1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عادل سہیل, ‏11 جون 2010۔

  1. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    [font=al_mushaf]بسم اللہ الرحمٰن الرحیم [/font]
    [font=al_mushaf]الحمد للہ وحدہ و الصلاۃ والسلام و علی رسول اللہ ،[/font]
    ::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::
    ہمارا اِیمان ہے کہ اِیمان والوں کا اِیمان بڑھتا اور کم ہوتا ہے ، کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمیں یہ حقیقت بتائی ہے اورصحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ سمجھایا ہے کہ اِیمان بڑھتا اور کم ہوتا ہے ،
    ایک عام قانون کے طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اللہ کی نافرمانیاں اِیمان میں کمی کا سبب ہوتی ہیں اور نیکیاں اِیمان میں اضافے کا سبب ہوتیں ہیں ،
    اِن شاء اللہ ، آج میں آپ کے سامنے اِیمان میں اضافے کے تین اہم بنیادی اسباب کو مختصراً یو یوں کہیے تعارفی طور پر پیش کرتا ہوں ، کیونکہ تقریباً سب ہی موضوعات پر تفصیلی گفتگو پہلے کہیں نہ کہیں ہو چکی ہے ،
    ::: پہلا سبب ::: اللہ سُبحانہ ُ وتعالیٰ کو اُس کے ناموں اور صفات کے درست فہم کے مطابق پہچاننا ،کیونکہ جب کوئی اِیمان والا اپنے اللہ کو اِس کے ناموں اور صفات کے درست مفہوم کے مطابق پہچانے گا ، جانے گا تو یقیناً اُس کا اِیمان بڑھے گا ،اِس کی عملی دلیل ہم اپنے عُلماء اور عامہ سب ہی میں دیکھ سکتے ہیں کہ اللہ پر اِیمان تو سب ہی کا ہے لیکن جو اللہ کو جس قدر زیادہ اور درست طور پر جانتا ہے اُسی قدر اُس کا اِیمان مضبوط ہوتا ہے اور وہ مضبوطی اُس کے اعمال سے ظاہر ہوتی ہے جو کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
    ::: دوسرا سبب ::: اللہ تبارک و تعالیٰ کی تخلیق میں اور اُس کی شریعت میں اُس کی نشانیوں پر غور و تدبر کرنا ، کیونکہ مسلمان جب جب اللہ کی تخلیق میں غور و فِکر کرے گا اُسکے اِیمان میں اضافہ ہو گا ((((([font=al_mushaf]وَفِي الأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ [/font]:::اور زمین میں اِیمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں o [font=al_mushaf]وَفِي أَنفُسِكُمْ أَفَلاَ تُبْصِرُونَ[/font]:::اور تُم لوگوں کی اپنی جانوں میں بھی))))) سورت الذاریات /آیات 20،21،
    اللہ کی نشانیوں میں غور و تدبر کی دعوت اللہ کے بہت سے فرامین میں ہے ، اور اس غور و تدبر کا نتیجہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ ((((([font=al_mushaf]الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ رَبَّنَآ مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ[/font]::: وہ لوگ جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہوئے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں غور کرتے ہیں (اور اللہ پر اِیمان میں اضافہ پاتے ہیں اور کہتے ہیں) اے ہمارے رب تو نےیہ سب کچھ بے فائدہ نہیں بنایا تو پاک ہے ، ہمیں آگ کے عذاب سے بچا))))) سورت آل عمران /آیت 191،
    پس اللہ کی مخلوق اور اللہ کی تخلیق میں غور و تدبر ایمان میں اضافے کا سبب ہے ۔
    ::: تیسرا سبب ::: اللہ تعالیٰ کی تابع فرمانی میں کثرت سے مسلمان کا اِیمان بڑھتا ہے خواہ وہ تابع فرمانی قولی ہو یا عملی یا قلبی ، مثلاً اللہ کا ذِکر اپنی ایک تاثیر رکھتا ہے اور ذاکر کے اِیمان میں اضافے کا سبب بنتا ہے ،
    نماز ، روزہ ، حج، زکوۃ ، جہاد وغیرہ اپنی ایک تاثیر رکھتے ہیں اور فاعل کے اِیمان میں اضافے کا سبب ہوتے ہیں ،
    اللہ کی توحید پر یقین اِیمان میں اِضافے کا سبب بنتا ہے ، اور اسی طرح باقی سارے نیک اعمال بھی ۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

    بلاشبہ سچی توحید انسان کے ایمان میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ آج ہم الا ماشاءاللہ بظاہر عبادت گذار بن کر اللہ کے حضور سجدے کرتے ہیں لیکن دل میں دنیا پرستی، انا، تکبر، غرور، برتری، بغض ، حسد اور نفرتوں کے بت پالے بیٹھے ہیں اسی لیے سچی توحید کی لذت سے محروم رہتے ہیں۔

    جزاک اللہ عادل سہیل بھائی ۔
     
  3. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاک اللہ خیرا ، نعیم بھائی ، مختصر سے انداز میں بڑی سی بات کہہ دی ، اللہ تعالی آپ پر راضی ہو ، و السلام علیکم۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

    ہمیشہ کی طرح مفید شئیرنگ کے لئے بہت شکریہ سہیل جی،

    جزاک اللہ
    اللہ تعالی ہم کو اپنے ایمان پہ ہر حالت میں اور مضبوطی سے قائم رھنے والا بنائے
     
  5. عادل سہیل
    آف لائن

    عادل سہیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2008
    پیغامات:
    410
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطافرمائے ، خوشی بہن ،
    اللہ تعالی آپ کی دعا قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: ::::::: ایمان میں اضافے کے تین بنیادی اسباب :::::::

    السلام علیکم عادل صاحب ۔ اللہ آپکو جزا دے آمین

    ذکر الہی کے ساتھ ساتھ ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کرنے کے ایمان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں