1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏29 اگست 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ
    کیمبرج کے23 پیپرز میں سے 21 پیپرز اے گریڈ میں پاس کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج
    دنیا کی دس ٹاپ یونیورسٹیوں نے اسے بیک وقت اپنے یہاں سکالر شپ پر داخلے آفر کیے۔

    کیمبرج یونیورسٹی کے طالب علم علی معین نوازش کا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے۔ اس غیر معمولی ذہین اور محنتی طالب علم کا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے کیمبرج یونیورسٹی لندن میں داخلہ لینے کے لئے ’اے‘لیول کا امتحان دیا۔ اسے مجموعی طور پر مختلف مضامین کے تیئس(23) پیپر دینا تھے۔اس نے تیاری شروع کی۔ وہ صرف آٹھ گھنٹے روز پڑھتا تھا۔ جب رزلٹ آیا تو اس نے تیئس میں سے اکیس مضامین میں ’اے ‘گریڈ حاصل کیاتھا۔ بقیہ دو میں سے ایک میں ’بی‘گریڈ اور دوسرے میں اسے ’سی‘گریڈ ملا تھا۔جب سے عالمی سطح پر ’اے ‘لیول کے امتحانات شروع ہوئے ہیں۔ یہ نتیجہ اپنی مثال آپ ہے۔آج تک کسی طالب علم کو بیک وقت اکیس (21) مضامین میں ’اے ‘گریڈ نہیں ملاتھا پتہ چلا کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔خود کیمبرج یونیورسٹی نے گنیز بک آف ریکارڈ کے ذمہ داروں سے رابطہ قائم کیا اور یہ نیا عالمی ریکارڈاُس کے نام درج ہوگیا۔ لندن کی کیمبرج اور آکسفورڈ امریکہ کی ہارورڈ اور جرمنی وفرانس سمیت دنیا کی دس ٹاپ یونیورسٹیوں نے اسے بیک وقت اپنے یہاں یونیورسٹی کے خرچ پر داخلے آفر کیے۔ علی معین نوازش کیمبرج ہی میں پڑھنا چاہتا تھا لہٰذاس نے وہیں ایڈمیشن لے لیا۔ آج وہ یونیورسٹی کے خرچ پر وہاں سائنس اور بایولوجی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہاہے۔وہ بھی اپنے والدین اور بڑی بہن کی طرح ڈاکٹر بننا چاہتاہے۔ ظاہر ہے کہ اتنے ذہین اور اتنے محنتی طالب علم کا راستہ دنیا میں کون روک سکتا ہے۔ وہ راولپنڈی (پاکستان ) کے غریب ترین علاقے پنج بھاٹہ کا رہنے والا ہے۔اس کی پوری ابتدائی اور ثانوی تعلیم علاقے کے معمولی سرکاری اسکولوں ہی میں ہوئی ہے جو فی الواقع تعلیم کی تمام جدید سہولتوں سے محروم ہیں۔
    دنیا کاکوئی علم ایسا نہیں جس کا بنیادی کام مسلمانوں نے نہ کیاہو۔آج مسئلہ صرف یہ ہے کہ مسلمانوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں ان کے حکمراں اورامراءمسرف ،مترف اور عیاش ہوچکے ہیں اور علماءودانشوروں کی اکثریت علم ودانش سے محروم ۔مسلمانوں کو یہ سزا اس لئے بھی مل رہی ہے کہ انہوں نے اپنے نسخہ کیمیاسے رجوع کرنا چھوڑ دیا ہے اوروہ اپنے مسائل کے حل کے لئے قرآن وحدیث کے باہر دیکھنے لگے ہیں۔’حکمت مومن کا گمشدہ خزانہ ہے ‘اب یہ زریں قول صرف کتب احادیث میں بند ہے اور مومن حصول حکمت کی فکر سے بے بہرہ ہوچکا ہے

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا​

    اقبالؒ کا یہ شعر قرآن کریم کی اس آیت کی ترجمانی ہے کہ "اللہ اس وقت تک کسی قوم کی حالت میں تبدیلی نہیں لاتا جب تک کہ اس کے افراد خود اپنے نفس میں تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کرتے۔"

    بشکریہ اردو ٹائمز
     
  2. ایم عتیق
    آف لائن

    ایم عتیق ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ

    شکریہ شئرنگ کرنے کا برادر۔۔۔میں اس نوجوان کو سلام پیش کرتا ہوں۔۔۔
     
  3. وصی
    آف لائن

    وصی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ

    اللہ علی معین کو لمبی حیاتی اور قوم کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ

    اللہ کرے ان پاکستانی حکمرانوں کو بھی ہوش آ جائے اور وہ ایسے ٹیلنٹد لوگوں کو ان کا جائز مقام دے سکیں تا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ

    ملک بلال بھائی ۔ عارف الکامل حضرت میاں محمد بخش رح نے فرمایا ہے

    قدر پھُلاں دا بلبل جانے، صاف دماغاں والی
    قدر پُھلاں دا گِرج کی جانے، مردے کھاون والی

    یعنی پھولوں کی نزاکت و حسن و جمال کی قدر و قیمت ایک بلبل ہی جان سکتا ہے کیونکہ وہ صاف و پاکیزہ دماغ کی حامل ہوتی ہے
    پھولوں کی قدر و قیمت بھلا گلے سڑے اور تعفن زدہ مردار کھانے والے جانور کیا جانیں گے !!!
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: پاکستانی نوجوان علی معین نوازش کا عالمی ریکارڈ

    شکریہ وسیم جی اس شئیرنگ کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں