1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دلپسند سیال جی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏11 دسمبر 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم دلپسند سیال جی !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. دلپسند سیال
    آف لائن

    دلپسند سیال ممبر

    شمولیت:
    ‏10 دسمبر 2011
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    نام دلپسند سیال ، صاف ظاہر نام ماں باپ ہی رکھتے ہیں نا
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    یہ تو شاید بڑے لوگوں کے کام ہیں ۔میں ایک مزدور آدمی کیا لقب اختیار کروں گا
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    عمر چھپانے کی چیز ہے نہیں کہ ملاقات پر چہرہ ساری داستان سنا دیتا ہے کہ بندہ کتنی بہاروں نہا چکا ہے ۔میری عمر یکم جنوری تینتیس برس ہوجائے گی
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے لیکن کام کے سلسلے میں لاہور ڈیرے ڈالے ہوئے ہوں

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    میٹرک کو دو مرتبہ فیل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکا ہوں ۔ تعلیم صرف لو لیٹر لکھنے کےلیے تو خیر حاصل نہیں کی ۔بس لکھنے پڑھنے کا شوق تھا کبھی


    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    فارغ وقت میں کوئی اچھی سی کتاب پڑھ لیتا ہوں یعنی ناول ، ہسٹری ، شعروادب یا پھر سونا اچھا لگتا ہے وہ بھی گھوڑے گدھے بیچ کر


    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    مزدور ہوں ۔ ایکٹریشن کاکام کرتا ہوں لوگوں کے گھروں میں روشنی کرتا ہوں جس کے بدلے میرے گھر کا چولہا روشن ہوتا ہے


    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    مستقبل کے عزائم تو پڑھے لکھے بابو لوگ رکھتے ہیں یا پھر بزنس مین ۔مزدور تو صرف پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے ہی خواب دیکھتا ہے ۔میرے پاس بھی بس خواب ہیں عزائم نہیں


    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟

    تعارف تو نیٹ سرچ کے دوران ہو اور وہ بھی کافی پہلے یہاں آئی ڈی اب بنائی ہے ۔آپ لوگوں کے گپ شپ اور فرینڈلی ماحول کو دیکھ کر




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔


    لیں بھائی پرچہ حل کردیا ۔کیونکہ غیر ضروری خیال کرنے کی کوئی بات نہیں کہ نہ تو میں سیاسی بندہ ہوں اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے تعلق ہے

     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    تعارف کے لیے شکریہ دلپسند سیال جی ۔۔۔اچھا لگا آپکا تعارف ۔۔۔امید ہے آپکا وقت یہاں سب ساتھیوں کے ساتھ بہت اچھا گزرے گا اور آپ ہماری اردو فورم پہ ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    دلپسند جی بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں مختصرا جان کر۔ آپ کا لکھنے انداز بہت خوب ہے اس بات کا اندازہ آپ کا تعارف پڑھنے سے پہلے آپ کی تحریر اور شاعری پڑھ کر ہو چکا تھا۔ آپ کو اس محبت بھری محفل شرکت کر کے بہت اچھا لگے گا۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
  5. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    بہت اچھا تعارف دیا آپ نے۔۔ اچھا لگا پڑھ کر۔۔ :n_thanks:
    گپ شپ رہے گی۔۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    دل پسند جی آپ کا تعارف دل کو بہت پسند آیا امید ہے آپ اپنی فیلڈ کے متعلق اپنے تجربات سے آگاہ کرتے رہیں گے اور دیگر اپنے پسند کے مضامین بھی ہمارے ساتھ شیئر کریں گے ،
    آپ کی دل پسند باتوں کا دل جمعی سے انتظار رہے گا مگر یہ خیال رکھئے کہ یہ انتظار طویل نہ ہو
     
  7. دلپسند سیال
    آف لائن

    دلپسند سیال ممبر

    شمولیت:
    ‏10 دسمبر 2011
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    ضرور ضرور
    میری کوشش ہوگی کہ میں جو کچھ لکھوں اسے ہماری اردو فورم کی زینت بناوں ۔لیکن آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ میری حقیقر سی کوشش پر داد ضرور دیجئے گا کہ آپ کی طرف سے کی گئی تعریف کے چند جملے میرے قلم کی سیاہی کا کام دیتے ہیں اور میرے لکھنے کو مہمیز دیتے ہیں
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں‌پڑے گی۔ آپ کی تحاریر تو واقعی قابلِ تعریف ہیں۔
     
  9. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    دلپسند سیال جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں‌جان کر،اور واقعی میں‌ آپ کی تحریریں لاجواب ہوتی ہیں‌۔

    خؤش رہیں‌:p_rose123:
     
  10. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    دلپسند سیال جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں‌جان کر،اور واقعی میں‌ آپ کی تحریریں لاجواب ہوتی ہیں‌۔

    خؤش رہیں‌:p_rose123:
     
  11. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    ماشاءاللہ کافی جاندار تعارف تھا آپ کا۔۔۔۔۔۔
    مزے کی بات آپ لفظوں کے ھیر پھیر سے خوب واقف ہیں ۔۔۔۔
    آپ ہماری مجلس کا حصہ بنے ۔۔۔۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
     
  12. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دلپسند سیال جی کا تعارف

    بہترین اضافہ۔۔۔۔۔امید ہے کہ آسمان ہماری اردو کے ستاروں میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔اور ضو فشانیوں سے ہم بھی مستفید ہونگے۔ تہہ دل سے خوش آمدید، آپ کے بارے جان کے اچھا لگا۔ تعارف کا تو رنگ ہی نرالا ہے۔۔۔۔لفاظی بھی بہت خوب اور خوبصورت ہے۔ داد قبول ہو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں