1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشیاں

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏31 اگست 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پاکستان ہے جہاں


    ۔۔ ایمبولینس اور پولیس کے مقابلے میں پیزا پہلے آپکے ہاں پہنچتا ہے
    ۔۔ زرعی ملک ہے اس لیے چاول 100 روپے کلو اور موبائیل سِم مفت
    ۔۔ جوتے ائیر کنڈیشنڈ دکانوں میں اور کھانے کی سبزیاں خاک آلود فٹ پاتھوں پر بکتی ہیں
    ۔۔ لیموں کا مصنوعی کیمکل کھانا پکانے کے واسطے اور اصل لیموں برتن دھونے کے صابن میں استعمال ہوتا ہے
    ۔۔ تعلیم یافتہ ، باشعور، شریف ، ایماندار ذلیل و خوار ہیں اور جاہل، چور ، ٹھگ ، ظالم ، قاتل اور اچکے معزز ایوانوں اور اعلی عہدوں پر فائز ہیں

    اور
    یہ پاکستان ہے جہاں
    ۔۔ حافظ مغیث اور حافظ منیب جیسے معصوم بچے "ڈاکو" قرار دے کر سر عام موت کے گڑھے میں دھکیل دیے جاتے ہیں
    اور زرداری و شریف جیسے ڈاکو ، لٹیروں کو راہنما و سربراہ مان کر آنکھوں پربٹھایا جاتا ہے


    اجتماعی نادانی اور قومی بےشعوری کے 64 سالہ سفر کے بعد آج نتیجہ یہ ہے کہ

    ہم پاکستانیوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں یہ ہیں

    ۔ بجلی آنے کی خوشی
    ۔ بازار سے خریداری کے بعد زندہ بچ آنے کی خوشی
    ۔ بس میں سیٹ ملنے کی خوشی
    ۔ بس سے اترنے کے بعد جیب میں‌بٹوہ و موبائیل موجود ہونے کی خوشی
    ۔ پٹرول کی قیمت میں‌آٹھ روپے اضافے کے بعد آٹھ پیسے کم ہونے کی خوشی
    ۔ مسجد میں‌نماز پڑھنے کے بعد خود کش حملہ سے بچ جانے کی خوشی
    ۔ مسجد سےنکلتے وقت اپنی چپل مل جانے کی خوشی
    ۔ اپنے شہر ، محلے یا علاقے کے سیلاب سے محفوظ رہ جانے کی خوشی
    ۔ اپنا شہر ڈرون حملوں والے علاقے سے دوووووور ہونے کی خوشی
    ۔ امریکہ و ملک دشمنوں سے چند ٹکے بھیک لے کر عزت نفس بیچ ڈالنے کی خوشی
    ۔ ماسٹرز کرکے کسی دفتر میں کلر ک لگ جانے کی خوشی
    ۔ یاد الہی کو بھول کر کامیڈی ڈراموں اور غلیظ جگتیں سن کر خوش ہونے کی خوشی
     
  2. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشیاں

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    پاکستانی قوم بارے 100% درست معلومات پر مبنی تحریر ہے ۔۔۔

    اللہ تعالیٰ‌ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔۔

    خوش رہیں
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشیاں

    نعیم بھائی آپ کی باتیں بلکل درست ہیں قصور ہمارا ہی ہے ہم کچھ عمل کرنے کے بجائے دعاؤں پر گذارا کر رہے ہیں
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشیاں

    100% آپ نے ٹھیک باتیں کہی ہیں اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطاء فرمائے
     
  5. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشیاں

    کاش ہم ایسے نہ ہوتے
     
  6. باباتاجا
    آف لائن

    باباتاجا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    174
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشیاں

    انقلاب آنے ہی والا ہے بقول حضرت الطاف حسین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں