1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ خبر یں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از عابد ہمدرد, ‏8 مئی 2011۔

  1. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    شین وان آئی پی ایل سے بھی ریٹائر ہونگے

    شین وارن نے آئی پی ایل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
    آسٹریلوی لیگ سپنر اور راجستھان رائلز کے کپتان شین وان نے اعلان کیا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ کے اس سیزن کے بعد وہ ہر قسم کی پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

    یہ اعلان وان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے لیکن انہوں نے اس بات کا امکان باقی رکھا ہےکہ وہ کوچ یا ’مینٹور‘ کی حیثیت میں ٹیم سے وابستہ رہ سکتے ہیں۔

    راجستھان رائلز نے سن دو ہزار آٹھ کے افتتاحی آئی پی ایل سیزن میں جیت کر سب کو حیرت زدہ کر دیا تھا کیونکہ اس وقت اس کے مقابلے میں دوسری ٹیموں کو زیادہ نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔

    ہاں، یہ میرا آخری آئی پی ایل سیزن ہے، ہمارے ہوم گراؤنڈ پر ہمارے آخری دو میچوں میں آکر ہماری حوصلہ افزائی کیجیے، ہمیں آپکی مدد کی ضرورت ہے۔
    تب سے وان مسلسل راجستھان رائلز سے ہی کپتان اور کوچ کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجانے کے باوجود ان کا شمار ٹورنامنٹ کے بہترین کپتانوں میں کیا جاتا ہے۔

    وان نےاپنے پیغام میں کہا کہ ’ ہاں، یہ میرا آخری آئی پی ایل سیزن ہے، ہمارے ہوم گراؤنڈ پر ہمارے آخری دو میچوں میں آکر ہماری حوصلہ افزائی کیجیے، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔‘

    فی الحال راجستھان رائلز کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ ’ہمیں آخری چار میں سے دو یا تین میچ جیتنے ہوں گے۔ مجھے آئی پی ایل کی یاد آئے گی لیکن چاروں سیزن میں بہت مزہ آیا۔‘

    اکتالیس سالہ وان نے دو ہزار سات کی ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اپنے کریئر میں انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سات سو آٹھ اور ایک روزہ میچوں میں دو سو ترانوے وکٹ لیے۔

    آئی پی ایل کے اس سیزن میں انہوں نے اب تک دس میچوں میں نو وکٹ حاصل کیے ہیں۔ راجستھان رائلز نے اب تک پانچ میچ جیتے ہیں۔
     
  2. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کرکٹ خبر یں

    :salam:انگلینڈ: کک ون ڈے، براڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر
    نگلش کرکٹ بورڈ نے اینڈریو اسٹراس کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایلسٹر کک کو ون ڈے ٹیم جبکہ اسٹوورٹ براڈ کو ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

    اینڈریو اسٹراس نے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ اپنی تمام تر توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا بتائی ہے۔ اسٹراس بدستور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرتے رہینگے۔

    ان تقرریوں کے بعد انگلش ٹیم دنیائے کرکٹ کی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کیلیے علیحدہ علیحدہ کپتان مقرر کیے ہیں۔

    تاہم ابتدائی بلے باز کی حیثیت سے کھیلنے والے 26 سالہ ایلسٹر کک کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان کے طور پر نامزدگی کو کرکٹ کے حلقوں میں خاصی حیرت سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کک کو کافی عرصے سے نظر انداز کیا جارہا تھا۔

    کک نے گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران انگلینڈ کی طرف سے صرف 3 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جبکہ انہیں رواں برس ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے بھی انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    24 سالہ آل رائونڈر اسٹوورٹ براڈ انگلینڈ کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان کی حیثیت سے پال کولنگ ووڈ کی جگہ سنبھالیں گے جن کی قیادت میں انگلینڈ نے گزشتہ ٹی20 کپ جیتا تھا جو کسی بھی عالمی کرکٹ ایونٹ میں انگلینڈ کی اب تک کی واحد کامیابی ہے۔

    *******************************------------------:121:
    :hpy::eek:
     
  3. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کرکٹ خبر یں

    کرکٹ ٹیم باہمی دورے کرسکتی ہے: بھارت کی طرف سے مثبت اشارہ

    *****************************
    بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے اپنے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کو موہالی میں عالمی کپ سیمی فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دے کر جِس کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز کیا تھا اب اُس کے نتائج بظاہر نظر آنے لگے ہیں۔

    ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بھارت اور پاکستان باہمی تعلقات کو استوار کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ رشتوں کی بھی تجدید کرنے کے حق میں ہیں اور بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

    وزیرِ خارجہ ایس ایم کرشنا کے اِس بیان نے کہ امن مذاکرات بھی جاری رہیں گے اور کرکٹ ڈپلومیسی بھی چلتی رہے گی، اِس خبر کو تقویت فراہم کرتی ہے۔

    اُنھوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ امن مذاکرات جاری ہیں اور کرکٹ مقابلے بھی چلتے رہیں گے اور اِسی کے ساتھ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کی بھارت کی کوشش بھی جاری رہے گی۔

    دونوں ملکوں کے مابین ممبئی حملوں کے بعد ہی کرکٹ رشتے منقطع ہوگئے تھے۔ 2009ء میں بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی مگر اِن حملوں کے بعد دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

    پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین محسن حسن خان نے بھارت کے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کرکٹ رشتوں کو استوار کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

    إِسی دوران، ایس ایم کرشنا نے 26/11کے ایک ملزم تحور حسین رانا کے اِس مبینہ بیان پر کہ اُس نےپاکستانی حکومت اور آئی ایس آئی کے اشارے پر ممبئی حملوں کا منصوبہ بنایا تھا، کہا ہے کہ بھارت یہ معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھائے گا۔
     
  4. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کرکٹ خبر یں

    آفریدی کا بیان:’ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘

    وقاریونس اور شاہد آفریدی کے درمیان اختلافات کا تعلق ٹیم سلیکشن سے تھا
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے کوچ وقار یونس سے اختلافات کے بارے میں ان کے بیانات کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

    ٹیم سلیکشن پر وقاریونس سے شاہد آفریدی کے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں اور ون ڈے کپتان نے ویسٹ انڈیز سے وطن واپسی پر کہا تھا کہ یہ اختلافات ایسے نہیں جو حل نہ ہوسکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہر ایک کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔‘

    بی بی سی کے عبد الرشید شکور نے بتایا ہے کہ شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے اختتام پر منیجر کی رپورٹ کی روشنی میں اس بارے میں مناسب قدم اٹھایا جائے گا۔

    پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بارہ مئی سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کرنے والی ہے جس کے بعد وہ بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر وطن واپس پہنچے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی سے قبل چیف سلیکٹر محسن خان کو بھی ذرائع ابلاغ میں ٹیم سلیکشن سے متعلق بیان بازی پر متنبہ کرچکا ہے۔

    محسن خان نے سلیکشن پر اپنی بات منوانے کے لیے کرکٹ بورڈ کو ڈیڈلائن دیتے ہوئے کراچی میں پریس کانفرنس بلالی تھی لیکن بورڈ کی جانب سے سخت تنبیہ کے بعد انہوں نے آخر وقت پر پریس کانفرنس منسوخ کرکے کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کو ہی بہتر سمجھا تھا۔
     
  5. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کرکٹ خبر یں

    چندر پال اور فیڈل ٹیم میں شامل

    دیوندرا بھشو ایک خطرناک بولر کے طور پر ابھرے ہیں
    ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف بارہ مئی سے گیانا میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار کھلاڑی شیو نارائن چندر پال، رام نریش سروان اور فاسٹ بولر فیڈل ایڈورڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔تیرہ رکنی ٹیم میں دوندرا بھشو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

    تیرہ رکنی ٹیم میں بیسٹمین مارلن سیموئیل کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اگر انہیں فائنل ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیاگیا تو جواریوں کے ساتھ روابط کی وجہ سے تین سال کی پابندی کے بعد وہ پہلی بار ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    فاسٹ بولر فیڈل ایڈورڈز انجری کی وجہ سے دو برسوں میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز ڈیون سمتھ اور لنڈل سمنز پر مشتمل اوپننگ جوڑی کو آزمائے گی۔ لنڈن سمنز نے پانچ ایک روزہ میچوں میں سیریز میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار نصف سینچریاں مکمل کی تھیں۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم گزشتہ آٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں ایک بھی جیت نہیں سکی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار چندر پال اور رام نریش سروان کو شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی غیر معیاری کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار بیٹسمینوں کو ایک روزہ ٹیم میں شامل نہیں کیا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ان کو ہمیشہ کے لیے ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

    لیگ سپنر دویندرا بھشو اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ میچ اپنے ہوم گراونڈ گیانا میں کھیلیں گے۔ دویندرا بھشو ورلڈ کپ میں بطور متبادل کھلاڑی بلائے جانے کے بعد انتہائی عمدہ بولر کے روپ میں ابھرے ہیں۔انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں مستقل جگہ بنا لی ہے اور سلیکٹروں نے گزشتہ دو برسوں سے ٹیم کا مستقل حصہ سلیمان بین کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

    دویندرا بھشو نے پانچ ون ڈے میچوں میں گیارہ وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان تیرہ کھلاڑیوں میں سے چنی جائےگی: ڈیون سمتھ، لنڈل سمنز، ڈیرن براوؤ، شیو نارائن چندرپال، برینڈن نیش، رام نریش سروان، مارلن سیموئیلز، کارلٹن باؤ، ڈیرن سیمی، فیڈل ایڈورڈّز، دیوندرا بھشو، کیمار روچ، اور روی رام پال۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں