1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سنی آن لاین, ‏2 مئی 2010۔

  1. سنی آن لاین
    آف لائن

    سنی آن لاین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 دسمبر 2009
    پیغامات:
    139
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    [​IMG]

    کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
    دبئی - العربيہ.نیٹ

    کویت کے سیکیورٹی اداروں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جاسوسی کا مبینہ نیٹ ورک کویت کے اہم مقامات اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات جمع کر رہا تھا۔ نیز گروہ کویت میں امریکی اڈوں کے بارے میں بھی معلومات اکھٹی کر رہا تھا۔

    کویتی روزنامے "القبس" نے اپنی یکم مئی کی اشاعت میں سیکیورٹی کے اعلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت کے قومی سلامتی کے ادارے اور ملڑی انٹلیجنس کی باہمی کوارڈنیشن سے "جاسوسی نیٹ ورک" کے سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق اس سلسلے میں کی جانے والی تفتیش میں ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹ ورک میں وزارت داخلہ اور دفاع کے دو اہلکار بھی ملوث ہیں۔ نیٹ ورک میں عرب اور نامعلوم شہریت کے دوسرے شہری بھی موجود ہیں۔

    دو روز قبل الصلیبیہ کے علاقے میں نیٹ ورک کے ایک رہ نما کے گھر پر چھاپہ مارا کیا، جہاں سے اہم جگہوں کے نقشے اور مواصلات کے جدید اور حساس آلات برآمد ہوئے۔ نیز گھر سے ڈھائی لاکھ ڈالرز بھی برآمد ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے خود کو کویتی اور امریکی فوجی ٹھکانوں کی نگرانی کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ نیز انہیں امریکی اتحاد فوج اور کویتی مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کے مقامات اور نظام الاوقات کے بارے میں بھی معلومات جمع کرنے کا فریضہ سونپا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق، ملزموں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ ایسے افراد کو بھرتی کر رہے تھے کہ جو ایرانی پاسداران انقلاب کے نظریات اور افکار سے اتفاق کرتے ہوں۔
    انہوں نے کویت کی سیاسی صورتحال کے بارے میں رپورٹس کی تیاری کا بھی اعتراف کیا ہے۔ نیز ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ کویت کے اندرونی معاملات کے بارے میں رپورٹس اپنے اعلی حکام کو پہنچانے کا کام کرتے رہے ہیں۔

    جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے سات افراد نے دوران تفتیش یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ مختلف حیلوں بہانوں سے مسلسل ایران آتے جاتے رہتے تھے۔ اس مقصد کے لئے کبھی وہ علاج معالجہ، سیر و سیاحت یا کبھی دینی اہمیت کی زیارتوں کا بہانہ تراشتے تھے۔ گرفتار کئے جانے والے سات افراد کے علاوہ اسی نیٹ ورک کے اتنے ہی افراد مفرور بتائے جاتے ہیں، ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    شکریہ سنی جی اس شئیرنگ کے لیے

    آج کل تو دوست جیسے دشمن ھیں اور دشمن جیسے دوست ، پہچاننا مشکل ھے بہت، ویسے اسلامی ممالک کو بھی اپنی امیگریشن پہ کڑی نظر رکھنی چاھیے
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کی جاسوسی کرتی ہے۔ سعودیہ ، صدامی عراق اور مصر وغیرہ سمیت کئی ممالک میں عوام کے اندر حکومتی جاسوس بیٹھے ہوتے ہیں‌جن کے ذریعے جاسوسی کی جاتی ہے۔ ہر ملک اپنے راز کی حفاظت اور دوسرے ممالک بالخصوص جن سے خطرہ ہو وہاں سے جاسوسی کے ذریعے اندرونی معاملات کی خبرگیر رکھتا ہے۔ پاکستان کے جاسوس بھارت میں اور بھارتی جاسوس پاکستان میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    اب تو عام زندگی میں بھی ہر کوئی دوسرے کی جاسوسی میں لگا رہتا ھے بھیس بدل بدل کے
     
  5. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    کویت وہ ملک ہے جو ایران اور عراق کی جنگ میں، صدام کی ہر طرح معاونت کی تھی اور اس حمایت کی پاداش اسے جلد ہی مل گئی، کہتے ہیں خدا کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی


    میرے خیال میں یہ سوال کا جواب بہت اہم ہے کہ امریکی فوج واقعی کویت میں کیا کرتی ہیں ؟؟؟
     
  6. سنی آن لاین
    آف لائن

    سنی آن لاین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 دسمبر 2009
    پیغامات:
    139
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    امریکی اور برطانوی فوج کویت ہی کے راستے عراق میں داخل ہوئے۔ امریکی فوج بغیر کسی مزاحمت کی بغداد جا پہنچی اور جو کچھ ہوا پوری دنیا نے دیکھ لیا،،،کس نے قابض افواج کا ساتھ دیا کس نت مزاحمت کی راہ اپنالی۔
    ملاحظہ ہو: "ان شاء اللہ لہ برا نہیں مانیں گے"
    [​IMG]
    http://www.islamidavet.com/wp-content/gallery/abdulazizelhekim/abdulazizelhekim (24).jpg
    [​IMG]
    http://i36.tinypic.com/2cqnona.jpg
    [​IMG]
    میرے خیال میں اگر امریکی فوج ایران کیلیے باعث خطرہ ہے تو اسے امریکا کو افغانستان اور پھر عراق پرچڑھائی کے وقت اس کی مددنہیں کرنی چاہیے تھی۔
    ایک نڈر اور جری اسلامی ملک کے دعویدار کو کسی طرح زیب نہیں دیتا کہ مزاحمت کی بجائے جارح قوتوں کاساتھ دے۔
    اس ناچیز کے خیال میں اب جو ایران طرح طرح کے داخلی وخارجی بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہی ہے۔
    نوٹ: کلپس فارسی اور عربی میں ہیں۔ ان شاء اللہ سمجھ آجائیں گے۔
    کلپس کے اصل مواد تصاویر ہیں،،تعلیقات جو بعدمیں ایڈکیے جاچکے ہیں میرے مقصود نہیں ہیں۔
    http://www.youtube.com/watch?v=6uhVY1wy1Wc
    http://www.youtube.com/watch?v=0t134JuUvNg&feature=related
    http://www.youtube.com/watch?v=1OpZ9268tVY&feature=related

    حکومتیں اور افراد کو بت بنانے کے حق میں نہیں ہوں۔حقیقت پسندی کا تقاضا یہی ہے کہ جس طرح کویت کی مذمت کی جارہی ہے ایران اور اس کے ہمنواوں کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔ مسلک سے بالاتر ہوکر دیکھنا اور سوچنا چاہیے۔
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    واقعی ایسا ہی ہونا چاہیے سُنّی آن لائن :113:
     
  8. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    یہ وہ جملہ ہے جس پر عمل کر کے دکھانا چاہئیے سنی آن لاین جی:hasna::hasna::hasna:
     
  9. سنی آن لاین
    آف لائن

    سنی آن لاین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 دسمبر 2009
    پیغامات:
    139
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    بڑی محنت کے بعد یہی بات سمجھ آئی؟:176::201: "سنی آن لائن" ایک ویب سائٹ کا عنوان ہے جسے میں نے نک نیم کے طور پراختیار کیاہے یہ سنی مسلک کے علاوہ دیگر مسالک کی تردیدنہیں،،،البتہ جو افراد اور ممالک "سنی" سمجھے جاتے ہیں میں ان کی بلا چون وچرا تعریف نہیں کرتا،،،بلکہ میری کوشش ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھ کر رائے قائم کروں،،،آپ حضرات کو مشورہ دیا کہ ایران کو اتنا مقدس نہ سمجھیں کہ اس کی ناجائز حرکتوں سے تجاہل کرجائیں، کچھ شواہد بھی پیش کیا جن کے بارے میں آپ خاموش ہیں:soch:;)
    عارف صاحب کیلیے بھی یہی ریپلے ہے۔
     
  10. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: کویتی فوجیوں میں ایران کے لئے جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

    مجھے آپ کی تصویری شواہد دیکھ کر بہت تعجب ہوئی کہ آپ کو واقعی غلط فہمی ہوئی ہے
    آپ بھی اپنی ٹھوس شواہد ایک بار پھر دیکھ لیجئیے اور پھر یہ بتائیں کہ کیا ربط ہے آپ کی دستاویزات اور باتوں کے در میان

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    یہ دو تصاویر بھی ایران کی نہیں ہوتی اس لیے کہ امریکی فوجی ایران میں قدم رکھنے کی جرات بھی نہیں رکھتی اور یہ فوجیوں اپنے جوتے سے مسجد میں آگئے ہیں

    اب پوری دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ اسلامی ممالک میں صرف دو تین ممالک ہیں جو امریکہ کے خلاف ہیں آپ کو ان ممالک کے نام جاننے کے لیے صرف ذرا انصاف سے دیکھنا ہوگا اور اگر یقین سے جاننا چاہتے ہیں تو ایک نئی لڑی بنائیں اور اس بات کی وضاحت محفل کے شرکاء کرینگے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں