1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 اگست 2010۔

?

فون پر گفتگو کا آغاز کیسے کرنا چاہیے ؟

رائے شماری ختم ہوگئی ‏25 ستمبر 2010۔
  1. ہیلو کہنا چاہیے

    3 ووٹ
    23.1%
  2. السلام علیکم کہنا چاہیے

    12 ووٹ
    92.3%
  3. کچھ بھی کہیں ۔ کوئی فرق نہیں‌پڑتا

    6 ووٹ
    46.2%
ایک سے زائد ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں
  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    مانچسٹر (نمائندہ جنگ)سعودی عرب کے 70 علما بشمول امام کعبة اللہ نے ٹیلیفون پر ”ہیلو“ کہنے کو حرام قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگریزی زبان میں ہیل Hell جہنم کو کہا جاتا ہے اور ہیلو کے معنی جہنمی بنتا ہے اس لئے کسی بھی شخص کو جہنمی کہنا حرام ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سروے اور تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ انگریز خود جب بھی فون کرتے یا وصول کرتے ہیں ”ھاء ، Hi, Ya“ استعمال کرتے ہیں جبکہ غیر انگریز میں یہ رواج پڑ چکا ہے کہ وہ ہیلو کہتے ہیں۔ اس تحقیق اور سروے کے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے 70 بڑے علمائے کرام نے ہیلو کہنے سے مسلمانوں کو سختی سے منع کیا ہے۔


    جنگ اخبار ۔

    آپ کے خیال میں درست کیا ہے ؟؟؟ رائے دیجئے !
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    یہ ایس ایم ایس میرے پاس بھی آیا تھا ؂ بات دل کو لگتی ہے
    میرا خیال ہے ہمیں صرف اسلام علیکم ہی کہنا چاہئے
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    جہاں تک میرے علم میں‌ہے Hello لفظ کی تحقیق کی جائے تو پتا چلتا ہے کہ یہ لفظ دراصل خالصتا انگلش زبان کا نہیں ہے۔ آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق ہیلو لفظ پرانی جرمن زبان کے لفظ Holla یا Halla سے نکلا ہے۔ جس کے معانی ہیں واہ۔ جرمن زبان میں بھی یہ لفظ فرنچ زبان کے لفظ holà سے مستعار لیا گیا ہے۔ جرمن اور فرنچ زبان میں ان الفاظ کا کوئی مخصوص مطلب نہیں ہے۔ یہ الفاظ خوشی کے اظہار کے لئے استعمال ہوتے تھے۔ جیسا کہ یاہو، وہ مارا، واہ وغیرہ۔ انگلش میں سب سے پہلے 1833 میں یہ لفظ ہیلو ان سپلینگز کے ساتھ پرنٹ ہوا۔ کیوں کہ جب ایک زبان کا کوئی لفظ کسی دوسری زبان میں منتقل ہوتا ہے تو اس میں‌کچھ نہ کچھ تبدیلی آ جاتی ہے ۔ لیکن انگلش میں بھی انہی معانی کے طور پر اسے استعمال کیا گیا۔
    اگر ٹیلی فون کے استعمال کے دوران اس کے استعمال پر تحقیق کی جائے تو پتا چلتا ہے کہ گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کیا لیکن جب یہ ٹیلی فون دنیا کے سب سے بڑے موجد ٹامس ایڈیسن جس سے آپ لوگ یقینا واقف ہوں گے اس نے جب پہلی بار فون استعمال کیا تو دوسری طرف بولنے والے نے جب ایڈیسن کی آواز سنی تو اس نے hola کہا یعنی خوشی کا اظہار کیا لیکن لائن میں شور کی وجہ سے ایڈیسن کو وہ لفظ hello سمجھ آیا۔ وہاں سے اس کا استعمال شروع ہوا۔
    اب جناب بات کریں اگر ہیلو کہنے کی تو میں سمجھتا ہوں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ لیکن میرے اپنے نقطہ نظر کے مطابق "السلام علیکم" کہنا زیادہ بہتر ہے۔ باقی دوست بھی اپنی آراء لکھیں۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    شکریہ ملک بلال بھائی ۔ رائے شماری میں بھی رائے لکھ دیں۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    ایک بات اور یاد آئی شاہ سعود کے دور میں ٹیلی فون کو سعودی عرب کے مفتی اعظم نے حرام قرار دے دیا تھا۔ شاہ سعود نے ایک بار تمام علماء و مفتیان کی میٹنگ بلائی اس موضوع پر۔ اس نے ٹیلی فون کی دوسری لائن پر آپریٹر کو قرآن پاک کی تلاوت کا ریکارڈ لگا کر ریسیور اس کے پاس رکھنے کی ہدایت دی۔ جو کہ کسی دوسرے کمرے میں موجود تھا۔ جب ٹیلی فون کے حلال یا حرام ہونے پر بحث چل رہی تھی تو اس دوران ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ شاہ سعود نے فون کا ریسیور مفتی اعظم کے کان کو لگایا تو اس میں سے قرآن پاک کی تلاوت کی آواز آتے ہی مفتی صاحب سبحان اللہ پکار اٹھے اور اسے حلال قرار دے دیا۔ یہ واقعہ حقیقی ہے۔ اور اس کا حوالہ بھی تلاش کیا جا سکتا ہے بتانے میں شاید کچھ کمی بیشی ہو گئی ہو۔ اسی طرح کبھی لاوڈ سپیکر پر بھی فتویٰ دیا گیا تھا کہ یہ حرام ہے۔ لیکن اب 20 بندے بھی بیٹھے ہوں تو واعظ صآحب لاوڈ سپیکر کے بغیر بات نہیں کرتے۔ کبھی ٹیلی ویژن کو بھی حرام قرار دیا گیا تھا لیکن اب سب سے بڑا عالم اسے سمجھا جاتا ہے جو سب سے زیادہ چینلز پر آتا ہو۔ کبھی ویڈیو اور آڈیو کیسٹ کو بھی ناجائز کہا گیا تھا سی ڈی بھی اسی زمرے میں‌ آتی ہے۔ لیکن اب جتنا بڑا عالم ہو گا اس کی اتنی ہی سی ڈیز اور کیسٹس مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے احباب اختلاف رائے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ باقی ۔ واللہ اعلم
     
  6. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    مسلمانوںکو ٹیلیفون ہو یا کمپیوٹر ہو یا کوئی بھی جگہ ہو گفتگو کا آغاز السلام علیکم سے ہی کرنا چاہیے ۔۔۔ اس بارے کوئی اختلاف نہیں‌ہونا چاہئے اور نا ہی کہیں‌ہے ۔۔۔۔۔۔

    لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ہیلو لفظ کی وجہ تسمیہ بالکل غلط بیان کی گئی ہے ۔۔۔۔ یقینا اس بارے درست تحقیقات نہیں‌کی گئیں ۔۔۔۔۔ ہیلو لفظ کا کہی بھی مطلب جہنم وغیرہ نہیں‌بنتا ۔۔۔۔ اس بارے ملک بلال کے پیغام میں کافی حد تک درست معلومات موجود ہیں‌۔

    خوش رہیں
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    تو کیا ایک بار ثابت ہورہا ہے اسلامی سکالرز اور علمائے دین حضرات اکثر وبیشتر جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے بےبہرہ ہوتے ہیں ؟
     
  8. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ا
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔۔

    نعیم بھائی بالکل یہی بات ہے ۔۔۔۔ ایک مثال دیتا ہوں‌

    پاکستان میں ایک بہت مشہور عالم دین ہیں‌شاہ تراب الحق قادری ۔۔۔۔ ایک دفعہ ان کی ویب سائٹ پر ان کے فتویٰ سیکشن سے میرا گزر ہوا تو وہاں‌کسی سائل نے سوال کیا ۔۔

    کیا زمین واقعی گول ہے جس طرح سائنس دان کہتے ہیں اور سورج کے گرد چکر لگاتی ہے ۔

    شاہ صاحب نے آڈیو فارمیٹ میں‌اس کو جواب دیا کہ ،،،،، اعلیٰ حضرت کی فلانی کتاب کے فلانے صفحے پر لکھا ہے کہ زمین ساکن ہے اور گول بھی نہیں‌ہے (وغیرہ وغیرہ) لہٰذا اب سائنس جو مرضی کہتی رہے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اعلیٰ حضرت کی بات کو مانیں ۔۔۔۔۔

    اب سوچیں اگر وہ سائنس کسی کالج میں سائنس کا سٹوڈنٹ تھا اور اعلیٰ حضرت کی عظمت بھی اس کے ذہن میں‌تھی تو شاہ صاحب کا جواب سننے کے بعد اس کی ذہنی حالت کیا ہو گی ۔۔۔۔۔

    خوش رہیں
     
  9. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    اسلام علیکم جہاں تک سعودی علماء کے فتوٰی کے تعلق ہے تو میری ذاتی رائے یہ ہے کے پہلے اس خبر کی تصدیق ہونی چاہیے اور میرا حسن ظن ہے کے ایسا کوئی فتوٰی سعودی علماء کی طرف سے نہیں آیا ہوگا یہ محض سنی سنائی ہے اور جہاں تک بات ہے زمین کے ساکن یا متحرک ہونے کی تو اس باب میں تو عرض ہے کہ آج سے کئی سو سال تک پہلے یہ تحقیق تھی کے زمین ساکن ہے اور یہ ساری کی ساری تحقیق مبنی بر علم سائنس ہی تھی اور آپ جانتے ہی ہیں کہ سائنس ایک ایسے علم کا نام ہے جو کہ مسلسل ارتقاء پذیر ہے لہذا آج اگر کسی چیز کی کوئی مخصوص صورت سائنس کی ایک مسلمہ حقیقت ہے تو کل تک کوئی دوسری مخصوص سورت سائنس کی مسلمہ حقیقت تھی جہاں تک معاملہ ہےاعلٰی حضرت فاضل بریلوی علیہ رحمہ کی تحقیق کا ہے تو آپ نے علم سائنس کی رو سے اس مسئلہ پر بے شمار عقلی و نقلی دلائل سے یہ ثابت کیا ہے کہ زمین ساکن ہے اور اس پر مستقل دو یا تین رسالے رقم فرمائے ہیں مگر تاہم ان کے یہ سارے دلائل ایک سائنس کے ماہر ہونے کی حیثیت سے انکی اجتھادی رائے ہیں اور ان سے اتفاق و اختلاف دونوں ممکن ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ والسلام
     
  10. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    غیر مسلم مملکون مین رھہنے والے ھہیلو بولو اور مسلم ملک رہنے والے سلام بولو ۔ جگھہڑا ختم
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    یہاں پر اکثریت میں ٹیلیفوں پر لوگ "السلام و علیکم" ہی سے شروع کرتے ہیں،!!!
     
  12. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    ویسے اس موقع پر ایک اور بات ہے
    انگریز اور مغربی دنیا والے لوگ چاہے کافر ہیں، انتہائی درجے کے برے لوگ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
    کیا وہ آپس میں‌بھی ایک دوسرے کو جہنمی کہہ سکتے ہیں‌؟ ہیلو کے ذریعے

    ہر زبان ایک دوسرے سے مل کر اور بعض دفعہ ایک دوسرے نکل کر نئے الفاظ بنتے ہیں‌ ۔۔۔۔۔۔ عربی ہی لے لیں‌،، حرام کے دو مشہور معنی ہیں اور ایک دوسرے کے الٹ ہیں ۔۔۔۔

    لہٰذا میرے خیال سے ہیلو کہنے میں‌بھی کوئی غلط بات نہیں‌جس طرح‌مذکورہ بالا فتوی میں بتائی گئی ہے

    خوش رہیں
     
  13. وصی
    آف لائن

    وصی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    جب نام نہاد علماء تحقیق اور فروغ علم و حکمت کا رستہ چھوڑ کر لکیر کے فقیر بن کر کتابی علم کو محض ذریعہ معاش بنا کر جینا شروع کردیتے ہیں تو پھر ایسے ہی غیر اہم فتووں پر زور علم صرف کرکے اپنا اور قوم کا وقت برباد کیا جاتا ہے
     
  14. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    فتوا بلکل صحیح ہے
    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے کہ ملاقات کے وقت اور رخصت ہوتے وقت السلام علیکم کہا جائے
    اور فون بھی چوں کہ ملاقات ہے اس لیے زیادہ صحیح السلام علیکم ہی ہے
    بد قسمتی سے ہمارے بیشتر مسلمان ہیلو لفظ استعمال کرکے خود کو انگریزییت سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم بھی ماڈرن ہیں
    سلام کہنا اور کرناان کو معیوب سا لگتاہے
    اس کی وجہ دینی تعلیمات سے دوری ہے
     
  15. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    محترم مولانا مجیب الرحمن صاحب
    یہ بتائیے کہ غیر مسلم کو السلام علیکم کہنے کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے ؟
     
  16. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    غیرمسلم کوالسلام علیکم نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ اگر سلام بھی کرے تو
    اسے جواب میں کہا جائے گا السلامُ علیٰ منِ اھتدیٰ
    یعنی سلامتی اس پر ہو جو ھدایت یافتہ ہے
     
  17. باباتاجا
    آف لائن

    باباتاجا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    174
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    ان نون نمبر سے فون آئے تو کیسے پتا چلے کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم پھر کیا کیا جائے
     
  18. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    شکریہ ۔
    لیکن قرآن تو اللہ کے نیک بندوں کی پہچان یہ بتاتا ہے کہ

    اذا خاطبھم الجاھلون قالو سلاما ۔۔۔۔

    (اللہ کے نیک بندے) جب ان سے جاھل و کم علم لوگ بات کریں تو وہ انہیں سلام کرتے ہوئے درگذر کردیتے ہیں۔

    یاد رہے قرآن نے جاھل کو کافر یا مسلمان کے ساتھ مخصوص نہیں کیا۔ گویا کوئی بھی جاھل و کم علم خواہ مسلم ہو یا کافر جب اللہ کے بندوں سے بحث تکرار یا جھگڑا کرے تو وہ اسے سلام کرکے نظر انداز کردیتے ہیں۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    وسیم بھائی آپ کی پیش کردہ دلیل بھی اچھی ہے۔ لیکن دیکھیں مجیب منصور بھائی کیا جواب دیتے ہیں۔
     
  20. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔۔

    [​IMG]

    مذکورہ بالا دونوں‌فتاوی ایک دوسرے سے متصادم ہیں‌، اب کیا ایک سادہ مسلمان کیا کرے ؟

    خوش رہیں
     
  21. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام کعبہ سمیت 70سعودی علما نے فون پر ہیلو کہنے کوحرام قرار دیدیا

    اس بارے میں میں نے بھی کچھ تحقیق کی تھی ۔ مفتی عمران قادری کی بات بالکل ٹھیک ہے ۔ کسی بھی کتاب میں ہیلو لفظ بمطابق ہیل استعمال نہیں ہوا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں