1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏25 اکتوبر 2010۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ایک میری پرانی تنز و مزاح کے کالم سے اخذ کی گئی تحریر،!!!!

    پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    شہر میں ہڑتال تھی، ساری دکانیں بند تھیں، بہت ھی کم ٹریفک نظر آرھی تھی، اکا دکا ھی کوئی فٹ پاتھ پر بہت ھی سہم سہم کر جلدی جلدی پیدل اپنے گھر پہنچنے کی فکر میں تھے، اور صدر بازار کے فٹ پاتھ پر ایک پولیس والا ایک سوٹ بوٹ میں ملبوس آدمی کے پیچھے ھانپتا کانپتا چلا جارھا تھا، اور وہ صاحب بھی کچھ جلدی میں تھے، !!!!!!!!

    کسی نے خدشہ ظاھر کیا کہ،!!! شاید یہ پولیس والا کسی اسمگلر کے پیچھے اسے پکڑنے کیلئے بھاگ رھا ھے،!!!!!

    کوئی سمجھا کہ،!!!!! شاید یہ پولیس والا، اس سے ملا ھوا ھے اس سے بھتہ وصول کرنے کیلئے اسکے پیچھے تیز تیز چل رھا ھے،!!!!!!

    کسی کے یہ سمجھ میں آیا کہ،!!!! پولیس والا شاید کسی سول لباس میں ملبوس پولیس کمشنر کے پیچھے پیچھے اسکی حفاظت کیلئے تیزی تیزی سے چل رھا ھے،!!!!!!!

    تھوڑی دور جاکر وہ آدمی ایک کار کے پاس رک گیا، جس کا ٹائر پنکچر تھا، اس آدمی نے پولیس والے کے ھاتھ میں 50 روپے کا نوٹ تھماتے ھوئے اسکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بس مجھے یہیں تک جانا تھا،!!!!

    پولیس والے نے وہ نوٹ جیب میں ڈالتے ھوئے کہا،!!!!!
    بس اتنی سی بات کیلئے مجھے آپ یہاں لائے ھیں،

    اس آدمی نے پولیس والے کی بات کو سنی ان سنی کردی اور وہ فوراً ھی اس نے اپنی کار کی ڈگی کو کھولا اور مزید تفصیل میں جاتے ھوئے اس پولیس والے سے کہا کہ،!!!!

    "دراصل میری اس کار کا ٹائر پنکچر ھو گیا تھا، میں نے سارا بازار چھان مارا لیکن ھڑتال کی وجہ سے سارے شہر کا کاروبار بند نظر آیا، مجھے کوئی ٹائر پنکچر کی دکان بھی کھلی نہیں ملی اور نہ ھی کوئی مکینک کو دیکھا، تم مجھے یہاں ڈیوٹی پر نظر آئے تو تمہیں ساتھ لے آیا، میں نے سوچا کہ ایک تو ھڑتال ھے تمھارے ساتھ رھنے سے کچھ حفاظت بھی ھوجائے گی، اور،!!!!!!

    اور دوسرے اس ھڑتال میں اس پنکچر ٹائر کو دوسرے اسپیئر ٹائر سے کوں بدلتا،؟؟؟؟؟؟؟؟

    چند ھی لمحے بعد وھی پولیس والا، اسی کار کی ڈگی سے اسپیئر ٹائر نکال رھا تھا، اور دوسرے ھی لمحے بعد وہ پولیس والا کار کے نیچے جیک لگا کے پنکچر ٹائر کو پانے سے کھولنے لگا، !!!!!

    اور بالکل اسی وقت ساتھ ھی سڑک پر ایک بہت بڑا جلوس حکومت کے خلاف نعرے لگاتا ھوا جارھا تھا،!!!!!!

    نہیں چلے گی،!!!! نہیں چلے گی،!!!!
    پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!


    کیونکہ جو سیاسی جماعت اس وقت اقتدار میں تھی، اسکا قومی نشان ٹائر تھا،!!!!!!!!!!
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    واہ سید جی


    بہت خوب ، بہت عمدہ، واہ

    آپ تو طنز و مزاح بھی خوب لکھتے ھیں بہت زبردست
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    بہت شکریہ خوشی جی،!!!!!
    خوش رہیں،!!!!
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    واہ انکل آپ تو واقعی مزاح مزاح میں سچی بات بھی کر گئے۔
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    سید انکل بہت ہی خوب ص آگیا پڑھ کر :bigblink:
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    بہت شکریہ، حسن جی،!!!!!
    خوش رہیں،!!!!!
     
  7. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!

    بہت شکریہ، ملک جی،!!!!!
    خوش رہیں،!!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں