1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏4 مارچ 2010۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    دہشت گردی اور خود کش حملوں کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا فتوی
    600 صفحات پر مشتمل تاریخی دستاویز منظر عام پر آ گئی

    ایک عالمی اسلامی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے با اثر راہنما ڈاکٹر طاہر القادری نےایک ایسا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں دہشت گردی کی مذمّت کی گئى ہے اور خودکُش حملوں کو مکمل طورپر ممنوع قرار دیاگیا ہے۔

    ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 600 صفحات پر مشتمل یہ فتویٰ منگل کے روز لندن میں جاری کیا ہے۔

    ڈاکٹر قادری نے اپنے فتوے میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور جو لوگ خودکُش حملے کرتے ہیں وہ شہادت کا مرتبہ پانے کی بجائے سیدھے جہنم میں جاتے ہیں۔

    نامور عالم دین ڈاکٹر قادری کے اس تفصیلی فتوے میں اس موقف کے تمام نکات کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئى ہے کہ اسلام میں دہشت گردی کی ممانعت کیوں کی گئى ہے۔ سابق پاکستانی قانون دان کا کہنا ہے کہ اُنہیں اُمید ہے کہ یہ فتویٰ انتہا پسندی کو ترک کرنےکے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

    ڈاکٹر قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی ہیں۔ یہ ایک مذہبی اور تعلیمی تنظیم ہے جو امن اور بین المذاہب تعاون کے لیے کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر قادری نے یہ فتویٰ ذرائع ابلاغ کے لیے ایک ایسی تقریب میں جاری کیا ہے جس کی تشہیر کا انتظام کوئِلیم فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ یہ انتہا پسندی کے خلاف ریسرچ کا ایک ادارہ ہے ۔


    خبر کا حوالہ ۔ وائس آف امریکہ
     
  2. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا ڈاکٹر طاہر القادری کو تاریخی فتوی دینے پر خراج تحسین

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا ڈاکٹر طاہر القادری کو تاریخی فتوی دینے پر خراج تحسین


    آکسفورڈ... منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے گزشتہ روز تحریری صورت میں جاری کئے جانیوالے فتویٰ پر برطانیہ کے مسلمان ممبران پارلیمنٹ، مذہبی و سماجی رہنمائوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے کمیونٹی وزیر شاہد ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹر محمد طاہر القادری عرصہ دراز سے برصغیر اور بیرون ممالک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مسلم امہ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن موجودہ زمانے میں ان کی یہ تحریر بالخصوص مغربی ممالک میں آباد مسلم امہ کیلئے حقیقی ہدایت کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ 7/7کے واقعہ میں ملوث محمد صدیق کا تعلق ان کے انتخابی حلقہ سے تھا اور وہ اس پر بے حد حیران اور پریشان تھے لیکن منفی سوچ کے رہنما سادہ لوح نوجوانوں کو ورغلا کر کچھ بھی کروا سکتے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم تنظیمات اور علماء و مشائخ اس جامع تحریر کے اثرات کو زائل نہیں ہونے دیں گے۔ بلکہ اپنی مساجد اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء تک اس عظیم علمی اور حوالوں سے بھرپور تحریر کو مہیا کریں گے۔ شاہد ملک نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد اور اس عظیم قدم پر شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حکومت برطانیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب اور سوالوں کے جواب کے بعد کہا کہ آج وہ بے حد فخر محسوس کر رہے ہیں کہ امت مسلمہ کی عظیم عالی شخصیت اپنے بیرون ممالک آباد ہم مذہبوں کے دفاع اور ان کی رہنمائی کے علاوہ ان کی عزت و وقار میں اضافے کیلئے بیان موجود ہے انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اس کتاب کے اجراء اور اس موضوع پر ایسے ہی خطاب کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں مدعو کرنے کا ارادہ بنا چکے ہیں جسے جلد عملی شکل دی جائے گی۔ مسلم امہ کو کھل کر دہشتگردی کی مخالفت کرنا چاہیے اور ڈاکٹر قادری بروقت عملی طور پر میدان عمل میں آئے اب یہ تمام مسلمانوں بالخصوص کمیونٹی رہنمائوں کا فرض ہے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صفوں سے منفی سوچ کے حامل اور اسلام کے نام پر قتل و غارت میں ملوث عناصر کو نکال باہر پھینکے۔ تمام رہنمائوں نے فتویٰ کو دنیا کے طول و عرض میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ڈیلی اوصاف ۔
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    برادر بھائی ہمیشہ کی طرح مفید شیئرنگ کی

    جزاک اللہ خیر
     
  4. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    حسن رضا اگر آپ ہندو ہیں اور آپ کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پر یقین ہے تو آپ سے گزارش ہے کہ اللہ کو ایک اور نبی آخر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو نبی تسلیم کر لیں۔شکریہ
     
  5. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    برادر
    اس دستا ویز کا لنک عنایت فرمائیں تاکہ طالب علم اس سے مستفید ہو سکیں۔
     
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    السلام علیکم انسان بھائی ۔ کتاب کا نام ہے۔۔۔۔ دہشت گردی اور فتنہء خوارج ۔۔۔ لنک یہ ہے
    http://www.minhajbooks.com/urdu/con...d/img/حرف آغاز-دہشت گردی اور فتنہء خوارج.html
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    انسان جی میں الحمداللہ مسلمان ہوں مجھے یہ شعر اچھا لگا تو میں نے دستخط میں لکھ لیا :a191:
     
  8. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    برادر اہم خبر سے مطلع فرمانے کا شکریہ ۔
    یورپ و امریکہ میں رہنے والوں‌کے لیے اس کتاب سے یقینا بطور مسلمان بہت سہولت ملے گی۔
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    برادر صاحب۔ مفید معلومات کا بہت شکریہ
     
  10. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    یہ تو بھہت ھی اچھی بات ھہے ۔ قادری صاھب کی جرات کو سلام
     
  11. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    خدا کرے ہم مسلمان اپنے نبی رحمت اللعالمین علیہ الصلوۃ والتسلیم کا محبت بھرا دین سمجھ جائیں۔ آمین
    برادر بھائی شکریہ ۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    دہشت گردی جرم ہے،
    اسلام معصوم جانوں کا خون بہانے کا درس نہیں دیتا۔
    سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزکا فتویٰ:


    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار )سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کی دہشت گردی جرم ہے۔ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ سرکاری نیوز ایجنسی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے معصوم انسانوں کا خون بہتا ہے۔ اس سے معاشرے میں مسائل اور خوف پیدا ہوتا ہے جس کا اسلام ہر گز درس نہیں دیتا۔


    بحوالہ ۔ اردو پوائنٹ
     
  13. تم ہی ہو
    آف لائن

    تم ہی ہو ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    السلام علیکم!
    اس وقت ملک پاکستان دہشت گردی کی زدہ میں ہے۔نہ جانے کس کی نظر لگ گی ہے۔ہر طرف خوف وہراس ہے۔دہشت گردی بم دھماکوں سے عوام میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔عوام ان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے۔
    اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اپنے حبیب کے صدقے سے ملک پاکستان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔
    تحریک منہاج القران کے بانی وسرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کا دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ کے لیے سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔گوبل ویلج کی کوریج بہت شاندار ہے۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صٍفحات کا فتوی

    اللہ تعالی اپنے حبیب مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ساری دعائیں قبول فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں