1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از زین, ‏27 جون 2011۔

  1. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    ملے اور بچھڑ گئے۔ ریلوے اسٹیشن ہو‘ لاری اڈہ یا ایئرپورٹ.... یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں لوگ ملتے ہیں‘ بچھڑتے ہیں‘ ہنستے ہیں‘ روتے ہیں۔ کوئی گھنٹوں انتظار کرتا ہے کہ آنے والا آئے اور انتظار کرنے والا سکون و چین پائے‘ اور کوئی اداس کھڑا ہوں ہاں کرتا رہتا ہے کہ ابھی جو سنگ کھڑا ہے وہ چلا جائے گا اور پھر مقدر نصیب‘ کب ملاقات ہو.... ایسی ہے ناں یہ دنیا‘ یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے۔ لیکن یہ تماشا بھی ہے‘ بھول بھلیاں‘ دھوکا گھر.... یہاں زندگی کا سرکس سجا ہے‘ ہر اک آتا ہے‘ اپنا کرتب دکھا کر چلا جاتا ہی.... رہے گا کوئی نہیں یہاں.... نادار بھی اور زردار بھی۔ فرشتہ¿ اجل وقت ِ مقررہ پر آئے گا اور پھر یہ جا وہ جا۔ لوگ باتیں کرتے رہ جائیں گی: ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا‘ ٹی بی تھی‘ کینسر تھا.... یہ تھا.... وہ تھا.... اور نہ جانے کیاکچھ۔ بہت ہی کم سنا ہے کہ یارو وقت پورا ہوا اور چار کے کندھے پہ سوار ہوگیا۔ پھر بھی ہم نہیں سمجھتی.... یہی سمجھتے ہیں ابھی تو میں جوان ہوں.... ہم سا ہے تو سامنے آئے۔ موت کا ہرکارہ ہر دم تیار رہتا ہے۔ ایک دن ایک رکشے کے پیچھے میں نے لکھا دیکھا تھا: زندگی تو بے وفا ہے‘ ایک دن ٹھکرائے گی موت محبوبہ ہے اپنے ساتھ لے کر جائے گی میں بہت دیر تک سوچتا رہا۔ ٹھیک ہے یہ کوئی معیاری شعر نہیں‘ فلمی شاعری ہے۔ لیکن ہے تو زبردست بات۔ موت نہیں چھوڑتی‘ ساتھ لے کر جاتی ہے۔ میں کچھ نہ کچھ گنگناتا رہتا ہوں۔ ایک دن ہمارے بابے نے مجھ سے پوچھا: ”کیا گا رہا ہی؟“ تو میں نے کہا ”سناﺅں؟“ کہنے لگے ”سناﺅ“۔ ”گائے جا گیت ملن کے‘ تو اپنی لگن کے‘ سجن گھر جانا ہے“.... پہلے تو خاموش رہے‘ بہت انہماک تھا۔ جب میں ”سجن گھر جانا ہے“ پر پہنچا تو بس زور و شور سے برسنے لگے‘ نہ جانے کیا ہوگیا تھا انہیں.... اور پھر ان کا اصرار بڑھتا رہا کہ بس یہی سننا ہے سجن گھر جانا ہے۔ ایک دن میں نے پوچھا ”کیا ہوجاتا ہے آپ کو!“ تو کہنے لگے ”دیکھ کتنی چاہ ہے اس گیت میں‘ کہ چاہے کچھ کرلو سجن گھر تو جانا ہے“۔ وہ تھے ہی ایسے‘ ہر وقت موت کو یاد رکھنے والے‘ اس کا ذکر کرنے والے‘ اپنی قبر خود کھود کر اس میں اکثر لیٹنے والے‘ اور یہ یاد رکھنے والے کہ بس اصل تو وہ ہے یہ تو نقل ہے‘ دھوکا ہے‘ فریب ہی.... وہ تھے جاننے والے بھی‘ ماننے والے بھی۔ ہم جانتے ہیں نہ مانتے ہیں‘ بلکہ جانتے ہیں تب بھی نہیں مانتے۔ صبح میں دفتر پہنچتا تو وہ منتظر رہتے۔ اخبارات لاکر دیتے‘ کچھ خبروں پر تبصرہ کرتے‘ مجھے مشورہ دیتے‘ کالم غور سے پڑھتے اور پھر کہتے ”رہنے دو صاب‘ اپنا خون مت جلاﺅ.... یہ دنیا نہیں سدھرے گا“.... فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔ اپنی بہادری کے قصے سناتے رہتے‘ مسکراتے رہتے۔ شروع میں جب وہ دفتر آئے‘ مجھ سے تعارف ہوا تو اردو بولتے تھے اور بہت مشکل سے بول پاتے تھے۔ ایک دن میں نے پشتو میں بات کی تو حیرت سے مجھے دیکھتے رہے‘ پھر خوش ہوئے اور کہنے لگے ”صاب آپ کو تو پشتو بھی آتا ہے“۔ میں نے کہا ”جی مجھے اور بھی بہت کچھ آتا ہے“.... کہنے لگے ”کیا؟“ ”بس یہی بکواس کرنا اور کیا“۔ بہت ہنسے۔ دفتر کی چھت پر بلیوں کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے‘ انہیں کھانا کھلاتے اور خوش رہتے۔ آج صبح جب میں دفتر پہنچا تو گاڑی پارک کرتے ہی مجھے جمال نے بتایا کہ صاحب زرین گل انتقال کرگئے۔ میں نے پوچھا کب؟ کہنے لگا: ابھی تھوڑی دیر پہلے۔ زرین گل ہمارے اسٹاف کا حصہ تھے۔ خدمت کرنا ان کا کام تھا۔ ہنس مکھ اور بات سمجھ نہ آئے تو بہت اڑیل اور غصیلے۔ بہت غیرت مند اور خوددار تھے وہ۔ خاندانی مسائل کی وجہ سے شادی نہیں کی تھی۔ گاﺅں کی دشمنیاں میں جانتا ہوں۔ فاٹا پر بم باری ہونے لگی تو بہت دل گرفتہ تھے۔ ایک دن کہنے لگے ”اس فوج میں ہم نے خدمات سرانجام دی ہیں اور یہ ہم پر ہی چڑھ دوڑے ہیں“۔ میں صرف مسکرا دیا تھا۔ زرین گل چلے گئی.... ابوشامل بھی نہیں رہے گا.... سب چلے جائیں گی.... بس نام رہے گا اللہ کا۔ لو آج ہم نے توڑ دیا رشتہ¿ امید لو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم

    ــــــــــــــــــــــــــ
    جسارت
     
  2. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زرین گل کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ۔ آمین۔
     
  3. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    زین جی آپ کا انداز بیان اچھا لگا۔ مزید بھی کچھ لکھیے گا۔ شکریہ
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    زین بھائی ۔ خوبصورت تحریر کے لیے شکریہ قبول کریں۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    زین بھائی واقعی بہت عمدہ تحریر لکھی آپ نے۔ جذبات کی بہت خوب عکاسی کی۔
     
  6. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    عفت جی ، نعیم بھائی اور بلال بھائی بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا
     
  7. المسافر الغربي
    آف لائن

    المسافر الغربي ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    مشاء اللہ كيا قلم استعمال كيا بھت خوب
     
  8. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: زرین گل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔خواب ہو گیا وہ بھی

    شکریہ مسافر بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں