1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی سزا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏16 اکتوبر 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    مسلمان لڑکی کا نقاب کھینچنے پر فرانسیسی خاتون کو 3 سال قید

    پیرس (جنگ نیوز) ایک فرانسیسی ٹیچر کو مسلمان لڑکی کے چہرے سے نقاب کھینچنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 63 سالہ جین روبی نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ شیئکاالسوائیدی پر حملہ کرکے اس وقت ان کے چہرے سے نقاب کھینچ لیا تھا جب وہ پیرس کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کر رہی تھیں۔ فرانسیسی خاتون نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے السوائیدی کو نقاب پہنے دیکھا تو وہ غصے سے بے قابو ہوگئیں۔ انہوں نے پہلے مسلمان خاتون کو نقاب اُتارنے کیلئے کہا لیکن وہ نہیں مانی۔ عینی شاہدین کے مطابق جین نے السوائیدی کے ہاتھ پر کاٹا اور زبردستی ان کے چہرے سے نقاب نوچ لیا اور زور سے نعرہ لگایا کہ اب میں تمہارا چہرہ دیکھ سکتی ہوں۔


    جنگ نیوز
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    ہمارے ہاں تو آبرو ریزی، خواتین کو ہراساں کرنے کی روزانہ وارداتیں ہوتی ہیں لیکن ہمارا میڈیا، حکمران ان خبروں کو انتہائی معمولی سمجھتا ہے بلکہ اگر طاقتور ہوں تو انہیں بچانے کی ہرکوشش کرتا ہے۔
     
  3. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    راشد صاحب ۔ آپ ہر بات کھینچ کھانچ کر مابدلوت کے خلاف کیوں ڈال دیتے ہو بابا ؟
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    آپ کا کردار ہی ایساھے زرداری صاحب


    وسیم جی شکریہ اس خبر کے لئے

    جن کی برائیاں کرتے ہم تھکتے نہیں وہاں قانون ھے مگر
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    اگر ہم اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو ہم یورپ سے بھی اچھے اور مہذب ہوسکتے ہیں۔

    یہ ہمارا ہی مذہب ہے جو کہتا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کرو، جھوٹ نہ بولو، چغلی، غیبت نہ کرو، ناپ تول میں کمی نہ کرو، ملاوٹ نہ کرو، بے ایمانی نہ کرو

    کیا ہمارے مساجد کے مولوی حضرات نے کبھی جمعہ کے خطبہ میں لوگوں کو یہ باتیں سکھائی ہیں ماسوائے ڈاکٹر اسرار احمد، پروفیسر طاہرالقادری، مولانا طارق جمیل جیسے چند علمائے دین کے۔ وہ تو بس اس بحث میں الجھے ہوئے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں یابشر، سنی فرقہ ٹھیک ہے یا اہلحدیث، میں بڑی معذرت سے یہ کہوں ساری قوم کو ان گلی محلے کی مساجد کے مولویوں نے کنفیوژ کررکھا ہے۔

    اگر یہ ٹھیک ہوجائیں تو ہمارا اخلاقی معیار اعلٰی ہوجائے۔
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    مولوی ٹھیک کرنا ہے تو مدرسہ جات کا نظام اور نصاب تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو اپنے ذہین بچے بھی وہاں‌بھیجنا ہوں گے۔ تاکہ اچھے ذہن ، اچھے ماحول میں اچھی تعلیم حاصل کرکے مولوی بننے کی بجائے اعلی تعلیم یافتہ سکالرز بن کر نکلیں۔ آپ کبھی ڈاکٹر طاہر القادری کی منہاج یونیورسٹی کے کوالیفائیڈ سکالرز سے بات کرکے دیکھیں وہ آپ کو یورپین تاریخ سے لے کر عالمی حالات اور سائنسی ٹیکنالوجی کی ترقی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیمات پر انگریزی ، عربی اور اردو میں ایسے تبادلہ خیالات کریں گے کہ آپ اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرنے لگیں گے۔
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    وسیم بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ

    عقرب آپ نے بہت اچھی بات کی ہے :222:
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    کم از کم انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے جسے دنیا کے غیر مسلم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں جبکہ ہمارے مذہب اسلام میں حقوق العباد کا ایک اہم جز ہے، لیکن ہمارے ملک میں جو ھم مسلمان کہلاتے ہیں وہ ایک دوسرے کی عزت اور آبرو کو پیروں تلے روندنے میں بالکل شرم بھی محسوس نہیں کرتے،!!!!!!
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: قانون کی حکمرانی : فرانچ خاتون کو 1 مسلم لڑکی کا نقاب کھینچنے پر 3 سال قید کی س

    ملا کی بات کی جائے تو کچھ لوگ اس پہ شور مچا دیتے ھیں مگر حقیقت تو یہی ھے کہ اسلام کا اگر کوئی دشمن ھے تو وہ ملا حضرات ھیں جو لوگوں کو اسلام کے نام پہ گمراہ کر رھے ھیں لاہور جیسے بڑے شہر میں لاؤڈ سپیکر پہ ایک دوسرے کی مخالفت میں گالی گلوچ تک سنی جاتی رہی ھے اب کا مجھے علم نہیں ، دوسرے فرقے پہ بے ہودہ الزامات لغو باتیں اور ایسے جادوئی قصے جن کا اسلام سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں اب کوئی اس سے انکار کرے تو وہ شاید احمقوں میں جنت میں رہتا ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں