1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو کا برقی جریدہ

'ماہنامہ ہماری اردو' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏18 اکتوبر 2011۔

?

ہماری اردو کے جریدے کا نام کیا ہونا چاہیے

رائے شماری ختم ہوگئی ‏1 نومبر 2011۔
  1. ماہنامہ بانگ نو ۔ "ہماری اردو کا برقی جریدہ"

    2 ووٹ
    13.3%
  2. ماہنامہ نوائے ادب ۔ "ہماری اردو کا برقی جریدہ"

    0 ووٹ
    0.0%
  3. ماہنامہ صریر خامہ ۔ "ہماری اردو کا برقی جریدہ"

    3 ووٹ
    20.0%
  4. ماہنامہ امید نو ۔ "ہماری اردو کا برقی جریدہ"

    1 ووٹ
    6.7%
  5. ماہنامہ ہماری اردو ۔ "ہماری اردو کا برقی جریدہ"

    8 ووٹ
    53.3%
  6. ان میں سے کوئی نہیں۔ اس صورت میں اپنی تجویز دیں۔

    1 ووٹ
    6.7%
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ابتدائیہ۔
    ہماری اردو کا برقی جریدہ جاری کرنے کا خیال اگرچہ دماغ کے کسی گوشے میں موجود تھا مگر ایم اے رضا صاحب کے پیغام نے سوچ کو مہمیز دی۔ کافی دنوں سے اس کے خد و خال پر دماغ لڑانے کے بعد آج اس کو تحریری شکل میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں تاکہ آپ کی نقطہ فہم نگاہوں اور علمی برتری سے یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہو۔
    مقاصد۔
    اس برقی جریدے کے توسط سے ہم یہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
    ۱۔ اردو زبان کی ترویج۔
    ۲۔ہماری اردو پر لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی۔
    ۳۔ہماری اردو کے صارفین میں مقابلہ کا رجحان۔
    ۴۔نئے لکھنے والوں میں کامیابی کا احساس کہ ان کی لکھی ہو تحریریں جریدے میں شامل ہیں۔
    ۵۔برقی ترسیل کے زریعے کسی اضافی خراچ کے بغیر ہماری اردو کی تشہیر۔
    ۶۔کاغذی جریدے کے اجراء کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا جس میں ہمارے پاس انتظامیہ، مصنفین اور قارین کا ایک حلقہ موجود ہو۔
    ٹائم لائن۔
    ۱۔یکم نومبر2011 تک جریدے کا نام فائینل کیا جائے۔
    ۲۔ 15 نومبر 2011 تک جریدے کا فارمیٹ مکمل کیا جائے۔
    ۳۔یکم دسمبر 2011 تک مجلس منتظمہ کا انتخاب مکمل کیا جائے۔
    ۴۔ایک ماہ میں مجلس منتظمہ مواد چن کر جریدے کو مکمل کرے اور ٹینیکل ٹیم اس کو پیش کرنے اور تقسیم کرنے کے طریقوں پر غور کرے۔
    ۵۔اس سلسلے کا پہلا جریدہ انشاءاللہ یکم جنوری 2012 کو جاری کیا جائے۔
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    جریدے کا فارمیٹ

    ٹائیٹل۔
    میری رائے کےمطابق "ہماری اردو کا برقی جریدہ" ٹائیٹل کی دوسری لائن ہونی چاہیے اور اس کی پہلی لائن کوئی خوبصورت لفظ یا ترکیب ہونی چاہیے۔مثال کے طور پر
    ماہنامہ بانگ نو
    ہماری اردو کا برقی جریدہ

    ماہنامہ صریر خامہ
    ہماری اردو کا برقی جریدہ

    ماہنامہ نوائے ادب
    ہماری اردو کا برقی جریدہ

    تمام ممبران مجلس مشاورت سے درخواست ہے کہ اس پر اپنی رائے دیں۔
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    خیال تو ٹھیک ہے۔۔۔۔مگر یہ نہ ہو کہ فورم کی بجائے ہم لوگ جریدہ مرتب اور پیش کرنے میں‌ہی لگے رہیں۔۔۔۔ویسے تو فورم بھی ایک جریدے کی طرح ہے۔۔۔۔۔جس میں ہر پل کچھ نہ کچھ مواد شامل مختلف موضوعات میں شامل ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔۔بہرحال یہ میرا خیال ہے۔۔۔حتمی رائے تو جب دوسرے احباب کچھ کہیں گے۔۔۔ہوگا۔
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    فورم، برقی جریدہ اور کاغذی جریدہ ایک دوسرے کے معاون تو ہو سکتے ہیں متبادل نہیں کیونکہ ان سب کا اپنا اپنا مقام ہے اور اپنا اپنا حلقہ قارٕئین ہے۔برقی جریدے کی ترسیل برقی ڈاک سے ہوتی ہے جس کے صارفین کسی بھی فورم کے ساتھ موازنہ نہیں کیے جا سکتے۔ اور جو لطف جریدے کو ہاتھ میں لے کر پڑھنے کا ہے وہ کاغذی جریدے کے بغیر نہیں حاصل ہو سکتا۔اس لیے فورم کو ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے برقی جریدے کا اجراء اہم ہے۔
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    میں واصف بھائی کی بات سے متفق ہوں ، فورم ایک چوپال کی طرح ہے ، جس میں موجود ہر شے تخلیقی نہیں ہوتی جبکہ برقی جریدے میں بڑی حد تک شامل تحریریں تخلیقی ہوتی ہیں ، میرے خیال میں‌ برقی جریدہ اور بعد میں کاغزی جریدے کا خیال ایک اچھی اور قابل عمل سوچ ہے ، جسے اجتماعی کوشش سے حقیقت کا رنگ دیا جا سکتا ہے ، میرا ووٹ واصف بھائی کی تجویز کے حق میں ہے ۔

    میں بھی اس جریدے کے لیے کچھ نام تجویز کر رہا ہوں‌ ۔
    1- ماہنامہ ہماری اردو
    2- امید نو​

    مزید تجاویز اور بہتر نام بھی میرے اگلے پیغام کا حصہ ہونگے ۔
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    بہرحال پھر وہی کاغذی جریدے کے طرف سب کی نگاہیں ہونگی۔۔۔۔یہ ایک حقیقت ہے کہ کاغذ کتاب پکڑ کے اپنے مخصوص خوشبو میں رچی بسی ۔۔۔۔۔۔کتابی مواد کے سحر سے ابھی تک ہم لوگ نکل نہیں پائے۔۔۔۔۔۔۔جہاں تک تخلیقی مواد کی بات ہے۔۔۔۔۔۔وہ پھر ظاہر ہے کہ کسی بھی جریدے کا خاصہ ہی ہوگا۔۔۔۔۔بہرحال میں ابھی تک اس بات پر قائم ہوں‌کہ چوپال، چوپال ہے۔۔۔۔۔یاد رہے۔۔۔کہ یہاں موجود اکثریت پڑھنے سے تعلقی رکھتی ہے۔۔۔۔۔مگر فورم کی الگ دنیا ہے۔۔۔۔۔۔۔جریدے کو ایک الگ منصوبے کے طور پر تو سراہوں گا۔۔۔۔مگر اس کو ہماری اردو سے جوڑنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں‌ہے۔۔۔۔کہ اس کا نیچر ہی تبدیل ہے۔۔۔۔۔بہرحال جو احباب کی رائے ہوگی میں اس کی قدر کرونگا۔
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    آپ احباب کی محنت قابل ستائش ہے میں نان ٹیکنیکل بندہ ہوں میں تو صرف ہاں میں ہاںملا سکتا ہوں مگر دلی طور میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہوجائے تو بہت اچھا ہے
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    جہاں‌تک میں سمجھتا ہوں یہ بالکل ایک قابل عمل آئیڈیا ہے۔ اور ایسا کئی فورمز پر دیکھا ہے۔ اور اس بارے میں بہت عرصہ سے میرے ذہن میں بھی تھا ۔ لیکن دیگر مصروفیات کی بناء پر کچھ لکھنے کی ہمت نہیں پڑی ۔ اب دوستوں نے ہمت کی ہے تو دامے ، درمے، قدمے ، سخنے ، مجھے بھی حسب استطاعت اپنے ساتھ پائیں گے۔ بہت سی باتیں میرے ذہن میں‌ہیں۔ جو میں ان شاءاللہ کوشش کروں گا کہ آج رات کو آپ دوستوں کے سامنے پیش کر دوں۔ آپس کی بات ہے۔ میں پچھلے کچھ دنوں‌سے فارمیٹ کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا۔ اور کچھ مواد بھی ڈھونڈتا رہا۔ بہرحال وہ کام ادھورا رہ گیا۔ لیکن اب سب دوست مل کر اس کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں گے۔
    ہمتِ مرداں مددِ خدا
    بلکہ امید ہے
    ہمتِ خواتین بھی شامل ہو گی اس کاوش میں۔
    خوش رہیں
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    تو عزیزانِ من!
    سب سے پہلی بات تو یہ کہ شاید آپ دوستوں کو اندازہ ہو کہ ہم ایک بڑا سا کھڑاگ پھیلانے جا رہے ہیں۔ لیکن حوصلہ رکھیے یہ کھڑاگ تخریبی نہیں‌ تعمیری ہو گا۔ ان شاءاللہ۔
    اس سلسلے میں سب سے پہلی بات تو میں یہ کروں گا کہ مجلس مشاورت کے کا ایک ذیلی سیکشن بنایا جائے جہاں ہم صرف جریدے کے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ مثلا فارمیٹ ، مواد ، ادارت وغیرہ کے لیے ہم دوست اس سیکشن میں‌الگ الگ لڑیاں بنا کر ان معاملات کو انفرادی طور پر ڈسکس کر سکیں اور ایک ہی لڑی میں بہت سی باتیں گڈ مڈ نہ ہو جایں اور یکسوئی قائم رہے۔ کیوں کہ بہت سارے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اس معاملے میں ھارون بھائی دیکھ لیں باقی دوستوں کی مشاورت سے کہ کیا یہ مناسب رہے گا۔
    دوسری بات ہمیں اس سلسلے میں بہت سارے امور کو مد نظر رکھنا پڑے گا۔ مثلا
    مواد
    سائز
    ضخامت
    فارمیٹ
    دورانیہ
    کمپوزنگ
    ادارت
    تشہیر
    وغیرہ

    مواد سب سے بنیادی بات ہے۔ تو اس سلسلہ میں ظاہری بات ہے ہمیں باقی صارفین کو بھی شرکت کی دعوت دینا ہو گی۔ تا کہ ان کی دلچسپی بڑھے اور ساتھ ساتھ کچھ تعمیری سرگرمی بھی ہو۔ ہمیں صارفین کو لکھنے اور خود سے لکھنے کی طرف مائل کرنا ہو گا۔ کاپی پیسٹ والا معاملہ زیادہ مناسب نہیں رہے گا۔ فورم پر موجود تحاریر کو میگزین کا حصہ بنانا مناسب نہیں سمجھتا میں۔ حسب ضرورت نیٹ پر پہلے سے موجود مواد استعمال بھی کیا جا سکتا ہے مثلا اقتباسات وغیرہ کے لیے۔ لیکن ذاتی تحاریر کو زیادہ اہمیت دی جاے گی۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ذہن میں آ رہی ہے کہ اگر کچھ دوست احباب ایسے ہیں جیسا کہ محبوب بھائی میرے علم کے مطابق جن کا کچھ اچھے لکھاریوں سے تعلق واسطہ ہے۔ وہ اپنے تعلقات کو استعمال کر کے کچھ نہ کچھ اچھا حاصل کریں۔ جو میگزین یا جریدہ کی زینت بن سکے۔ اس سے ہر دو کو فائدہ کے امکانات ہیں۔ صارفین سے مواد حاصل کرنے کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جایں۔ مثلا شعبہ ادارت سے متعلقہ دوستوں کو صارفین اپنی تحریریں ذاتی پیغامات کی شکل میں بھیجیں۔ اس کے علاوہ ایک ای میل ایڈریس بھی دیا جاےجو ہماری اردو کے میگزین کے لیے مختص ہو جس کا پاسورڈ مدیران کے پاس ہو۔ اور اگر ضرورت محسوس کریں تو ایک خط و کتابت کے لیے بھی کوئی ایڈریس دے دیا جائے ۔ اور مزید انتظامیہ میں سے کسی دوست کا فون نمبر بھی دیا جاے تاکہ سب کو رابطہ رکھنے میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم ہوں۔
    سارا مواد ہم میگزین کے سیکشن میں‌لڑی بنا کر وہاں اکٹھا کر دیں گے۔ اور وہاں سب مل کر مواد کی کانٹ چھانٹ کر لیں گے۔ ہر شمارے کی الگ سے لڑی بنا لی جاے۔ پروف ریڈنگ بھی بہت ضروری ہے۔ تاکہ جس حد تک ممکن ہو املاء و دیگر اغلاط سے پاک ہو۔

    ضخامت کا اندازہ مواد کی مناسبت سے لگایا جاے گا۔ لیکن جو سٹینڈرڈ ایک بار طے ہو گیا ضخامت پھر اتنی ہی رکھی جاے۔ مثلا اگر 40 صفحات بنتے ہیں تو پھر 40 سے کم نہیں‌ہوں گے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ اس لیے اس معاملے کو بھی اچھی طرح ڈسکس کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔ تاکہ ہمارے جریدے میں دیگر فورمز سے شائع ہونے والے جرائد کی نسبت زیادہ سے زیادہ بہتری ہو۔

    ٹائٹل پیج بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کیوں‌کہ اسی سے ہمارے جریدے کے معیار کا اندازہ ہو گا۔
    نام کو فائنل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لائن ٹائٹل کے نیچے لکھنے کے لیے بھی منتخب کریں۔ جیسا کہ واصف بھائی نے کہا۔ لیکن میرا خیال ہے اس لائن سے ہمارے نقطہ نظر کا اظہار ہونا چاہیے۔ کہ ہمارا بیسک تھیم کیا ہے۔
    ہماری اردو
    میرے خیال میں بہت مناسب نام ہے۔

    دورانیہ کی جہاں تک بات ہے شروع میں میں سمجھتا ہوں کہ اسے ماہانہ کی بجاے "سہ ماہی" بنیاد پر شروع کیا جائے۔ کیوں‌کہ سب احباب کی اپنی اپنی مصروفیات بھی ہیں۔ اور ایک معیاری جریدہ نکالنا بہت سا وقت مانگتا ہے۔ اور ہمیں معیار پر کسی صورت میں بھی کمپرومائز سے بچنے کی کوشش کرنی ہے۔

    فارمیٹ کے متعلقہ امور بھی ڈسکس ہونے ہیں۔ فارمیٹ ہماری اردو کے ملتا جلتا ہی مناسب رہے گا۔ یعنی سیکشن وائز تاکہ قاری کو اجنبیت نہ محسوس ہو اور سارا مواد ایک ترتیب میں‌ہو۔

    کمپوزنگ ، ڈیزایننگ کی بات آ جاتی ہے۔ یہ کام بھی سب دوستوں کو بانٹ کر کرنا ہو گا۔ ہمیں فانٹ بھی منتخب کرنا ہو گا۔ میرے خیال میں جمیل نستعلیق ہی مناسب رہے گا۔ ڈیزایننگ کے حوالے سے ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی ہے۔ اس معاملے میں دیکھ لیں کیا ہو سکتا ہے۔ مجھ سے جس حد تک ہو سکا میں حاضر ہوں۔

    ادارت کے لیے بھی احباب دیکھ لیں واصف حسین بھائی ، نعیم بھائی، محبوب خان بھائی ان معاملات کے لیے بہت مناسب رہیں گے۔

    تشہیر کے لیے بھی مشاورت کی جائے کہ کس طرح ہمیں زیادہ سے زیادہ قاری میسر آ سکتے ہیں۔ اور اس وساطت سے لوگوں کو اچھی تحاریر پڑھنے کو ملیں اور فورم کو اچھے اچھے صارفین میسر ہوں۔ اس سلسلے میں دوسرے اچھے فورمز اور سائٹس و بلاگزرز سے بینر ایکس چینج کا سلسلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور فیس بک ایڈز کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے اگر کوئی دوست اس کی معلومات بہم پہنچا سکے تو۔۔۔۔!!!! ایک چھوٹی سی بات اور ذہن میں آتی ہے کہ ہماری اردو کے چھوٹے سے سٹیکرز بنوائے جایں اور اور انتظامیہ کے دوستوں کو بانٹے جایں۔ جو مناسب جگہوں جہاں ان کا آنا جانا ہو مثلا نیٹ کیفے ، کمپیوٹر مارکیٹ وغیرہ ، پر ان کو چسپاں کریں۔ذاتی طور پر میں اس پر کچھ کام شروع کر چکا ہوں۔ مقصد انٹرنیٹ پر اردو زبان کی زیادہ سے زیادہ ترویج ہونا چاہیے۔

    سرِ دست اتنا کچھ ہی ذہن میں آ رہا ہے ۔ کچھ باتیں اور بھی تھیں جو نیند کی وجہ سے ذہن میں دھندلا رہی ہیں وہ پھر سہی۔ لیکن جاتے جاتے پھر کہوں گا کہ ان سب امور کی ایک مجلس مشاورت کے ایک ذیلی سیکشن میں الگ الگ لڑیاں ہونا چاہیں۔ تاکہ انفرادی توجہ سے ان پر تبادلہ خیال اور کام کیا جا سکے۔
    اللہ کریم ہم سب کو بہت سی آسانیاں فراہم کرے اور سب کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا کرے
    آمین۔
    خوش رہیں
    والسلام
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    السلام علیکم۔
    ترقی کرنے اور بلندی کی جانب قدم بڑھانے کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ خوب سے خوب تر کی تلاش جاری رہنا چاہیے۔
    لیکن اس کے لیے بھرپور بنیادی تیاری ۔ بنیادی وسائل ۔ افرادی قوت وغیرہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
    میری رائے میں "ہماری اردو کا فورم " ہماری پہلی ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ یہی ہماری بنیاد اور ہماری بنیادی آبرو ہے۔ پہلے ہمیں یہاں‌پر مختلف سلسلے شروع کرکے مقابلہ مضامین وغیرہ کے ذریعے کچھ نئے لکھاری پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے تھی ۔ جبکہ ایک مناسب مقدار میں لکھنے والے دستیاب ہوجاتے جو فورم کو معیاری اندازی میں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اضافی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی پوزیشن میں بھی ہوتے تو پھر یقینا ایسا قدم اٹھانا قابل ستائش ہوتا۔
    جیسا کہ محبوب خان بھائی نے بھی پوائنٹ آؤٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔
    اگر تو ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہماری اردو کے فورم پر ہمارے پاس بھرپوربلکہ وافر افرادی قوت ہے کہ ہم فورم کی نگرانی کے ساتھ ساتھ چند ساتھی اضافی طور پر جریدے کے لیے مختص کرسکیں تو پھر بصد شوق یہ قدم اٹھانا چاہیے۔
    وگرنہ ۔۔۔۔۔۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم ۔۔۔ والے معاملے سے تو بہتر ہے کہ ایک ہی بیڑی پر دونوں پاؤں رکھ کر یکسوئی سے آگے بڑھا جائے۔
    یا پھر پہلے 3 شمارے ۔۔ آزمائشی بنیادوں پر جاری کرکے دیکھ لیں کہ ریسپانس، ری ایکشن اور فیڈ بیک کیا ملتا ہے؟

    یہ میری رائے ہے۔۔ میرا مقصد خدانخواستہ کسی کو بددل یا دلبرداشتہ کرنا نہیں بلکہ میں نے اپنے نقطہء نظر سے حقائق کا تجزیہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ بہرحال میری پہلی ترجیح ۔۔ ہماری اردو کا فورم ۔۔ ہے۔

    والسلام علیکم۔
     
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    آزمائشی طور پر شروعات کرنے کی بات سمجھ میں آتی ہے۔
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    فورم ہماری اول ترجیع ہے اس بات سے میں مکمل اتفاق کرتا ہوں اور جیسا کہ میں‌پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ برقی جریدہ کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ فورم کا ہی معاون ہے۔برقی جریدے کی اصطلاح سے بعض شکوک پیدا ہو گئے ہیں اس لیے پہلے میں‌اس کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔میری سمجھ کے مطابق یہ کوئی طویل و عریض رسالہ نہیں ہے بلکہ انٹرنیٹ کی اصطلاح میں اسے نیوز لیٹر کہتے ہیں۔اس کی ضخامت 20 صفحوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے کہ اس سے زیادہ طوالت ایک نشست میں‌نہیں پڑھی جا سکتی۔ اس کا تمام مواد فورم ہی سے لیا جائے۔یوں یہ ہماری اردو کے فورم کا ایک تعارفی ضمیمہ ہو گا جو کہ برقی ڈاک کی صورت میں بھیجا جائے گا اس طرح ہمیں فورم کے لیے نئے لکھنے والے اور صارف میسر آئیں گے۔تکنیکی طور پر یہ ایک پی ڈی ایف فائیل ہو گی جس کو ایچ ٹی ایم ایل کے زریعے ڈسپلے کیا جائے گا۔
    مواد کے انتخاب اور ادارت کے لیے ایک مجلس منتظمہ کی ضرورت ہو گی اور اس کو ہر ماہ جاری کرنا بھی کوئی اتنا دشوار کام نہیں۔ اس کی کمپوزنگ اور دیگر تکنیکی امور میں اور بلال بھائی سنبھال سکتے ہیں جبکہ ادارت کے لیے اچھے لکھنے والے جو ریگولر بھی ہیں مثلاً آصف احمدبھٹی، حریم خان، فاطمہ حسین، بزم خیال وغیرہ کی مدد لی جا سکتی ہے۔
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    ڈیزائننگ کا کام تانیہ صاحبہ بھی مدد کرسکتی ہیں
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    السلام علیکم
    میں بلال بھائی سے اتفاق کرونگا ، ہمیں کوشش ضرور کرنی چاہیے ، الحمد اللہ ہماری اردو کافی بہتر انداز میں چل رہا ہے ، اور یہ برقی جریدہ بھی کہ جیسا کہ واصف بھائی کہہ چکے ہیں کہ محض نیوز لیٹر جیسا ہی ہو گا ، جیسے وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ، ہر کام اور ہر منصوبے کا آغاز ایسے ہی ہوتا ہے ۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    میرا خیال ہے اب اسے اعلانات اور تجاویز والی چوپال میں منتقل کیا جائے تاکہ دیگر میمبران بھی اس پر رائے دے سکیں
     
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    جی ٹھیک ہے منتقل کر دیں۔
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    اب سب دوستوں کی آراء کا انتظار ہے
    اب کوشش کرکے ریگیولر صارفین کو اس کا لنک بھی بھیج دیں
     
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    جی بھیج دیا گیا ہے ۔
     
  19. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    اسلام علیکم بات ٹھیک بھی ہو اور سمجھ بھی آرہی ہو تو
    میرے خیال سے اسےماننے میں ہرج نہیں جہاں تک میری
    میری رائےکا تعلق ہے تو میں آپ کے ساتھ ہوں سلسہ اچھا
    ہے اللہ تعالیٰ نصرت دے گا انشااللہ​
     
  20. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    کافی مشکل کام ہے اللہ تبارک تعالیٰ ہی برکت ڈالنے والے ہیں۔
     
  21. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    اگر کوئی مُثبت اقدام ہو تو سب کی رائے ایک ہی ہونی چاہیے
    جیساسب کا فیصلہ ویسی ہی ہماری مرضی ، اچھا قدم ہے
     
  22. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
    پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
     
  23. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    اچھا قدم ہے ۔۔۔۔۔ضرور اٹھایئے۔۔۔۔اللہ آپکا حامی و ناصر ہو
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    ہمت افزائی کا شکریہ اب ٹائیٹل کے بارے میں رائے دیں۔ اوپر دیے گئے ناموں میں سے کوئی منتخب کریں یا کوئی نیا اچھوتا نام کسی کے پاس ہو تو وہ بھی لکھیں۔
     
  25. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    میرے خیال میں یہ ایک بہت اچھا خیال ہے اور اس پر کام کیا جا سکتا ہے۔۔ ناممکن تو کچھ بھی نہیں ہوتا بس ذرا سی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔۔ میری مدد کی اگر کہیں بھی ضرورت محسوس ہو تو مجھے ساتھ پائیں گے ان شاءاللہ
     
  26. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    میرا خیال ہے کہ تجویز تو اچھی ہے اور شروع میں بہت محنت کی ضرورت ہے لیکن اس کے معیار کوبرقرار رکھنے اور چلانے کے لیے بھی وقت اور توجہ کی ضرورت ہو گی جہاں تک میری میری رائےکا تعلق ہے تو میں آپ کے ساتھ ہوں
     
  27. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    نام اگر ہماری اردو ہو جیسا کہ اوپر کے پیغامات میں مذکور ہے۔ اس سے میرا خیال ہے کہ فورم کا نام بھی اس میں شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔اور ہماری اردو چوپال اور ہماری اردو جریدہ یہ ایک اچھا تعلق ہے ناموں کی حد تک۔۔۔۔واصف بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔نام کو اب طے کرو۔۔۔۔تاکہ مزید پیش رفت بھی ممکن ہوسکے۔
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    رائے شماری شامل کر دی ہے۔ اپنی اپنی رائے دیں تاکہ ٹائٹل منتخب کیا جا سکے۔
     
  29. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    میرے خیال میں نام یہ بہتر ہوگا ۔۔۔۔۔ نام آسان ہونا چاہیے :)
    ماہنامہ پیاری اردو "ہماری اردو کا برقی جریدہ"
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جواب: ہماری اردو کا برقی جریدہ

    ماشاءاللہ۔ "ہماری اُردو، پیاری اُردو" کو ترقی کی طرف گامزن دیکھ کر خوشی ہوئی۔
    جہاں تک اس برقی جریدے کو شروع کرنے کا سوال ہے تو وہ آپ سب کی آراء سے ظاہر ہو چکا کہ آپ یہ کر کے ہی دم لیں گے۔ ماشاءاللہ۔
    مشکل لگتا ہے مگر کوشش کرنے میں حرج نہیں۔ جہاں تک ہو سکا میں آپ کے ساتھ ہوں۔
    رہا سوال ٹائٹل کا تو میں نے اپنی رائے (ماہنامہ ہماری اُردو) دے دی ہے۔ جیلانی بھائی کی بات سے اتفاق کروں گا کہ ٹائٹل عام فہم ہونا چاہیئے۔
    اللہ پاک سے دعا ہے کہ "ہماری اُردو، پیاری اُردو" کے سب چاہنے والوں کے جذبے سلامت رکھے اور ہمیں اپنی مادری زبان "اردو" کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق دے۔ آمین۔
    والسلام۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں