1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 نومبر 2006۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیرا ۔
    اللہ پاک ہمیں اسلامی احکامات کی حکمت سمجھ کر عمل کی توفیق دے۔ آمین
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیر

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    السلام علیکم۔ برادر بھائی اور حسن رضا بھائی ۔
    آپ کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ۔
    والسلام
     
  4. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    مسلمان کا قتل پوری دنیا کے برباد ہونے سے بڑا (واقعہ) ہے۔

    عن عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنھما ان النبی :saw: قال : لزوال الدنیا اھون علی اللہ من قتل رجل مسلم

    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : اللہ تعالی کے نزدیک ایک مسلمان کا قتل پوری دنیا کے ختم ہوجانے سے بڑا (واقعہ) ہے۔

    1۔ ترمذی ۔ السنن کتاب الدیات۔ 4: 16، رقم 1395
    2۔ نسائی السنن۔ کتاب تحریم ا لدم ۔ 7: 82، رقم 3987


    عن عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ ۔ قال: قال رسول اللہ :saw: قتل المومن اعظم عنداللہ من زوال الدنیا۔

    "حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : مومن کو قتل کرنا اللہ تعالی کے نزدیک تمام دنیا کے برباد ہونے سے بڑا ہے۔

    1۔ نسائی ، السنن ، کتاب تحریم الدم ، 7: 82، رقم 3988-3990
    2۔ طبرانی، المعجم الصغیر، 8: 22، رقم 15247


    (امام طبرانی نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے)


    حیرت ہے ان نام نہاد کلمہ گو مسلمانوں کی عقل و دین فہمی پر جو بےگناہ مسلمان شہریوں، عورتوں بچوں کے قتل عام کی ترغیب دیتے ہیں۔دہشت گردوں کے حق میں تقریریں و تحریریں پیش کرتے ہیں اور جہاد جیسے مقدس رکن اسلام کی مضحکہ خیز توجیح کرتے ہیں۔
     
  6. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ نعیم بھائی
    اللہ تعالی تشدد پسند لوگوں کو ہدایت دے۔ آمین
     
  7. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    اللہ کریم تمام لوگوں کو ہدایت نصیب فرمائیں
     
  8. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک‌اللہ،،،،
     
  9. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
    جب تین کیفیتیں ہوں تو فورا دعا مانگو۔
    1جب جسم کانپ اُٹھے۔2دل میں خوف آجائے۔3آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں،،،،
     
  10. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    ماشاءاللہ سب نے اچھی شیئرنگ کی جزاک اللہ:dilphool:
     
  11. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    [​IMG]
     
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    اللہ کریم آپ سب کو اجر کثیر سے نوازے آمین
     
  13. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    بھائی چشتی صاحب ۔ اللہ آپکو جزائے خیر دے۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ منور چشتی بھائی
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضور اکرم کا اپنی زوجہ مطہرہ سے سلوک اور امت کا خیال

    حضور اکرم :drood: کا اپنی زوجہ مطہرہ سے سلوک اور امت کا خیال

    عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّهَا قَالَتْ : لَمَّا رَأَيْتُ مِنَ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم طَيِّبَ نَفْسٍ قُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، ادْعُ اﷲَ لِي، فَقَالَ : اللَّهُمَّ، اغْفِرْ لِعَائِشَةَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهَا وَ مَا تَأَخَّرَ مَا أَسَرَّتْ وَمَا أَعْلَنَتْ فَضَحِکَتْ عَائِشَةُ حَتَّي سَقَطَ رَأْسُهَا فِي حِجْرِهَا مِنَ الضِّحْکِ، قَالَ لَهَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : أَيَسُرُّکِ دُعَائِي، فَقَالَتْ : وَمَا لِي لَا يَسُرُّنِي دُعَاؤُکَ، فَقَالَ صلي الله عليه وآله وسلم : وَاﷲِ، إِنَّهَا لَدُعَائِي لِأُمَّتِي فِي کُلِّ صَلَاةٍ. رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاکِمُ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ.

    ’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوشگوار حالت میں دیکھا تو میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ سے میرے حق میں دعا فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ! عائشہ کے اگلے پچھلے، ظاہری و باطنی، تمام گناہ معاف فرما (ایسا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ازرائے مزاح فرمایا) یہ سن کر حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا اتنی ہنسیں یہاں تک کہ ان کا سر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں آ پڑا (یعنی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئیں) اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میری دعا تمہیں اچھی لگی ہے؟ انہوں نے عرض کیا : یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی دعا مجھے اچھی نہ لگے،
    پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی قسم! بے شک ہر نماز میں میری یہ دعا میری امت کیلئے خاص ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن حبان نے روایت کیا ہے۔

    ابن حبان في الصحيح، 6 / 48، الرقم : 7111،
    الحاکم في المستدرک، 4 / 13، الرقم : 6738،
    ابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 390، الرقم : 32285،
    الديلمي في مسند الفردوس، 1 / 498، الرقم : 2032،
    الذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 145،
    الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 243.
     
  16. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    ہمارے آقا :drood: اپنی ازواج سے کتنا بےتکلف رہتے تھے۔ سبحان اللہ
    اللہ ہمیں اپنے پیارے نبی :drood: کی محبت، تعظیم اور اتباع عطا کرے۔ آمین
     
  17. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیر


    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    برے سیاستدانوں / حکمرانوں کی حمایت یا مسترد کرنے کا بیان

    برے سیاستدانوں / حکمرانوں کی حمایت یا مسترد کرنے کا بیان​


    ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم :drood: نے فرمایا
    اِنہُ یستعمل علیکم امراء، فتعرفون و تنکرون ، فمن کرہ فقد بریءَ ، ومن انکر فقد سلم ، ولکن من رضی و تابع ۔ قالو : یا رسول اللہ ! الا نقاتلھم ؟ قال : لا ، ما صلّوا۔ اَی من کرہ بقلبہ وانکر بقلبہ ۔

    حضور نبی اکرم :drood: نے فرمایا
    تم پر ایسے امیر (حکمران) مقرر کیے جائیں گے جن میں تم اچھائیاں بھی دیکھو گے اور برائیاں بھی ۔ پس
    1۔ جو انکے برے کام کو ناپسند کرے گا وہ (ذمہ داری سے) بری ہوجائے گا
    2۔ جو انہیں‌(اپنی حمایت و مدد نہ دے کر) مسترد کردے گا وہ سلامت رہے گا ۔
    3۔ جو انہیں پسند کرے گا اور (اپنے قول و عمل سے) انکی (حمایت و) اتباع کرے گا (وہ نہ سلامت رہے گا اور نہ ہی ذمہ داری سے بری ہوگا بلکہ برائی میں قصوروار ہوگا۔ )
    صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا ہم ان سے قتال (یعنی جنگ) نہ کریں ‌؟ ۔ آپ :drood: نے فرمایا : نہیں ۔ جب تک کہ وہ نماز پڑھتے ہیں‌(یعنی جب تک وہ مسلمان ہیں ان سے جنگ نہیں‌ کر سکتے) ۔ (پھر انہیں مسترد کرنے اور برا جاننے کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا ) برا جاننے سے مراد انہیں‌دلی طور پر ناپسند کرنا اور مسترد کرنے سے (ہر طرح‌کی حمایت و مدد سے ) کلیتا" مسترد کردینا مراد ہے۔ "


    حوالہ : 1۔ صحیح مسلم ۔ کتاب الامارۃ ، 3: 1481، رقم : 1854
    2۔ ابوعوانۃ ، المسند 4: 417، 418، رقم 7162


    مقامِ فکر : ذرا سوچئیے کہ ہم بطور قوم ظالم ، جابر اور برائی کے علمبردار سیاستدانوں کی کس طرح بالواسطہ یا بلا واسطہ حمایت کرکے اللہ و رسول :drood: کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور برائی کے خلاف آواز اٹھانے والے صالح، باکردار اور دین دار شخصیات کو کس طرح مسترد کرتے ہوئے اپنی تنقیدی توپیں چلاتے ہیں۔
     
  19. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    نعیم بھائی ۔ آپ نے تلخ بات کردی کیونکہ ہم ایسی احادیث و تعلیمات پسند کرتے ہیں جن سے دوسروں کی خامیاں اجاگر ہوتی ہوں۔ لیکن جن تعلیمات سے ہمیں اپنا احتساب ہوتا نظر آئے اور ہماری خامیاں سامنے آئیں ۔ ایسے فرامین سے ہم صرف نظر کر جاتے ہیں۔

    جزاک اللہ
     
  20. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    نعیم چاچو جزاک اللہ ۔ اور وسیم چاچو آپ نے بالکل ٹھیک بات کی۔ اللہ معافی دے ہم کو۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شہر مدینہ طیبہ اور اہل مدینہ کی فضیلت

    مدینہ طیبہ اور اہل مدینہ کی فضیلت

    عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رضی اﷲ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَی الْمَدِيْنَةِ أَنْ يُقْطَعَ عِضَاهُهَا أَوْ يُقْتَلَ صَيْدُهَا، وَقَالَ : أَلْمَدِيْنَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ کَانُوْا يَعْلَمُوْنَ، لَا يَدَعُهَا أَحَدٌ رَغْبَةً عَنْهَا إِلَّا أَبْدَلَ اﷲُ فِيْهَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ، وَلَا يَثْبُتُ أَحَدٌ عَلَی لَأْوَائِهَا وَجَهْدِهَا إِلَّا کُنْتُ لَهُ شَفِيْعًا أَوْ شَهِيْدًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. ۔۔ رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ.


    ’’حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں مدینہ کے دونوں سیاہ پتھریلے کناروں کی درمیانی جگہ کو حرم قرار دیتا ہوں نہ اس کے کانٹے دار درختوں کو کاٹا جائے نہ اس کے شکار کو قتل کیا جائے۔ اور فرمایا : کاش اہلِ مدینہ جانتے کہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہے، جو کوئی مدینہ سے اعراض کر کے اسے چھوڑے گا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس سے بہتر کو مدینہ میں سکونت عطا کرے گا، اور جو کوئی بھی اس کی بھوک، سختی اور مشقت پر صبر کرے گا میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا یا اس کے حق میں گواہی دوں گا۔‘‘

    مسلم في الصحيح، کتاب : الحج، باب : فضل المدينة ودعاء النبي صلی الله عليه وآله وسلم فيها بالبرکة، 2 / 1002، الرقم : 1363،
    وعبد بن حميد في المسند، 1 / 81، الرقم : 153.
     
  22. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ نعیم چاچو ۔ بہت مفید سلسلہ ہے
     
  23. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیر


    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مدینہ طیبہ میں موت پانے کی فضیلت و برکت

    مدینہ طیبہ میں موت آنے کی فضیلت و برکت

    عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اﷲ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَمُوْتَ بِالْمَدِيْنَةِ فَلْيَمُتْ بِهَا، فَإِنِّي أَشْفَعُ لِمَنْ يَمُوْتُ بِهَا.

    رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.



    ’’حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص مدینہ منورہ میں مرنے کی استطاعت رکھتا ہو تو اسے یہاں ہی مرنا چاہیے کیونکہ میں یہاں مرنے والوں کی شفاعت کروں گا۔‘‘

    اسے امام ترمذی، احمد اور ابنِ حبان نے روایت کیا اور ترمذی نے کہا ہے : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

    الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب : ما جاء في فضل المدينة، 5 / 719، رقم : 3917،
    اأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 104، الرقم : 5818،
    ابن حبان في الصحيح، 9 / 57، الرقم : 3741،
    البيهقي في شعب الإيمان، 3 / 498، الرقم : 4185،
    المنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 146، الرقم : 1859،
    الهيثمي في موارد الظمآن، 1 / 255، الرقم : 1031.
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیر


    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ
     
  26. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیر
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی اﷲ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : مَا مِنْ عَبْدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ عِنْدَ قَبْرِي إِلَّا وَکَّلَ اﷲُ بِهِ مَلَکٌ يَبْلُغُنِي، وَکَفَی أمْرَ آخِرَتِهِ وَدُنْيَاهُ وَکُنْتُ لَهُ شَهِيْدًا وَشَفِيْعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

    رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الشُّعَبِ.


    ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری قبر کے نزدیک مجھ پر درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ایک فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے جو مجھے اس کا درود پہنچاتا ہے اور یہ درود اس کے دنیا و آخرت کے معاملات کو کفایت کر جاتا ہے اور میں قیامت کے دن اس کے حق میں گواہ اور شفیع ہوں گا۔‘‘

    البيهقي في شعب الايمان، 3 / 489، الرقم : 4156.
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ
     
  29. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    جزاک اللہ خیر


    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    صالحین کی خدمت کرنا بروز قیامت انکی شفاعت اور جنت کا باعث ہے۔

    عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اﷲ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : يَصُفُّ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صُفُوْفاً (وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ : أَهْلُ الْجَنَّةِ) فَيُمُّر الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عَلَی الرَّجُلِ، فَيَقُوْلُ : يَا فُلَانُ! أَمَا تَذْکُرُ يَوْمَ اسْتَسْقَيْتَ فَسَقَيْتُکَ شَرْبَةً؟ قَالَ : فَيَشْفَعُ لَه، وَيَمُرُّ الرَّجُلُ، فَيَقُوْلُ : أَمَا تَذْکُرُ يَوْمَ نَاوَلْتُکَ طَهُوْرًا؟ فَيَشْفَعُ لَه، وَيَقُوْلُ : يَا فُلَانُ! أَمَا تَذْکُرُ يَوْمَ بَعَثْتَنِي فِي حَاجَةِ کَذَا وَکَذَا؟ فَذَهَبْتُ لَکَ، فَيَشْفَعُ لَه.
    رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةَ وَأَبُو يَعْلَی وَالطَّبَرَانِيُّ .


    ’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
    قیامت کے دن لوگ صفیں بنائیں گے (ابنِ نمیر نے کہا یعنی کہ اہلِ جنت) تو دوزخیوں میں سے ایک شخص جنتیوں میں سے ایک شخص کے پاس سے گزرے گا اور کہے گا : اے فلاں! تجھے یاد ہے کہ ایک دن تو نے پانی مانگا تھا اور میں نے تجھے پانی پلایا تھا؟ (راوی فرماتے ہیں : ) پس وہ جنتی اس دوزخی کے لئے شفاعت کرے گا۔ ایک اور آدمی دوسرے آدمی کے پاس سے گزرے گا تو کہے گا : تجھے یاد ہے کہ میں نے ایک دن تجھے وضو کرایا تھا؟ چنانچہ وہ اس کے لئے شفاعت کرے گا۔ ایک اور آدمی کہے گا : اے فلاں : تجھے یاد ہے کہ ایک دن تو نے مجھے اس اس کام کے لئے بھیجا تھا چنانچہ میں تیری خاطر چلاگیا تھا؟ پس وہ اس کے لئے شفاعت کرے گا۔‘‘

    ابن ماجة في السنن، کتاب : الأدب، باب : فضل صدقة الماء، 2 / 1215، الرقم : 3685، وأبو يعلی في المسند، 7 / 78، الرقم : 4006، والطبراني في المعجم الأوسط، 6 / 317، الرقم : 6511، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 39، الرقم : 1415، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 382، والقرطبي في الجامع لأحکام القرآن، 3 / 275.

    اگر کچھ مرتبہ چاہے تو کر خدمت فقیروں کی
    نہیں ملتا یہ جوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں