1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از جیلانی, ‏21 ستمبر 2011۔

  1. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ہر شاخ میں ہے شگوفہ کاری
    ثمرہ ہے قلم کا حمد باری
    کرتا ہے یہ دو زباں میں یکسر
    حمد حق مدحت پیمبر
    پانچ انگلیوں میں یہ حرف زن ہے
    یعنی یہ مطیع پنجتن ہے
    پنڈت دیا شنکر نسیم

    ہو شوق نہ کیوں نعتِ رسولِ دوسرا کا
    مضموں ہو عیاں دل میں جو لولاک لما کا
    پہنچائے ہے کس اوج سعادت پہ جہاں کو
    پھر رتبہ ہو کم عرش سے کیوں غار حرا کا
    یوں روشنی ایمان کی ہے دل میں کہ جیسے
    بطحا سے ہوا جلوہ فگن نور خدا کا
    پنڈت دتا تریا کیفی

    انوارہیں بے شمار معدود نہیں
    رحمت کی شاہراہ مسدود نہیں
    معلوم ہے کچھ تم کو محمد کا مقام
    وہ امت اسلام میں محدود نہیں
    رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری

    سبز گنبد کے اشارے کھینچ لائے ہیں ہمیں
    لیجئے دربار میں حاضر ہیں اے سرکار ہم
    نام پاک احمد مرسل سے ہم کو پیار ہے
    اس لئے لکھتے ہیں اختر نعت میں اشعار ہے
    پنڈت ہری چند اختر

    سلام اس پر جو آیا رحمت للعالمین بن کر
    پیام دوست لے کر صادق و وعدو امیں بن کر
    سلام اس پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا
    رہا جو بے کسوں کا آسرا مشفق غریبوں کا
    جگن ناتھ آزاد

    پر تو حسن زاد آئے تھے
    پیکر التفات آئے تھے
    کذب اور کفر کو مٹانے کو
    سرور کائنات آئے تھے
    پنڈت آنند موہن گلزارزتشی

    گرچہ نام و نسب سے ہندو ہوں
    کملی والے میں تیرا سادھو ہوں
    تیری توصیف ہے مری چہکار
    میں ترے باغ کا پکھیرو ہوں
    کرشن موہن

    حضرت کی صداقت کی عالم نے گواہی دی
    پیغام الہٰی ہے پیغام محمد کا
    اوہام کی ظلمت میں اک شمع ہدایت ہے
    بھٹکی ہوئی دنیا کو پیغام محمد کا
    راجیندر بہادر موج

    زندگی میں زندگی کا حق ادا ہو جائے گا
    تو اگر اے دل غلام مصطفٰے ہو جائے گا
    رحمت للعالمیں سے مانگ کر دیکھو توبھیک
    ساری دنیا سارے عالم کا بھلا ہو جائے گا
    ہے یہی مفہوم تعلیمات قرآن و حدیث
    جو محمد کاہوا اس کا خدا ہو جائے گا
    شوق سے نعت نبی لکھتا رہا گر اے خودی
    حق میں بخشش کا تری یہ آسرا ہو جائے گا
    پنڈت گیا پرساد خودی
     
  2. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    جیلانی جی ،، غیر مُسلموں کے نعتیہ کلام پر مبنی ایک کِتاب ۔۔۔ ذِکرِ حبیبِ کِبریا:saw: ترتیب دی جا چُکی ہے اگر آپ کے پاس
    کُچھ اور کلام ہو تو سارے کا سارابھیج دیں ،،، باقی رہنے ولا مواد اُس میں سے لے لیا جائے
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    بہت ہی احسن کاوش ہے آپ کی۔۔۔۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    ایک سکھ شاعر کا کہا ہوا نعتیہ شعر یاد آ گیا
    عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
    صرف مسلم کا محمد :drood: پہ اجارہ تو نہیں
    جزاک اللہ جیلانی جی ۔ مزید کا انتظار ہے اور الکرم جی کی بات پر بھی غور کیجیے گا۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    جیلانی صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    [​IMG]
     
  7. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا ﷺ

    ہم کسی دین سے ہوں صاحبِ کردار تو ہیں
    ہم ثناء خوانِ شہء حیدرِ کرار تو ہیں
    نام لیوا ہیں محمد ﷺکے پرستار تو ہیں
    یعنی مجبور پئے احمدِ مختار تو ہیں

    عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
    صرف مسلم کا محمد ﷺ پہ اجارہ تو نہیں

    بھارتی شاعر کنور مہندر سنگھ بیدی سحر
     
  8. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعرإٕء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    نبیِ مکرم شنہشاہ عالی
    بہ اوصافِ ذاتی و شانِ کمالی
    جمالِ دو عالم تری ذاتِ عالی
    دو عالم کی رونق تری خوش جمالی
    خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انساں
    یہ سب کچھ ہے تیری ستودہ خصالی
    جسٹس آف پاکستان رانا بھگوان داس
     
  9. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    بُہت اچھّی اور بُہت پیاری کاوش

    محترم ومُکرم جناب جیلانی جی ،،،،،،،، غیر مُسلموں کی نعتوں کے بارے میں میں نے کُچھ عرض کیا تھا۔
    شاید میرا پیغام آپ تک نہیں پُہنچا۔برائے مہربانی میری گُذارش پہ غؤر فرمائیں
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    سبحان اللہ :flor:
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    ذکرِ رسولِ پاک :saw: ہے جب سے زبان پر
    رحمت برس رہی ہے میرے خاندان پر

    -----------------------

    وہ خود کشی کی صلیبوں پہ جھول جاتی ہے
    جو قوم اُن :saw: کی ہدایت کو بھول جاتی ہے

    اُجالے دیتی ہے بُھجتے ہوئے چراغوں کو
    جہاں جہاں بھی حدیثِ رسول :saw: جاتی ہے

    -----------------------

    کوئی ایسا کرشمہ ایسا جادو کیجیئے مجھے پر
    میں لوں نامِ محمد :saw: اور لبوں پر پھول کھل جائیں

    میں ساری زندگی فاقہ کشی میں کاٹ سکتا ہوں
    اگر کوثر کے دو قطرے مجھے پینے کو مل جائیں

    -----------------------

    رسول اللہ :saw:! جو تم نے بنائے اُن اصولوں کو
    ذرا تاخیر سے، لیکن عمل میں لا رہا ہوں میں

    اِسی خوبی سے خوش ہو کر مجھے تم بخشوا دینا
    کہ ہندو ہو کے اِسلامی ترانے گا رہا ہوں میں

    -----------------------

    مدینے میں بُلا کر قید کر لو تو مزہ آئے
    مجھے اپنی زباں سے تم صدا دو تو مزہ آئے

    کرشمہ کیجیئے ایسا کہ میں ایمان لے آؤں
    مجھے توحید کی توفیق بخشو تو مزہ آئے

    جہاں سے حاجیوں کی بھیڑ روز و شب گزرتی ہے
    مجھے اُس راہ کا ذرّہ بنا دو تو مزہ آئے

    (آشوک ساحل)

    یوٹیوب پر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
     
  12. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    جزاک اللہ۔۔
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    جزاک اللہ!!!
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    عبدالجبار بھائی ۔ منفرد شئیرنگ کے لیے شکریہ ۔ جزاک اللہ خیرا
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    یادیہ جی! بلال بھائی! نعیم بھائی! پسندیدگی کا شکریہ۔ :flor:
     
  16. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    اتنی حوبصورت شئرنگ کرنے پر جیلانی جی اور عبدالجبار بھائی آپ دونوں کا بہت شکریہ اللہ آپکواس کلام کے صدقے میں عظیم اجر عطا فرئے آمین
     
  17. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    ماشاءاللہ بہت ہی اچھی کوشش ہے اللہ پاک خصوصی رحمت و برکت سے نوازے۔۔۔۔آمین
     
  18. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    واہ جی واہ۔۔ ہندو بھی مانتے ہیں۔۔ کیا شان ہے میرے نبی :saw: کی۔
    مجھے بھی ایک شعر یاد آیا۔۔ شاعر کا نام تو یاد نہیں۔۔ لیکن ہے ہندو ہی۔۔
    ہندو ہوں بہت دور ہوں اسلام سے لیکن
    مجھ کو بھی محمد :saw: کی شفاعت پہ یقیں ہے
     
  19. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

     
  20. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم


    نعت نبی

    کلام : بھگوانداس بھگوان

    خوشا بختے دو عالم را کہ ختمِ مرسلاں آمد
    حبیبِ کبریا آمد،رسول ِدو جہاں آمد

    مبارک باد ہےدو عالم کو کہ ختم المرسلین تشریف لاتے ہیں
    حبیبِ کبریا ، دو عالم کے رسول تشریف لاتے ہیں

    نقیبِ وحدتِ یزداں و عینِ شانِ یزدانی
    مبارک باد اُمّت را شفیعِ عاصیاں آمد

    آپ اللہ کی وحدانیت کے رہنمااورشانِ خدا کا جلوہ ہیں
    مبارکباد ہے امت کو کہ گنہگاروں کی شفاعت فرمانے والے تشریف لاتے ہیں

    دریں بُت خانۂ عالم شہِ وحدت نشاں آمد
    بشیرِ صادقاں آمد، نذیرِ کاذباں آمد

    اس دنیا کے بتخانے میں اللہ واحد کا پتہ رکھنے والےتشریف لاتے ہیں
    سچوں کو خوشخبری دینے، جھوٹوں کو ڈرانے والے تشریف لاتے ہیں

    نصیرِ عرشیاں آمد، شفیقِ فرشیاں آمد
    خوشا میلادِ قُدسی نازشِ کون و مکاں آمد

    عرشیوں کے حامی اور فرش والوں کےمہربان تشریف لاتے ہیں
    آپ ﷺ کامیلاد بہت اچھاہے کہ کون و مکاں سے فرشتے ناز برداری کے لیے آتے ہیں

    مُحمّدمصطفےٰ صلِ علےٰ آں نُورِ سُبحانی
    امامِ عاشقاں آمد، مکینِ لا مکاں آمد

    مُحمّدمصطفےٰ ان پر درود ہو،وہ نورِ خدا ہیں
    عاشقوں کے امام اور لامکاں کے مکین تشریف لاتے ہیں

    زہے قسمت کہ نورِ عرشیاں آمد
    خوشا بختے خوشا بختے کہ سرِّ کُن فکاں آمد

    واہ نصیب! کہ عرشیوں کا نور تشریف لاتے ہیں
    مبارک ہو ،مبارک ہو کہ ساری کائنات کا راز تشریف لاتے ہیں

    سرودِ جانِ بھگوان ست نعتِ خواجۂ عالم
    جمالِ دوسرا آمد، جمیلِ قدسیاں آمد

    خواجۂ عالم کی نعت توخدا پاک کی قدرت کا گیت ہے
    دو جہان کا جمال اور قدسیوں کا حسن تشریف لاتے ہیں

    یہ ایک غیر مسلم کا کلام ہے اور آج کے جدت پسند مسلمان کے لیے اس میں سبق ہی سبق ہے کہ جس نے کلمہ نہیں پڑھا اس کی عقیدت دیکھیے جب کہ جس نے کلمہ پڑھا ہے اسے خود کش بمباری کرکےدوسرے مسلمانوں کی جان لینا تو پسند ہےبس ایک نامِ نبی کا اونچا ہونا پسند نہیں ہے ۔پوری دنیا میں اسلام کا چاندآج اس جدت پسندکلمہ گو کے سبب گہنایا ہوا ہے۔یاللعجب!!!

     
  21. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم


    نعتِ محبوبِ خدا ﷺ
    کلام: بششور پرشاد منور


    زبانِ حال ہے شاہد، زبانِ قال گواه
    کلامِ پاک خدا، بات، بات آپ کی ہے


    عروج آ پ سےتھا گو تمام راتوں کا
    حقيقتاً شبِ معراج، رات آپ کی ہے


    اسی لیے ہے لقبِ پاک، سرورِ کونين
    یہ عرش وفرش یہ کُل کائنات آپ کی ہے


    نفس نفس سے فروزاں ہوئےحرم کےچراغ
    تمام نورِ الٰہی حيات آپ کی ہے

    اسےحديث کہیں يا قرار ديں قرآن
    يہ اہل دل کی نہیں واردات آپ کی ہے

     
  22. سہیل اقبال
    آف لائن

    سہیل اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏27 نومبر 2011
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    بے شک
    صرف مسلم کا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم پہ اجارہ تو نہیں
    وہ رحمت العالمین ہیں‌۔ جس میں صرف مسلمان ہی نہیں‌تمام روئے عالم کی مخلوقات بھی شامل ہیں۔
     
  23. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم


    نعت شریف
    کلام: منشی چاند بہاری لال (صبا جے پوری)

    تصوّر باندھ کر دل ميں تمہارا يا رسول الله

    خدا کا کرليا ہم نے نظارا يا رسول الله


    کہاں سے لاؤں گا تابِ نظارا يا رسول الله
    اگر اٹھ جائے گا پرده تمہارايا رسول الله


    خدا کا وه نہیں ہوتا، خدا اس کا نہیں ہوتا
    جسے آتا نہیں ،ہونا تمہارايا رسول الله


    بھروسہ اس کو کہتے ہیں گنہگارونےمحشر ميں
    خدا کےسامنے تم کو پکارايا رسول الله


    خدا کا بحرِ رحمت اس قدر کيوں جوش ميں آيا
    کسی بے کس نے کيا تم کو پکارايا رسول الله


    خدا حافظ، خدا ناصر سہی ليکن يہ محشر ہے
    يہاں تو آپ ہی ديں گےسہارا يا رسول الله


    خداسنتا ہےاور بندوںميں اپنےمل کےسنتا ہے
    جہاں بھی ذکر ہوتا ہے تمہارايا رسول الله

    تمہارا ہی کرم تھا يہ کہ دن بھی اور قيامت کا

    بڑی ہی خير خوبی سے گزارايا رسول الله


    کليم الله آتے بھی تو کيوں آتے مدينےمیں
    انہيں کيا ہوش کھونےتھے دوباره يا رسول الله

    خدا کا نام لےلے کر جو بَن آيا وه لکھ لايا

    مجھےکب نعت لکھنے کا ہےيارايا رسول الله


    خدا اپنا سمجھتا ہے صبا کو کيا معمّہ ہے
    بتاتا ہےيہ اپنےکو تمہارايا رسول الله

     
  24. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    بُہت خُوب جیلانی جی اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے آپ کو
     
  25. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم


    کلام : یوگندر پال صابر

    احمد

    مظہرِ حُسنِ ذات ہيں احمد
    رحمتِ ہر حيات ہیں احمد

    اپنے اور غير ميں نہیں تفريق
    سرورِ کائنات ہیں احمد



     
  26. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    [font=&quot]نعت رسولِ کریم

    [/font]​
    [font=&quot]کلام: پنڈت ہری چند اختر[/font]​
    [font=&quot]
    کس نے ذروں کو اٹھايا اور صحرا کر ديا
    [/font]​
    [font=&quot]کس نےقطروں کو ملايا اور دريا کر ديا

    [/font]​
    [font=&quot]کس کی حکمت نے يتيموں کو کيا دُرِّ يتيم[/font]​
    [font=&quot]اور غلاموں کو زمانہ بهر کا مولیٰ کرديا

    [/font]​
    [font=&quot]زنده ہو جاتے ہیں جو مرتے ہیں حق کے نام پر[/font]​
    [font=&quot]الله الله موت کو کس نے مسيحا کر ديا[/font]​
    [font=&quot]
    سات پردوں ميں چهپابيٹھا تها حُسنِ کائنات
    [/font]​
    [font=&quot]اب کس نے اس کو عالم آشکارا کر ديا

    [/font]​
    [font=&quot] کہہ ديا لَا تَقْظَوُا [font=&quot]اختر [/font][font=&quot]کسی نےکان ميں[/font][/font]​
    [font=&quot]اور دل کو سر بسر محوِ تمنّا کر ديا ![/font]​
     
  27. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم


    [font=&quot]نغمۂ حبیب [font=&quot]ﷺ[/font][font=&quot]

    [/font]
    [/font]​

    [font=&quot]کلام :وشنو کمار شوق لکھنوی[/font]​

    [font=&quot]
    نہ ہوتےگر محمد
    [font=&quot]ﷺ [/font][font=&quot]ہر خوشی بيکار ہو جاتی[/font][/font]​

    [font=&quot]خدائی رہتی ناقص ، زندگی بے کار ہو جاتی

    [/font]​

    [font=&quot]نہ ہو جاتی اگر روشن حقيقت نُور سے اُن کے[/font]​

    [font=&quot]تو پهر شمس و قمر کی روشنی بيکار ہو جاتی

    [/font]​

    [font=&quot]نقابِ جلوهٔ وحدت اگر حضرت اُلٹ ديتے[/font]​

    [font=&quot]طلسمِ رنگ و بو کی دل کشی بيکا رہو جاتی

    [/font]​

    [font=&quot]اگر اُن کی نظر الفت کو آئينہ نہ کرديتی[/font]​

    [font=&quot]بشر گمراه ہوتا دوستی بيکا ر ہو جاتی

    [/font]​

    [font=&quot]جمالِ احمدی کا کيوں نہ ہواحسان دنيا پر[/font]​

    [font=&quot]بغير اس کے تو ہرجلوه گری بيکار ہو جاتی

    [/font]​

    [font=&quot]رسول الله کی رحمت اگر ہوتی نہ بندوں پر[/font]​

    [font=&quot]محبت بے اثر اور زندگی بيکا ر ہوجاتی[/font]​

    [font=&quot]
    عطا کرتے نہ گر اے
    [font=&quot]شوق [/font][font=&quot]یہ توفيق وه مجھ کو[/font][/font]​
    [font=&quot]قضا ہوتیں نمازيں ، بندگی بيکار ہو جاتی
    [/font]​
     
  28. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    بہت خوب۔۔ :mashallah::a180::n_thanks:
     
  29. انیلہ محمود
    آف لائن

    انیلہ محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2011
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    بہت عمدہ کام جیلانی صاحب
     
  30. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہندو شعراء اور نعت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    جزاک اللہ خیراً
     

اس صفحے کو مشتہر کریں