1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف 26, ‏19 مارچ 2011۔

  1. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرشید بٹلر کہتا ھے قائداعظم :ra:گورنر ھاؤس ،پشاور، میں آئے تو رات دو بجے میں نے انہیں کافی پیش کی اس وقت سردارعبدالرب نشتر،بابائے قوم:ra: سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس میں موجود تھے، وہ ملاقات کرکے کوئی اڑھائی بجے کے لھ بھگ چلے گئے ہوں گے کہ سیکیورٹی والوں نے مجھے طلب کر لیاکیونکہ قائداعظم :ra:کے کمرے میں اس شب جانے والا میں آخری سرکاری اہلکارتھا۔ سیکیورٹی والوں نے مجھ سے پوچھا کہ،، اس وقت کہیں کوئی شخص تو نظر نہیں آیا،،کیونکہ جس کمرے میں قائداعظم:ra: ٹھہرے تھے اس سے ٹھک ٹھک کی آوازیں آرھی تھی ۔یہ آواز ایک ردھم سے آتی اور پھر وقفہ آجاتا،وقفے کے بعددوبارہ اس ردھم سے یہ آواز آتی، چونکہ سرحد میں (خان عبدالغفارخان، سرحدی گاندھی کی جماعت کے (،،سرخ پوشوں،،کا زور تھا،سیکیورٹی والوں کو خدشہ ہوا کہ قائداعظم:ra: پر کوئی حملہ نہ کیا جارہا ہو۔ ان کے دروازے پر دستک دینے کی کسی کو جرءات نہ تھی، چنانچہ مجھے ایک روشندان میں سے جھانک کر قائداعظم:ra: کے بارے میں معلوم کرنے کا فرض سونپا گیا۔یہ سارا کام انتہائی رازداری سے ھو رہاتھا۔میں نے جونہی روشندان سے اندر جھانکاتودیکھا۔ قائداعظم:ra: فرش پرچل رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسوبہہ رہے تھے۔یہ بات میرے لیے تشویش کاباعث بنی اورمیں اس کی وجہ معلوم کرنے کے لیے روشندان سے اندر جھانکتا رہا۔ لکڑی کے فرش پر چلنے کی وجہ سے قائداعظم :ra:کے جوتوں کی آواز ٹھک ٹھک پیدا کررہی تھی اور جب آوازرک جاتی تو وہ کمرے میں موجودانگیٹھی پر اپنی دونوں کہنیاں رکھ کر ایک کتاب سے کچھ پڑھتے اور پھر ٹہل ٹہل کر اس پر غورکرتے اور روتے۔ میں نے یہ بات سیکیورٹی والوں کو بتادی جہنوں نے بتایا کہ،،بابائے قوم:ra: کے کمرے میں انگریزی زبان کے ترجمہ والاقرآن مجید کا نسخہ رکھا ہوا ہے،، اس پر میں سمجھ گیا کہ ،،قائداعظم :ra:ایک یا دو آیات پڑھ کر ،ان کا ترجمہ پڑھنے کے بعد کمرے میں گھوم گھوم کر ان پر غورکرتے اوریہ معانی و مطالب ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کی روانی کا موجب ہیں،، قائداعظم :ra:کے سپاہی جناب منیر احمد کہنے لگے کہ ،،یہ تو بابائے قوم کا روزانہ کا معمول ھے (روزنامہ ،نوائے وقت راولپنڈی 25دسمبر1997ء(ان شاءاللہ باقی واقعات بعد میں تحریر کروںگا۔ آصف سلیم
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    آصف بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ :222:

    بابائے قوم کے بارے میں جب بھی تاریخ پڑی ہے میری روح تک کانپ اُٹھتی ہے کہ کوئی ایسا بھی حکمران موجود تھا جب میں اس دنیا میں نہیں تھا۔
    میرے خیال میں آج کے دور میں ہمیں ایسے ہی حکمران کی ضرورت ہے جو آکر پاکستان کو پر سے ویسا بنا دے جیسا کہ اُس دور میں تھا۔

    آصف بھائی مجھے شدت سے آپ کیطرف سے دوبارہ ایسی ہی شیئرنگ کا انتظار رہے گا۔

    اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش‌و‌خرم رکھے آمین
     
  3. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    السلام علیکم
    بھائی جان آپ نے بہت خوب صورت شئیرنگ کی ہے
     
  4. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    حسن رضا بھائی آپ کا بہت شکریہ ان شاءاللہ بابائے قوم کے بارے میں جتنا میرا محدودمطالعہ ھے عرض کرں گا۔
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    شکریہ بھائی جزاک اللہ
     
  6. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    26 نومبر1946ء کو اورنگزیب روڈ، نئی دہلی میں قائداعظم:ra:کی قیام گاہ پرتحریک پاکستان کے ایک اہم کارکن ڈاکٹرسیدبدرالدین احمدنےآپ سے ملاقات کی دوران گفتگو قائداعظم:ra:نے ان سے فرمایا "مسٹربدر!الطاف حسی( ڈیڑ ،ڈان،نئی دہلی )نے آپ کو کافی وقت دیا اور مسئلہ کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن آپ کو مطمئن نہ پاکر مجھے فون کیا اور میرے پاس بھیج دیا،سب سے پہلے تو ان قرآنی آیات کا انگریزی ترجمہ غور سے پڑھ لو (اس موقع پر انہوں نے ایک ڈائری میں نوٹ قرآنی آیات اور ان کا انگریزی ترجمہ دکھایا)پھر انہیں نوٹ کرو۔تنہائیوں مین باربار انہیں اور ان کے ترجمے کو دہرایا کرو۔ان کی اور صرف ان کی تشہیر اور کنویسنگ کرو۔ اِنَّالدّیِن عندَاللہِ الاِسلامُ پ3 (بےشک اللہ کےیہاں اسلام ہی دین ھے)وَمن یَّبتَعِ غَیرَالاسلَامِ دِیناَفَلَن یُّقبَلُ مِنہُ وَ ھُوَفِی الاخِرَتہِ مِن الخسِرینَ پ3آخری رکوع (اورجواسلام کے سوا کوئی دین چاھےگاوہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائےگا اور آخرت میں زیاں کاروں سے ھے) مسٹربدر!میں مطمئن ھون کہ قرآن و سنت کے زندئہ جاوید قانون پر مبنی ریاست (پاکستان )دنیا کی بہترین اور مثالی سلطنت ھو ھگی۔یہ اسلامی ریاست اسی طرح سوشلزم،کمیونزم،مارکسزم،کیپٹل ازم کا قبرستان بن جائے گی۔جس طرح سرورکائنات:drood:کامدینہ،اس وقت کے تمام نظام ہائے فرسودہ کا گورستان بنا۔۔۔۔ پاکستان میں اگر کسی نے روٹی کے نام پراسلام کے خلاف کام کرنا چاہا یا اسلام کی آڑمیں سوشلزم،کمیونزم،مارکسزم،کیپٹل ازم کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی غیور قوم اسے کبھی برداشت نہیں کرے گی۔یہ یاد رکھو کہ میں نہرو نہیں ھےں کہ کبھی سیکولرسٹ بنتے ہیں،کبھی مارکسٹ!۔۔۔۔۔میں تو اسلام کے کامل نظام زندگی،خدائی قوانین کی بادشاہت پر ایمان رکھتاہوں۔۔۔۔مجھے عظیم فلاسفراورمفکرڈاکٹراقبال سے نہ صرف پوری طرح اتفاق ھے بلکہ میں ان کامعتقدھوں اور میراایمان ھے کہ اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ھے۔۔۔دنیا کی تمام مصیبتوں اور مشکلوں کا حل اسلام سے بہترکہیں نہیں ملتا۔۔۔ سوشلزم،کمیونزم،مارکسزم،کیپٹل ازم،ہندوازم،امپیریل ازم،امریکہ ازم،روس ازم،ماڈرن ازم یہ سب دھوکہ اور فریب ہیں۔مختصرالفاظ میں یہ سمجھ لو کہ یہ نمرود،قارون،شداداورہرمزدک کے نظریات ہیں جنہیں نئے رنگ میں پیش کیا جا رھا ھے۔آپ اسے کیوں نہیں سمجھتے کہ ان نظاموں کے علمبرداراسے لوگ تھے جو انسانوں کے لباس میں بھیڑیئے تھے اور آج بھی ایسے ہی لوگ ان کی علمبرداری کر ریے ہیں۔۔۔ دورقدیم میں سطوت و شوکت اور مال وجاہ کے لحاظ سے روم (اٹلی)،مصراورایران (فارس)دنیا پرحکومت کرتے رہے لیکن آپ ان کی تاریخ اٹھاکردیکھ لیجئے۔یہ بھی امن وقانون اور انسانیت کے نام پرانسان کو لوٹتے ریے۔یہاں تک کہ اس مادی طور پر (ظاہراً)بے سہارا اور اپنی دولت غریبوں میں بانٹ کر خود بھوکے رہنے والے حضرت محمد عربی:drood:سرزمین مکہ سے اٹھے اور بے سروسامانی کے باوجود نظام اسلام نافز کرکے رھے اور آخراسلام تمام دنیا کی بگڑی بنا کر رہا۔۔۔ حضرت سرور کائنات:drood:بیک وقت صدرمملکت اور پیغمبرتھے۔ان:drood:کے نظام سلطنت کا ڈھانچہ قیامت تک کے انسانوں کے لیے بہترین ھے اور صرف اسلام دنیا کی تمام مشکلوں کو حل کرسکتاھے،، حوالہ (رحیم بخش شاہین،پروفیسرِ۔،، نقوش قائداعظم،، مطبوعہ لاھور،1976ء صفحہ312تا314)
     
  7. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    معزرت لفظ الطاف حسین( ڈیڑ ،ڈان،نئی دہلی )ھے غلطی سےالطاف حسی( ڈیڑ ،ڈان،نئی دہلی )لکھا گیا آصف سلیم
     
  8. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    اگست 1941ءمیں قائداعظم :ra:جب حیدرآباد(دکن)تشریف لے گئے تو عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباءنےان سےکچھ سوالات پوچھے۔ان کے جواب میں انہوں نے جو کچھ کہا وہ ان کی قران فہمی کی روشن دلیل ھے۔یہاں صرف ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیے۔،،میں نے قرآن مجید اور قوانین اسلامیہ کے مطالعہ کی اپنے طور پر کوشش کی ھے اس عظیم الشان کتاب کی تعلیمات میں انسانی زندگی کے ہر باب کےمتعلق ہدایات موجود ہیں۔۔۔۔ زندگی کا روحانی پہلو ہویامعاشرتی۔۔سیاسی ہویامعاشی۔۔غرض کہ کوئی شعبہ ایسا نہیں جو قرآنی تعلیمات کے احاطہ سے باہر ہو۔ قرآن کریم کی اصولی ہدایات اورطریق کار نہ صرف مسلمانوں کے لیے بہترٰین ھے بلکہ اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کےلیے حسن سلوک اور آئینی حقوق کا جو حصہ ہےاس سے بہتر تصورناممکن ہے،،سردارمحمد خان:،،حیات قائداعظم،،(مطبوعہ لاھور)صفحہ227
     
  9. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    1942ءمیں دہلی میں اورنگزیب روڈپر قائداعظم:ra:کی کوٹھی پر ایک عالم دین مولانامنورالدین ان سےملنےآئے۔ان کے پاس نمونے کے طور پرقرآن مجیدکےاحکامات کی تشریح کے چنداوراق تھے۔کہنےلگے،،میں نےقرآن مجیدکےتمام واضح احکامات جومحکمات کادرجہ رکھتےہیں۔قوانین کی صورت میں50ابواب مرتب کئےہیں۔ ،،قائداعظم:ra:نے فرمایا،،مثلاًکس طرح؟،، مولانا فرمانے لگے،،ہرباب کاعنوان جدا ہے۔قرآن مجیدکی متعلقہ آیات اس عنوان کے تحت درج کردی گئی ہیں اوران سے قوانین اخذکئےگئےہیں۔۔۔مثال کے طورپریہ کتاب الصلوٰتہ کےاوراق ہیں۔۔۔۔یہ کتاب الزکوٰتہ کے،اس باب میں نکاح کےاحکامات ہیں،، اس پرقائداعظم:ra:نے نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا:،،آپ کی یہ کوشش قابل قدرہے۔آپ نے بروقت ایک صحیح قدم اٹھایاہے،جس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔اسلام زندگی کامکمل ضابطہ دیتاہےاورزندگی کےہرمرحلہ میں ایک مسلمان کی راہنمائی کرتاہے۔آپ کاکام قومی اہمیت کا حامل ہے۔اگرمیںکسی ملک کاسربراہ ہوتاتومیں قانون دانوں کی ایک کمیٹی کی سفارش پر اس کو بطور ضابطہ قانون کے نافذکردیتا۔فی الحال آپ اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو ان کی ایک ایک کاپی بھیج دیں،،(پروفیسر سعیدراشد:گفتاروکردارقائداعظم صفحہ483 مطبوعہ لاھور،1986ء)
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    دنیا کا نقشہ بدل دینے والے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں
    [blink]قائد اعظم آپ کی عظمت کو سلام [/blink]
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    اور اسی لیے ہی تو اللہ نے اُن کے نام کے ساتھ قیامت تک کے لیے قائد اعظم لگوا دیا ۔
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    جزاک اللہ

    تھینکس فار نائس شیئرنگ
    بہت خوب
     
  13. آصف 26
    آف لائن

    آصف 26 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    59
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآنِ کریم اور بانی پاکستان علیہ الرحمتہ

    1943ء میں مسلم لیگ کے کراچی اجلاس میں آپ:ra:نے نہایت خوبصورت انداز میں فرمایا۔ ،، وہ کونسارشتہ ہے جس میں منسلک ہونے سے تمام مسلمان جسدواحد کی طرح ہو جاتے ہیں؟------وہ کونسی چٹان ہے جس پران کی ملت کی عمارت استوارہے؟----وہ کون سا لنگر ہے جس سے اس امت کی کشتی محفوظ کر دی گئی ہے؟--- وہ رشتہ ----وہ چٹان----- وہ لنگر-----خدا کی کتاب قرآن مجیدہے--- ایک خدا عزوجل---ایک رسول:saw:---ایک امت-،، ، گفتاروکردارقائداعظم ،صفحہ513 اواخر1943ءمیں میاں بشیر احمد ،10-اورنگزیب روڈپردہلی میں قائداعظم:ra:سے ملاقات کے لیے گئےاوراپنی پریشانی کااظہارکرتے ہوئے کہنے لگے- سر!مسلمانوں کی موجودہ حالت اور ان کے افتراق کو دیکھا جائے تو سخت مایوسی ہوتی ہے -آگے کا بھی اللہ ہی مالک ہے-،،قائداعظم:ra:نے قریب کی میز پر رکھے ،،قرآن حکیم،، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ۔۔ ،،ہمیں پریشان یا مایوس ہونے کی کیا ضرورت ہے جب کہ یہ کتاب (قرآن پاک(ہماری راہنمائی کے لیے ہمارے پاس موجود ہے-،، گفتاروکردارقائداعظم ،صفحہ129
     

اس صفحے کو مشتہر کریں