1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏24 ستمبر 2008۔

  1. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    خوشی جی بہت خوب شیئرنگ ہے :p_rose123: :222:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بس ایک بوند زندگی

    سو چپ رہو سو مان لو
    اگر وہ کہہ رھے ھیں کہ تمہاری سانس ان کی زندگی پہ بوجھ ھے
    تو اپنی سانس گھونٹ لو
    ابھی تمہارے ان ُبنے وجود میں دھرا بھی کیا ھے
    ننھی ننھی دھڑکنیں چلیں تو کیا رکیں تو کیا
    سوچپ رہو سو مان لو
    ٹھہر نہیں سکے گی تیز آندھیون کے سامنے یہ جگنوؤں سی روشنی
    اٹل چٹان فیصلوں کی زد میں ایک پھوٹتی ہوئی کلی
    پکارتے چنگھاڑتے کڑے بھنور کی راہ میں
    بس ایک بوند زندگی
    مجھے پتہ ھے ظلم ھے
    مگر تمہیں خبر نہیں ، تمہیں ابھی سے کیا خبر
    کسی بھی ظلم ، درد، گھاؤ ، موت اور زندگی کے ذائقے
    تمہاری نرم دھڑکنوں نے کچھ بھی تو سہا نہیں
    حسین تتلیاں بہار ، پھول ۔پیڑ۔چھاؤں۔دھوپ۔پتیوں کے پانیوں کے سلسلے
    تمہاری کوری سانس نے کسی کو بھی چھوا نہیں
    سوچپ رہو سو مان لو
    اگر وہ کہہ رھے ھیں کہ
    تمہیں مٹانے کے سوا
    کوئی بھی راستہ نہیں
    تو ان کی بات مان لو


    گلناز کوثر
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری


    آتش ہجر وہ رنگوں سے بجھا آیا ہے
    کینوس پر تری تصویر بنا آیا ہے

    موسمِ عشق ہی اب پھول کھلائے تو کھلے
    دل تو ہر شاخ پہ اک تتلی بٹھا آیا ہے

    اے وہ لڑکی جو کبھی گھر سے نکلتی ہی نہیں
    دیکھ در پر ترے اک آبلہ پا آیا ہے

    وقت کی میز سے وہ خواب اُٹھا لے کوئی
    وہ جسے بھول کے عجلت میں چلا آیا ہے

    چھوڑ آیا ہے سمندر کو دہائی دیتے
    پیاس کو اپنی وہ ساحل پہ بٹھا آیا ہے

    اپنی کٹیا میں کہیں اُس نے وہ دکھ بھوگا تھا
    جس کو بھولا ہے تو جنگل بھی گنوا آیا ہے

    اشک عیّار کی زنبیل میں کیا ہے یہ جمیل
    گریہ ء سرخ ہے یا خون بہا آیا ہے

    جمیل الرحمن
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    عمدہ! بہت خوب۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ مبزی
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    اک خواب ہے اور مستقل ہے
    وہ شخص نہیں وہ میرا دل ہے

    وہ رنگ ہے، نور ہے کہ خوشبو
    دیکھو تو وہ کس قدر سجل ہے

    اے میرے بدن خبر ہے تجھ کو
    تجھ سے مری روح متصّل ہے

    جلتا تھا وہ اک چراغ تنہا
    اب اس کا ظہور دل بہ دل ہے

    کیا دل کو بہار دے گیا ہے
    وہ زخم جو آج مندمل ہے

    اک عالمِ وصل میں مسلسل
    زندہ ہے وہ دل جو منفعل ہے

    عبید اللہ علیم
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    خوبصورت غزل ہے۔۔بہت خوب!
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت شکریہ ۔
    کیسے ھیں کہاں ہوتے ھیں
     
  9. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    اللہ کا شکر خیریت سے ہوں۔ آج کل آپ کے ہی دیس میں ہوں۔ ویسے آپ کدھر ہیں۔ سب خیریت؟
     
  10. پورس
    آف لائن

    پورس ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    66
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    خوبصورت پسند
     
  11. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب خوشی جی ۔۔۔۔۔آپ نے تو محفل لوٹ لی
     
  12. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    بہت خوب خوشی جی۔۔۔۔کافی عرصے بعد کچھ پڑھنے کو ملا آپ کی توسط سے۔۔۔۔بہت بہت شکریہ :222:
     
  13. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری

    خوبصورت :flor:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: خوشی کی پسندیدہ شاعری


    آپ سب کا بے حد شکریہ بڑی نوازش
     

اس صفحے کو مشتہر کریں