1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از شاکرالقادری, ‏18 مارچ 2011۔

  1. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3

    نعت ِ سرورِ کونین
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ ایسی لطف و کرم کی ہوا چلی تازہ
    کہ میرے دل میں کھلی نعت کی کلی تازہ
    حرم کی تیرہ شبی جس سے مستنیر ہوئی
    حرا کی کوکھ سے پھوٹی ہے روشنی تازہ
    بہار قلب و نظر کا ہوا سماں پیدا
    نہال دل میں کھلیں کونپلیں کئی تازہ
    صدا کو زمزمہ نو حروف کو معنی
    ملی مغنی جاں کو بھی نغمگی تازہ
    ترے ثبات سے عزم حسینؓ زندہ ہے
    ترے جلال سے ہے ضرب حیدریؓ تازہ
    ہے تیرے ساز سے پرسوز سینہ حبشیؓ
    ہے تیرے فقر سے روحِ ابوذریؓ تازہ
    فروغ جلوہ گہِ کن ترے ہی دم سے ہے
    ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ
    پڑے جبیں پہ شکن تو فلک لرز اٹھے
    تو مسکرائے، تو ہو رسم دلبری تازہ
    ترے پیام سے فکر و شعور چونک اٹھے
    ملی تعجب و حیرت کو آگہی تازہ
    ترے مزاج سے تہذیب کی ہوئی تذہیب
    ملی تمدنِ بے جاں کو زندگی تازہ
    کتاب دل کو عطا کی ہے شرحِ نو تونے
    حدیث شوق کو بخشی ہے دل کشی تازہ
    ترے نثار دگر گوں ہے حال امت کا
    سجا رہا ہے جہاں بزم کافری تازہ
    عطا ہو پھر دلِ مسلم کو حیدری جوہر
    فضائے صحن حرم میں ہے ابتری تازہ

     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    سبحان اللہ العظیم۔
    شاکر القادری بھائی ۔ خوبصورت اور ایمان افروز نعت شریف ہے۔تقبل اللہ ورسولہ :saw:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    سبحان اللہ :222:

    جزاک اللہ خیر
     
  4. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    بحان اللہ :dilphool::dilphool: بہت خوب
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    [​IMG]
     
  6. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    جزاک اللہ شاکرالقادری بھائی بہت ایمان افروز نعت ہے :dilphool:
     
  7. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    بہت خوبصورت الفاظ۔

    ایک لڑی میں آپ کے بارے میں ہارون بھائی اور آصف بھائی کا تبصرہ پڑھا تھا۔ سچ کہوں تو میں اسے مبالغہ آرائی تصور کرتی رہی مگر یہ نعت پڑھ کر آپ کی شخصیت کے ارفع ہونے کا ادراک ہوا۔ خدا آپ کو جزائے خیر دے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمد بوٹا
    آف لائن

    محمد بوٹا ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2011
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    بہت زبردست
     
  9. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: ترے کرم سے ہے بستانِ زندگی تازہ

    نعیم ، حسن رضا، نور محمد ، تانیہ، بزم خیال، ارشین بخاری، محمد بوٹا! آپ سب کی محبت اور پسندیدگی کے لیے شکریہ!
    ارشین بخاری! آپ نے درست سمجھا، ہارون بھائی اور ڈاکٹر آصف صاحب نے واقعی میری تعریف میں وہ کچھ کہہ دیا ہے جس کا میں اہل نہیں ہوں، میں انکے اس مبالغہ کو محض انکی ذرہ نوازی پر محمول کرتا ہوں ورنہ من آنم کہ من دانم۔ مجھ جیسا ناچیز ان ستائشی کلمات کا اہل کہاں ہو سکتا ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    @شاکرالقادری بھائی ۔ اللہ پاک آپ کی ملنساری قبول فرماکر آپ کی عزت و توقیر اور علم و عرفان میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں