1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از شعیب۔امین, ‏10 اکتوبر 2011۔

  1. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر
    ڈوب چلا ہے آفتاب، شام بخیر شب بخیر

    ایسا نہ ہو کہ دن ڈھلے روح کا زخم کھل اٹھے
    کیسے کہوں مرے گلاب، شام بخیر شب بخیر

    تیرہ شبی کی وحشتیں اب کوئی دن کی بات ہے
    خلوت جاں کے ماہتاب، شام بخیر شب بخیر

    میں بھی وفا سرشت ہوں پاس وفا تجھے بھی ہے
    دونوں کھلی ہوئی کتاب، شام بخیر شب بخیر

    موسم ابر و باد سے اب جو ڈریں تو کس لیئے
    کھل کے برس چکا سحاب، شام بخیر شب بخیر

    میری نظر، مرا شعور، مری غزل، مرا جنوں
    سب کا تجھے سے انتساب، شام بخیر شب بخیر
     
  2. فرہاد عامر
    آف لائن

    فرہاد عامر ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر

    بہت خوب شعیب امین اچھی غزل ہے محترم اور سنائیں مزاج
    شریف کیسے ہیں؟؟؟ اگر طبعیت ناساز رہتی ہے تو بندہ ناچیز
    کو حکم کریں ارشد ملک کی کچھ نظمیں موصول ہوئیں ہیں
    جن کی پہلی خوراک ہی مثل جادو اثر کر کے آپ کو پہلے سا
    ہشاش بشاش با دے گی۔۔


    خوش رہیں


    فرہاد عامر
     
  3. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر

    ہاہاہاہا

    اللہ کا کرم مزاج بخیریت، کچھ پروجیکٹ کے سلسلے میں قطر کی یاترا کو نکلے ہوئے تھے، لہٰذا کچھ غیر حاضر رہے۔۔۔ خیر اب ہم آگئے ہے تو نظر آٹے رہینگے۔۔۔۔

    اور آپ خدا کا خوف کرے۔۔۔۔ کہیں‌وہ آپ پر ہنک عزت کا دعوا نہ کردے۔۔۔۔۔ اور اس کے نتیجے میں آپ کا غیر مطبوعہ کلام اپنے نام کروالیا تو سوچ لے آپ پر کیا گذریگی۔۔۔۔ بقول ہمارے ایک دوست کے ارشد صاحب تو ہٹلر ہوجائینگے۔۔۔ ہی ہی ہی
    خوش رہیں
     
  4. پورس
    آف لائن

    پورس ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    66
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر

    شعیب صاحب خوبصورت شئیرنگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں