1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے ترقی کرکے 34 نمبر پر آگیا۔1 سال : 300ارب کی کرپشن

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏27 اکتوبر 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے34 نمبر پر آگیا۔ پاکستان کرپشن میں 8 قدم آگے،
    حکومت خودکرپٹ ہے اور کرپشن روکنا نہیں چاہتی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

    کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان گزشتہ ایک سال کے دوران بدعنوانی میں نمایاں اضافے کے ساتھ دنیاکے بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں 42ویں سے آٹھ درجے مزید آگے34 ویں نمبرپرآگیا ،کرپٹ ممالک کی فہرست میں صومالیہ کا پہلانمبرہے جبکہ دوسرے نمبرپر افغانستان اورمیانماراوراس کے بعد عراق کا نمبرآتاہے جبکہ بھارت کانمبر89واں ہے ،شفاف ترین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک،نیوزی لینڈ اور سنگاپورسر فہرست ہیں ،امریکہ اوربرطانیہ بدعنوانی سے پاک ممالک کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔منگل کوکراچی پریس کلب میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی دنیاکے بدعنوان ممالک سے متعلق کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2010ء جاری کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سید عادل گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں 300ارب روپے کی کرپشن ہوئی جس سے معیشت غیر مستحکم اورمہنگائی وبیروزگاری میں اضافہ ہوا مگرحکومت کرپشن روکنے میں سنجیدہ نہیں، نادرا اورموٹر وے کے علاوہ کوئی ملکی ادارہ بدعنوانی سے پاک نہیں، پارلیمنٹیرینزکے اثاثے تین گناہ بڑھ گئے ہیں اوروہ ٹیکس بھی ادانہیں کرتے،قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے کرپٹ لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے، اگر کرپشن کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو ادارے تباہ ہو جائیں گے، دنیا کے178 ممالک میں سے پاکستان کرپشن میں34 ویں نمبر پر آ گیا ہے جب کہ گزشتہ سال پاکستان بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں42 ویں نمبر پر تھا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس2010ء میں پاکستان کا اسکور2.3 ہے جو گزشتہ سال2.4 تھا جب کہ178 ممالک میں بدعنوان ترین ملک کے طور پر پاکستان کی رینکنگ مزید 8 درجے گرنے کے بعد34 پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں42 ویں نمبر پر تھا۔ سید عادل گیلانی نے کہاکہ پچھلے دو سالوں کے دوران پبلک سیکٹر اداروں میں اربوں روپے مالیت کے بینظیر کرپشن کیسز سامنے آئے جن کی نیب کے ذریعے تحقیقات کروائی جانی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کوششوں میں نیت کی کمی کی وجہ سے سپریم کورٹ کو نیشنل انشورنس کارپوریشن، پاکستان اسٹیل اور رینٹل پاور پروجیکٹس کے معاملوں میں ازخود نوٹسز لینے پڑے۔ سید عادل گیلانی نے کہاکہ سی پی آئی2010ء کے نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ جب کہ بنگلہ دیش میں کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ2001ء، 2002ء اور 2003ء کے دوران بنگلہ دیش دنیا کا بدعنوان ترین ملک قرار پایا تھا تاہم2010ء میں وہ39 ویں نمبر پر آیا ہے جس سے صورتحال میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے۔ کرپشن میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے جی ڈی پی کی شرح افزائش5 فیصد ہو گئی جب کہ پاکستان کی جی ڈی پی شرح افزائش2.4 فیصد رہی تھی۔ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے آزاد احتساب کمیشن کے قیام میں تاخیر صورتحال کی مزید ابتری کا باعث بن سکتی ہے۔براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جو مالی سال2008-09ء کے دوران3.71 بلین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی مالی سال2009-10ء میں2.21 بلین امریکی ڈالر کی سطح پر آ گئی اور رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران یہی سرمایہ کاری387.4 ملین امریکی ڈالر کی سطح تک گر گئی جو گزشتہ سال کا68 فیصد ہے۔ 1999ء اور 2008ء کے درمیان بیرونی قرضوں کا حجم40 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 46 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا جو گزشتہ دو سالوں کے دوران بڑھ کر 53.5 بلین امریکی ڈالر ہو گیا۔


    بشکریہ جنگ نیوز

    میں نے سوچا پاکستانی قوم کو مبارک باد دے دی جائے۔ مبارک ہو ۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے ترقی کرکے 34 نمبر پر آگیا۔1 سال : 300ارب کی

    ماشا ءاللہ

    شکریہ وسیم جی اس شئیرنگ کے

    اب عقرب جی آپ آ‌کے اپنا تبصرہ فرمائیں محب وطنی پہ
     
  3. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے ترقی کرکے 34 نمبر پر آگیا۔1 سال : 300ارب کی

    اگر زرداری صاحب رہے تو ہم تو دو سال میں بھلے 14 پہ آ جائیں
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے ترقی کرکے 34 نمبر پر آگیا۔1 سال : 300ارب کی

    بھئی کرپشن تو حکومت کا حق ہے اور وہ یہ حق استعمال کرکےرہیں گے۔ آخر انہوں نے اس مملکت خداداد کے لئے اپنے دولیڈروں کی قربانی دی ہے اور وہ اب قربانی کا گوشت کھا رہے ہیں۔
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے ترقی کرکے 34 نمبر پر آگیا۔1 سال : 300ارب کی

    وسیم بھائی شکریہ اس شیئرنگ کا
     
  6. وصی
    آف لائن

    وصی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: پاکستان بدعنوانی میں 42ویں نمبر سے ترقی کرکے 34 نمبر پر آگیا۔1 سال : 300ارب کی

    وسیم صاحب۔ خبر تو افسوسناک بلکہ شرمناک ہے ۔ مگر آپ کی آخری سطر میں طنزیہ مبارک باد خوب ہے۔ جس پر ہم بوجہ شرم خیر مبارک بھی نہیں‌کہہ سکتے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں