1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقابلہ برائے نعت خوانی

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏20 جولائی 2011۔

?

ووٹ کیجئے اور بتائیے آپ کو کس صارف کی ارسال کردہ نعت زیا

رائے شماری ختم ہوگئی ‏6 نومبر 2011۔
  1. حریم خان

    0 ووٹ
    0.0%
  2. تانیہ

    18 ووٹ
    50.0%
  3. الکرم

    1 ووٹ
    2.8%
  4. سانا

    0 ووٹ
    0.0%
  5. ارشین بخاری

    2 ووٹ
    5.6%
  6. نعیم

    0 ووٹ
    0.0%
  7. ملک بلال

    14 ووٹ
    38.9%
  8. سارا

    0 ووٹ
    0.0%
  9. احمد کھوکھر

    0 ووٹ
    0.0%
  10. عفت

    1 ووٹ
    2.8%
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    کیسے ہیں آپ سب لوگ ؟ امید ہے بہت بہتر ہونگے ، آج ہم اس لڑی میں ایک مقابلہ شروع کرنے والے ہیں ، جو کہ اچھی اور زیادہ اچھی نعت شریف کا ہو گا ، چونکہ ہر نعت اچھی ہی ہوتی ہے اس لیے مقابلے کا مقصد صرف آپ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ اچھی نعتوں کی ترسیل ہے ۔ اور اس کے لیے ہماری خواہش ہے کہ آپ لوگ کوشش یہ کریں کے آپ جو بھی نعت یہاں ارسال کر رہے ہیں‌ وہ محض کاپی اور پیسٹ‌ نہ ہو بلکہ جو نعت واقعی آپ کے دل کو چھو گئی ہو آپ وہی نعت یہاں لکھیں ۔
    کوشش یہ کریں‌ کہ ہر صارف صرف ایک ہی نعت لکھے گا اور ایک ہی بار بہتر اور املاء کی غلطیوں سے پاک لکھیں ۔ آپ لوگ اپنی پسندیدہ نعت 27 جولائی کو تک یہاں لکھ سکتے ہیں اس کے بعد آپ سب کے سامنے رائے شماری کا آپشن رکھا جائے گا آپ لوگ اپنے ووٹس کے زریعے بہتر اور زیادہ بہتر نعت کا انتخاب کرینگے جو کہ 28 جولائی سے 31 جولائی تک ہو گی جس کے بعد 1 اگست کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ یاد رہے یہ مقابلہ بہتر اور زیادہ بہتر کے درمیان ہے ۔

    آپ دوستوں‌سے گزراش ہے کہ اس لڑی میں غیر ضروری پیغامات سے گریز کریں اور صرف نعت شریف ہی لکھیں ۔ شکریہ

    آصف احمد بھٹی
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    برا ہوں یا میں بھلا !‌ہوں تمہارا یا رسول اللہ :saw:
    کرم دائم رہے مُجھ پر خدارا یارسول اللہ :saw:
    تمہارا رتبہ سب نبیوں میں اعلےٰ یارسول اللہ :saw:
    تمہارا نام سب نبیوں میں پیارا یا رسول اللہ :saw:
    یہ ہی اپنی عبادت ہے یہ ہی اپنی ریاضت ہے ،
    تمہیں صلو علیہ کہہ کر پکارا یا رسول اللہ ، :saw:
    ہے جینا وہ ہی جینا جب مدینہ ہو میرا سینہ ،
    کہ پھر ہر دم ہو تمہارا نظارا یارسول اللہ :saw:
    کرم جو کچھ کہ ہے فرمایا ظفر امید رکھتا ہے ،
    کرم ہو وہ دوبارہ اور سہ بارہ یا رسول اللہ :saw:​
     
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    نعت

    تو روحِ کائنات ہے تو حسن کائنات
    پنہاں ہیں تیری ذات میں رب کی تجلیات

    ہر شے کو تیری چشمِ عنایت سے ہے ثبات
    ہر شے میں تیرے حسنِ مکمل کے معجزات

    کونین کو ہے ناز تیری ذاتِ پاک پر
    احسان مند ہیں تیری ہستی کے شش جہات

    پژ مردہ صورتوں کو ملی تجھ سے زندگی
    نقطہ وروں کو سہل ہوئیں تجھ سے مشکلات

    ظلمت کدوں میں نور کے چشمے ابل پڑے
    رحمت سے تیری ٹل گئی ظلم و ستم کی رات

    تاروں کو ضو فشانیاں تجھ سے ہوئیں نصیب
    پھولوں کی نازکی پہ تیری چشمِ التفات

    ہر شے میں زندگی کی کرن تیری ذات سے
    افشا یہ راز کر گئی معراج کی وہ رات

    اپنے دل و نگاہ کے آئینے صاف رکھ
    گر دیکھنے کی چاہ ہے تجھ کو نبی کی ذات

    کن الجھنوں میں پڑ گیا واعظ خدا سے ڈر
    بالا ہے تیری سوچ سے سرکار کی حیات

    انکی محبتوں کا گزر ہے خیال میں
    یونہی نہیں ہیں آسؔ کی ایسی نگارشات ​
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG][​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    یا شفیع امم للہ کر دو کرم شالا و سدار ہوے تیرا سوہنا حرم

    یا شفیع امم للہ کر دو کرم شالا و سدار ہوے تیرا سوہنا حرم
    ہم غلاموں کا رکھنا خدارا بھرم شالا و سدار ہے تیرا سوہنا حرم

    منتشر ہیں خیالات کی وادیاں لٹ گیا ہے سکوں والی دو جہاں
    دور ہو جائیں غم یا شہہ محترم شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

    تیری چوکھٹ کے منگتے ہیں جائیں کہاں اپنی رحمت سے بھر دیجئے جھولیاں
    ہم ہیں امیدوار کرم ہو کرم شالا و سدار ہوے تیرا سوہنا حرم

    تیری یادوں سے معمور سینہ رہے، سامنے میرے تیرا مدینہ رہے
    در پہ بیٹھا رہوں لے کےمیں چشمِ نم، شالا وسدا رہو تیرا سوہنا حرم

    کس کو جا کر کہیں تاجدار حرم، گھیرا ڈالے ہوئے ہیں زمانے کے غم
    رحم فرما دے اب تیری امت ہیں ہم ، شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

    میرے ہاتھوں میں کاسہ ہے امید کا ہوں بھکاری شاہا میں تیری دید کا
    میں گدائے حرم، تو نبی محترم شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

    یا نبی اپنی الفت کی سوغات دے اپنی شایان شاں مجھ کو خیرات دے
    اس سے مطلب نہیں کہ سوا ہو یا کم شالا و سدار ہوے تیرا سوہنا حرم

    چھوڑ کر تیرا در کیوں پھروں در بہ در ہاں ترے گھر سے اچھا نہیں کوئی گھر
    ہو تمہی میرا دیں اور میرا دھرم شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

    حاضری ہو نیازی کی دربار میں زندگی ہو بسر ذکر سرکار میں
    آتے جاتے رہیں تیری چوکھٹ پہ ہم شالا وسدار ہوے تیرا سوہنا حرم
    عبدالستار نیازی
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  5. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    نعتِ رسُولِ مقبُول:drood:

    نِگاہ عاشِق کی دیکھ لیتی ہے پردہء میم کو اُٹھا کر
    وُہ بزمِ یثرب میں آکے بیٹھیں ہزار مُنہ کو چھُپا چھُپا کر
    :flor:
    جو تیرے کوچے کے ساکِنوں کا فضاے جنّت میں دِل نہ بہلا
    تسلّیاں دے رہی ہیں حُوریں خُوشامدوں سے منا منا کر
    :flor:
    بہارِ جنّت کو کھینچتا تھا ہمیں مدینے سے آج رِضواں
    ہزار مُشکِل سے اُس کو ٹالا بڑے بہانے بنابنا کر
    :flor:
    لحد میں سوے ہیں تیرے شیداتو حُورِ جنّت کو اِس میں کیا ہے؟
    کہ شورِ محشر کو بھیجتی ہے خبر نہیں کیا سِکھا سِکھا کر
    :flor:
    تیری جُدائ میں خاک ہونا اثر دِکھاتا ہے کیمیا کا
    دیارِ یثرب میں آہی پُہنچے صباء کی مؤجوں میں مِل مِلا کر
    :flor:
    شہیدِ عشقِ نبی کے مرنے میں بانکپن بھی ہیں سؤ طرح کے
    اجل بھی کہتی ہے زِندہ باشی ہمارے مرنے پہ زہر کھا کر
    :flor:
    رکھّی ہوئ کام آ ہی جاتی ہےجِنسِ عِصیاں عجیب شے ہے
    کوئ اِسے پُوچھتا پھِرےہے دُرِّ شفاعت دِکھا دِکھا کر
    :flor:
    ترے ثناگر عرُوسِ رحمت سے چھیڑ کرتے ہیں روزِ محشر
    کہ اُس کو پیچھے لگا لیا ہے گُناہ اپنے دِکھا دِکھا کر
    :flor:
    کرے کوئ کیا کہ تاڑ لیتی ہے لاکھ پردوں میں بھی شفاعت
    رکھّے تھے ہم نے گُناہ اپنے تیرے غضب سے چھُپا چھُپا کر
    :flor:
    بتاے دیتے ہیں اے صباء ہم یہ گُلِستانِ عرب کی بُو ہے
    مگر نہ اب ہاتھ لا اِدھر کو وہیں سے لائ ہے تُو اُڑا کر
    :flor:
    تِری جُدائ میں مرنے والے فناء کے تیروں سے بے خبر ہیں
    اجل کی ہم نے ہنسی اُڑائ اُسے بھی مارا تھکا تھکا کر
    :flor:
    ہنسی بھی کُچھ کُچھ نِکل رہی تھی مُجھے بھی محشر میں تاکتی ہے
    کہیں شفاعت نہ لے گئ ہو مِری کِتابِ عمل اُٹھا کر
    :flor:
    اُڑا کے لائ ہے اے صباء تُو جو بُوے زُلفِ مُعنبرِیں کو
    ہمیں سے اچھّی نہیں یہ باتیں خُدا کی رہ میں بھی کُچھ دیا کر
    :flor:
    یہ پردہ داری تو پردہ در ہے مگر شفاعت کا آسرا ہے
    دبک کے محشر میں بیٹھ جاتا ہُوں دامنِ تر میں مُنہ چھُپا کر
    :flor:
    شہیدِ عِشقِ نبی ہوں میری لحد پہ شمعء قمر جلے گی
    اُٹھا کے لائیں گے خُود فرِشتے چراغ خُورشید سے جلا کر
    :flor:
    جِسے مُحبّت کا درد کہتے ہیں مایہء زِندگی ہے مُجھ کو
    یہ درد وُہ ہے کہ میں نے رکھّا ہے دِل میں اِس کو چھُپا چھُپا کر
    :flor:
    خیالِ راہِ عدم سے اِقبالؔ تیرے در پر ہُوا ہے حاضر
    بغل میں زادِ عمل نہیں ہے صِلہ مری نعت کا عطا کر​

    باقیاتِ اِقبال سے
     
  6. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    [​IMG]

    مجھے در پہ پھر بلانا


    مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے
    مئے عشق بھی پلانا مدنی مدنیے والے

    میری آنکھ میں سمانا مدنی مدنیے والے
    بنے دل تیرے ٹھکانا مدنی مدنیے والے

    تیری جبکہ دیدہوگی تبھی میری عیدہوگی
    میرے خواب میں تم آنا مدنی مدنیے والے

    مجھے سب ستا رہے ہیں میرا دل دکھارہےہیں
    تمہیں حوصلہ بڑھانا مدنی مدنیے والے

    میرے سب عزیز چھوٹے سبھی یار بھی تو روٹھے
    کہیں تم نہ روٹھ جانا مدنی مدنیے والے

    میں اگر چہ ہوں کمینہ تیرا ہوں شہہ مدینہ
    مجھے سینے سے لگانا مدنی مدنیے والے

    کہیں کس سے آہ جاکر سنے کون میرے دلبر
    میرے درد کا فسانہ مدنی مدینے والے

    کبھی جو کی موٹی روٹی تو کبھی کھجورپانی
    تیرا ایساسادہ کھانا مدنی مدینےوالے

    ہے چٹائی کا بچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا
    کبھی ہاتھ کاسر ہانہ مدنی مدینےوالے

    تیری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی پہ لاکھوں
    ہوں سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے

    یہ مریض مر رہا ہے تیرے ہاتھ میں شفاء ہے
    اے طبیب جلد آنا مدنی مدینے والے

    مجھے آفتوں نے گھیرا ، ہے مصیبتوں کا ڈیرہ
    یا نبی:saw: مدد کو آنا مدنی مدینے والے

    میری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں
    انہیں نیک تم بنانا مدنی مدینے والے

    تیرے غم میں کاش عطار رہے ہر گھڑی گرفتار
    غم مال سے بچانا مدنی مدینے والے
     
  7. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    حئ علی خیرِ الاعمل

    آنکھیں بچھا پیروں تلے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جن پر میرے آقا چلے
    چل توبھی ان راہوں پہ چل
    حئ علی خیر الاعمل

    اپنی طرف تکتا نہیں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تجھ سا کوئی یکتا نہیں
    جھونکا کسی طوفان کا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تجھ کو بجھا سکتا نہیں
    کر بیعت عشق و وفا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif بن جا چراغ مصطفیٰ
    سینے میں جل ، ہاتھوں پہ جل
    حئ علی خیر الاعمل

    جب فرض تجھ کو یاد ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پھر تجھ پہ کیوں افتاد ہے
    شاگردئ دنیا نہ کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif تو وقت کا استاد ہے
    دل سرورِ دیں سے لگا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif آنکھیں نہیں قسمت جگا
    چہرہ نہیں شیشہ بدل
    حئ علی خیر الاعمل

    سارے صنم مسمار کر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خیر البشر سے پیار کر
    رکھ کر نبی کو سامنے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif آرائشءِ کردار کر
    اپنائے گی رحمت تجھے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مل جائے گی جنت تجھے
    اپنے عذابوں سے نکل
    حئ علی خیر الاعمل

    کیوں سرد ہے تیرا لہو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif مایوس کیوں اتنا ہے تو
    قرآن کی آواز میں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif سن نغمہءِ لا تقنطو
    تجھ میں تو اس کی باس ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جس جانِ حق کے پاس ہے
    تیری ہر اک مشکل کا حل
    حئ علی خیر الاعمل

    سینے میں وہ شمعیں ڈھلیں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جو قبر کے اندر جلیں
    ِسِکے وہ اپنے پاس رکھ http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جو آخرت میں بھی چلیں
    اندر سے بھی ہو جا ہرا http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کھلنے سے پہلے مسکرا
    گرنے سے پہلے ہی سنبھل
    حئ علی خیر الاعمل


    آنکھیں بچھا پیروں تلے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif جن پر میرے آقا چلے
    چل توبھی ان راہوں پہ چل
    حئ علی خیر الاعمل


    (مظفر وارثی)
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    آئینہء الہام پہ جب نظر پڑی ہے
    ہر جلوہء نبوی میں جمالِ "صَمَدی"ہے

    قرآن تیرے خُلقِ عظیمہ کا ہے پَرتَو
    آیات و معارف میں تری جلوہ گری ہے

    کُلیّتِ “ اَلحَمد“ میں تقدیس تھی جتنی
    محشر میں وہی مَسندِ “محمود“ بنی ہے

    تیرے ہی مُنادی ہیں یہ مُرسل بھی نبی بھی
    آدم تا مسیحا ، تیری دھوم مچی ہے

    یوں‌قاسمِ مطلق تجھے "مُعطی "نے بنایا
    سب ارض وسما میں تری رحمت ہی بٹی ہے

    آنکھوں پہ بٹھائیں اُسے شاہانِ زمانہ
    گردن ، تیری دہلیز پہ جسکی بھی جھکی ہے

    ہے نام، سگانِ درِ سرکار کی صف میں
    جب سے ہوا شامل میری قسمت سنوری ہے

    ہو درد و الم کا کوئی درماں میرے آقا !
    لج پال ترا در، ترا گھر بار سخی ہے

    اِک نظرِ کرم، سوئے رضا، رحمتِ عالم !
    کب سے یہ کھڑا، منتظرِ چارہ گری ہے


    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی


    http://i52.tinypic.com/34igy74.jpg
    کس کا جمالِ ناز ہے جلوہ نما یہ سُو بہ سُو
    گوشہ بہ گوشہ ، دربہ در ، قریہ بہ قریہ ، کُو بہ کُو
    :flor:
    اشکِ فشاں ہے کس لئے دیدہِ منتظر میرا
    دجلہ بہ دجلہ ، یم بہ یم ، چشمہ بہ چشمہ ، جُو بہ جُو
    :flor:
    میری نگاہ شوق میں حسنِ ازل ہے بے حجاب
    غنچہ بہ غنچہ ، گُل بہ گُل ، لالہ بہ لالہ ، بُو بہ بُو
    :flor:
    جلوہِ عارضِ نبی ، رشکِ جمالِ یوسفی
    سینہ بہ سینہ ، سر بہ سر ، چہرہ بہ چہرہ ، ہُو بہ ہُو
    :flor:
    زلفِ درازِ مصطفی ، گیسوئے لیلِ حق نما
    طرّہ بہ طرّہ ، خم بہ خم ، حلقہ بہ حلقہ ، مُو بہ مُو
    :flor:
    یہ میرا اضطرابِ شوق ، رشکِ جنونِ قیس ہے
    جذبہ بہ جذبہ ، دل بہ دل ، شیوہ بہ شیوہ ، خُو بہ خُو
    :flor:
    تیرا تصورِ جمال میرا شریکِ حال ہے
    نالہ بہ نالہ ، غم بہ غم ، نعرہ بہ نعرہ ، ہُو بہ ہُو
    :flor:
    بزمِ جہاں میں یاد ہے آج بھی ہر طرف تیری
    قِّصہ بہ قِّصہ ، لب بہ لب ، خطبہ بہ خطبہ ، رُو بہ رُو
    :flor:
    کاش ہو ان کا سامنا عین حریم ناز میں
    چہرہ بہ چہرہ ، رُخ بہ رُخ ، دیدہ بہ دیدہ ، دُو بہ دُو
    :flor:
    عالمِ شوق میں رئیس کس کی مجھے تلاش ہے
    خِطہ بہ خِطہ ، راہ بہ راہ ، جادہ بہ جادہ ، سُو بہ سُو
    :p_rose123:
    رئیس امروہی
    http://i55.tinypic.com/s0wls0.jpg
     
  10. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    :flor::flor:نعت شریف:flor::flor:​

    کعبے میں ہو مزدوری انعام مدینے میں
    مکے میں سو یرا اور شام مدینے میں

    کہدو ہواؤں سے آہستہ گزر جائیں
    کرتے ہیں میرے آقا آرام مدینے میں

    ہر ظلم کے بدلے میں آقا نے دعا ئیں دیں
    احلاق سےپھیلا ہے اسلام مدینے میں

    اے ز ا ئر و آ جا ؤ جنت کی سند لے لو
    رحمت میر ے آقا کی ہے عام مدینے میں

    اس گر دش دوراں سے اے راز نہ گھبرانہ
    بگڑے ہوئے بنتے ہیں ہر کام مدینے میں

    {رازالہ بادی}
     
  11. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    بدر گاہ ذی شان خیر الانام [​IMG] شفیع الوری مرجع خاص وعام
    بصد عجز و منت بصد احترام [​IMG] یہ کرتا ہے عرض آپؐ کا اک غلام
    کہ اے شاہ کونین عالی مقام
    علیک الصلوۃ علیک السلام
    حسینان عالم ہوئے شرمگیں [​IMG]جو دیکھا وہ حسن اوروہ نور جبیں
    پھر اس پر وہ اخلاق اکمل تریں [​IMG] کہ دشمن بھی کہنے لگے ۔آفریں!
    زہے خلق کامل زہے حسن تام
    علیک الصلوۃ علیک السلام
    خلائق کے دل تھے یقیں سے یہی[​IMG] بتوں نے تھی حق کی جگہ گھیر لی
    ضلالت تھی دنیا پہ وہ چھارہی [​IMG] کہ توحید ڈھونڈے سے ملتی نہ تھی
    ہوا آپؐ کے دم سے اسکا قیام
    علیک الصلوۃ علیک السلام
    محبت سے گھائل کیا آپؐ نے[​IMG]دلائل سے قائل کیا آپؐ نے
    جہالت کو زائل کیا آپ ؐ نے [​IMG]شریعت کو کامل کیا آپؐ نے
    بیاں کر دئے سب حلال و حرام
    علیک الصلوۃ علیک السلام
    نبوت کے تھے جس قدر بھی کمال[​IMG]وہ سب جمع ہیں آپؐ میں لامحال
    صفات جمال اور صفات جلال[​IMG]ہر اک رنگ ہے بس عدیم المثال
    لیا ظلم کا عفو سے انتقام
    علیک الصلوۃ علیک السلام
    مقدس حیات اور مطہر مذاق[​IMG] اطاعت میں یکتا، عبادت میں طاق
    سوار جہانگیر۔ یکراں براق [​IMG] کہ بگذشت از قصر نیل رواق
    محمدؐ ہی نام محمدؐ ہی کام
    علیک الصلوۃ علیک السلام
    علمدار عشاق ذات یگاں[​IMG]سپہ دار افواج قدوسیاں
    معارف کا اک قلزم بیکراں[​IMG]افاضات میں زندہ جاوداں
    پلا سا قیا آب کوثر کا جام
    علیک الصلوۃ علیک السلام

     
  12. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجو د الکتاب
    گنبد آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب

    عالم آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ
    ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوع آفتاب

    شوکت سنجر و سیلم تیرے جلال کی نمود
    فقر جیند و با یز ید تیرا جمال بے نقاب

    شوق ترا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
    میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب

    تیری نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے
    عقل غیاب و جستجو عشق حضور و اضطراب

    علامہ محمد اقبال
     
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    السلام علیکم
    ووٹ کیجئے اور بتائیے آپ کو کس صارف کی ارسال کردہ نعت زیادہ پسند آئی ۔ شکریہ ۔ یہ رائے شماری 31-07-2011 تک رہے گی اس کے بعد موضوع کو مستقل بند کر دیا جائے گا ۔ شکریہ ۔
     
  14. محمدانوش
    آف لائن

    محمدانوش ممبر

    شمولیت:
    ‏17 ستمبر 2008
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    چھوڑ کر تیرا در کیوں پھروں در بدر ہاں ترے گھر سے اچھا نہیں کوئی گھر
    ہو تمہی میرا دیں اور میرا دھرم شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم

    عبدالستار نیازی صاحب کی یہ نعت جو تانیہ بہن نے پوسٹ کی ہے بہت ہی شاندار ہے۔ میں تانیہ بہن کو خوبصورت نعت پوسٹ کرنے پر اپنے ووٹ کا حقدار سمجھتا ہوں

    خوش رہیں
     
  15. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    آصف بھٹّی جی ، السلامُ علیکُم ، پہلے تو میری طرف سے مُبارک باد قُبُول کِیجیئے ، اب ووٹ دینے والا مرحلہ ہے ، جو کہ میرے خیال میں
    اِنتہائی مُشکِل کام ہےمِدحتِ سرکار میں سے کِسی ایک پر اُنگلی رکھنا میرے لیے بُہت مُشکِل ہے۔ ہاں ایک بات ضرور کہوں گا
    معذرت کے ساتھ کہ ارشین بُخاری جی کا بھیجا ہوا کلام نعتِ رسولِ مقبُول میں شُمار نہیں ہوتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ کلام
    اور اُس پیرائے میں پیغام بُہت ہی اچھّا ہے! باقی میرے خیال میں جِنہوں نے نعتیں بھیجی ہیں وہ ووٹ دینے کے حقدار ؟
     
  16. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    السلام علیکم
    دے دیا ووٹ
     
  17. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    میں نے بھی :yes: ۔
     
  18. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی


    محمد انوش بھائی !‌ تو پھر اپنا ووٹ کا حق استعمال کیجئے ۔ :car:
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی



    السلام علیکم
    الکرم صاحب ! آپ نے ارشین کے بھیجے ہوئے کلام کے بارے میں جو فرمایا ہے تو یہ بات میں بھی سمجھتا ہوں اور اس سے پہلے یہی بات نعیم بھائی بھی کہہ چکے ہیں ، عرض صرف اتنی ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل ہیں ، اور پھرکچھ دوست ایسے ہی مراحل سے گزر کر ہی تو سیکھیں گے ، بے شک ابھی یہ بہت سی چیزیں نہیں جانتے مگر ہم سب کی حوصلہ افزائی اور راہنمائی سے سب کچھ سیکھ جائینگے ، مجھے امید ہے ارشین بھی یہ بات سمجھ گئی ہوں گی اور آئیندہ وہ بھی زیادہ بہتر انداز میں کسی بھی مقابلے میں شریک ہوں گی ،
    آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
     
  20. سیما
    آف لائن

    سیما ممبر

    شمولیت:
    ‏6 مئی 2011
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    السلام علیکم
    مین نے بھہی ووٹ دے دیا:mashallah::n_great:
     
  21. لاجواب
    آف لائن

    لاجواب ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    301
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    میری طرف سے بھی آپ ووٹ مبارک ہو
     
  22. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    ماشاءاللہ کافی اچھا سلسلہ ہے۔۔۔اور یہ کافی مشکل مرحلہ تھا کہ کسی ایک کو ووٹ دی جائے ۔۔۔۔نعتیں‌تو سب کی اچھی ہیں ماشاءاللہ۔۔۔۔:mashallah:
     
  23. محمد شفیق انصاری
    آف لائن

    محمد شفیق انصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2011
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    اسالام علیکم، سب دوستوں کا بھت شکریہ ، مقابلہ نعت میں ووٹ دینا بھت مشکل ہے- کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لکھا ہوا ایک ایک لفظ بہت معتبر ھے-
     
  24. محمدمعروف
    آف لائن

    محمدمعروف ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    ماشاء اللہ ویسے تو سب کا انتخاب اچھا ہے مگر چارانتخاب بہت ہی خوبصورت ہیں
    ملک بلال ،تانیہ،الکرم اور احمد کھوکھر صاحب کا
     
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    السلام علیکم
    جیسا کہ آپ سب دوست جانتے ہیں کہ ہماری یہ کوشش دراصل آقا صلاۃ السلام کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے ہی تھا بہتر اور کم بہتر کی بات تو محض دلچسپی پیدا کرنے کے لیے تھی ، آپ سب کا شکریہ کہ جنہوں نے اپنا پسندیدہ کلام ارسال کیا اور آپ سب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے رائے شماری میں حصہ لیا ۔
    رائے شماری کے حساب و کتاب سے تانیہ کے ارسال کردہ کلام کو دوستوں نے زیادہ پسند کیا ، پھر بلال بھائی کے ارسال کردہ اور پھر ارشین کا باقی دوستوں کی کوشش کو بھی سراہا گیا ہے ، امید ہے آپ سب یونہی ہمیشہ اپنے خلوص کا اظہار کرتے رہینگے ۔
    آیئے ہم سب مل کر اپنے تینوں دوستوں کو مبارک باد دیتے ہیں ۔

    تانیہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔
    بلال بھائی ؃آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔
    ارشین آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔

    آصف احمد بھٹی
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مقابلہ برائے نعت خوانی

    مبارک باد کی لڑی بھی بنائیں
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں