1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قرآنی معلومات

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏7 اپریل 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    قرآنی معلومات

    • پوراقرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔
    • قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔
    • قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔
    • قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔
    • قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔
    • قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔
    • قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔
    • قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔
    • قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔
    • قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔
    • قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔
    • قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔
    • قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔
    • قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔
    • قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔
    • قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔
    • قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔
    • قرآن میں سب سے بڑا سورہ ”بقرہ “ ہے۔
    • قرآن میں سب سے چھوٹا سورہ ” کوثر “ ہے ۔
    • قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔
    • قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے
    • قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)
    • قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔
    • قرآن میں سب سے زیادہ حرف ”الف“استعمال ہوا ہے۔
    • قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔
    • قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔
    • وسط کلمہ قرآن ”وَلْیَتَلَطَّفْ “ہے جو سورہ کہف آیہ ۱۹میں آیاہے۔
    • سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔
    • قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر )
    • قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)
    • قرآن میںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔
    • قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔
    • قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔
    • سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔
    • قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصراور زلزال)
    • قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)
    • قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔
    • قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ ،شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات ،ن، ص،ق، اور لیل)
    • قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)
    • قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)
    • سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔
    • قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔
    • سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔
    • سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔
    • سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔
    • قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔
    • ”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہواہے۔
    • امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔
    • سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱حجاب سے متعلق ہے۔
    • آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر۵۵ہے۔
    • سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ(پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔
    • آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ہے۔
    • سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔
    • قرآن میں سب سے زیادہ حضرت موسیٰ کا نام آیا ہے (۱۳۶مرتبہ)
    • قرآن میں کل ۲۶پیغمبروں کے نام ذکر ہوئے ہیںSad حضرت آدم ، ادریس، نوح ، ہود ، صالح ، لوط ، ابراہیم ، اسماعیل ، یعقوب ، اسحاق، یوسف،ایوب ، یونس ، شعیب، موسیٰ ، ہارون، داوود ، سلیمان ، الیاس ، الیسع، ذوالکفل، عزیر ، زکریا ، یحییٰ عیسیٰ وہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ( علی نبینا و آلہ وعلیہم السلام اجمعین)
    • رسول اکرم (ص) کااسم مبارک قرآن میں۵ ،بار آیا ہے، ۴ بار محمد (ص)اور ایک بار احمد(ص)
    • قرآن میں سب سے کم جناب یونس کا نام آیا ہے ”فقط دو بار“۔
    • سب سے زیادہ پیغمبروں کے نام سورہ ”انبیاء“ میں آیا ہے ۱۶،نبیوں کے نام ہیں․
    • سب سے پہلے حضرت داؤد نے زرہ بنائی ۔
    • سحر و جادو کا رواج جناب موسیٰ کے زمانہ میںوجود میں آیا۔
    • سب سے پہلے جناب سلیمان علیہ السلام نے (بسم اللّٰہ الرّحمن الرّحیم ) لکھا۔
    • سب سے پہلے خدا وند عالم جناب ادریس کو علم نجوم ، حساب ، اور علم ہیاٴت سکھایا۔
    • سب سے پہلے جناب ادریس نے کپڑا سلا اور خط لکھا۔
    • سب سے پہلے جو آیت حضرت رسول خدا (ص)پر نازل ہوئی وہ سورہ علق کی پہلی پانچ آئتیں تھیں۔
    • پہلی آیت جو حرمت شراب پر نازل ہوئی وہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۲۹ہے
    • امام زمان عجل اللہ فرجہ ظہور کے بعد پہلی با ر جس آیت کی تلاوت فرمائیں گے وہ سورہ ہود کی آیت نمبر۸۶ہوگی”بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیْرٌلَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُوٴمِنیٖنَ “۔
    • اولین دعاجوقرآن میں آیاہے وہ سورہ بقرہ کی آیت ۱۲۶ ہے۔
    • آخری سورہ جو پیغمبراکرم (ص) پر نازل ہوا وہ ”سورہ نصر “ہے۔
    • آخری سورہ جومدینہ میں نازل ہوا وہ ”سورہ نصر “ہے۔
    • آخری سورہ جو مکہ میں نازل ہو اوہ ”سورہ روم “ہے۔
    • قرآن میں ۱۱۴ بار لفظ ”رحیم “ آیاہے۔
    • قرآن میں ۶۷بار لفظ”صلوٰۃ“آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ ”آخرت“۱۱۵ بار آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ ”دنیا“۱۱۵ بار آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”یوم “۳۶۵بار بیان ہواہے۔
    • قرآن میں لفظ”شھر“(مہینہ)۱۲بار آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”رحمان“۵۷بار آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”اللہ“تمام سوروں میں آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”سورہ“۱۰بار استعمال ہواہے۔
    • قرآن میں لفظ”قلم“۴باراستعمال ہواہے۔
    • قرآن میں لفظ ”جلالہ اللہ“۲۷۰۷بار آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”امام“۱۲مرتبہ آیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”حیات“۱۴۵بارآیاہے۔
    • قرآن میں لفظ”موت“۱۴۵بارآیاہے۔
    • دو عورتوں کو قرآن نے نمونے کے طور پر پیش کیاہے وہ ”آسیہ زن فرعون“ اور”مریم مادرحضرت عیسیٰ علیہ السلام“ہیں۔
    • وہ دو عورتیں جن کی برائی قرآن نے بیان کیاہے وہ”جناب لوط اور جناب نوح کی بیویاں“ہیں۔
    • جناب ”مریم “کانام قرآن میں ۳۴مرتبہ آیاہے۔
    • جس سورہ کو عورتوں سے کہا گیاہے کہ زیادہ پڑھیں وہ ”سور ہ نور “ہے۔
    • قرآن میں کسی عورت کانام نہیں آیاہے فقط” جناب مریم “کا۔
    • ان بتوں کے نام قرآن میں آیا ہے”البعل ،سواع،العجل،العزی، لات، منات،ود،یعوق ،نسر،انصاب اوریغوث“۔
    • قرآن میں پانچ سوروں کے نام حیوانوں کے اوپر ہیں( نمل ، عنکبوت، نحل،بقرہ اور فیل )
    • قرآن میں جناب جبرئیل کانام فقط ۳ بار آیاہے۔
    • ان فرشتوں کے نام جن کاذکر قرآن میں ہواہے”جبرئیل ،ھاروت، ماروت، میکال،مالک“
    • جن بہشتی نہروں کے نام قرآن میں ذکر ہوئے ہیں وہ یہ ہیں”کافوریہ ، زنجبیلیہ، سلسبیل ،کوثراور تسنیم “
    • وہ زمین جس پر ایک بار سورج کی روشنی پڑی وہ دریائے نیل میں جب حضرت موسی ﷼نے راستہ بنایا تھا یہ وہی سر زمین کہ اس کے بعد سورج کی روشنی نہیں پڑی ۔
    • دو دریاؤں کے نام قرآن میں ذکر ہوئے ہیں دریاۓ نیل (سورہ انبیاء ) اور دریاے فرات ( سورہ فرقان و فاطر ) میں آیا ہے۔
    • قرآن ۲۳سال کی مدت تک حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوا ہے۔
    • سب سے پہلے قرآن میں ابو الاسود دوئلی نے اعراب لگایا۔
    • سب سے پہلے حضرت علی علیہ السلام نے قرآن کو جمع کیا۔
    • سب سے پہلے مفسر قرآن حضرت علی علیہ السلام ہیں۔
    • سب سے پہلے تفسیر قرآن کی کتاب سعید بن جبیر نے تالیف کیا۔
    • سب سے پہلے قرآن میں ابو الاسود دوئلی نے نقطہ لگایا ہے۔
    • سب سے پہلے عبداللہ بن مسعود نے مکہ میں بالاعلان قرآن پڑھا ۔
    • سب سے پہلے سلمان فارسی نے سورہ حمد کا ترجمہ فارسی زبان میں کیا۔
    • وہ آسمانی کتابیں جو ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں وہ یہ ہیں ۔ ۱۔انجیل ، ۲۔ تورات، ۳۔زبور ، ۴ قرآن
     
  2. محمد بوٹا
    آف لائن

    محمد بوٹا ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2011
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    بہت بہت بہت عمدہ شئیرنگ
    جزاک اللہ خیر
     
  3. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    جزاک اللہ خیرا" کثیرا" کثیرا۔
     
  4. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    جزاک اللہ
    بہت اہم اور عمدہ معلومات فراہم کیں تانیہ جی آپ نے
    شکریہ۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    بہت خوب تانیہ
    جزاک اللہ۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    السلام علیکم تانیہ صاحبہ ۔
    بہت خوب معلومات ہیں۔ جزا ک اللہ ۔
    اگر ان معلومات کا حوالہ فراہم کردیں تو نوازش ہوگی کیونکہ بعض چیزیں وضاحت طلب ہیں۔

    گو کہ آیات کی تعداد پر اختلاف پایا جاتا ہے جو کہ کچھ یوں ہے۔
    آیات کی تعداد: اکثر علماء کے نزدیک کل آیات (6666) ہیں-
    بعض کے نزدیک (6616) آیات ہیں-
    بعض کے نزدیک (6216) آیات ہیں-
    بعض کے نزدیک (6237) آیات ہیں-

    لیکن آپ کی بیان کردہ تعداد 6236 بالکل ہی الگ ہے۔

    بالکل نئی معلومات ہیں۔ :143:

    قرآن حکیم میں اما م اعظم ابوحنیفہ اور امام شافعی رحمہما الله نے ( 14) سجدے ، امام احمد بن حنبل رحمہ الله نے ( 15 ) سجدے ،
    جبکہ امام مالک رحمہ الله نے ( 11 ) سجدے بتلائے هیں ،

    قرآن مجید میں کل پندره ( 15 ) مقامات پرآیات سجده هیں ، جوحسب ذیل هیں ،
    ( سورة الأعراف – الآية 206 ) . ( سورة الرعد – الآية 15 ) . ( سورة النحل – الآية 49 ) . (سورة الإسراء – الآية 107). ( سورة مريم – الآية 58 ) . ( سورة الحج – الآية 18 ) . ( سورة الحج – الآية 77 ) . ( سورة الفرقان – الآية 60 ) . ( سورة النمل – الآية 25 ) . ( سورة السجدة – الآية 15 ) . ( سورة ص – الآية 24 ) . ( سورة فصلت – الآية 37 ) . ( سورة النجم – الآية 62

    اور یوں قرآن مجید کی وہ سورتیں جن میں سجدہ ء تلاوت ہے انکی تعداد 12 بنتی ہے۔

    کیا اس سے مراد امام مہدی علیہ السلام ہیں ؟ اور کیا اس آیت کی تلاوت والی بات کا حوالہ میسر آسکتا ہے ؟

    اولین دعا سورہ فاتحہ کی آیت نمبر 5۔ اھدنا الصراط المستقیم ۔ ہے۔

    ابولہب کی بیوی کی برائی بیان بھی ہوئی ہے۔ سورہ لہب میں۔

    جامع القرآن (قرآن کو جمع کرنے والا) حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو کہا جاتا ہے۔

    اگر کوئی دوست مزید وضاحت یا مجھ کم علم کی درستگی کرسکیں تو نوازش ہوگی ۔

    والسلام علیکم ۔
     
  7. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    جی نعیم بھائ ۔ ۔ ۔ میں نے بھی یہ معلومات دوستوں سے شیئر کرنے سے قبل چند پوائنٹس حذف کر دئے تھے ۔

    شکریہ
     
  8. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    یہ معلومات کیونکہ اہلِ تشیع فقہ سے متعلق ہیں لہٰذا لاذمی نہیں کہ یہ آپ لوگوں کے لیے متفقہ ہوں۔۔۔۔ مگر نعیم بھائی نے جو پوائنٹس اٹھائے انہیں میں وقتاً فوقتاً حل کرتا رہوں گا۔۔۔۔ اور کوشش کروں گا کہ سب کا جواب مہیا کر سکوں۔۔۔۔۔۔:khao:
     
  9. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    اگر تو ہم موجودہ قرآن کی بات کریں تو یہ واقعی مصحفِ عثمانی ہے۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پہلے قرآن جمع نہیں ہوئے تھے۔ بلکہ حضرت علی علیہ اسلام کے علاوہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، بھی قرآن ترتیب دے چکے تھے۔ چنانچہ یہ کہنا کہ فقط ایک قرآن مرتب ہوا بلکل غلط ہو گا۔۔۔۔جہاں تک بات ہے کہ حضرت علی علیہ اسلام نے سب سے پہلے قرآن مرتب کیا تو اس بارے میں میں اہلِ سنت کے علماء کا درج ذیل قول نقل کرنا چاہوں گا۔
    "عکرمہ سے روایت ہے کہ کہ حضرت ابوبکر کی بیعت کے بعد حضرت علی اپنے گھر میں بیٹھ گئے۔ بعض لوگوں نے حضرت ابوبکر کے پاس حضرت علی کی شکایت کی کہ وہ آپ کی بیعت کو ناپسند فرماتے ہیں۔ حضرت ابوبکر نے آپ کو کہلا بھیجا کہ کیا آپ میری خلافت کو بُرا خیال کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا نہیں۔ حضرت ابوبکر نے کہا پھر آپ کو کس چیز نے بٹھا دیا ہے۔ فرمایا میں نے دیکھا کہ کتابِ الہی میں زیادتی کی جا رہی ہے۔ پس میرے دل میں آئی کہ میں بغیر نماز کے ردا نہیں اوڑوں گا جب تک قرآن جمع نہ کر لوں۔ حضرت ابوبکر نے کہا آپ نے بہت اچھا خیال کیا۔محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے عکرمہ سے کہا کہ حضرت علی نے قرآن کو تنزیل کے مطابق یعنی اول پھر اول بس اسی ترتیب سے جمع کیا تھا۔ انہوں نے کہا اگر جن و انس دونوں مل کر اس تالیف پر اپنے اپنے قرآن جمع کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے۔ پھر فرمایا آپ نے مصحف میں ناسخ و منسوخ دونوں قسم کی آیات جمع کیں۔ ابنِ سیرین کہتے ہیں کہ میں نے اس کتاب کو تلاش کیا اور مدینے تک خط لکھے مگر میں قادر نہ ہو سکا۔
    اتقان صفحہ 25 جلد اول
    تیسر الباری صفحہ 127 پارہ نمبر 20
    تاریخ الخلفاء صفحہ 130 طبع دہلی
    کتاب المصاحف صفحہ 10
    حلیۃ الاولیاء جلد اول صفحہ 67
    طبقات ابنِ سعد صفحہ 338 جلد 2
    فتح الباری جلد 4 صفحہ 442
    استیعاب صفحہ 345 ترجمہ محمد بن سیرین
    مناہل العرفان جلد اول صفحہ 267
    تاریخ یعقوبی جلد 2 صفحہ 113 طبع نجف
    مناقب خوارزمی صفحہ 56
    سیرت حلبیہ صفحہ 360 جلد 3
    صواعق محرقہ صفحہ 76

    میرے خیال میں اتنی کتابوں کا حوالہ کافی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    اس سے مراد انبیاء کی بیویاں ہیں اسے ہم عمومی نہیں لے سکتے۔ اور ابولہب نبی نہ تھا۔ اس تحریر سے مراد ہے کہ جن انبیاء کی بیویوں کی برائی بیان ہوئی۔۔۔۔ میرے خیال میں اس نقطہ پر غور کرنے سے اس کے خلاف پوائنٹ اٹھانے کی کوئی وجہ نہ رہتی۔۔۔۔۔۔۔
     
  11. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ سورہ فاتحہ کب نازل ہوئی؟
    جبکہ سورہ بقرہ کی جس آیت کا اوپر ذکر کیا گیا یہ دعا حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے مانگی تھی تو کیا اس لحاظ سے یہ سب سے پہلی دعا نہ ہوئی؟
    آپ نے ترتیبِ نزولی کے تحت اس کو لیا جبکہ یہ معلومات لکھنے والے نے اسے نزولی لحاظ سے نہیں بلکہ ایسے لکھا ہے کہ سب سے پہلی دعا قرآن کے مطابق۔۔۔۔۔۔ آپ غور کریں فقرے پر۔۔۔۔۔"جوقرآن میں آیاہے" نہ کہ قرآن میں نازل ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    وعلیکم السلام نعیم جی! علی عمران جی نے درست فرمایا یہ معلومات اہل تشیع سے ہیں اور میں اس پر سند نہیں ہوں نہ ہی خود سے انکو ترتیب نہیں‌دیا بلکہ نیٹ سے ہی سرچ کے دوران دیکھا تو شیئر کیا ، اور اسکےلیئے میں بیسیوں ویبس کا حوالہ دے سکتی ہوں
    اور مجھے پتہ ہے کہ ہم لوگ کم از کم اتنی عقل تو رکھتے ہیں کہ درست و غلط کو جان سکیں بشرطیکہ سچائی کی تلاش جاری رکھیں لیکن چونکہ میرے لیئے فرقوں‌ سے زیادہ مسلمان ہونا زیادہ اہم ہے تو اگر مجھے ایسے ہی سرچ کے دوران اہل سنہ اور دیگر فرقہ کے درج کردہ معلومات اس موضوع پہ ملیں تو وہ بھی شیئر کرونگی باقی درست و غلط کا علم تو ایک دوسرے سے بات چیت ، خود پڑھنے اور شیئر کرنے سے ہی ملتا ہے
    مجھے امید ہے کہ یہاں پہ جتنے معزز ساتھی ہیں وہ بھی اس موضوع پہ اپنی معلومات شیئر کرینگے تا کہ ایک دوسرے کے علم میں اضافہ ہو سکے کیونکہ بانٹنے سے ہی علم بڑھتا ہے
    اور میں نعیم جی کو بھی دعوت دیتی ہوں کہ وہ اس موضوع پہ میری اور میرے جیسے دوسرے لوگوں کی اصلاح فرما کر سیکھنے کا موقع دیں
    بہت شکریہ
     
  13. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    کیا آپ مجھے کہیں سے اس بات کی وضاحت دے سکتے ہیں کہ حضرت عثمان نے جو مصحف جمع کیا اس میں آیات کی تعداد بلکل یہی تھی؟ یا جب قرآن نازل ہوا تو تعداد بلکل یہی تھی؟ آیت کا اختتام کس جگہ ہوتا ہے اس کا تعین سب سے پہلے کس نے کیا؟
    جناب نہ تو آیات کی تعداد کا تعین حضرت عثمان کے مصحف میں تھا اور نہ بعد میں کسی نے آیات کی درجہ بندی کی۔ یہ درجہ بندی سب سے پہلے حجاج بن یوسف کے دور میں ہوئی۔ تو کیا حجاج بن یوسف نزولِ قرآن کے وقت موجود تھا کہ اسے پتہ ہو کہ درجہ بندی بلکل یہی ہے؟
    ہو سکتا ہے دو دو آیات کو ملا کر ایک آیت بنا دی ہو یا ایک آیت کی دو کر دی گئی ہوں۔۔۔۔۔ اب جبکہ ہمیں مکمل تعداد کا پتہ ہی نہیں تو ہم حد بندی کیسے کر سکتے ہیں؟
    یہ تو آیات کی تعداد ہے میں آپ کو سورتوں کی تعداد میں اختلاف دکھا سکتا ہوں۔۔۔۔۔ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔۔
    حضرت عبد اللہ بن عباس کے جمع کردہ قرآن میں سورتوں کی تعداد 105 تھی۔
    تاریخ القرآن صفحہ نمبر 76 طبع بیروت۔
    حضرت عبد اللہ بن مسعود کے جمع کردہ قرآن کی سورتیں 110 تھیں۔۔۔۔
    الاتقان صفحہ نمبر 64
    الفہرست ابن ندیم صفحہ 176
    حضرت ابی بن کعب کے جمع کردہ قرآن کی سورتیں 112 تھیں۔۔۔۔۔۔
    الاتقان صفحہ 64
    فہرست ابنِ ندیم صفحہ 40
    حضرت امام جعفر کے جمع کردہ قرآن کی سورتوں کی تعداد 113 تھی۔۔۔۔۔۔۔
    تاریخ القرآن ابو عبداللہ زنجانی طبع لبنان صفحہ 78
    جبکہ موجودہ قرآن کی صورتوں کی تعداد 114 ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب ذرا یہ تو بتائیں کہ کیا باقی صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے کیا غلط قرآن جمع کیا؟
    ہم کیسے اس سب کی تشریح کریں گے؟
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    علی عمران جی بہت شکریہ سر جی:dilphool:
    ہم منتظر رہیں گے اور مجھے امید ہے کہ ایسے ہی دیگر ساتھی بھی اپنا علم بانٹیں گے تا کہ مجھ جیسے طفل مکتب مستفید ہو سکیں
     
  15. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    یہاں آپ نے ایک اور غلطی کر دی اوپر کی بات پر غور کرنے کی بجائے آپ فقہی باتوں کی جانب چل نکلے۔۔۔۔ جبکہ قرآن نہ تو امام ابو حنیفہ نے ترتیب دیا اور نہ امام شافعی نے بلکہ ان کا زمانہ تو بہت ہی بعد کا ہے۔۔۔۔۔ جبکہ اوپر فقط یہ کہا گیا ہے کہ ان چار سورتوں میں سجدہ واجب ہے باقی کی سورتوں میں سجدے سے انکار نہیں کیا گیا بلکہ یہ کہ انہیں واجبیت کا درجہ حاصل نہیں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ باقی جگہوں پر سجدے مستحب ہیں۔۔۔۔۔
    جیسا کہ آپ خود کسی ایک جگہ متفق نظر نہیں آتے کبھی سجدوں کی تعداد 14، کبھی 15 تو کبھی 12 تو ایسے میں ایک طالبِ علم کیسے حقیقت تک پہنچ سکتا ہے؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    السلام علیکم۔
    علی عمران بھائی ۔ وضاحت کا شکریہ کہ اوپر ی معلومات اہل تشیع کی بیان کردہ ہیں۔ اسی بہانے طویل عرصے بعد فورم پر آپکی زیارت بھی ہوگئی ۔ خوش آمدید ۔ :222:

    اور تانیہ بہن۔
    آپ کا بھی شکریہ ۔اللہ تعالی آپکو نیک نیتی کا اجر عطا فرمائے۔
    گوکہ میں اس نکتہء نظر کو درست نہیں‌سمجھتا کہ نیٹ پر موجود ہر قسم کی تحریر کو بنا تحقیق اور بنا غور و فکر چپ چاپ آگے شئیر کردی جائے۔ ہمیں پہلے خود اس پر تحقیق و تجزیہ کرکے کوشش کرنا چاہیے کہ درست ترین معلومات ہی کو آگے شئیر کیا جائے۔ اسلامی احکامات بھی یہی تعلیم دیتے ہیں۔

    والسلام
     
  17. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنی معلومات

    آپ دونوں دوستوں کی علمی بحث کی بدولت میرے علم میں‌کافی اضافہ ہوا۔
    جزاک اللہ
     
  18. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: قرآنی معلومات

    نعیم بھائی آپ کا شکریہ کہ آپ نے ویلکم کہا میں اکثر فورم پر آتا رہتا ہوں یہ الگ بات کہ لاگ ان نہیں ہوتا۔۔۔۔ اور کچھ لکھ نہیں پاتا کیونکہ میری مصروفیت بے حد بڑھ چکی ہے۔۔۔ اردو منظر کو بھی مکمل ٹائم نہیں دے پا رہا۔۔۔۔ یہ تو پوسٹ دیکھی اور اعتراضات دیکھے تو سوچا کہ کچھ تسلی کروانی چاہیے۔۔۔۔:dilphool:

    بہر حال یہ معلومات کچھ غلط بھی نہیں ہاں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ الفاظ کے استعمال میں کچھ احتیاط نہیں برتی گئی پہلی نظر میں ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید غلطی کر گیا ہو۔۔۔۔۔:khao:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں