا کچھ خاص ریسپانس نہیں دیا لیکن ان سے وابستہ لوگ اس بارے میں کافی جوابی تنقید کر رہے ہیں۔ تو کیا ان کی باتوں کو ڈاکٹر صاحب سے منصوب کرنا درست ہو گا؟ کیوں کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر صاحب ایسے خود پر ہونے والی تنقید کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ ان کو آسانیاں عطا فرمائے۔ اور اسلام کی اسی طرح خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
    4۔ آپ نے تحقیق کے لیے اسی میڈیا کا انتخاب کیا جس کی خبریت پر بارہا اعتراض کیا جاتا ہے۔ اس کی بجائے میرے خیال میں آپ کو چاہیے تھا کہ ان سے ان جماعتوں سے متعلقہ احباب سے رابطہ کی کوشش فرماتے تاکہ معاملہ کچھ کلیئر ہوتا۔
    5۔ جس ریلی کا ذکر کیا گیا کسی خبر میں یہ بات واضح طور پر نہیں لکھی گئی کہ یہ ریلی سنی اتحاد کونسل نے نکالی۔ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران کا نام بھی اسی وضاحت سے شامل ہے جس وضاحت سے سنی تحریک ، اے ٹی آئی وغیرہ کے عہدیداران کا نام شامل ہے۔ بلکہ تصویر میں اے ٹی آئی، سنی اتحاد، سنی تحریک کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے پرچم بھی نمایاں ہیں۔ جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ ایک مشترکہ ریلی تھی۔ اس لیے اسے کسی جماعت اور اس جماعت کے کسی مخصوص فرد کے ساتھ منسوب کرنا بھی نامناسب لگتا ہے۔
    باتیں اور بھی بہت سی ہیں۔ لیکن ڈر ہے کہ بات کسی اور طرف نہ نکل جائے۔ ایک بات واضح کر دوں میری باتوں کا مقصد کسی کو حدف تنقید بنانا ہر گز نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحب سمیت میں سنی تحریک ، دعوت اسلامی، اے ٹی آئی وغیرہ سے دلی عقیدت رکھتا ہوں۔
    بالخصوص شیخ الاسلام کی علمی کاوشوں کا دلی معترف ہوں۔
    اگر کوئی بات نا مناسب لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔
     
  17. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    عزیز دوستو، شواہد کی روشنی میں جو رائے راقم نے آپکی خدمت میں پیش کی تھی ، اسکے درست ہونے کی تصدیق بعد میں پیش آنے والے مندرجہ ذیل دو واقعات سے ہوچکی ہے :

    1۔ سنی اتحاد کونسل کی تحقیقاتی کمیٹی نے 4 لیڈرز کو امریکہ سے ڈالرز لینے کے معاملہ میں ملوث ہونے کی بنا پر اپنے عہدوں سے معطل کردیا ہے، اور یہ سب وہی لیڈرز ہیں جنکی نشاندہی اوپر کی گئی تھی - ملاحظہ فرمائیں:

    http://www.thenewstribe.com/2012/01/24/sunni-ittehad-council-suspends-membership-of-4leaders/#.Tx-PfIFZqIw
    [​IMG]

    2۔ امریکہ سے ڈالرز لینے کا معاملہ سامنے آنے پر سنی اتحاد کونسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ، ملاحظہ فرمائیں:
    http://ummat.com.pk/2012/01/25/images/news-65.gif
    [​IMG]

    تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ 4 لیڈرز کی معطلی کا تو علم ہوگیا ، مگر اس کمیٹی کی رپورٹ ، معطل شدہ رہنماؤں کا موقف ، امریکی سفارتخانے کو لکھے گئے خط کے مندرجات ، سفارتخانے کا جواب اور اس پر سنی اتحاد کونسل کی مرکزی قیادت کا جوابی لائحہ عمل ، ان سب حقائق کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا، اور سنی اتحاد کونسل کی مرکزی قیادت کے امریکہ مخالف بیانات بھی مکمل سرد پڑ چکے ہیں ، حالانکہ اگر امریکی سفارتخانے کے الزامات جھوٹ تھے تو ان محترم قائدین کو امریکی سفارتخانے کے ساتھ وہی لب و لہجہ برقرار رکھنا چاہیئے تھا ۔ پھر اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی تقسیم کا واقع ہونا ، ان حقائق سے بہرحال اتنا تو ثابت ہوچکا ہے کہ اگر دال میں سب کالا نہیں ، تو کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے ، ورنہ صف اول کے اتنے لیڈرز کو ان سنگین الزامات پر اپنے عہدوں سے ہٹایا نہ جاتا ، اور نہ ہی اتنے کثیر التعداد علمائے کرام مرکزی قیادت کے خلاف الگ محاذ قائم کرتے۔ اب دیکھتے ہیں کہ باقی کا سچ کب اور کیسے منظر عام پر آتا ہے یا پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ، بہت سے دوسرے معاملات کی طرح یہ سنگین معاملہ بھی دبا دیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر کرم فرمائے ، آمین ! والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔!
     
  18. جبران
    آف لائن

    جبران ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2012
    پیغامات:
    39
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    محترم محمد اکرم جی کچھ تبصرہ میری گزارشات پر بھی فرما دیں۔ نوازش
     
  19. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    بہت سے دعوؤں کے برعکس امريکی حکومت کی جانب سے سال 2009 ميں سنی اتحاد کونسل کو دی جانے والی امداد کا مقصد اس مخصوص مذہبی گروپ کو امریکی ایجنڈے کے فروغ دینے کے لئے رشوت دينا يا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا ہرگز نہيں تھا۔
     
    یہ امداد ہماری ان جاری کوششوں کا ايک حصہ  ہے جس کا مقصد  پاکستان سميت دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف مقامی لوگوں کی آوازوں کو اجا گر کرنا ہے۔ دنیا بھر میں امریکی سفارتخے مشترکہ تشویش کے معاملات پر آواز اٹھانے کے ليے اکثر مقامی تنظیموں کو گرانٹ ديتے رہتے ہيں۔
     
    امریکی امداد کو عسکریت پسندوں اور خود کش بم دھماکوں کے خلاف ملک گیر ریلیوں کو منظم کرنے کے لئے استعمال کیا گيا تھا۔ ملک میں انتہا پسندی کے خلاف سب سے پہلے اس جماعت نے مظاہرے کيے تھے اور اس کو وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج بھی ملی تھی۔
     
    میں آپ کو یاد دلانا چاہوں گا کہ 2003 سے لے کر اب تک پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے 35000 لوگ مارے گے۔ لہذا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان کے باہر بلکہ  پاکستان کے اندر رہنے والے لوگوں کے لیے بھی ايک بہت بڑا خطرہ ہے۔
     
     
    ہمارا مقصد پاکستان اور بين الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس لعنت کو دنیا بھر سے ختم کرنا ہے۔ ان دہشت گردوں نے پاکستان سمیت پوری دنیا ميں بڑی تباہی پھيلائ ہے۔
     


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
     
     
  20. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنی اتحاد کونسل اور امریکہ سے ڈالر لینے کا معاملہ ، سچ کیا ہے؟

    محترم جبران بھائی، آپکی رائے اور جذبات میرے لئے قابل قدر ہیں۔ جس طرح اس معاملے کے منظر عام پر آنے سے آپکو دلی دکھ پہنچا ، اسی طرح ہی نہ صرف مجھے بلکہ ہر دردمند اہل سنت مسلمان کو دکھ پہنچا۔ اسی لئے میں نے پہلی ہی پوسٹ میں لکھا تھا کہ:
    مگر بعد کے حالات و واقعات سے جو کچھ برآمد ہوچکا ہے ، وہ آپ سب احباب کے سامنے ہے۔

    آپ نے لکھا کہ: "تحقیق برائے تنقید کی بجائے تحقیق برائے تعمیر زیادہ مفید ہوتی ہے" اور یہ کہ "اگر ہم مسلمان ہی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہو جائیں گے تو میرا خیال ہے پھر دشمنان اسلام اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔"

    میرے خیال میں اس فقرے کو ایسے ہونا چاہیئے تھا کہ : "محض تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح زیادہ مفید ہوتی ہے" کیونکہ اگر تنقید کا مقصد صرف کسی کو نیچا دکھانا یا اسکی ٹانگیں کھینچنا ہو تو بلاشبہ یہ ایک مذموم عمل ہے ، جس سے امت میں فساد کا دروازہ کھلتا ہے، لہذا اس سے پرہیز لازم ہے۔ مگر وہیں پر "تنقید برائے اصلاح" ایک مفید عمل ہے جس سے اصلاح احوال کا دروازہ کھلتا ہے، لہذا جہاں ضروری ہو ، وہاں پر دیانتدارانہ تجزیہ ناگزیر ہوجاتا ہے، اور یہاں پر اسی کی سعی کی گئی ہے۔

    آپ نے فرمایا کہ :
    تو عرض یہ ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں ہر طرف یہ خبر سنی اتحاد کونسل کے حوالے سے ہی منظر عام پر آئی تھی ، اسی بنا پر اس مضمون کا عنوان بھی سنی اتحاد کونسل کی طرف منسوب کیا گیا۔ رہی یہ بات کہ ایک شخصیت کو ہی کیوں ہدف بنایا گیا ، تو عرض یہ ہے اس ساری تحقیق کے بعد صرف ایک نہیں بلکہ پانچ لیڈرز بطور ہدف سامنے آچکے ہیں ، جنمیں چار سنی اتحاد کونسل کے نمایاں لیڈرز ہیں [پیر مدثر شاہ ، صاحبزادہ صفدر شاہ ، علامہ حیدر علوی اور فضل الرحمان اوکاڑوی] اور ایک خاتون محترمہ نائلہ جوزف دیال صاحبہ کا نام بھی میڈیا میں آچکا ہے ، مگر انکے بارے میں مزید کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

    یاد رہے کہ اس مضمون میں ان پانچ لیڈرز کے ملوث ہونے کے امکان کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ بعد میں آپ نے دیکھا کہ مذکورہ پہلے چار لیڈرز کو امریکہ سے ڈالرز لینے کے الزام میں سنی اتحاد کونسل کی اپنی تحقیقاتی کمیٹی نے معطل کردیا اور یہ لیڈرز ابھی تک بحال نہیں ہوئے ۔ سنی اتحاد کونسل کی اپنی تحقیقاتی کمیٹی کے اس اقدام سے یہاں پر ہمارے پیش کئے گئے شواہد کی عملاً تصدیق ہوچکی ہے، اسلئے یہ تاثر ہرگز درست نہیں کہ یہاں پر کسی ایک شخصیت کو ہدف بنایا گیا ہے۔

    مگر میری نظر میں ، صرف اتنے ناکافی اقدام سے اہل سنت کے خوبصورت چہرے پر لگنے والا بدنامی کا داغ دھلنا بہت ہی مشکل ہے۔ اس کیلئے مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ، جنکا تذکرہ اوپر پوسٹ نمبر 14 میں کیا جاچکا ہے۔

    پیارے بھائی ، عرض یہ ہے کہ میں ممکن حد تک دیانتداری کے ساتھ تمام شواہد جمع کرکے بلا کم و کاست آپکی خدمت میں پیش کردئے۔ ان کے درست ہونے کی تصدیق سنی اتحاد کونسل کی اپنی تحقیقاتی کمیٹی کے اقدام سے ہوچکی ہے، مگر یاد کریں اسکے باوجود میں نے اوپر پوسٹ نمبر 14 میں ، میں نے لکھا تھا :
    آپ نے فرمایا:

    اس سوال کا جواب پہلے ہی دیا جاچکا ہے ، ملاحظہ فرمائیں ، پوسٹ نمبر 1

    امید ہے کہ آپکی تسلی ہوگئی ہوگی ، پھر بھی کوئی بات ابھی تشنہ رہ گئی ہو تو۔ ۔ ۔ ۔ دیدہ و دل فرش راہ ۔۔۔ !

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:91:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں