1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان جیت گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏3 فروری 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہملٹن میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اکتالیس رن سے ہرا دیا۔

    نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے دو سو انہتر رنز کا ہدف ملا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم دو سو ستائیس رن پر آؤٹ ہو گئی۔
    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پردو سو اڑسٹھ رنز بنائے تھے۔
    نیوزی لینڈ کی طرف سے گپتل نے پینسٹھ اور ٹیلر نے انہتر رن بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی بڑا سکور نہیں کر سکا۔ وہاب ریاض نے تین اور عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
    پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر احمد شہزاد کی شاندار سینچری تھی۔ انہوں نے ایک سو نو گیندوں پر تین چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پندرہ رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی اور سہیل تنویر کی جگہ شعیب اختر کو موقع دیا گیا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈینیئل وٹوری، ولیمسن اور سدی کی جگہ جیسی رائڈر، جیکب اورم اور کائل ملز کو کھلایا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے منگل کو نیپیئر میں ہونے والا میچ جیت کر سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی تھی۔ اس سے پہلے پاکستان نے کرائس چرچ میں ہونے والے میچ بھی جیتا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں کھیلا جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔سیریز کا دوسرا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

    پاکستان: شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، عبدالرزاق، وہاب ریاض، عمر گُل اور شعیب اختر۔

    نیوزی لینڈ: راس ٹیلر (کپتان)، جسی رائڈر، گپٹل، جے ایم ہاؤ، سٹائرس، فرینکلن، برینڈن میکلم، جیکن اورم، نیتھن میکلم، ملز، اور بینٹ۔

    تصاویر

    سکور بورڈ
     
  2. محمد مسعود احمد
    آف لائن

    محمد مسعود احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2011
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان جیت گیا

    اللہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے پاکستان کا وقار اسی طرح ہم سب کو بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
    سدا سلامت پاکستان
    تاقیامت پاکستان

    پاکستان کرکٹ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے
     
  3. ارشادمان
    آف لائن

    ارشادمان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جنوری 2010
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان جیت گیا

    [​IMG]
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان جیت گیا

    کپتانی اور نائب کپتانی کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔۔۔۔۔میرے خیال میں اعلان باقی ہے۔۔۔۔۔کہ شاھد آفریدی کپتان اور مصباح الحق نائب کپتان ہونگے۔۔۔۔۔۔۔ورلڈ کپ ٹیم کے لیے۔
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان جیت گیا

    مگر آج کے میچ میں ہار۔۔۔۔۔۔۔چلو کھیل میں ہار جیت تو ہوتا ہی ہے مگر پتا چلے کہ واقعی ہار ہار ہے اور جیت جیت ہے ورنہ پھر۔۔۔۔۔۔۔شور تو ہوگا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں