1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دوستی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از اقرا ناز, ‏19 اپریل 2011۔

  1. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ہم کمزور لوگ ہیں جو ہماری دوستی اللہ کے ساتھ ہو نہیں سکتی۔ جب میں کوئی ایسی بات محسوس کرتا ہوں یا سُنتا ہوں تو پھر اپنے "بابوں" کے پاس بھاگتا ہوں_
    میں نے اپنے بابا جی سے کہا کہ جی ! میں اللہ کا دوست بننا چاہتا ہوں۔ اس کا کوئی ذریعہ چاہتا ہوں۔ اُس تک پہنچنا چاہتا ہوں۔ یعنی میں اللہ والے لوگوں کی بات نہیں کرتا۔ ایک ایسی دوستی چاہتا ہوں، جیسے میری آپ کی اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ ہے، تو اُنہوں نے کہا "اپنی شکل دیکھ اور اپنی حیثیت پہچان، تو کس طرح سے اُس کے پاس جا سکتا ہے، اُس کے دربار تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اُس کے گھر میں داخل ہو سکتا ہے، یہ ناممکن ہے۔"
    میں نے کہا، جی! میں پھر کیا کروں؟ کوئی ایسا طریقہ تو ہونا چاہئے کہ میں اُس کے پاس جا سکوں؟ بابا جی نے کہا، اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ خود نہیں جاتے اللہ کو آواز دیتے ہیں کہ "اے اللہ! تو آ جا میرے گھر میں" کیونکہ اللہ تو کہیں بھی جا سکتا ہے، بندے کا جانا مشکل ہے۔
    بابا جی نے کہا کہ جب تم اُس کو بُلاؤ گے تو وہ ضرور آئے گا۔
    اتنے سال زندگی گزر جانے کے بعد میں نے سوچا کہ واقعی میں نے کبھی اُسے بلایا ہی نہیں، کبھی اس بات کی زحمت ہی نہیں کی۔ میری زندگی ایسے ہی رہی ہے، جیسے بڑی دیر کے بعد کالج کے زمانے کا ایک کلاس فیلو مل جائے بازار میں تو پھر ہم کہتے ہیں کہ بڑا اچھا ہوا آپ مل گئے۔ کبھی آنا۔ اب وہ کہاں آئے، کیسے آئے اس بےچارے کو تو پتا ہی نہیں۔


    اشفاق احمد کی کتاب "زاویہ" سے اقتباس
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دوستی

    السلام علیکم
    بہت خوبصورت اقتباس ہے ، مرحوم اشفاق احمد صاحب کی ہر ہر تحریر اپنے اندر علم کا سمندر لیے ہوتی ہے ، اور خصوصا ’’زاویہ کے سلسلے مین لکھے گئے تمام مضامین بہت عمدہ تھے ۔ ایک بار پھر بہت شکریہ ۔
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دوستی

    بہت زبردست ۔۔۔۔تھینکس فار شیئرنگ
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دوستی

    سبحان اللہ ۔
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دوستی

    شکریہ اچھی شئیرنگ ہے
    اشفاق صاحب کو سمجھنے کے لئے انسان کے اندر بابا ضرور ہونا چاہئے ۔ بچپن میں ان کے لکھے ڈرامے سمجھ سے باہر ہوا کرتے تھے ۔ ایک ڈرامہ میں فردوس جمال اکیلا ہی کردار نبھاتا رہا ۔ جس کے لئے اس کا کہنا تھا اشفاق احمد نے میرے اندر کا بابا پہچان کر ہی اسے یہ کردار دیا تھا ۔
     
  6. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: دوستی

    بہت شکریہ نوازش آپ سب ساتھیوں کی ۔۔ بہت خوش رہیں ۔۔ آمین
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دوستی

    اقراء ناز جی عمدہ شیئرنگ ہے :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں