1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از اقرا ناز, ‏18 جون 2010۔

  1. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6

    لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے
    نعت کہنا خدا کی نعمت ہے
    مجھ گناہگار پر ہے تیرا کرم
    دل میان حصار رحمت ہے
    ہجر تیرا مجھے نصیب رہے
    درد سہنا بھی ایک لذت ہے
    حشر میں ایک آ سر ا تیر ا
    چھوٹ جائے تو پھر قیامت ہے
    علم کی بے بسی یہ کہتی ہے
    دین اب وقت کی ضرورت ہے
    ایک تسکین ہے درود و سلام
    زندگی سو طرح مصیبت ہے
    نعت کہنے کا گر سلیقہ ہو
    شعر کہنا بھی اک عبادت ہے

    ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    ایک تسکین ہے درود و سلام
    زندگی سو طرح مصیبت ہے




    بہت خوب اقرا جی
    اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمایئں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    سبحان اللہ ۔اقراء ناز بہن۔ بہت ہی خوبصورت نعتیہ کلام ہے۔
    ہر شعر اپنی جگہ مکمل بامعنی ہے۔ اور نمایاں‌کردہ اشعار تو حُسنِ‌کلام ہیں۔ ماشاءاللہ
    اللہ تعالی آپکو اپنی اور اپنے حبیب :drood: کی محبت و اطاعت میں‌افزودگی عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    جزاک اللہ اقرا جی
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    بہت خوب۔۔ جزاک اللہ
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    نعت کی جتنی بھی تعریف ہو کم ہے۔ بہت پیاری ماشاءاللہ نعت ہے
     
  7. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    آ پ تمام احباب کی مشکور و ممنون ہوں
    سلامت رہیں ۔۔ آمین
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاکھ لفظوں پہ مجھ کو قدرت ہے

    سبحان اللہ
    بہت خوب۔۔ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں