1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضی الرحمن طاہر, ‏19 دسمبر 2011۔

  1. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    عوامی ریلی
    پاکستان عوامی تحریک
    راولپنڈی ڈویژن


    پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنْدی میں ’’بیداری شعور عوامی ریلی‘‘ شروع ہوگئی۔اٹھارہ دسمبر دو ہزار اتوار کی صبح بارہ بجے ریلی کے پروگرام کاآغاز ہوا۔جس میں شرکت کے لیے ہزاروں مردو خواتین صبح نو بجے ہی لیاقت باغ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام کیخلاف عوامی ریلی روالپنڈی، اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ جس میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔ ریلی کے شرکامیں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی موجود ہیں، جن کے لیے پنڈال کا نصف حصہ الگ مختص کیا گیا ہے۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    ناظم اعلیٰ ڈاکٹررحیق عباسی نے پروگرام کے پہلے حصہ کی صدارت کی۔ان کے علاوہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، علامہ علی غضنفر کراروی، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، ناظم اجتماعات جواد حامد سمیت تحریک منہاج القرآن روالپنڈی اور اسلام آباد کے مرکزی قائدین اسٹیج پر موجود ہیں۔

    عوامی ریلی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی۔ تحریک منہاج القرآن روالپنڈی کے مرکزی رہنماء علامہ عمر ریاض عباسی، شمریز خان اعوان اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل انور اختر ایڈوکیٹ نے پروگرام میں نقابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پروگرام کا پہلا سیشن دوگھنٹے پر مشتمل تھا، جو ایک بجے ختم ہوا۔ اس موقع پر نماز ظہر کا وقفہ کیا گیا اور پنڈال میں تمام شرکاء نے نماز ظہر کی ادائیگی کی۔

    نماز ظہر کے بعد پروگرام کے دوسرے سیشن کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا۔ دوسرے سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بیرون ملک سے خصوصی ویڈیو کانفرنس خطاب ہوگا۔ ریلی کی تمام کارروائی منہاج ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست پیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام ملکی اور غیر ملکی میڈیا بھی ریلی کی کوریج کے لیے موجود ہے۔

    پروگرام کے لیے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنڈال میں داخلے کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ راستے بنائے گئے ہیں۔ جہاں سیکیورٹی کا بہترین اور جدید نظام نصب کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ریلی کے روٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے لیاقت باغ کے اردگرد سٹرکوں پر معمول کی ٹریفک بند کردی ہے۔ جس کے لیے ٹریفک پلان بنایا گیاہے۔ لیاقت باغ اور گردونواح میں آنے والی ہر قسم کی ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میںٹریفک پولیس کے درجنوں اہلکار اور مقامی پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

    پروگرام کے دوسرے سیشن میں امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ انہوں نے لیاقت باغ آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن نے ملک میں بیداری شعور کی اگاہی مہم شروع کی ہے۔ یہ ریلی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ جس میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف بیک آواز ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عوام کی شعوری رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ اور اب وہ دن دور نہیں، جب پاکستان کے عوام منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر فرسودہ انتخابی نظام کو سمندر برد کردیں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر بزرگ رہنماء علامہ علی غضنفر کراروی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا، جو ان کی حسینی آواز ہے۔ آج ملک کا فرسودہ انتخابی نظام یزیدی قوت بن چکا ہے۔ جس سے ٹکرانے کے لیے ایک حسینی کردار اور قیادت کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام وہ حسینی کردار ہیں۔ جن کا ساتھ دینے ضرورت ہے۔ پروگرام کے دوسرے سیشن میں حیدری برادران نے خصوصی ترانہ پیش کیا۔ پروگرام کی معمول کی کارروائی جاری ہے۔ لاکھوں حاضرین پنڈال میں مختلف ٹولیوں کی صورت میں تشریف لا رہے ہیں۔
    جھلکیاں

    ریلی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ داخلی دروازوں پر جدید سیکیورٹی نظام نصب تھا۔
    اسٹیج کے اردگرد سیکورٹی ایلیٹ فورس کے جوان سیکورٹی کی ڈیوٹی دی۔
    اسٹیج کے عین سامنے پنڈال میںمیڈیا کوریج کے خصوصی اسٹینڈ لگایاگیا، جہاں تمام کیمرہ میں کوریج کر رہے تھے۔
    شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان عوامی تحریک کے پرچم اور change کے بینر اٹھا رکھے تھے۔
    شیخ الاسلام کو عمر ریاض عباسی نے دعوت خطاب دی۔
    شیخ الاسلام نے اپنے خطاب سے قبل نیٹو حملہ میں شہید ہونے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کروائی۔
    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب دو بج کر پچیس منٹ پر شروع ہوا۔
    خطاب شیخ الاسلام نے اپنے خطاب کے آغاز میں بتایا کہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور عوامی ریلی کا موجودہ ملکی سیاسی حالات سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ خالصتا عوام کے لیے ہے۔

    خطاب شیخ الاسلام

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ میری سوچ بہت سے اینکرز، زعمائ، سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کی فکر سے متصادم ہے، لیکن وہ اس نقطہ نظر کو میڈیا پر زیر بحث لائیں۔کیونکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں عوام کو سیاسی شعور کے حوالے سے ایک ہی تصویر دکھائی جاتی ہے۔ لیکن سوچ کا یہ دروازہ، جو میں کھول رہا ہوں، یہ قومی سطح پر ڈسکشن کے لیے اوپن نہیں ہوا۔ آپ نے کہا کہ میں آج اس ریلی کے اجتماع سے بتانا چاہتا ہوں کہ اگر موجودہ سسٹم جس کو جمہوری کہا جا رہا ہے، یہی رہا تو کوئی بھی اس نظام سے تبدیلی نہیں لا سکتا۔یہ پارلیمنٹ اور کوئی ایک پرانی یا نئی سیاسی جماعت اس ملک کی تقدیر کو نہیں تبدیل کر سکتا۔ جو بھی اس نظام کے تحت آئے گا تو وہ اس نظام کی نذر ہ جائیگا۔
    سیاسی جماعتوں کے پاس اس نظام کوقبول کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن بھی نہیں۔ کیونکہ ان کے پاس ووننگ ہارسز ہیں، جو اس نظام میں ان کی مجبوری بن جاتے ہیں۔ عوام کے ووٹ اس ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے، کیونکہ عوام کے پاس تبدیلی کا اختیار ہی نہیں۔ ووٹ تبدیلی نہیں بلکہ یہ ڈھونک اور ملک کی تقدیر کے خلاف سازش ہے۔

    آپ نے کہا کہ میں کسی کی ا یماء پر نظام کے خلاف بغاوت کی بات نہیں کر رہا۔ بلکہ اپنی ملی و دینی فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ آج اس نظام نے عوام سے دووقت کا نوالہ چھین لیا۔ عوام سے ان کی خود مختاری چھین لی، عوام سے ان کی سالمیت چھین لی، عوام کو نظام نے مفلوج بنا کر رکھ دیا۔ حقیقی تبدیلی اس موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے ممکن نہیں۔یہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ یہ اشرافیہ کا غلام نظام ہے۔ جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑعوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔میں آج پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تبدیلی کا وقت آج ہے۔ اس تبدیلی سے مراد حکومت کی تبدیلی نہیں، بلکہ میری جنگ کسی جماعت یا لیڈر سے نہیں بلکہ اس فرسودہ، ظالمانہ اور غیر منصفانہ انتخابی نظام کیخلاف ہے۔
    مقررین :

    عمر ریاض عباسی، انوار اختر ایڈوکیٹ

    استقبالیہ کلمات
    امیر پنجاب احمد نواز انجم۔
    علامہ علی غضنفر کراروی
    سید ابرار قادری۔ منہاج القرآن کشمیر
    چوہدری ریاست گوندل۔پنجاب
    مشتاق سہروردی۔ پشتو تقریر
    نوشابہ ضیائ۔ ویمن لیگ
    بابر چوہدری۔ صدر یوتھ لیگ
    تجمل حسین انقلابی۔ صدر ایم ایس ایم
    حیدری برادران، ترانہ
     
  2. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    نظام بدلا جائے گا
    سرعام بدلا جائے گا​


    [​IMG]
     
  3. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    ہم ایسی جمہوریت کو رد کرتے ہیں

    [​IMG]
     
  4. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    :salam: :91:
    موجودہ ظالمانہ استحصالی نظام انتخاب عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے ، کیونکہ یہ نظام کرپٹ سیاستدانوں کو پروموٹ کرتا ہے اور دیانتدار ، باصلاحیت ، حقیقی محب وطن قیادت کو آگے آنے سے روکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔موجودہ انتخابی نظام کینسرزدہ ہوچکا ہے ، جب تک میجر سرجری کے ذریعے اسمیں اصلاحات نہ کرلی جائیں ، یہ نظام انتخاب قوم کو دکھوں ، محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا ۔ ۔ ۔ ۔یہ نظام جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت اور دجل و فریب ہے ۔ ۔ ۔ حقیقی تبدیلی کا راستہ صرف اور صرف موجودہ نظام کے خلاف قومی بغاوت ہے ، مگر یہ بغاوت مکمل پرامن ہو ، ہرقسم کے تشدد ، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ اور گالی و گولی سے پاک ہو ۔ ۔ ۔ ۔

    پیارے دوستو ، اس کرپٹ نظام میں ووٹ دینا گناہ جاریہ ہے ، آئیے اس گناہ سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔

    لیاقت باغ راوالپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، عوام کے بہت بڑے اجتماع نے موجودہ استحصالی نظامِ انتخاب کے خلاف پرامن عوامی بغاوت کا عہد کیا ہے ۔ آئیے ہم سب بھی اس عہد میں شریک ہوجائیں ، تاکہ اس ظالمانہ انتخابی نظام کو سمندر برد کرکے ایک نئے سوشل کنٹریکٹ کے ذریعے ، متناسب نمائیندگی کے اصول پر مبنی نیا عادلانہ ، منصفانہ و عوام دوست نظامِ انتخاب قائم کرکے پاکستان کو پھر سے ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کریں۔

    اے اللہ مصطفوی مشن کے سپاہیوں کے جوان جذبوں اور انقلابی ولولوں میں اور زیادہ ۔ ۔ ۔ اور زیادہ قوت دے ، اس مشن کی مدد و نصرت فرما ، پاکستانی قوم کو حقیقی محب وطن قیادت کی پہچان دے کر اس پرچم کے سائے تلے متحد فرما ، ظالم استحصالی قوتوں کو شکست دے اور مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع فرما ۔ آمین یارب العالمین ، اللھم صل وسلم وبارک علی سیدنا وحبیبنا محمد نبی الامی وعلی آلہ وصحبہ اجمعین ۔
     
  5. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    محترم رضی بھائی
    آپ کا تعلق اٹک سے ہے تو آپ یقینا اس ریلی میںشریک ہوئے ہوں گے۔ آپ خود بتائیں کیا شرکاء کی تعداد لاکھوں میں تھی؟
     
  6. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    60 ہزار کرسیاں تھیں 90 ہزار کے لگ بھگ تعداد تھی
     
  7. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    بھائی جان آپ کو یقین ہے ۔ اور اندازہ ہے کہ 60ہزار کرسیاں کتنی ہوتی ہیں اور نوے ہزار کا مجمع کتنا بڑا ہوتا ہے؟۔ میں نے اس سارے پروگرام کو شروع سے آخر تک کور کیا ہے۔ اگر آپ اجازت دیں‌تو کچھ حقائق سامنے رکھوں۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    مثبت انداز میں بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں بس بلا جواز تنقید اچھی نہیں ہے
    یہ میری ذاتی رائے ہئے
     
  9. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    آپ کی رائے میرے لیے قابل احترام ہے اور میرا مقصد تنقید نہیں ہے۔
    میرا بھی ایسا کوئی ارادہ نہیں‌ہے۔اصل میں رضی بھائی نے صرف چھوٹی سی بات پر صحافتی بدیانتی کا مرتکب قرار دیا ۔
    اور محمد اکرم صاحب ان سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے ۔ اسلئے یہ سب کہنا پڑا
     
  10. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    میرا مقصد محض تنقید برائے تنقید نہیں صرف بتانا ہے کہ جو نظر آرہا ہوتا ہے ویسا ہوتا نہیں‌ہے۔
    آپ خود اندازہ لگا لیں کہ کرسیاں کتنی لگی ہیں۔
    [​IMG]

    اس تصاویر مین سب سے لمبی لائن میں‌90کرسیاں لگی ہوئی ہیں
    [​IMG]


    [​IMG]
    [​IMG]

    میں سو فیصد گارنٹی سے گذارش کر رہا ہوں کہ اگر یہ کرسیاں دس ہزار بھی ہوں تو میں ہر طرح سے حاضر ہوں۔باقی فیصلہ آپ خود کر لیں
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    میرا خیال ہے کہ جگہ کی پئمائش کا اندازہ ہوتو تو پتا چل سکتا ہے کہ کتنی کرسیاں لگی تھیں
     
  12. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    اسلام علیکم
    ایک بات کی وضاحت پہلے کردوں یہ کسی پر تنقید نہیں
    یہ لیاقت باغ ہے تقریبا 3000فٹ کی بلندی سے
    http://i39.tinypic.com/fp56co.jpg
    اور یہ مینار پاکستان 3000فٹ سے
    http://oi41.tinypic.com/2nm428p.jpg
    ایک بات تو یہ بتا دیں کیا یہ دونوں برابر ہیں اور دوسرا کتنے افراد اس محل وقوع میں سما سکتے ہیں
     
  13. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    ہم لوگ تنقید کے بڑے شیر ہوتے ہیں ؟ ہماری اپنی حالت یہ ہے کہ اپنے محلے کے 10 بندے بھی ہماری بات سننے کے لیے جمع نہیں ہوتے۔ اور ڈاکٹر طاہر القادری نے ہزاروں میل دووور بیٹھ کر ایک کال دی اور راولپنڈی کا لیاقت باغ پاکستان کےموجودہ نازک حالات کے باوجود کھچا کھچ بھرا ہوا نظر آرہا ہے۔
    جلسہ بڑا کرنا کونسا کارنامہ ہے ۔ حکومتی پارٹیاں بڑے بڑے جلسے کرتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے وہاں سرکاری ملازمین ۔ مالی۔ چپڑاسی ۔ سکول ماسٹر حتی کہ بعض سکولوں کے طلبہ بھی لائے جاتے ہیں۔:143:
    یا پھر اگر یہاں بھی چند مشہور پاپ سنگر بلوا لیے جاتے تو شاید راولپنڈی ہی بلاک ہوجاتا ۔ ہاہاہاہا۔۔۔ :91:
    اس لیے جلسہ بڑا چھوٹا ہونے پر بحث نہیں۔
    میرا خیال ہے کہ ہمیں اصل مقصد کی طرف دھیان دینا چاہیے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کس صلاحیت کا شخص ہے۔
    اس نے آج تک ملک و قوم کی کتنی خدمت کی ہے۔
    وہ انتخابی سیاست سے کنارہ کش کیوں ہو ا ؟
    کیا صرف انتخابی سیاست ہی اسکا مقصدِ زندگی تھا اور ہے؟
    یا یہ شخص حقیقت میں قوم کا مقدر بدلنے کا جذبہ رکھتا ہے ؟
    نظام بدلنے کا جو پیغام ڈاکٹر طاہر القادری دے رہا ہے ؟ کیا وہ غلط ہے یا صحیح ہے ؟
    کیا ہمیں اسی طرح ذلت و رسوائی ، بھوک افلاس، بےروزگاری، دہشت گردی کی چکی میں پستے رہنا ہے یا واقعی کسی انقلابی تبدیلی کے لیے بھی کبھی کمربستہ ہونا ہے۔
    کبھی ہم نے سوچا کہ ہم اپنے بچوں کو کونسا پاکستان دے کر جائیں گے۔۔ کاش ہم تنقید و تکرار کرنے سے پہلے اتناسوچ لیں۔۔۔
     
  15. اسرار احمد قادری
    آف لائن

    اسرار احمد قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏20 دسمبر 2011
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    میرے بہت ہی پیارے بھائی۔ آپ کا اندازہ اور سو فیصد گارنٹی آپ ہی کے صحافی بھائی غلط ثابت کر رہے ہیں۔ انہیں تو چپ کروائیں۔

    آپ کا صحافی بھائی کہہ رہا ہے کہ 34 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اور وہاں موجود ہر شخص یہ جانتا ہے کہ تمام کرسیوں پر لوگ بیٹھے تھے جبکہ اس کے علاوہ عوام کا ایک جم غفیر کرسیوں کے پیچھے کھڑا تھا۔۔ اور لیاقت باغ کے باہر بھی ہزار ہا لوگ رش ہونے کے باعث اندر نہ جا سکے۔
     
  16. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    سہیل اقبال جی۔۔ یہ کیا؟؟ آپ کا اندازہ تو واقعی غلط نکلا۔۔
    خیر۔۔ مجھے یہاں نعیم جی کی بات سب سے زیادہ پسند آئی ہے۔۔ ہمیں لوگوں میں اچھائیاں دیکھنی چاہیئں۔۔ تنقیدیں کرتے کرتے ہم ایویں ایک دوسرے سے بحث کرتے رہتے ہیں۔۔
     
  17. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    خوبصورت جی ، بالکل ٹھیک کہا آپ نے ، اسی بارے میں شاعر نے کہا ہے کہ :

    عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہے
    عشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم

    عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
    عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ​
     
  18. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    تعداد کی اہمیت کسی حد تک اپنی جگہ مگر مقصد کو دیکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔اس لیے اگر بات کرنی ہے تو مقاصد پر کریں۔۔۔۔۔۔اور دلیل کے ساتھ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کامن سینس سے کوئی بات بھی نہیں بنتی۔۔۔۔یہ ایک حقیقت ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے ایک کامیاب جلسہ کیا۔۔۔۔لوگ آئے اور کافی تعداد میں آئے۔۔۔۔۔اور ڈاکٹر صاحب اور ان کے چاہنے والے اللہ اور اس کے رسول کا نام لیتے ہیں۔۔۔۔۔اور سب لوگوں کو ایک اچھا اور سچا انسان بنانے کی تلقین اور کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔اگر آپ اس بات پر متفق ہیں تو یہ بڑی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اگر تعداد پر جائیں گے۔۔۔۔تو یہ صرف سیاسی شعبہ بازیاں ہیں۔۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب ایک عالم ہیں۔۔۔۔لہذا جلسہ یا اس اکٹھ کو ایک علمی پس منظر کے ساتھ دیکھیں۔۔۔۔تو تجزیے میں شاید کوئی نئی بات پڑھنے کو یا سوچنے کو ملے۔
     
  19. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    کہیں آپ نے پرویز رشید کی شاگردی تو اختیار نہیں کرلی :201::201::201:
     
  20. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: بیداری شعور عوامی ریلی لیاقت باغ راولپنڈی

    سہیل اقبال صاحب۔کیسی بات کر رہے ہیں جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ساٹھ ہزار کرسیوں کا بل میرے والد صاحب نے خود دیا ہے۔اور آپ دس ہزار کرسیوں کی بات کر رہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں