1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اعتبار ساجد کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏30 اگست 2009۔

  1. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    جنہیں مانتا ھی نہیں یہ دل وھی لوگ میرے ھیں ھمسفر
    مجھے ھر طرح سے جو راس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑگئے


    یہ خیال سارے ھیں عارضی یہ گلاب سارے ھیں کاغذی
    گل آرزو کی جو باس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

    بہت خوب واہ خوشی جی بہت سی داد قبول فرمائیں :mashallah:
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    ماشاءاللہ ۔ عمدہ کلام ہے۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری





    بہت شکریہ حسن جی بڑی نوازش اس پسندیدگی کا بہت شکریہ
     
  4. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    خوشی آپی اچھی شاعری ارسال کی ہے
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    بہت شکریہ نادیہ جی اس پسندیدگی کا بے حد شکریہ
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    وقت و حالات بھول جاتے ھیں
    ایک اک بات بھول جاتے ھیں
    ہم نے دیکھا کہ لوگ پل بھر میں
    اپنی اوقات بھول جاتے ھیں
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    بہت خوب :wow:
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    شکریہ حسن جی بڑی نوازش
     
  9. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    اچھے اشعار ہیں
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    بہت شکریہ نادیہ جی
     
  11. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    بہت اچھی شاعری ارسال کی ہے شکریہ
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    بہت شکریہ بے بی جی آپ کی پسندیدگی کا
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    یہی نہیں کہ فقط ہم ہی اضطراب میں ہیں
    ہمارے بھولنے والے بھی اس عذاب میں ہیں

    اسی خیال سے ہر شام جلد نیند آئی
    کہ مجھ سے بچھڑے ہوئے لوگ شہرِ خواب میں ہیں

    وہی ہے رنگِ جنوں ، ترکِ ربط و ضبط پہ بھی
    تری ہی دھن میں ہیں اب تک اسی سراب میں ہیں

    عزیز کیوں نہ ہو ماضی کا ہر ورق ہم کو
    کہ چند سوکھے ہوئے پھول اس کتاب میں ہیں

    شناوروں کی رسائی کے منتظر ساجد
    ہم اپنے عہد کے اک شہرِ زیر آب میں ہیں
     
  14. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    وہی ہے رنگِ جنوں ، ترکِ ربط و ضبط پہ بھی
    تری ہی دھن میں ہیں اب تک اسی سراب میں ہیں

    نعیم بھائی بہت عمدہ زبردست :wow: :222:
     
  15. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    یونہی تنہا تنہا نہ خاک اُڑا، مری جان میرے قریب آ

    یونہی تنہا تنہا نہ خاک اُڑا، مری جان میرے قریب آ
    میں بھی خستہ دل ہوں تری طرح مری مان میرے قریب آ

    میں سمندروں کی ہوا نہیں کہ تجھے دکھائی نہ دے سکوں
    کوئی بھولا بسرا خیال ہوں نہ گمان میرے قریب آ

    نہ چھپا کہ زخم وفا ہے کیا, تری آرزؤں کی کتھا ہے کیا
    تری چارہ گر نہ یہ زندگی نہ جہان میرے قریب آ

    تجھے ایسے ویسوں کی دوستی نے بہت خراب و خجل کیا
    کسی جھوٹ کی یہ نقاب رُخ پہ نہ تان میرے قریب آ

    جو نکل سکے تو نکال لے کوئی وقت اپنے لیئے کبھی
    مرے پاس بیٹھ کے رو تو لے کسی آن میرے قریب آ

    نہ مکالمہ ہو نہ گفتگو فقط اتنا ہو کہ نہ میں نہ تو
    ملیں صرف اپنے جلے ہوئے دل و جان میرے قریب آ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    واہ آزاد جی بہت عمدہ بہت خوب اچھا انتخاب ھے آتے رہا کریں
     
  17. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    سب اپنے اپنے غموں کے اسیر تھے ساجد
    کہاں کسی کے لئے غمگسار سوچتے تھے

    بہت خوب
     
  18. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    آزاد بھائی بہت ہی خوب زبردست :222:
     
  19. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری


    بہت خوب آزاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑی پیاری غزل شئیر کی آپ نے ، بے حد شکریہ :a180::222::a180::222:
     
  20. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: اعتبار ساجد کی شاعری

    کوئی کیسا ہمسفر ہے یہ ابھی سے مت بتاؤ

    کوئی کیسا ہمسفر ہے یہ ابھی سے مت بتاؤ
    ابھی کیا پتہ کسی کا کہ چلی نہیں ہے ناؤ

    یہ ضروری تو نہیں ہے کہ سدا رہیں مراسِم
    یہ سفر کی دوستی ہے اِسے روگ مت بناؤ

    میرے چارہ گر بہت ہیں یہ خلِش مگر ہے دل میں
    کوئی ایسا ہو کہ جس کو ہوں عزیز میرے گھاؤ

    تمہیں آئینہ گری میں ہے بہت کمال حاصل
    میرا دل ہے کِرچی کِرچی، اِسے جوڑ کر دکھاؤ

    کوئی قیس تھا تو ہو گا، کوئی کوہکن تھا ہو گا
    میرے رنج مُختلف ہیں، مجھے اُن سے مت مِلاؤ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھری محفل میں تنہائی کا عالم ڈھونڈ لیتا ہوں
    جہاں جاتا ہوں اپنے دل کا موسم ڈھونڈ لیتا ہوں

    اکیلا خود کو جب محسوس کرتا ہوں کسی لمحے
    کسی امید کا چہرہ کوئی غم ڈھونڈ لیتا ہوں

    بہت ہنسی نظر آتی ہیں جو آنکھیں سر محفل
    میں ان آنکھوں کے پیچھے چشم پرنم ڈھونڈ لیتا ہوں

    گلے لگ کر کسی کے چاہتا ہوں جب کبھی رونا
    شکستہ اپنے جیسا کوئی ہمدم ڈھونڈ لیتا ہوں

    کیلنڈر سے نہیں مشروط میرے رات دن ساجد
    میں جیسا چاہتا ہوں ویسا موسم ڈھونڈ لیتا ہوں

    اعتبار ساجد
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﮐﯽ ﺯﺣﻤﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
    ﺑﺲ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺳﺎﺗﮫ، ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
    ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ
    ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﻝِ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ​

    ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﺎﺋﯿﮟ ﻋﺰﯾﺰ ﮨﯿﮟ
    ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﺬﺭِ ﻣﻼﻣﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ​

    ﭨﮭﮩﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﺮﺍﺳﻢ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ
    ﭘﯿﺪﺍ ﺧﻠﯿﺞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺳﻌﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ​

    ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺗﻨﮯ ﺑﺮﺱ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﭧ ﮔﺌﮯ
    ﺭﺳﻤﯽ ﺳﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﮩﺪِ ﺭﻓﺎﻗﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ​

    ﻭﮦ ﺟﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ
    ﺗﻨﮩﺎ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ ﺍُﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ​

    ﭼﺎﺭﮦ ﮔﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﺍﺳﻄﮧ
    ﻟﯿﮑﻦ ﮐِﺴﯽ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ​


    "ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﺳﺎﺟﺪ"
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں