1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فاروق درویش جی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏8 جنوری 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم فاروق درویش صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. فاروق درویش
    آف لائن

    فاروق درویش ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جنوری 2012
    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاروق درویش جی کا تعارف

    برادران و دختران وطن اور محفل کے تمام قارئین کی خدمت میں السلام علیکم
    نام فاروق رشید بٹ ہے مگر فیس بک اور دوسری سوشل سائیبر سائٹس کے احباب اس بندہ فقیر کو فاروق درویش کے نام سے جانتے ہیں سو آپ احباب جان گئے ہوں گے کہ درویش اس خاکسار کاتخلص ہے ۔۔۔۔لاہور سے تعلق رکھتا ہوں ، گوررنمنٹ کالج لاہور سے اکنامکس اور پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائینس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں ۔۔۔۔۔۔۔ پیشے کے اعتبار سے سابقہ بینکر اور اکانومسٹ ہوں ۔۔ آج کل صحافت کے پیشے سے منسلک ہوں ۔۔۔سو سیاہ ست پر کالم نگاری اور اپے مخصوص موضوعات پر شاعری کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ مزاحمتی ادب پسندیدہ ٹاپک ہے اور اسی حوالے سے کالمز اور بلاگز لکھتا ہوں ۔۔۔ آج کل اردو ادب اور علم عروض پر کام کر رہا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دو سال قبل جب فیس بک جوائن کی تو میں نے نامور سخن ور حضرات کو پرکھنے کیلئے بے ہنگم، بے وزن اور بے بحری شاعری پوسٹ سے آغاز کیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ سب ماہرین عروض اور نامور سخنور بھائیوں نے مدد اور راہنمائی کے سوال پر کچھ بتانے کی بجائے اس فقیر کو ہمیشہ الٹی راہ دکھائی لیکن میں جو کچھ جانتا ہوں اپنے اس قلیل علم کو آگے بڑھانا ادب اور علم کی خدمت اور صدقہ جاریہ سمجھتا ہوں سو سب نوجوانوں اور نئے لکھنے والوں کیلئے عروض اور شاعری کے بنیادی اصولوں سے اگاہی کیلئے میں ہمہ وقت حاضر ہوں جس کیلئے فیس بک پر میری آئی ڈیز اور مسلم اردو فورم کے نام سے فیس بک گروپ موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔ میرا نعرہ اتحاد بین المسلمین ، شعیہ، سنی، دیوبندی اور اہل حدیث ، سب بھائی بھائی اور زندگی کا مشن الحادیوں اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف علمی تحریک و قلمی جہاد ہے ، غلام مصطفے ۔ص۔ ، خاکپائے اہل بیت ۔ ر ع ۔ ہوں اور اسی حسین و مقدس جرم کی پاداش میں جیل، گولی اور ٹارچر سیلز کا مزہ چکھ چکا ہوں ۔۔۔۔۔۔ بس یہی ہے اس ادنی و حقیر فقیر کا مختصر سا تعارف ۔آپ دوستوں، بیٹوں اور بیٹیوں سے محبتوں کا امیدوار اور سب کیلئے دعا گو ہوں ۔سدا خوش آباد و خوش مراد ۔۔۔۔۔۔ والسلام ،،،، خاکسار فاروق درویش
    http://www.farooqdarwaish.com
    https://www.facebook.com/fbdarwaish
    https://www.facebook.com/darwaish786
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاروق درویش جی کا تعارف

    لائقِ صد تکریم محترم فاروق درویش صاحب!

    بہت ہی اچھا لگا آپ جیسی صاحبِ علم ہستی ہماری اس محبتوں بھری محفل میں شریک ہوئی۔ امید کرتا ہوں آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ممکن ہو تو علم عروض پر کچھ ابتدائی باتیں لکھنا شروع کریں۔ مزید آپ سے گفت و شنید چلتی رہے گی۔ آپ کے پیار بھرے انداز تکلم نے بہت متاثر کیا۔ اور ماشاءاللہ آپ بھی ہم سب کی طرح وطن پاکستان کے لیے درد مند سوچ رکھنے کے ساتھ ساتھ آقا علیہ الصلواۃ و السلام اور اہلِ بیت اطہار سے عقیدت اور محبت بھرا دل رکھتے ہیں۔
    آتے رہیے گا۔ اور اپنی اچھی اچھی باتوں سے ہمیں بھی نوازتے رہیے گا۔ اللہ کریم آپ جیسے اچھے بزرگوں کا سایہ تادیر ہم سب کے سروں پر قائم رکھے۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
    والسلام مع الاکرام
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاروق درویش جی کا تعارف

    فاروق درویش جی اپکو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
    بہت اچھا لگ رہا ہے اپکو یہاں دیکھ کے ۔۔۔مجھے یقین ہے کہ ہمیں اپ سے بہت کچھ اچھا سیکھنے کا موقع ملے گا
    امید ہے کہ آپ اپنی مفید و معلوماتی شیئرنگز سے نوازتے رہینگے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاروق درویش جی کا تعارف

    اسلام علیکم
    درویش جی آپ کا رونق بزم بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ، امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
     
  6. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاروق درویش جی کا تعارف

    فاروق درویش جی آپ ایک بات کا تذکرہ تو بھول ہی گئے کہ قادیانیوں کے لیئے قہر خداوندی ہیں اور آپ پر کتنی مرتبہ جان لیوا حملے ہوچکے ہیں۔ ہماری اردو پیاری اردو کے قارئین کو ذرا اپنی زندگی کے اس گوشے سے بھی روشناس کروائیے۔
     
  7. فاروق درویش
    آف لائن

    فاروق درویش ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جنوری 2012
    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فاروق درویش جی کا تعارف

    برادر ذی وقار روحانی بابا جی ، السلام علیکم و آداب برادرانہ
    وہ مالک کائنات رب العزت جس بندے سے جو چاہتا ہے وہ کام لے لیتا ہے، جسے چاہتا ہے اس کے گلے میں لعنت کا طعوق ڈال کر دونوں جہانوں سے دھتکار دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے غازی علم دین شہید بنا کر غلام ِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج پہنا کر ہر دو عالم میں سرخرو کر دیتا ہے، اسی کے پیدا کئے لوگ شیطان کے پیروکار اور دجالی قوتوں کے پروردا ہو کر مرزا قادیانی بنتے ہیں اور اسی کے نام لیوا مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ ولایت کےلبادہ ء نورانی اور عطا اللہ شاہ بخاری پوشاک سخن و فہم میں دجالوں کو للکار کر نور محمدی کے دیدار سے منور ہوتے ہیں ۔۔۔۔بس دعا کیجئے کہ میرا نام غلامان مصطفےٰ اور سید مہر علی شاہ اور عطا اللہ شاہ بخاری کے نام لیواوں اور بندگان خاکپائے رسالت مآب میں لکھا جائے اور اختتام علم دین شہید جیسا ہو ۔۔۔ اللہ کریم آپ کو سدا سر سبز و آباد رکھے
    خاکسار
    فاروق درویش
     

اس صفحے کو مشتہر کریں