1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے(سلسلے ملاقاتوں کے)

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 اپریل 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو کے صارفین کی آپس کی محبت انٹرنیٹ سے آگے بڑھ رہی ہے۔آج یعنی 13 اپریل 2011 کو راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ جو کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں واقع ہے میں ہماری اردو کے صارفین ملاقات کر رہے ہیں۔ شامل ہونے والوں میں مندرجہ ذیل ہیں:
    ہارون رشید
    ملک بلال
    محبوب خان
    آصف حسین
    واصف حسین
    عاطف حسین

    اگر کوئی اور صارف بھی شامل ہونا چاہے تو ہم کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے۔شامل ہونے کے لیے مجھ سے رابطہ کریں۔
    واصف حسین ۔03454006460
    ھارون رشید ۔03007950216
    یا پھر ایس ایم ایس کریں ۔03457950216
     
    Last edited by a moderator: ‏9 مئی 2014
    عبدالصمد چیمہ، bilal260 اور عمران علی قریشی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    لیں جی آج کی کاروائی کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ مکمل تفصیلات تو بلال بھائی دیں گے مگر خلاصہ پہلے حاضر ہے۔

    واصف حسین یعنی میں اور آصف حسین صاحب پہلے پہنچے اور تھوڑا سا انتظار کرنے کے بعد ہارون بھائی کی معیت میں ایک گروپ وارد ہوا۔دور سے دیکھ کر ہی اندازہ ہو گیا کہ یہی ہماری اردو کا گروپ ہے۔ جو لوگ شریک محفل تھے ان کے نام یہ ہیں:
    1۔آصف حسین
    2۔واصف حسین
    3۔ہارون رشید
    4۔ملک بلال
    5۔محبوب خان
    6۔ملک بلال کے ایک دوست جن کا نام بھی ملک بلال ہے۔
    7۔ہاورن بھائی کے دو دوست شکور صاحب اور آصف صاحب
    8۔نعیم بھائی نے ٹیلی فونک حاضری دی اور سب سے فرداً فرداً بات کی۔

    ملاقات میں‌باہمی دلچسپی یعنی ہماری اردو کے امور پر تبادلہ خیالات ہوا۔
    چند تصویری جھلکیاں:

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  3. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    ماشاء اللہ بہت خوب، ہم تو اتنی دور ہیں‌کہ چاہ کر بھی آپ کے ساتھ شامل نہیں‌ہو سکتے
    بہر حال ہماری نیک خواہشات ہمیشہ آپ سب کے ساتھ ہیں
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    بہت خوب ، امید ہے یہ میٹنگ نہایت دلچسپ رہی ہو گی۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    السلام علیکم۔
    واقعی بہت اچھی میٹنگ ہے ۔ اللہ تعالی ان پرخلوص محبتوں کو قائم و دائم رکھے ۔
    ہارون رشید بھائی کے "بڑے پن" کو سلام جنہوں نے اس تاریخ ساز ملاقات میں مرکری اور مرکزی کردار ادا کیا۔
    تصاویر گواہی دے رہی ہیں کہ ہارون بھائی کے سامنے کھانے کی پلیٹ آئی ہے تو انکی ہنسی ظاہر ہوئی ہے۔ماشاءاللہ ۔

    ویسے میں اس سارے گروپ میں صرف 3 افراد کو پہچان پایا ہوں۔ باقیوں کی نشان "دہی" بھی کردیں۔ شکریہ
     
    ھارون رشید اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    آصف بھائی واصف بھائی اور محبوب بھائی نے جو چاہت اور محبت دی وہ ہمارے سب کیلئے سرمایہ ارفتخار ہے اس پر خلوص‌ ملاقات کا سرور ابھی تک نہیں اترا اور اس کے فوراً بعد علمی قد آور شخصیت یعنی شاکرالقادری صاحب کا شرف دیدار حاصل ہوا ان کا بڑا پن تو بیان سے باہر ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    [​IMG] By pyodine at 2011-04-15[/IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    ایک صبح کہ دفتر جانے کی تیاریوں میں مشغول تھے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ شغل ہر صبح اسی دم خم سے دہرائی جائے۔۔۔۔سو ہمارے فون نے اپنے مخصوص انداز میں بجنا شروع کیا ۔ جاکے اس کے پردہ سکرین میں نمبر و نام دیکھنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ ہارون بھائی بقلم خود تشریف فرما ہیں اور مجھے ایسے لگا کہ اگر مزید کوئی دیر کی یا فون کو سننے میں کوئی کوتاہی کی ۔۔۔۔۔ تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔سو اقبال کے شاہین کی طرح جھپٹ کر فون کو نہ صرف اٹھایا بلکہ "قبول ہے" کے بٹن پر ہاتھ رکھ کے بسم اللہ کے ساتھ "السلام علیکم" کا مخصوص نعرہ لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔بس جناب پتا چلا ہمارے دورگو نے درست پہچانا ۔۔۔۔ دوسری طرف ھارون بھائی ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔سلام و دعا کے بعد یہ خوش خبری سننے کو ملی آپ اور ملک بلال دیگر دو دوستوں کے ساتھ شہر اسلام آباد میں پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کسی وقت ملاقات کی جائے۔۔۔۔واصف اور آصف بھائی سے بھی رابطہ کرکے اس تاریخی ملاقات میں شامل کیا جائے۔۔۔۔۔ اس دوران فون کرنے کے کئی دور کامیابی سے مکمل کیے گئے ۔۔۔۔۔۔۔ شام اندازہ چار یا پونے چار کے قریب ہم نے ہمت کو جمع کیا ۔۔۔۔ اور اپنے موجودہ ٹھکانے سے نکلے اور نکلنے سے پہلے فون کرکے ھارون بھائی سے پوچھ لیا کہ اس وقت کہاں ہیں۔۔۔۔اور چل پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پتا چلا کہ ھارون بھائی حضرت بری سرکار کے دربار میں‌موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔سو چل پڑے کہ چلو پہلی ملاقات کے لیے بہت ہی بہترین جگہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو تھے درویش۔۔۔پتا چلا کہ ھارون بھائی تو ہم سے بھی آگے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اب بری سرکار کی نگری میں‌پہنچنے کے بعد ہماری نظروں نے کئی لوگوں کو بڑے ہی جاسوسی انداز میں‌ٹٹولا کہ شاید یہی ھارون بھائی ہوں۔۔۔۔۔مگر ہر بار نظر پلٹ کر ہم تک آجاتی تھی اور ہم اسی جگہ کھڑے کے کھڑے لوگوں کو پھر سے تکنا شروع کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔اب کے ہم نے اپنی چھٹی حس کو آواز دی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی لگے ہاتھوں بتاتے چلیں کہ اللہ کے ایک ولی کے دربار میں ہم بے سکون بالکل بھی نہیں‌ہوتے تھے اور یقین تھا کہ ڈھونڈ ہی لیں‌گے۔۔۔۔مگر بس تجسس کے ہاتھوں جلد سے جلد ملنے کی تمنا اور تشنگی بڑھتی جارہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب سوچا کہ درویشوں کو درویشوں کے قریب ہی جاکے ڈھونڈتے ہیں۔۔۔۔۔سو مرکزی دروازے کی طرف روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔اور دور سے ایک شخصیت کو دیکھ کر ہمارے دل نے گواہی دی کہ بس۔۔۔۔۔یہی ھارون بھائی ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہم چل پڑے۔۔۔۔دیکتے جارہے ہیں اور قریب سے قریب تر بھی پہنچنے کی سعی بھی جاری۔۔۔۔۔۔آخر کار دل کو حوصلہ تازہ دیا اور ایک ولولہ کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔یہ نہیں‌پوچھا کہ "آپ ھارون بھائی ہیں؟" بالکل جھپی مارنے کے لیے آگے بڑھے اور زور سے سلام کا نعرہ لگا کے اس شخصیت سے لپٹ گئے اور کہا "ھارون بھائی آپ کیسے ہیں"۔۔۔۔۔۔۔بس جناب ہم درست ٹہرے اور ہم نے منزل پا ہی لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور تلاش کو اور ہماری کاوشوں کو سرخرو ہونا پڑا ۔۔۔۔۔ یہی ھارون بھائی تھے۔۔۔۔قریب ہی ملک بلال کھڑے اور ہمیں ھاورن بھائی سے یوں قریب کھڑے اور باتیں کرتے دیکھا تو آگے آئے اور یوں ہم بلال بھائی سے متعارف ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ دیر کھڑا رہنے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔ہم سے یہ سوال ہوا کہ کہاں جایا جائے۔۔۔۔۔۔۔اب رخ مشرق کی طرف کرکے اور ہاتھ کا اشارہ ہم قائد اعظم یونیورسٹی کی طرف کیا۔۔۔۔۔۔کہ اگر اجازت ہوتو وہاں جایا جائے اور طالب علمانہ چائے نوش فرمائی جائے۔۔۔۔۔۔۔فورا سے بھی پیشتر ھارون بھائی نے قافلے کو اجازت دی کہ رخ جامعہ کی طرف موڑی جائے اور ہم روانہ ہوئے ۔۔۔ چونکہ بری سرکار کا دربار اور قائد اعظم یونی ورسٹی ساتھ ساتھ ہی ہیں۔۔۔۔۔سو ہم جلد ہی وہاں پہنچ گئے اور پاکستان کی اس نمبر ون یونی ورسٹی اور جسے دنیا کے تمام جامعات میں ایک مقام حاصل ہے ۔۔۔۔۔ کے ہٹیوں میں‌سے کسی ایک سے چائے کا شغل عظیم شروع کیا۔۔۔۔۔۔کچھ وقت یہاں گزار کے اب کے رخ راولپنڈی کی طرف تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلال بھائی ہمارے ساتھ براجمان تھے۔۔۔۔۔۔بیچ راستے میں ہم سے یہ کہا گیا کہ گیس اور پٹرول کی کمی کا شکار ہورہے ہیں سو کچھ اس بابت کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سب کچھ لکھتے ہوئے آج بجلی بھی بار بار جارہی ہے۔۔۔۔۔۔سو یہ حصہ یہاں‌ارسال کردیتا ہوں مگر یہ روداد ابھی جاری ہے۔
     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    گزشتہ سے پیوستہ۔

    راولپنڈی کے تقریبا دو گیس سٹیشن میں ناکام کوشش کے بعد کہ ہڑتال کی وجہ سے گیس تو چھوڑیں یہاں پٹرول بھی دستیاب نہیں ہے۔۔۔۔۔۔سو ہم چلے پڑے اسلام آباد کہ صرف نجی سٹیشن بند ہونگے مگر اسلام آباد میں‌چونکہ کئی اداروں کے گیس سٹیشن موجود ہیں سو امید ہے کہ دیر سے مگر کچھ ملنے کی امید ہے ۔۔۔۔۔ ہم چل پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔اب جو آکے ایک سٹیشن میں دیکھا کہ گیس بھروانے کے لیے لمبی قطاریں موجود ہیں اور بس۔۔۔۔کہ آپ سمجھ ہی گئے ہونگے کہ کیا کہنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اور بلال بھائی ایک قریبی کھوکھے کے چارپائیوں‌پر ڈھے ہی گئے اور چائے کا بہانہ کرکے سستانے لگے مگر ھارون بھائی ۔۔۔۔ کہ ان کو شاباش ہے کہ شکور اور آصٍف بھائی کے ساتھ بڑی جدوجہد اور طویل انتظار کے بعد گیس اور پٹرول حاصل کرنے میں‌کامیاب ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب ہمارے پاس پہنچے تو کامیابی ان کے چہرے سے ظاہر تھی۔۔۔اب جب انھیں چاہے کا پوچھا گیا تو پتا چلا کہ وہ فورا ہی واصف اور آصف بھائی سے ملنے کے لیے مشتاق ہیں۔۔۔۔۔رابطہ ہوا اور یہ طے پایا کہ راولپنڈی فوڈ سٹریٹ میں آیا جائے اور وہیں ملاقات ہوگی۔۔۔۔۔۔مگر وہاں جاتے جاتے بلال بھائی کا رابطہ اپنے ایک دوست سے ہوگیا سو ہم وہیں‌چل پڑے ان کا اسم گرامی بھی بلال ہی ہے سو ہر دو بلال ہمارے اس چھوٹے سے قافلہ کے ہمراہ ہوگئے اور ہم چل پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں تک کہ راولپنڈی متعین جگہ وارد ہوئے۔۔۔۔اب کے تلاش کا کام ھارون بھائی کے ذمہ لگا۔۔۔۔۔قد سے اندازہ کریں کہ ہم نے یہ زمہ داری سوچ سمجھ کے دی کہ ہمیں جہاں دو میٹر سے نظر آنے کے چانس ہیں ھارون بھائی بیس میٹر کے فاصلے سے نبٹ لیں گے۔۔۔۔۔سو وہی ہوا اور ہماری خدشہ اور فیصلہ درست ثابت ہوا اور ھارون بھائی نے نعرہ مستانہ لگاتے ہوئے ایک خاص زاویے سے اپنے مخصوص شاہانہ انداز میں فرمایا کہ وہ رہے اپنے آصف اور واصف بھائی۔۔۔۔۔۔بس پھر کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو ھارون بھائی سے بھی آگے آگے اپنے دونوں دوستوں سے ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب طے یہ ہوا کہ کہاں بیٹھا جائے۔۔۔۔۔۔ کئی جگہیں تلاش کی گئی ۔۔۔۔۔ اور آخر کار اٹھک بیٹھک کے کئی مختصر مراحل کے بعد ایک جگہ اپنے قدم رنجہ فرماتے ہوئے رونق افروز ہونے کی کوشش میں‌ ہمیں کامیابی ملی۔۔۔۔۔۔۔۔ جگہ تصاویر میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی ھارون بھائیکے پسندیدہ کھانے۔۔۔۔۔۔ویسے یہ سب نے مل کے فیصلہ کیا۔۔۔۔کہ کیا کھایا جائے اور اس میں قائدانہ صلاحیتیں واصف اور آصف بھائی نے ادا کی۔۔۔۔۔۔۔اسی دوران ہم نے دیکھا کہ ھارون بھائی نے کھانے سے زیادہ توجہ فون پر کر رکھی ہے۔۔۔۔۔ اور بڑے ہی راز دارانہ انداز میں گفتگو جاری ہے اور اب ہم سب تقریبا تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکے گاہے بگاہے دیکھنے لگے۔۔۔۔۔۔۔۔آخر کار یہ معمہ بھی حل ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پتا چلا کہ نعیم بھائی فون کے ذریعے اس محفل کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر تمام ساتھیوں‌سے باتوں کے کئی دور ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمام روداد ان کے گوش گزار کی گئی اور نعیم بھائی اس دورانیے میں ہمارے ساتھ ساتھ رہے۔۔۔۔۔۔۔گو کہ اوپر موجود تصاویر میں وہ موجود نہیں‌ہیں‌مگر وہ ہمارے ساتھ ساتھ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌ذاتی طور پر تمام ساتھیوں‌کا شکر گزار ہوں اور خاص طور پر ھارون بھائی کا کہ ہم تمام کو ایک لڑی میں پروکر کچھ لمحے ساتھ بتوائے مگر نعیم بھائی کا تو خاص طور پر مشکور ہوں‌کہ فون کے زریعے وہ ہمارے ہمارے ساتھ رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ھارون بھائی صرف ہماری اردو فورم کے چلانے میں سرگرم ہیں‌مگر جب ان سے ملا تو پتا چلا کہ آپ تو ایک ایسے شخصیت ہیں کہ جو تمام دوستوں کے لیے مرکزی جگہ کا مقام رکھتے ہیں اور سب کو اس طرح آن ملوایا کہ بہت خوب کے نعرے کئی کئی بار ہمارے دل و دماغ سے نکلتے رہے۔۔۔۔آصف اور واٍصف بھائی اور ہم ایک ہی شہر میں ہونے کے باجود کبھی مل نہیں‌پائے اور اس کی کوئی سبیل سوچی۔۔۔۔۔۔۔مگر ھارون بھائی نہ صرف اتنی دور سے سفر کرکے آئے ہم سب سے ملے بلکہ سب کو ایک دوسرے سے ملوایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمام احباب کا دلی شکر گزار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔اور امید کرتا ہوں کے اس لڑی میں شامل تصاویر اور رواد کو پڑھ کے سب اپنائیت کے اس رنگ میں رنگتے ہوئے اس اپنے پن کو محسوس کریں گے۔۔۔۔۔اللہ کریم سے یہ دعا ہے کہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اس طرح دلوں کے قریب کرے۔ آمین

    تمام احباب کے تبصروں کا انتطار رہے گا۔
     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    واپسی پر بلال بھائی کو گوجرانوالا چھوڑا وہاں سے احمد کھوکھر کو فون کیا اور بتایا کہ ہم اردو بازار پہچیں گے احمد بھائی کی پھرتی کے کیا کہنے وہ ہم سے بھی چند لمحات پہلے وہاں پہنچ کر ہمیں فون پر آگاہ کرچکے کہ جلدی آجائیں وہاں سے میرا ایک اور دوست کلاس فیلو اور روم میٹ جاوید ملا سب نے کھانا کھایا اور پھر سارا دن پید آورہ گردی کی جب میں چلتے چلتے حوصلہ ہار جاتا تو احمد بھائی کو دیکھتا اور وہ کہتے ھارون بھائی بس کچھ دیر اور ہمت کریں
    ہمت کرتے کرتے ہمت ہی ہمت ہار گئی کھوکھر بھائی کی تصاویر نہیں بنا سکے تھکاوٹ نے مت ماری ہوئی تھی بحرحال کب تک بچیں گے اگلی بار انہیں بلکل معاف نہیں کیا جائے گا
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    ماشاء اللہ بہت خوبیہ سب جان کر بہت اچھا لگا
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    السلام علیکم

    واصف بھائی ، ھارون بھائی ، اور خصوصا محبوب بھائی کے محبت بھرے اور تفصیلات سے پر رپورٹ کے بعد تو میرے پاس کوئی بتانے لائق بات نہیں رہ گئی :p

    ہماری اردو کی گیٹ ٹو گیدر پارٹی کرنے کا آیڈیا میرا تھا جسے عملی جامہ ھارون بھائی نے پہنایا۔ جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔ اور واصف بھائی ، آصف بھائی ، محبوب بھائی اور نعیم بھائی کی محبتوں کے انمٹ نقوش دل پر ثبت ہو کر رہ گئے ہیں۔ اللہ تعالی ہم دوستوں کی پر خلوص محبتوں کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رکھے۔
    اللہ کریم سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ، بہت سی آسانیاں عطا فرمائے اور ایمان و صحت اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دولت سے مالامال رکھے۔ امید ہے رفاقتوں کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور مزید اچھے اچھے دوست بھی اس میں شامل ہوتے رہیں گے۔
    ھارون بھائی آپ کی ارسال کردہ رپورٹ میں کھوکھر بھائی کی تصاویر کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ اور نعیم بھائی آپ نے کون سے 3 دوستوں کو پہچانا ہے۔ ہمیں بھی تو پتا چلے اور باقیوں کو بھی پہچاننے کی کوشش کریں یا ذرا تکہ ہی لگا کر دیکھیں :p

    والسلام مع الاکرام
     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    جیسا کہ محبوب خان بھائی نے ہارون بھائی کو بنا کسی تردد پہچانا ہے ۔ ویسے ہی ہارون بھائی تو ہزاروں میں بلکہ لاکھوں‌میں ایک پہچانے جاتے ہیں۔
    واصف بھائی کی تصویر ہماری اردو پر کسی پرانے دور میں دیکھ چکا تھا۔ سو ان کو پہچان لیا۔
    آصف بھائی کی تصویر بھی دیکھ چکا تھا انہیں بھی پہچان لیا۔
    نجانے کیوں محبوب خان بھائی کو بھی پہچان چکا ہوں۔
    [​IMG]

    دائیں سے بائیں ۔ محبوب خان بھائی ۔آصف بھائی۔بڑے بھائی ۔ملک بلال بھائی اور واصف بھائی

    براہ کرم کسی غلطی کی صورت میں تصحیح فرما دیں۔ شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    محبوب بھائی ذرا بلوچستانی خان ہیں
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    میں نے ٹھیک پہچانا یا نہیں ؟
     
  17. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    نعیم بھائی چھکا۔۔۔۔۔۔اور وہ لمبے فاصلے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب
     
  18. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    کرتے ہیں جس پہ فخر وہ نام ہے دوستی
    ملتی ہے مگر جس میں‌وہ ہے ہماری اردو
     
  19. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    بہت ہی اچھا لگا آپ سب بھائیوں کا اس طرح محفل جمانا ۔ سچی بات کہوں بہت جلن بھی محسوس کر رہا ہوں کہ میں کیوں نہیں اس میں ۔ نیٹ سے شروع ہونے والے تعلق کے رشتے دوستی کی محبت کی ڈوری سے بندھ گئے ۔ ہم شریک محفل نہ ہو سکیں مگر آپ سب کے لئے ہر وقت دعا گو ہیں کہ یہ تعلق اور رشتے جو صرف اخلاص و پیار ، خلوص و جزبات سے بندھے ہیں تا حیات قائم و دائم رہیں ۔ آمین
     
  20. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    السلام علیکم
    ملاقات اور اُس کی تصویریں تو نہایت ہی شاندار ہیں مگر میرے پارے چاچا جی کے سامنے صرف فرنچ فرائڈ رکھ کر اچھا نہیں کیا گیا ، شاید اسی لیے اُن کی بھی ہنسی نکل گئی تھی ۔ کیوں چاچا جی میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا ؟
     
  21. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    السلام علیکم

    ماشاء‌اللہ بہت خوب ، واقعی ہماری اردو انٹرنیٹ سے آگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں اس ملاقات کے منتظمین و شرکاء کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کریتا ہوں ۔

    والسلام
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    کچھ محترم شاکر القادری کی شخصیت سے متعلق بھی یہاں اظہارِ خیال فرمائیں ۔ مجھے خوشی ہوگی اگر ملک بلال بھائی اور ہارون رشید بھائی دونوں اپنے اپنے انداز میں تاثرات یہاں قلمبند کرسکیں۔
     
  23. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    میرا بھی یہی خیال ہے ۔
     
  24. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    مجھے بہت ہی زیادہ خوشی حاصل ہورہی ہے کہ ہماری اردو کے نامور سپہ سالار جناب ھارون رشید صاحب نے ہماری اردو کے ساتھیوں کو اکھٹا کرنے کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں کیں جس میں ملک بلال صاحب کا بھی میں مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کام میں پہل کی، جسے عملی جامہ ھارون بھائی نے پہنایا۔ اور ساتھ ہی واصف بھائی ، آصف بھائی ، محبوب بھائی، عاطف بھائی اور نعیم بھائی کی محبتوں کے یہ سلسلے ہمیشہ اسی طرح قائم و دائم رہیں، اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم دوستوں کی پر خلوص محبتوں کا یہ قافلہ ہمیشہ رواں دواں رہے،!!! آمین،!!!
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    پیارے بھائی محترم سید شاکر صاحب کی شخصیت کے بارے میں کچھ لکھنا ایسا ہی ہے کہ جیسے سورج کو چراغ دکھانا بحرحال ان کی قد آور علمی شخصیت کے بارے میں کچھ کہنے کی جسارت کروں گا مگر کچھ دیر بعد :222:
     
  26. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب
    میری طرف سے تمام شرکت کرنیوالے دوستوں کو مبارکباد
     
  27. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    اچھا ہوا شاکر القادری صاحب کے بارے میں لکھنے کا کٹھن کام ھارون بھائی نے اپنے ذمہ لے لیا۔ ورنہ میں نعیم بھائی کے حکم کے بعد سوچ رہا تھا کہ شاکر القادری صاحب کی ہمہ جہت شخصیت کے بارے میں کیا لکھوں۔۔۔۔۔!!!
    بہر حال ھارون بھائی اپنے خیالات کا اظہار فرمایں تو پھر میں ان سے ڈسکس ہونے والے اردو کمپیوٹنگ کے متعلق کچھ تکنیکی امور کا ذکر کروں گا۔
     
  28. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    ارے واہ :101:
    پہلے ادھر نظر ہی نہیں پڑی
    بہت خوب۔
    امید ہے آپ دوستوں‌کی یہ ملاقات بہت اچھی رہی ہوگی۔ اللہ تعالی یونہی سب دوستوں کی محبت کو قائم و دائم رکھے اور اس میں مزید اضافہ فرمائے۔ محبوب خان جی آپ نے بڑی زبردست رپورٹ مرتب کی ہے۔نیز واصف صاحب ، ھارون صاحب اور ملک بلال صاحب کا بھی شکریہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے۔
     
  29. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    مجھے اس خوبصورت شام میں انعقاد پذیر پررونق محفل :ہماری اردو: کے شرکاء کی باہم ملاقات وتبادلہ خیال
    پر ازحد خوشی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کرے ایسی جگمگاتی محفلیں سجتی ہی رہیں
     
  30. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے

    کیا ہی اچھا ہوتا اگر کوئی دوست ان تصاویر میں نظر آنے والے تمام احباب کا تصویری تعارف کرادیتا
    میں تصاویر میں صرف ہارون بھائی کو ہی پہچان پایا ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں