1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بحرین میں مظاہرے:سعودی عرب کا ایک اور دستہ بحرین پہنچ گیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عارف عارف, ‏15 مارچ 2011۔

  1. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    [​IMG]


    منامہ.. . . . . . . .بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت ۔اپوزیشن نے سعودی عرب اور امارات کی فوجوں کی آمد کو بیرونی قبضہ قرار دیا تاہم امریکا نے کہا ہے کہ خلیجی فوجوں کی آمد بیرونی جارحیت نہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق بحرین میں ایک پاکستانی ہلاک اور متعدد زخمی ہیں ۔بحرین میں حکومت کے مخالف مظاہرین نے منامہ کے تجارتی مرکز میں احتجاج کیا۔ جنھیں منتشر کرنے کے لییآنسو گیس کے شیلز اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور رکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں۔کئی ہفتوں سے جاری شورش کچلنے کیلیے حکومت کی اپیل پر پیر کو سعودی عرب کے ایک ہزار اور امارات کے پانچ سو فوجی بحرین میں داخل ہوئے۔ بحرینی فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خلیجی افواج سے تعاون کریں۔ اپوزیشن نے غیر ملکی افواج کے داخلے کو ملک پر قبضے سے تعبیر کیا ہے۔واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ امریکا بحرین میں خلیجی ممالک کی فوجوں کی آمد کو غیر حملہ یا جارحیت تصور نہیں کرتا، تاہم ایک سوال کے جواب میں جے کارنی نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی افواج بحرین بھیجیں تو یہ تشویشناک بات ہوگی۔ترجمان نے خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے پیرس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات میں بحرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=113308
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بحرین میں مظاہرے:سعودی عرب کا ایک اور دستہ بحرین پہنچ گیا

    حیرت ہے۔ سعودی عرب اپنی حفاظت کے لیے تو اسلام دشمن امریکہ کی فوجوں کو 90 سالہ معاہدے کے تحت اپنے ملک میں بٹھائے ہوئے ہیں ۔ اور خود کی فوجوں کو دوسروں کی مدد کے لیے بھیج رہا ہے۔
    کرسی چھن جانے کا خوف بھی کتنا ظالم ہوتا ہے ۔ ہاہاہاہا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بحرین میں مظاہرے:سعودی عرب کا ایک اور دستہ بحرین پہنچ گیا

    اور تف ہے امریکہ کی دہرے معیار کی پالیسی پر ۔
    اگر اپنا مفاد نہ ہو تو ایک ملک کی فوج دوسرے ملک میں بھیجنا "بنیادی حقوق کا غصب اور اندرونی معاملات میں دخل اندازی"
    اور اگر اپنا مفاد پورا ہورہا ہو تو " سب جائز ہے "
     
  4. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: بحرین میں مظاہرے:سعودی عرب کا ایک اور دستہ بحرین پہنچ گیا

    بحرینی عوام کا قتل عام بدنما داغ ہے// امریکہ وفادار دوست نہیں

    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے بحرین پر لشکر کشی اور بحرین کے پرامن مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمراں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اپنے عوام کا قتل عام کررہے ہیں انھیں صدام سے عبرت حاصل کرنی چاہیے اور وہ جان لیں کہ امریکہ اپنے دوستوں کو بھینٹ چڑھانے سے دریغ نہیں کرتا ہے۔

    مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے بحرین پر لشکر کشی اور بحرین کے پرامن مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمراں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اپنےہی عوام کا قتل عام کررہے ہیں اور صدام معدوم سے انھیں عبرت حاصل کرنی چاہیے اور وہ جان لیں کہ امریکہ اپنے دوستوں کو بھینٹ چڑھانے سے دریغ نہیں کرتا ۔ صدر نےکہا کہ دیگر ممالک کی فوجوں کو بلا کر اپنے ہی عوام کا قتل قابل مذمت فعل ہے اورایسے حکمرانوں کے لئے دوسرے ممالک کے سکیورٹی دستوں پر اپنا اقتدار حفظ کرنا بہت مشکل ہوجائے گا صدر نےکہا کہ جن ممالک نے بحرین میں لشکر کشی کی ہے انھوں نے سخت اشتباہ کیا ہے کیونکہ اس سے معاملہ کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملے گی بلکہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ عوام کو ٹینکوں ، توپوں اور ہوائی جہازوں کی بمباری سے مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔ صدر نےکہا کہ امریکہ عرب حکمرانوں کا وفادار دوست نہیں ہے اور پتہ نہیں عرب حکام نےصدام سے عبرت حاصل کیوں نہیں گی انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے دوستوں کو قربان کرنا اچھی طرح جانتا ہے صدر نے بحرین میں عوامی قتل عام کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے دوستوں کے جرائم کو سنگین تر کررہا ہے تاکہ انھیں قربان کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ ادھر ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے بھی بحرین میں عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کودوسرا کربلا نہیں بنانےدیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں