1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏31 جنوری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی حافظ حسین احمد کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ صوفی محمد مفت کی بجائے کچھ ان کی طرح کچھ لینا بھی سیکھیں۔ ورنہ تو عوام کو مفت کے مفتیوں کی عادت پڑ جائے گی ۔
    :201: :201: :201:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔

    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں مفہوم



    اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی ایک طاقتور وزیراعظم ہیں،
    وہ روزانہ 100 ڈنڈ بیٹھکیں نکال کر پٹھے مضبوط بناتے ہیں۔ ثبوت کےطور پر گیلانی صاحب کی مضبوط لمبی گردن ملاحظہ کی جاسکتی ہے

    ان سے اختلاف کی خواہش ضرور ہے لیکن ان خواہشات کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے،
    کیونکہ وہ ہر بات بلا چون و چرا مان جاتے ہیں لہذا اختلاف کی نوبت نہیں آتی ۔

    این آر او ماضی کا حصہ بن گیا ہے،
    اسکا مقصد مجھ سمیت چند سیاستدانوں‌کی طہارت ہی تھی۔ آئندہ ایسی ضرورت پڑی تو کسی اور نام سے طہارت خانہ بنایا جائے گا۔

    17ویں ترمیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے،
    اور تاریخ گواہ ہے کہ پی پی پی نے اپنے منشور پر کبھی عمل نہیں کیا۔

    میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔
    ایک تو عوام " فعل مستقبل "‌کے جملے کبھی نہیں سمجھ پاتی ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ 17 ویں ترمیم اپنی موت آپ مر چکی ہے
    لیکن جناب صدر ! ابھی اوپر تو آپ نے فرمایا تھا کہ پی پی کے منشور کا حصہ ہے ؟ :143:

    صدر مملکت نے کہا کہ وہ عمر قید کاٹ چکے ہیں
    اور اب پاکستانی عوام کو بھی ایسی ہی سزا دینا چاہتے ہیں۔

    میرے خلاف 8 سال میں مقدمات ثابت نہیں ہوئے ؟
    اب اسکا یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ مقدمات جھوٹے تھے۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پوسٹ کسی کو پسند نہیں آئی ؟ :139:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    باتیں تو اچھی کی ہیں آپ نے پتا نہیں نظر سے کیوں نہیں گذریں :101::101::101::101::101:
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت خوب نعیم بھائی
    میں نیچے دی گئی خبر کا تبصرہ یوں کروں گا

    اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی ایک طاقتور وزیراعظم ہیں،
    وزیر اعظم گیلانی اتفاق کے سرئیے سے بنے ہیں

    صدر مملکت نے کہا کہ وہ عمر قید کاٹ چکے ہیں
    1987 میں ایک نکاح خواں نے عمر قید کی سزاسنائی تھی جس سے 27 دسمبر 2007 کورہائی مل چکی ہے۔

    این آر او ماضی کا حصہ بن گیا ہے،
    گڑھے مردے اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں
     
  6. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بےاختیار ہنسی آگئی یہ تبصرے پڑھ پڑھ کے۔ :201:
     
  7. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    نعیم بھائی اور راشد بھائی ۔ آپ دونوں کی حسِ مزاح لاجواب ہے۔ :hasna:
     
  8. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    تبصرے بہت اچھے اور سچے ہیں :101:
     
  9. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    قوم غیرت اور آزادی کی قیمت پر بیرونی امداد کو ٹھوکر مار دے گی ۔ شہباز شریف
    آصف زرداری بھی بیرونی امداد کو ٹھوکر مار دیں گے جو سیدھی سوئس اکاؤنٹ میں جاکر گرے گی

    پنجاب کے‌حکمران تنگ نظر ہیں۔ چوہدری شجاعت
    میری نظر تنگ نہیں‌کمزور ہے اس لئے چشمہ لگاتا ہوں

    کوئٹہ میں طالبان قیادت ہے تو امریکہ خود چیک کرلے وزارت خارجہ
    طالبان قیادت تو جی ایچ کیو اور کے آرایل میں بھی چھپی ہوئی ہے، امریکہ

    لوڈشیڈنگ اب دسمبر 2009 کی بجائے جون 2010 میں‌ختم ہوگی
    اگر جون میں ختم نہ ہوسکی تو دسمبر 2010 میں ختم ہوگی

    حکومت بھٹو کی روٹی، کپڑا اور مکان کی پالیسی پر کاربند ہے صدر زرداری
    عوام کو بھوکا، ننگا اور بے گھر کرکے ہی دم لیں گے

    فوجی ہونے کے باوجود حقیقی جمہوریت متعارف کرائی
    پیپلزپارٹی پیٹریاٹ، ق لیگ، ایم ایم اے بناکر

    کیری لوگر بل کی شرائط ملکی مفاد اور اسلامی کے خلاف ہیں ساجد میر
    لیکن پھر بھی قبول کرلینی چاہئے
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہا۔۔۔ بہت خوب راشد بھائی ۔ آپ نے بہت مزیدار تبصرے کیے۔ :101:
     
  11. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی اور راشد بھائی آپ دونوں نے جو تبصرے فرمائے ہیں بہت زبردست ہیں میرا کہنا ہے سرخیاں ان کی مفہوم ہمارے نہیں بلکہ پوری قوم کی آپ نے نمائیدگی کی ہے قوم کا ہر فرد آج اسی طرح کے احساسات رکھتا ہے جاری رکھیں قوم آپ جیسے ہونہاروں پر فخر کرے گی :dilphool::dilphool::dilphool:
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھے اور سچے تبصرے فرمائے ہیں :flor:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی محبت اور اعلی ظرفی ہے۔ بہت شکریہ ۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    کالے رنگ میں سرخی
    نیلے رنگ میں مفہوم

    وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکا جانے والے پاکستانیوں کی جامہ تلاشی کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

    بھولے وزیراعظم جامہ تلاشی کو شاید پاجامہ تلاشی سمجھ کر اتنا احتجاج کررہے ہیں۔ ورنہ تو اس سے پہلے پاکستانی وزراء تک کی جامہ تلاشی لی جا چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا جامہ تلاشی کی فہرست سے پاکستان کا نام نکالے۔

    کیونکہ ہم تو " حمام میں سب ننگے " کے قائل ہیں ۔ پھر جامہ تلاشی کیسی ؟

    انہوں نے کہا ایسی پالیسیوں سے پاکستانی عوام میں بے چینی اور اضطراب جنم لیتا ہے ۔

    اور پاکستانی عوام جیسی خوشحال و محفوظ و مطمئن قوم کوبےچینی و اضطراب میں‌ مبتلا کرنا بہت نامناسب ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی دے کر عوام میں اپنا امیج بہتر بناسکتا ہے۔

    وزیراعظم صاحب ! اسلام آباد میں‌بلیک واٹر اسی نیک مقصد کے لیے تو ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں بس آپ خاطر جمع رکھیں۔

    امریکا پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر اور پانی سمیت دیگر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

    خیال رہے جناب۔ امریکی کردار ادا کرنے سے فائدہ ہمیشہ اسلام دشمن ممالک کو ہی ہوتا ہے۔

    وزیراعظم نے گذشتہ 8 برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تقریباً 35ارب ڈالر کی اقتصادی لاگت برداشت کرنے کے معاملہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو معیشت کی بحالی میں مدد دے۔

    گویا "دہشتگردی کے خلاف جنگ " کو بھیک مانگنے والوں‌کی ایکسرے رپورٹ کے طور پر دکھایا جارہا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کورقوم کی فراہمی تیز تر بنیاد پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ظاہر ہے آجکل انکے اقتدار کو کافی خطرات ہیں۔ رقوم جتنی جلدی ہم تک پہنچ جائیں اتنا ہی اچھا ہے۔

    وزیراعظم نے ڈرون حملوں کے جاری رہنے اور پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی دینے میں ہچکچاہٹ پر اپنی حکومت کی طرف سے مایوسی کا اظہار کیا۔

    جیسے ننھا بچہ اپنے طاقتور باپ سے چاکلیٹ کی فرمائش پوری نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے۔

    جنگ نیوز ۔
     
  15. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    ھم اپنے پچلھے کچھ غلط منصوبوں اور اپنی غلطیوں پر بہت ھی عوام سے شرمندہ ھیں،!!!!!! الیکشن سے پہلے عوام کے پرخلوص لیڈر کا ایک بیان،!!!!!!!!

    ھمیں دوبارہ موقع دیجئے تاکہ آئیندہ مستقبل میں ھم اپنے غلط منصوبوں اور غلطیوں کو دوبارہ عوام کی خدمت میں پہلے سے بھی زیادہ بالکل منفرد اور خوبصورت انداز میں پیش کرسکیں،!!!!
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    [​IMG]
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    شکریہ ھاروں بھائی َ!!!!!
    آپ بھی تو کچھ آکھئے،!!!!!!

    پچھلی دفعہ شاید آپ بھی شاید الیکشن میں کھڑے ھوئے تھے، آپ کچھ اپنی تقریروں کے اقتباس سنائیے ھم پھر اسکا جواب دیں گے،!!!!!!
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    سید بھائی [​IMG]
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    ہارون بھائی ہمیں ڈرائیں مت پلیززززززززززز :neu:
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    آپ ویسے لگتے تو سیاست دان ھی ھیں،!!!! آپ سچ بتائیے اگر آپ اپنے علاقے سے کھڑے ھوجائیں، تو میرا خیال ھے کے سارے علاقے کے ووٹ آپکو ھی پڑیں گے،!!!!!

    چلو ووٹ اگر نہیں پڑے تو کیا ھوا،!!! کچھ نہ کچھ اور تو ضرور پڑیں گے، یہ تو وہاں پر آپکی مقبولیت پر منحصر ھے،!!!!
     
  21. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    دیکھیں ھاروں بھائی،!!!! کچھ تو پہلے سے ھی ڈر گئے،!!!!

    اب تو آپکے علاقے میں نعرہ لگنا ھی چاھئے،!!!! آوئے ھی آوئے،!!!! ھارون بھائی آوئے ھی آوئے،!!!!
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    آوے ہی آوے نہیں

    سید بھائی

    جانے دیں :91:
     
  23. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    سب کو بھی جان گیا، تیرے آنے کے بعد
    خود کو بھی پہچان گیا تیرے جانے کے بعد
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    چلین سید بھائی کوئی نئی سرخی لگائیں لپ سٹک نہیں
     
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    چلو ھارون بھائی،!!!! دوسری طرف اسل موضوع پر چلتے ھیں،!!!

    ایک سیاست دان نے اپنی کامیابی پر ایک گلی میں جلسہ کیا، اور کہا،!!!!!
    آج میں بہت خوش ھوں کہ اس دور حکومت میں ھر جگہ ھر گلی مجھے صاف ستھری نظر آرھی ھے،!!!!!!


    کیونکہ اس گلی میں تو ان سیاست دان کے سالے صاحب کا مکان ھے، اس لئے صاف ستھری نظر آرھی ھے،!!!
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    واقعی سید بھائی کتا بیٹھنے سے پہلے دم سے جگہ صاف کیا کرتا ہے
     
  27. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    ملک بچانے کیلئے عوام کو حقوق اور انقلابی تبدیلیاں لانی ہونگی، نوازشریف



    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانا ملک کے 18 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے،

    مفہوم ۔ اسی لیے ہم نے 2 بار وزیر اعظم بن کر بھی یہ ذمہ داری اپنے سر نہیں لی۔

    اگر پاکستان کو بچانا ہے تو عوام کو حقوق دینے ہوں گے اور انقلابی تبدیلیاں لانی ہوں گیں۔

    مفہوم ۔ لیکن بدقسمتی سے یہ باتیں ہمیں حکومت سے باہر رہ کر ہی یاد آتی ہیں ۔ حکمران بنتے ہی ہماری یادداشت سے محو ہوجاتی ہیں۔


    ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو یہاں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

    بشکریہ جنگ نیوز ۔
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    بجا فرمایا :201::201::201::201::201:
     
  29. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    وسیم صاھب ۔ اپکے تبصرے تو بالکل ٹھیک ہھیں ۔
     
  30. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: سرخیاں انکی مفہوم ہمارے

    وسیم چاچو ۔ شکر ہے آپ کی حس مزاح بھی بیدار ہوگئی :201:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں