1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا واقعی کشمیر پاکستان کاحصہ بن سکے گا؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏16 اکتوبر 2010۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    السلام علیکم
    پاکستان میں‌گڈگورننس، معیشت اور عوام کا جو حال ہے ایک طرف بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر سرگرم ہیں، دوسری طرف کراچی میں‌آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں ہورہی ہیں، ملک خود کش بمبوں کی زد میں ہیں، آئے روز ڈرون حملے ہوتے ہیں، ناانصافی، لاقانونیت اور بدامنی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، خودکشیوں کا سلسلہ عروج پر ہے، کرپشن کے آئے روز نئے نئے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، ملک کی معاشی حالت اتنی پتلی ہے کہ وزیر خزانہ کہہ رہا ہے کہ مستقبل میں تنخواہیں‌دینے کے لئے پیسے نہیں‌ہوں گے۔ مہنگائی کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔

    دوسری طرف ہمارا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان

    1947 کی جنگ میں ہم نے کشمیر کا کچھ حصہ آزاد کرالیا اور اسے آزاد کشمیر کا نام دے دیا جہاں آج یہ حالت ہے کہ کوئی حکومت چھ ماہ سے زیادہ نہیں چلتی۔

    ہم کہتے ہیں کہ کشمیر ہمارا حصہ ہے لیکن پاکستانی کی حالت ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، بدامنی مقبوضہ کشمیر کانقشہ پیش کررہا ہے۔

    ہم نے کشمیر کے لئے بڑی تگ ودو کی وہاں مجاہدین کو بھارتی فوجیوں کو مارنے کے لئے بھیجا جس نے بھارت کو بہت پریشان کیا لیکن مشرف نے ان تنظیموں پر پابندی لگادی اور بھارتی فوجیوں نے اطمینان کا سانس لیا۔ پھر ہم نے یہ کام کیا کہ کشمیر پالیسی پر یوٹرن لیا، کارگل جنگ چھیڑ کر اپنی پوزیشن کمزور کرڈالی۔

    لیکن اس وقت جو تحریک چل رہی ہے وہ کشمیری چلا رہے ہیں۔ پاکستان کا اس میں‌کوئی کردار نہیں ہے

    کیا اس صورتحال میں مقبوضہ کشمیر آزادی کے بعد پاکستان میں شامل ہوسکتا ہے؟

    کیا آزادی کےبعد مقبوضہ کشمیر کے لوگ کشمیری آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا مطالبہ نہیں کریں گے کہ اس کو ہمارے ساتھ ملاؤ اور الگ ملک تشکیل دو۔

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ کس کے ساتھ شامل ہونا پسند کریں گے

    کیا وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ لوگ اپنے لوگوں کو تو حق نہیں دے سکتے، بنگالیوں کو آپ نے اپنے حق سے محروم کیا، بلوچستان کی آپ کو پروا نہیں اپنے ہی لوگوں کو امریکیوں کے ہاتھوں مروا رہے ہیں اور ڈالروں کے عوض بیچ رہے ہو تو ہمارے ساتھ بھی یہی کچھ کرسکتے ہو؟

    کیا آزادی کے بعد بھارت دنیا پر زور نہیں‌ڈالے گا کہ کشمیر کے تمام حصے ملا کر علیحدہ ملک بناؤ تاکہ وہ اس کو اپنی مرضی سے جس طرف چاہے مروڑ سکو۔

    کیا امریکہ اور یورپ کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی حمایت کریں گے؟
     
  2. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    جواب: کیا واقعی کشمیر پاکستان کاحصہ بن سکے گا؟

    غریب ہم وطنو ۔ اب تو یہ فکر کرو کہ اگلے 5 سال بعد خود پاکستان کس کا حصہ بننے جارہا ہے۔ کشمیر کو چھوڑو اپنی فکر کرو ۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں