1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بنت آدم کی ڈائری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بنت آدم, ‏2 اپریل 2010۔

  1. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اسلام و علیکم

    کیسے ہیں ہیں سب؟

    امید کامل ہے سب ٹھیک ہوں گے

    میری ڈائری سے تو آپ واقف ہیں ہی

    باقاعدہ میری ڈائری سے تعارف آج آپ سب کو حاصل ہوگا

    اپنی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں

    چلیے باتیں کم اپنی ڈائری سے ملواتی ہوں

    یہ ڈارک بلو کلر کی صحت مند ڈائری ہے

    اسکو میں نے تین حصوں میں بانٹا ہوا ہے

    پہلا حصہ جو کے دائیں جانب سے شروع ہوتا ہے اس میں تمام میری روز مرہ یا خاص دنوں کی عبادات یا وظائف یا تسبیحات کی تفصیل درج ہیں

    پھر درمیانی حصہ جو کے شعرو شاعری سے مزین ہے یا خوبصورت تحریروں سے

    تیسرا حصہ جوکہ ہے بائیں جانب یعنی اخیر میں یہاں اسلامک واقعات،احادیث بہترین تحریریں جو کہ اپنے اندر کوئی نہ کوئی اسلام کے مطابق پیغام سموۓ ہے درج ہے اور آخری صفحہ پر تاریخ پیدائش سب کی درج ہیں

    ڈائری کا نام پاک ڈائری

    ‏2008 تا 2009

    ہے دائیں جانب کور میں پانچ بکس ہر لمحہ رہتی ہے

    ایک عبادات و وظائف کی

    دوسری رمضان المبارک کیسے گزاریں

    تیسری رمضان المبارک کے فضائل عبادات اور مزیدار پکوان

    چوتھی سحر و افطار اسپیشل

    پانچویں سیرت طیبہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    چھٹی جمال محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم

    اسکے علاوہ اس کور کی چھوٹی پاکٹ میں پانچ سو، سو، دس، بیس کے نوٹ کے علاوہ

    سو،سو کے دو تین بیلنس کارڈ زونگ اور وارد کے اب یوفون پر وارد کا کنکشن کروایا سو زونگ اور یوفون کے بیلنس کارڈ ہوتے ہیں

    اور آخر کے کور میں کور کے نیچے میری فوٹو بس

    یہ ہو گیا میری ڈائری کا تعارف اب بڑھتی ہوں شئیرنگ کی جانب امید ہے میری ڈائری سے مل کر اچھا لگا ہو گا

    ٹیک کئیر

    فی امان اللہ
     
  2. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    اسکی باتیں روٹھی روٹھی

    جسکا لہجہ میٹھا میٹھا

    اسکی آنکھیں سمندر جیسی

    جسکی ذات میں صحرا صحرا

    رات سے گہری سوچیں اسکی

    جسکا رنگ سنہرا سنہرا

    پھول اور کلیاں چنے والا

    خود ہے کیوں بکھرا بکھرا

    چاند سے باتیں کرنے والا

    دیکھو کتنا تنہا تنہا!!!
     
  3. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    پھر چاند کِھلا پھر رات تھمی ،

    پھر دل نے کہا اک تیری کمی،

    پھر یاد کے جھونکے مہک گئے،

    پھر پاگل ارمان بہک گئے،

    پھر جنت سی لگی یہ زمین،

    پھر دل نے کہا ہے اک تیری کمی،

    پھر جگی جگی سی راتیں پھر گزرے لمحوں‌کی باتیں،

    پھر ٹھہر گئی پلکوں پہ نمی

    پھر دل نے کہایک تیری کمی۔
     
  4. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی

    نہ تم میری طرف دیکھو غلط اندازنظروں سے

    نہ میرے دل کی ڈھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے

    نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نطروں سے

    تمہیں جو کوئی انجمن روکتی ہے پیش قدمی سے

    مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں

    میرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی

    تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی یادوں کے سائے ہیں

    تعارف روگ ہوجائے تو اس کا بھولنا بہتر

    تعلق بوجھ بن جائے تو اسکا توڑنا اچھا

    وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نا ہو ممکن

    اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا

    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
     
  5. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری


    لو سنو زندگی کی دا ستا ں میری

    میری آنکھ میں جھلک تیری

    میری سا نس میں مہک تیری

    میرے گمان می وہم تیرا

    میری نیند میں خواب تیرا

    میرے دل میں د ھڑ کن تیری

    میرے جسم میں روح تیری

    میری تنہا ئی میں با تیں تیری

    میرے ہا تھو ں میں لمس تیرا

    میرے خیا ل میں جیت تیری

    میرے عشق میں با زی تیری

    لو سنو زند گی کی دا ستا ن میری

    میں تیرا اور میری محبت بھی تیری
     
  6. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    کاش مے تیرے حسین ھاتھ کا کنگن ہوتا

    تو بڑے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ
    اپنی نازک سی کلائی میں ڇڑھاتى مجھکو
    اور بیتابی سے فرقت کے خزاں لمحوں میں
    تو کسی سوچ میں ڈوبی جو گھماتی مجھکو
    میں تیرے ہاتھ کی خوشبو سے مہک سا جاتا


    جب کبھی موڈ میں آ کر مجھے چوما کرتی
    تیرے ہونٹوں کی میں حدّت سے دہک سا جاتا

    رات کو جب بھی تو نیندوں کے سفر پر جاتی
    مرمریں ہاتھ کا ایک تکیہ بنایا کرتی
    میں تیرے کان سے لگ کر کی باتیں کیا کرتا
    تیری زلفوں کو تیرے گال کو چوما کرتا


    جب بھی تو بندِقبا کھولنے لگتی جاناں
    اپنی آنکھوں کو تیرے حُسن سے خیراں کرتا

    میں تیرے روح کے گلشن میں مہکتا رہتا
    میں تیرے جسم کے آنگن میں کھنکتا رہتا

    کچھ نہیں تو یہ بےنام سا بندھن ہوتا
    کاش مے تیرے حسین ھاتھ کا کنگن ہوتا
     
  7. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    ہو رات اکیلی پچھلے پہر
    اور چاند گگن میں آ جائے
    تم چاند کی مانند تنہا ہو
    یہ بات تمہیں جو تڑپائے
    کچھ خواب سجا کر پلکوں پہ
    تم چاند سے باتیں کر لینا
    ہم یاد تمہیں تو کرتے ہیں
    تم یاد ہمیں بھی کر لینا
    کچھ بات ہو جب ایسی ہی
    نم آنکھ تمہاری ہو جائے
    تم بات کہیں پر کرتے ہو
    تو دل کہیں اور ہی کھو جائے
    جذبات کے ایسے عالم میں
    مسکان لبوں پر بھر لینا
    ہم یاد تمہیں تو کرتے ہیں
    تم یاد ہمیں بھی کر لینا
     
  8. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    اک چاند تنہا کھڑا رہا میرے آسماں سے ذرا پرے
    میرے ساتھ ساتھ سفر میں تھا میری منزلوں سے ذرا پرے

    تیری جستجو کے حصار سےتیرے خواب تیرے خیال سے
    میں وہ شخص تھا جو کھڑا تھا تیری چاہتوں سے ذرا پرے

    کبھی دل کی بات کہی نہ تھی جو کہی تو وہ بھی دبی دبی
    میں نے لفظ پروئے تو تھے مگر تھے سماعتوں سے ذرا پرے

    تو چلا گیا میرے ہمسفر ذرا دیکھ مڑ کے تو اک نظر
    میرے کشتیاں ہیں جلی ہوئی تیرے ساحلوں سے ذرا پرے
     
  9. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    کوئی تم سے پوچھے کون ہوں‌میں
    تم کہہ دینا "کوئی خاص "نہیں

    اک دوست ہے کچا پکا سا
    اک جھوٹ ہے آدھا سچا سا
    جذبات کو ڈھانپے اک پردہ
    بس ایک بہانہ اچھا سا

    جیون کا ایسا ساتھی ہے
    جو دور نہ ہو کے پاس نہیں

    کوئی تم سے پوچھے کون ہوں‌میں
    تم کہہ دینا کوئی خاص نہیں
     
  10. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    چلو اک نظم لکھتے ہیں

    کسی کے نا م کرتے ہیں

    مگر یہ سوچنا ہے اب

    کہ اس میں ذکر کس کا ہو

    کہ اس میں بات کس کی ہو

    کہ اس میں ذات کس کی ہو

    چلو یہ فرض کر تے ہیں
    کہ جس پہ نظم لکھنی ہے
    ہمیں اس سے محبت ہے
    ہمارے سار ے جذبوں کو

    بس اس کی ہی ضرورت ہے

    چلو اک کا م کرتے ہیں

    ہمیں جو نظم لکھنی ہے

    تمھارے نا م کرتے ہیں

    تمہی عنوان ہو اسکا

    تمھارا ذکر ہے اس میں

    تمھاری بات ہے اس میں

    تمھاری ذات ہے اس میں

    چلو اک نظم لکھتے ہیں
     
  11. قراقرم
    آف لائن

    قراقرم ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2010
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بنت آدم جی
    آپ کا انتخاب بہت ہی خوبصورت ہے ۔
    افسوس ہے کہ اردو شاعری کو سمجھنے والوں کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔
    انگریزی ادب نے اردو ادب کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے ۔ آج بابائے اردو جناب مرحوم عبدالحق صاحب کی بہت یاد آرہی ہے ۔
     
  12. قراقرم
    آف لائن

    قراقرم ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2010
    پیغامات:
    128
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    اگر خود بھی شاعری کرتی ہوں تو اپنا کلام بھی شامل ڈائری کیجیے گا۔۔۔
     
  13. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بنتِ آدم آپی اچھی شیئرنگ کی آپ نے :wow:
     
  14. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    غمِ حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی
    چلے آ وٴ کہ دنیا سے جا رھا ہے کوئی

    اجل سے کہ دو کہ رُک جائے دو گھڑی کے لئے
    سنا ہے آنے کا وعدہ نبھا رہا ہے کوئی

    وہ اِس ناز سے بیٹھے ہیں میری لاش کے پاس
    جیسے روٹھے ہوئے کو منا رھا ہو کوئی

    پلٹ کر نہ آجائے پھر سانس نبضوں میں فراز
    اتنے حسیں ہاتھوں سے میت سجا رہا ہے کوئی
     
  15. وصی
    آف لائن

    وصی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    آپ کا دینی ، دنیوی ذوق بڑا عمدہ ہے۔ :wow:
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بہت خوبصورت شیئرنگ ہے :222:
     
  17. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    میں نے پرندوں سے پیار کیا تو وہ اڑ گئے

    میں نے چاند سے پیار کیا تو وہ بادلوں میں چھپ گیا

    میں نے پانی سے پیار کیا تو وہ بہہ گیا

    میں نی برف سے پیار کیا تو وہ پگھل گئی

    میں نے بارش سے پیار کیا تو وہ برس کر تھم گئی

    میں نے آگ سے پیار کیا تو وہ بجھ گئی

    میں نے پھولوں سے پیار کیا تو وہ مرجھا گیے

    میں نے کانٹوں سے پیار کیا تو وہ ٹوٹ گئے

    میں نے جانوروں سے پیار کیا تو افسوس میری زبان نا سمجھ سکے

    اور جب

    میں نے انسانوں سے پیار کیا تو وہ بے وفا نکلے
     
  18. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    ہاں تم کو اجازت ہے آنکھیں میری نم رکھنا

    دشوار تمہں ہو گا پانی پہ قدم رکھنا

    ٹکرانا ہی اگر ٹہرا ٹکرائیں گے ہم خود سے

    توہیں محبت ہے پتھر کو صنم رکھنا

    دشوار تمہں ہو گا پانی پہ قدم رکھنا

    ناتا ہی تو ٹوٹا ہے سانسیں تو نہیں ٹوٹی

    بس اک تعلق تم امید وفا رکھنا

    ایسے کسی جزبے کی تکمیل نہیں ہوتی

    نیت میں دغا رکھنا ہونٹوں پہ قسم رکھنا

    دشوار تمہں ہو گا پانی پہ قدم رکھنا

    ہاں تم کو اجازت ہے آنکھیں میری نم رکھنا

    دشوار تمہں ہو گا پانی پہ قدم رکھنا
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    ناتا ہی تو ٹوٹا ہے سانسیں تو نہیں ٹوٹی
    بس اک تعلق تم امید وفا رکھنا

    بہت خوب عمدہ انتخاب ہے :hands: :222:
     
  20. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بہت اچھی شاعری ارسال کی شکریہ
     
  21. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    کاش ميں تيرے کان کا بندہ ہوتا

    رات کو بے خبري ميں جو مچل جاتا ميں

    تو تيرے کان سے چپ چاپ نکل جاتا ميں

    صبح کو گرتے تيري زلفوں سے جب باسي پھول

    ميرے کھو جانے پہ ہوتا تيرا دل ملول

    تو مجھے ڈھونڈتي کس شوق سے گھبراہٹ سے

    اپنے مہکے ہوۓ بستر کي ہر اک سلوٹ ميں

    جونہي کرتيں تيري نرم انگلياں محسوس مجھے

    ملتا پھر اس گوش کا گوشہ مانوس مجھے

    کان سے تو مجھے ہر گز نا اتارا کرتي

    تو کبھي ميري جدائي نہ گوارا کرتي

    يوں تيري قربت رنگين کے نشے ميں مدہوش

    عمر بھر رہتا ميري جان ميں تيرا حلقہ بگوش

    کاش ميں تيرے کان کا بندہ ہوتا
     
  22. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    لکھي ہے يہ غزل صرف تيرے ليے

    ديوانہ بنا بھي تو صرف تيرے ليے

    کسي کو نہيں ديکھيں گي اب يہ نظريں

    نظريں ترسيں گي بھي تو صرف تيرے لئے

    ہر سانس ميں ياد کروں گا تجھ کھ

    يہ سانس نکلے گي بھي تو صرف تيرے ليے

    ہر پيار سے پيارے لگتے ہو تم مجھے جانا

    ميں نے پيار سيکھا بھي تو صرف تيرے لئے

    جب بھي بارش ہوئي تيري ياد آئي

    اور بارش ميں بھيگا بھي تو صرف تيرے لئے

    ہنسي تو ميرے لبوں سے روٹھ گئي

    مگر جس روز بھي ہنسا تو صرف تيرے لئے
     
  23. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بہت اچھی شاعری ہے بنت آنٹی ۔ :flor:
     
  24. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بنت آدم آپی اچھی شاعری پوسٹ کی ہے
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بنتِ آدم آپی بہت خوب زبردست ;) :222:
     
  26. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    یہ مست مست بے مثال آنکھیں

    نشے سے ہر دم نڈھال آنکھیں

    اٹھے تو ہوش و حواس چھینے

    گریں تو کر دیں کمال آنکھیں

    کوئی ہے انکے کرم کا طالب

    کسی کا شوق وصال آنکھیں

    نا یوں جلائیں نا یوں ستائیں

    کریں تو کچھ یہ خیال آنکھیں

    ہیں جینے کا اک بہانہ

    یہ روح پرور جمال آنکھیں

    دراز پلکیں غزال آنکھیں

    مصوری کا کمال آنکھیں

    شراب رب نے حرام کردی

    مگر رکھی حلال آنکھیں

    ہزاروں انسے قتل ہوۓ ہیں

    خدا کے بندے سنبھال آنکھیں

     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    اچھا انتخاب ھے بہت خوب ابن آدم جی
     
  28. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    خوشی سس بنت آدم ابن آدم نہیں
     
  29. بنت آدم
    آف لائن

    بنت آدم شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2010
    پیغامات:
    486
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    بے ثمر سارے کے سارے رہ گئے

    خواب آنکھوں میں ہمارے رہ گیے

    کوئی بھی یہاں پر نہیں تیرے سوا

    صرف تم دل میں ہمارے رہ گیے

    ساری ساری رات کاٹیں جاگتے جاگتے

    اب تو بس گننے کو تارے رہ گئے

    جن کی شدت وہ سمجھ پایا نہیں

    وہ نظر میں ہی اشارے رہ گیے

    وہ کشش ان میں بھی نہ باقی رہی

    ہم بھی نہ پہلے سے پیارے رہ گیے

    ڈوبتے ہم رہ گئے لہروں کے بیچ

    وہ کھڑے ساحل کنارے رہ گئے

    مہوش شوکت
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بنت آدم کی ڈائری

    اووووووووووووووووووو میرے خدا سوری بنت آدم جی مجھے سمجھ نہیں‌آئی کیسے لکھا گیا یہ:143:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں