1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏20 اکتوبر 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    کراچی:گزشتہ 24گھنٹوں میں فائرنگ سے 33افراد ہلاک
    گذشتہ 3 دنوں میں 79 ہلاکتیں

    کراچی ... کراچی کی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے12 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد33 ہوگئی۔شہر میں تین روز کے دوران 79 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کراچی میں جاری کشیدگی نے منگل کی شام اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرلی جب شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 12افراد ہلاک اور 7افراد زخمی ہوگئے۔سول اسپتال ذرائع کے مطابق شیرشاہ واقعے کے بعد اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں سے 10 ہلاک ہوگئے جبکہ7 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ عباسی شہید اسپتال ذرائع کے مطابق دو لاشیں اور دو زخمی اسپتال منتقل لائے گئے۔ شیرشاہ واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مزید 19 افراد ہالک کردیے گئے۔ ریڈیو پاکستان کے قریب فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے۔ اکبر روڈ صدر، جامع کلاتھ مارکیٹ، پاک کالونی میں اور گلستان جوہر میں دو، دو افراد نامعلوم گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ، کورنگی کی بلال چورنگی، لانڈھی، ملیر، رنچھوڑ لائن، اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور پرانا گولی مار میں فائرنگ کے واقعات میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں اور پیٹرول پمپ بند ہوگئے اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی۔جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں نامعلوم افراد نے دو دکانوں کو نذر آتش کردیا۔ دوسری طرف شہر میں پولیس اور رینجرز کی اسنیپ چیکنگ ،چھاپہ مار کاروائیوں اور گشت کا سلسلہ جاری ہے

    بحوالہ ۔ جنگ اخبار
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    یہ درندے صفت انسان کبھی بھی مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں،!!!!
     
  3. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    انتہائی افسوس ناک ہے۔
    کراچی میں ہر ماہ پچاس سے زائد افراد مر رہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں۔
    سارے فساد کی جڑ ایم کیوایم، اے این پی، ایم کیو ایم حقیقی، پیپلزپارٹی اور فرقہ وارانہ جماعتیں ہیں۔ سب ایک دوسرے پر الزامات لگاکر خاموش ہوجاتے ہیں
     
  4. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    غریب ہم وطنو ۔ کبھی خود بھی سوچ بچار کر لیا کرو بابا ۔ کراچی میں پچھلے 2 ۔ڈھائی سال سے سب ٹھیک تھا۔ کچھ دن قبل مہاجروں کےمحبوب ومفرور راہنما سابق جنرل پرویز مشرف نے انگلینڈ‌میں سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران مہاجروں کے ایک اور محبوب و مفرور رہنما مسٹر الطاف بھائی نے اعلان کیا کہ کسی محب وطن جرنیل کو آگے بڑھ کراقتدار چھین کر ملک کو بچا لینا چاہیے۔ جب انکی سوچ کو ہر طرف سے مخالفت کا سامنا ہوا تو اچانک کراچی میں حالات بگڑنا شروع ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ رفتہ رفتہ عروج کو پہنچنے لگی اور اب وہی محبوب و مفرور رہنما اور انکے نمائندے جو خود ہی حکومتی حصہ بھی ہیں فرما رہے ہیں کہ "لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں " موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ۔ فوج آجائے یا کوئی فوجی آجائے۔
    ذرا سوچو غریب ہم وطنو ! کہیں یہ پھر ملک کے خلاف کوئی سازش تو نہیں ؟ کیونکہ مابدلوت کے خلاف سازش بھی وطن ہی کے خلاف سازش ہے ۔مابدلوت نے اپنا نِک نیم "وطن" جو رکھ لیا ہے۔ :hasna:
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    وسیم جی شکریہ اس شئیرنگ کے لئے

    ایک دوسرے کو الزا م دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے

    دیکھنا یہ ھے کہ ہم سے غلطی کہاں ہوئی اور کیوں ہوئی اور آیا ابھی وقت ھے اس کو سدھار لینے کا

    جہاں خدمت خلق کے کام بھی محض میڈیا تک رسائی اور فوٹو کھینچوانے کے شوق میں ہوں وہاں اصلاح کی توقع چہ معنی داد
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    آنٹی جی۔ غلطی ایک ہی ہوئی ہے کہ آپ جیسے اصلی سچے محب وطن لوگ پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ جا بیٹھے ہیں اور وہاں سے بیٹھ کر تنقیدوں کے تیر چلاتے نہیں تھکتے۔ ظاہر ہے اس میں نہ تو کوئی پیسہ لگتا ہے نہ خرچہ آتا ہے۔ ورنہ بقول آپ کے محض فوٹو کھنچوانے میں تو زرداری اور وزیراعظم گیلانی سے زیادہ شوقین تو پورے پاکستان میں کوئی نہیں۔ :a12: :a12: :a12:
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    یہ مسلمان نہیں ہیں اور نہ ہی یہ لوگ انسان ہیں سارے فساد کی جڑ ایم کیو ایم ہے جو بہت ہی ----------- ہے :152:
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    ھمارے ہی کئی بھائی تو بہت خوش ہورہے ہیں، کہ اچھا ہے آپس میں لڑکر مریں،!!!!! بہت افسوس کی بات ہے،!!!! بڑی بڑی پاکستان کی جماعتیں ہیں سب پاکستانی ہیں اور مسلمان ہیں ایک ساتھ مل کر بیٹھ کر ایک دوسرے کی صلح صفائی کے بجائے مذاق اڑارہے ہیں، اور بیان بازیاں کررہے ہیں،!!!!! ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، افسوس کا اظہار تو کوئی بھی نہیں کررہا، بلکہ اس طرح کے واقعات پر خوب بحث باری ہورہی ہے، جیسے کوئی دنگل کا تماشہ ہورہا ہو،!!!!!
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    کچھ عرصے میں یہ سارے لوگ ٹھیک ہو جائیں گے کسی کو بھاگنے کے لئے راستہ نہیں ملنا اور نہ ہی انہیں پتہ چلنا ہے کہ کس کس طرف سے ٹھکائی ہو رہی ہے :hathora:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    میرا اوپر والا پیغا م پڑھیں اور مجھے بتائیں کہ میں نے آپ کا نام اس میں کہاں لکھا ھے جو آپ فورا ذاتیات پہ اتر آئے ایک حقیقت بیان کی ھے جیسا ہو رہا ھے وہی بتایا ھے میری سمجھ میں نہیں‌آتا آپ کو میرے پیغام سے اتنی الجھن کیوں ہوئی ھے جبکہ لکھا میں نے بھی وہی ھے جو سب کہہ رھے ھیں اور اس کا تعلق آپ سے کہاں جا کے جڑ گیا واقعی حیرت ھے
    اور جہاں تک تنقید کاتعلق ھے وہ تو آپ بھی کرتے نہیں تھکتے یہ الگ بات ھے کہ اپنا نام استعمال کرتے آپکو ڈر لگتا ھے
     
  11. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    کراچی میں مختلف طبقات کے لوگ جمع ہوگئے ہیں ان میں اردو سپیکنگ، پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی شامل ہیں اس کے علاوہ سنی، شیعہ طبقات بھی ہیں۔

    اس وقت یہ سب لوگ کراچی پر اپنا تسلط جمانے کے لئے ایک دوسرے کو قتل کررہے ہیں اور انہیں سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ہر جماعت کراچی پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش میں ہے۔ ان کی دیکھا دیکھی میں لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا اور دیگر بھی قتل وغارت کررہے ہیں۔

    کراچی کا واحد حل یہ ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے، پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے نکالا جائے، تمام ایسے افراد کو عبرتناک بنادیا جائے جو ٹارگٹ کلنگ میں‌ملوث ہیں اور سب سے بڑھ کر پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان کی جان چھوڑ دے
     
  12. وصی
    آف لائن

    وصی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: کراچی میں گذشتہ 3 دن کے اندر 79 ہلاک کر دیے گئے

    اسلحہ سے پاک صرف کراچی ہی کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو ہونا چاہیے ۔ لیکن یہ کام کون کرے گا ؟ جو خود اسلحہ کے زور پر اپنے مخالفین کو ہراساں کرکے اور خود اسلحہ کے زور پر اپنی چودھراہٹ جما کر پاکستانی سیاست میں اپنا مقام پیدا کریں ۔ وہ بھلا اسلحہ کہاں ختم کریں گے۔
    میں دعوے سے کہتا ہوں‌کہ آج اگر پاکستان اسلحہ سے پاک ہوجائے تو درجنوں سیاسی پارٹیاں اور انکے رہنما اپنی موت آپ مرجائیں اور وہ پریذیڈنٹ ہاوس یا لندن کے محلوں سے نکل کر سڑکوں‌پر جوتیاں چٹختے یا جیلوں میں سڑتے نظر آئیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں