1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضی الرحمن طاہر, ‏23 اکتوبر 2011۔

  1. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    مورخہ 21-10-2011کو میں بوقت تقریباً01:35بجے گکھڑ سلائی مشین تھانہ روڈ فتح جنگ میں ایک کام کے سلسلے میں گیا ۔ وہاں بہزاد صاحب سے مجھے کام تھا مگر وہ شاپ پر موجود نہیں تھے ۔ چونکہ جمعے کا دن تھا اور نماز کا وقت ہوچکا تھا اسلئے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی لئے دوکان کے سامنے ہی بنی ہوئی مسجد جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں چلا گیا ۔ جہاں پر خطیب جامع مسجد غوثیہ رضویہ ”سید باقر شاہ“آف ملتان خطاب کررہے تھے۔ ان کا موضوع اتباع رسول تھا دوران خطاب خطیب مذکورہ نے اتباع کے باب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تکذیب کی انہیں برا بھلا کہا اور خطاب میں کہا کہ ” یہ گستاخ رسول کے ساتھی ہیں ۔۔ یہ شیطانی ٹولہ ہے ۔۔“ اس بات پر میں کھڑا ہوگیا اور میں نے احتراماً خطیب صاحب سے مخاطب ہوکر کہا کہ حضرت صاحب کیا آپ میری ایک بات سننا پسند کریں گے ۔۔ جس پر حضرت صاحب نے کہا کہ خطاب کے بعد اور بعد میں جوش و جنون کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تکذیب جاری رکھی ۔میں یہ کہتے ہوئے بیٹھ گیا کہ جناب جھوٹ بول رہے ہیں۔ جونہی انہوں نے تقریر ختم کی انہوں نے کہا کہ جس شخص نے کوئی سوال کرنا ہے وہ بعد میں کرے میں جمعے کے بعد بیٹھ جاﺅں گا ۔ تمام نمازی نماز کیلئے کھڑے ہوگئے اور میں نے بھی بات نہیں کی ۔ اس وقت مسجد میں پچاس ،ساٹھ افراد موجود تھے جن میں نیئر اقبال اورذوالفقار احمدبھی موجو د تھے۔ جونہی سلام و دعا ہوئی انہوں نے مجھے بلالیا ۔ میرا کوئی ارادہ بحث کا نہیں تھا ۔ وہ مجھے اپنے40,50طلباءکے ہمراہ مدرسے کے ایک کمرے میں لے گئے ۔ خطیب صاحب نے کہا کہ اب بولیں میں نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کو آپ نے توڑ موڑ کر بیان کیا اسلیے میں کھڑا ہوا تھا ۔ اس پر وہ جوش میں آگئے اور مجھے 15,20قرآنی آیات اور احادیث سنادیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گستاخ رسول واجب القتل ہے میں نے جواباً کہا علامہ صاحب مجھے اس بات میں ہر گز کوئی شک و شبہ نہیں کہ گستاخ رسول لعین ہے واجب القتل ہے ۔ وہاں انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصولی اور علمی موقف کو سامنے رکھ کر انہیں مزید برا بھلا کہا اور کہا کہ میں اس شخص کو جوتی کی نوک پہ بھی نہیں رکھتا ۔ پھر انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ سلمان تاثیر کے ساتھ ہو یا ممتاز قادری کیساتھ ۔۔۔تو میں نے جواباً کہا کہ میں دونوں کیساتھ نہیں ۔ میں نے بارہا ان کو یہ بات کہی کہ میں عالم دین نہیں ہوں ۔ مگر انہوں نے گفتگو کو مناظرے کی شکل دے دی ۔ پھر انہوںنے کہا کہ اپنے ایمان اور عشق سے بتائیں کہ سلمان تاثیر گستاخ تھا یا نہیں ۔تو میں نے یہ کہا کہ یہ میرا اختیار نہیں یہ مفتیان دین ، مجتہدین کا کام ہے کسی کے بارے میں فیصلہ کرنا ۔ انہوں نے پھر اسرار کیا کہ کیا آپ سلمان تاثیر کو گستاخ رسول سمجھتے ہیں یا نہیں ۔۔ میں نے جواباً وہی بات کی کہ اس کے الفاظ گستاخی رسول پر منتج نہیں ہوتے میرا موقف ڈاکٹر طاہر القادری مدظلہ العالی کیساتھ ہے ۔ اس پر انہوں نے ایک دو احادیث بیان کرکے کہا کہ پھرتو بات ہی ختم ہوگئی آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے ۔ اس پر وہاں کے تمام افراد کھڑے ہوگئے اور نعرہ بازی شروع کردی مدرسے کے طالب علموں نے مجھے بازوں سے سختی سے پکڑا اور مارنے کو لپکے ہی تھے کہ خطیب صاحب نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔ انہوں نے یہ بات کہی کہ ہم آپ کا ایمان بچانا چاہتے تھے آپ تو دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے ۔ آپ توبہ کریں وغیرہ وغیرہ ۔ مدرسے کے شاگردوں نے مجھے مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا ۔ پھر خطیب صاحب نے کہا اس کو جانے دو ۔ انہوں نے مجھے کمرے سے دھکا مارا اور میں باہر آگیا۔
     
  2. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    کسی مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیکر خوشی کے نعرے لگانے والوں کی لمحہ بہ لمحہ کہانی
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    ہم میں ‌سب سے حیرت انگیز بات یہی ہے کہ ہم لوگ انتہائی شدت پسند ہیں‌ ، جب کسی طرف جھکتے ہیں تو انتہاؤں پر پہنچ جاتے ہیں ، کسی کی بات اور دلیل سنتے ہی نہیں ، ہم میں سے ہر شخص ایسا ہے ، کوئی ایک موقف اپنا لیا تو اپنا لیا اس پر کسی کی کوئی بات سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی جاتی اور اگر کوئی ایسا کر دے تو اسے گستاخ اور دائرہ اسلام سے خارج کرتے لمھہ ایک پل کو بھی نہیں سوچتے ، ہم لوگ حد سے زیادہ شخصیت پسند بھی واقع ہوئے ہیں‌ ہر شخص نے اپنے سینے میں ایک صنم بٹھا رکھا ہے اور اسے ہی دن رات پوجے جا رہا ہے ، اس کی تکذیب تو کجا اس کی مخالفت بھی برداشت نہیں ہوتی اور یوں‌ ہر شخص نے اپنی انتہا مقرر کر رکھی ہے جس سے پیچھے ہٹنے کو وہ تیار ہی نہیں‌ ، درمیانی رستے کی طرف کوئی بھی دیکھنے کا روادار ہی نہیں حالانکہ درمیانی رستہ ہی بہتر ہے ۔
     
  4. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    ہو ہائے۔۔۔ :(
     
  5. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    السلامُ علیکم۔ رضی بھائی آپکی یہ آپ بیتی پڑھ کر بہت ہی دکھ ہوا کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیواؤں کے رویوں کو کیا ہوگیا؟ یہ ہمارے دینی رہنماؤں ، پیشواؤں کو کیا ہوگیا؟ آج علم کی مسندوں پر ، الا ماشاءاللہ ، جہلاء براجمان ہیں جنکی وجہ سے معاشرے میں تعصب، تنگ نظری اور جہالت کے اندھیرے دکھائی دیتے ہیں۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ جب آپ نے واضح طور پر انکو کہا کہ "میں سلمان تاثیر یا ممتاز قادری ، دونوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں ہوں " تو اسکے باوجود انہوں نے آپکو اسلام سے خارج قرار دے دیا، حالانکہ کسی مسلمان کی تکفیر کوئی چھوٹا معاملہ نہیں، مگر یہ لوگ اپنی جہالت کی بنا پر اتنے قبیح فعل سے ذرا بھی نہیں ہچکچاتے۔ ان فتویٰ باز تکفیری ملاؤں نے اسلام کے خوبصورت چہرے کو داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ لوگ کافروں کو مسلمان بنانےکی بجائے ہر وقت اپنے ناجائز فتووں کے ذریعے سارا زور مسلمانوں کو کافر بنانے پر صرف کرتے نظر آتے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

    اس موقع پر مجھے حکیم الامت علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ کے یہ اشعار یاد آرہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں کہ علامہ اقبال کس طرح مسلم معاشرے میں ہرطرف پھیلی ہوئی جہالت پر نوحہ کناں ہیں:

    جن کو آتا نہيں دنيا ميں کوئی فن، تم ہو
    نہيں جس قوم کو پروائے نشيمن، تم ہو
    بجلياں جس ميں ہوں آسودہ، وہ خرمن تم ہو
    بيچ کھاتے ہيں جو اسلاف کے مدفن، تم ہو
    ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کرکے
    کيا نہ بيچو گے جو مل جائيں صنم پتھر کے


    فرقہ واریت، تعصب اور تنگ نظری کے بارے میں فرماتے ہیں:

    منفعت ايک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
    ايک ہی سب کا نبی، دين بھی، ايمان بھی ايک
    حرم پاک بھی’ اللہ بھی’ قرآن بھی ايک
    کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ايک
    فرقہ بندی ہے کہيں اور کہيں ذاتيں ہيں
    کيا زمانے ميں پنپنے کی يہی باتيں ہيں؟


    اور

    قلب ميں سوز نہيں’ روح ميں احساس نہيں
    کچھ بھی پيغامِ محمد کا تمہیں پاس نہيں


    نام نہاد واعظین کی بےعلمی و بے شعوری کا ان الفاظ میں رونا روتے ہیں:

    واعظ قوم کی وہ پختہ خيالی نہ رہی
    برقِ طبعی نہ رہی، شعلہ مقالی نہ رہی
    رہ گئی رسمِ اذاں روحِ بلالی نہ رہی
    فلسفہ رہ گيا ، تلقينِ غزالی نہ رہی


    اسلاف کے ورثہ علمی سے ہماری عدمِ توجہی کے بارے میں فرماتے ہیں:

    باپ کا علم نہ بيٹے کو اگر ازبر ہو
    پھر پسر قابلِ ميراث پدر کيونکر ہو!
    ہر کوئی مستِ مئے ذوقِ تن آسانی ہے
    تم مسلماں ہو! يہ اندازِ مسلمانی ہے؟
    حيدری فقر ہے نے دولتِ عثمانی ہے
    تم کو اسلاف سے کيا نسبتِ روحانی ہے؟


    اگر ہم اپنے گردوپیش کا جائزہ لیں تو علامہ کے یہ اشعار آج بھی ہمارے حالات کی بالکل درست منظرکشی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ تنگ نظر اور جلدباز تکفیری ملاؤں کے شر سے ہمارے معاشرے کومحفوظ و مامون فرمائے اور درست فہمِ دین رکھنے والے علمائے حق کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔
     
  6. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    بدقسمتی سے مختلف طبقات نے مشرک بدعتی اور گستاخ کے ہتھیار اٹھا لیے ہیں ایک طبقہ عمر بھر دوسروں کو مشرک دوسرا عمر بھر دوسروں کو بدعتی اور تیسرا عمر بھر دوسروں کو گستاخ کہتا پھرتا ہے ۔ مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کی یہ صورتیں پل بھر میں اپلائی کردی جاتی ہیں ۔ اور حرمت دین کو پامال کردیا جاتا ہے ۔
     
  7. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    رضی بھائی، راہِ حق میں مشکلات تو آتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپکو صبرواستقامت دے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کملی کا سایہ آپکے سر پر رکھے اور آپکی ہر لمحہ حفاظت فرمائے۔ آمین!
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    اسلام کتنا آسان تھا ۔
    افسوس ہم نے اسے کتنا مشکل بنا دیا ہے ۔
     
  9. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    گستاخی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا ہے؟
    گستاخی کن الفاظ سے ثابت ہوتی ہے؟
    گستاخی کا فتوٰی لگانے سے پہلے فریقَ ثانی کے قول کا جائزہ لینا چاہیے یا نہیں؟
    اگر الفاظ مبنی بر گستاخی ہیں تو کیا قول محتمل ہے یا صریح؟
    اگر کلام صریح نہیں تو محتمل کلام پر تکفیرکا فتوٰی چودہ صدیوں میں کس امام نے دیاہے؟
    ان دین دشمن ملاوں نے اسلام کا مذاق بنارکھا ہے۔ ان کا پیٹ آگے اور دین پیچھے ہے۔ ان کا کلام ان کی خواہش کے تابع ہے، دین کے تابع نہیں ۔یہ اپنے اسلاف کے مدفن کو بیچ کر کھانے والے لوگ ہیں۔انھوں نے دین کو بازیچہ اطفال بنارکھا ہے۔یہ نہ صرف جانتے ہیں،نہ نحو،نہ فقہ،نہ منطق،نہ علم البدیع،نہ بلاغت، نہ علم الکلام،نہ لغت، نہ اصول نہ فروع، نہ تفاسیرِ ماثورہ، ان کے فتوے مبنی بر جہالت ہوتے ہیں، جس کو چاہیں اس کی بدزبانی کے باوجود حجت الاسلام بنادیں،اور خود بغیر کسی علمی وتحقیقی کام کے مفتی اعظم کی مسند پر بیٹھ جائیں۔ ان کے اس رویے کے بارے میں آقا علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ ایسے ناہنجاروں کا زمانہ آئے گا کہ جب ’’ مساجدھا آمرۃ‘‘ مسجدیں آمریت کا گڑھ ہونگی۔ علماحق کی توہین کی جائے گی اور جاہل مسندوں پر بیٹھ کر فتوے دیں گے۔ یہ وہی زمانہ ہے،جب ان ملعون اور دنیا کے کتوں نے دین کو تماشابنارکھا ہے۔دین کی اقدار مٹ رہی ہیں مگر انھیں ذرا بھی احساس نہیں،پوری دنیا میں اسلام کو اور مسلمانوں کو دہشت گرد بنایاجارہاہے مگر یہ کمینے لوگ اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر صبح وشام مسلمانوں کو دین سے خارج کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ اللہ تعالٰی ان کے شر سے اپنے دینِ متین کو محفوظ فرمائے۔رضی الرحمن صاحب سے صرف اتنا کہوں گا کہ
    جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    یہ ان لوگوں کے خود کو مشہور کرنے والے ہتھکنڈے ہیں مگر یہ نام نہاد علماء یہ نہیں سمجھتے کہ ایسا کرنے سے یہ تو مشہور ہوجائے ہیں مگر اسلام کی کتنی بدنامی ہوتی ہے
     
  11. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    تو بھائی نا بنائیں نا مشکل، کس نے کہا ہے ! :119:
    ہمارے "بہت ہی خوبصورت اور معصوم" بھائی، آپکی یہ بہت خوبصورت بات مجھے تو سمجھ نہیں آئی، :84:تھوڑا سا اس مشکل گرہ کو کھول دیں پلیز!
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    اکرام بھائی !‌ اب ایسی بھی مشکل گرہ نہیں لگا دی ۔
    سادہ سی بات ہے ، کٹ ملاؤں اور فسادیوں‌ سے اپنے پیارے اسلام بچا لیجئے ۔
     
  13. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    آصف بھائی ، وضاحت کا شکریہ۔ بات یہ ہے کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو فسادیوں سے بچانا اور اسلام کی سچی اور روشن تعلیمات کے مطابق امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں، تو اس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو علمائے حق اور علمائے سوء میں واضح طور پر امتیاز کرنا ہوگا۔ دورِ حاضر میں علمائے حق کی پہچان کیلئے یہ سلائیڈ دیکھئے:

    [​IMG]

    اللہ تعالیٰ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔ آمین!
    خوش رہیں اور خوشیاں بکھیرتے رہیں ۔ ۔ ۔ جہالت اور عصبیت کے اندھیروں میں ۔ ۔ ۔علم و شعور کی شمعیں جلاتے رہیں۔
    والسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    محترم جناب اکرم بھائی !‌ میں اس سے بھی آسان بات جانتا ہوں‌ اور وہ ہے میانہ روی ۔
    انتہاؤں کو چھونے والی ہر بات سے بہتر میانہ روی ہے ۔
     
  15. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    اللہ پاک ہم سب کو حقیقی طور پر اسلام کی سمجھ عطا فرمائے اور اُس پر عمل کرنے والا بنائے۔۔۔۔آمین
     
  16. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    اس سب فساد کو ضمیر جعفری مرحوم نے ایک شعر میں بند کیا
    بیچارہ مرد مومن بھی تو آخر پیٹ رکھتا ہے
    مجاہد لوگ بھی روٹی تو استعمال کرتے ہیں
     
  17. اداس ساحل
    آف لائن

    اداس ساحل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اگست 2010
    پیغامات:
    90
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    آج کل کی نہیں ، اب تو صدیوں کی بات ہے کہ بے باک ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو "کافر" کہتے بالکل جھجکتا نہیں ہے۔ شدت پسندی کی حد یہ ہے کہ جس نبی کریم صلی اللہ عیلہ و آ لہ وسلم نے حسن سلوک کا درس دیا، جن کا لقب "رحمت للعالمین" ہے، ان سے منسوب شدّت پسندی کی یہ کاروائیاں اور وارداتیں، مزہبی اقدار نہیں بلکہ ان کے پیچھے اپنے کوئی ذاتی مفادات ہیں
     
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    ابن انشاء نے کسی جگہ ریاضی کے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دائرے کی اقسام گنوائی تھیں۔ اور ایک قسم "دائرہ اسلام" بھی لکھی تھی۔ اس بارے میں وہ کہتے ہیں‌ کہ پہلے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا جاتا تھا۔ اب خارج کیا جاتا ہے۔
     
  19. محمدمعروف
    آف لائن

    محمدمعروف ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوگئے

    جو علماء عوام الناس کو ان الجھنوں میں ڈالتے ہیں وہ بھی اور جو عوام ان مسائل و مباحث میں پڑ کر اپنا قیمتی وقت ضائع کردیتی ہے ان پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے اس زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے انسان اگر مباحث میں پڑ کر اپنے مقصد کو بھول گیا تو ہمیشہ کاخسارہ ہے۔ان مباحث میں پڑکر کہیں ایسا نہ ہوکہ:
    افسوس ہے کہ ہم تو رہے مست خواب صبح۔۔۔اور آفتاب عمر لب بام آگیا
    حق وباطل کی تمیز کیلئے اللہ رب العزت قرآن مجید میں آسان نسخہ بتادیا۔
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (8:29)
    مومنو! اگر تم خدا سے ڈرو گے تو وہ تمہارے لیے امر فارق پیدا کردے گا (یعنی تم کو ممتاز کردے گا) تو وہ تمہارے گناہ مٹادے گا اور تمہیں بخش دے گا۔ اور خدا بڑا فضل والا ہے (8:29)
    انسان اگر خود ٹھیک ہوجائے تو اس کیلئے درست راستے کا انتخاب آسان ہوجاتا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں