1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قصہِ آشقاں ۔۔۔۔۔۔۔

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از فنا, ‏15 جون 2006۔

  1. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شاعری،گلوکاری کی طرح عشق کرنا بھی فنونِ لطفیہ میں سے ہے دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں۔ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں دوسرے وہ جنہیں لوگ عاشق کہتے ہیں اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں

    میرا دوست ّفّ کہتا ہے عاشق دراصل آشک ہے وہ اتنا محبوب سے پیار نہیں کرتا جتنا شک کرتا ہے ہمارے ہاں جتنے بھی اچھے عاشق ملتے ہیں وہ کتابوں میں ہیں یا قبرستانوں میں کسی عاشق کے بارے میں جاننے کیلئے کہ وہ سچا عاشق ہے یا نہیں، اس سے یہ پوچھو کہ کیا تم سچے عاشق ہو؟ اگر وہ اپنے منہ سے خود کو سچا کہے تو سمجھ لیں کہ وہ جھوٹا ہے اور اگر وہ کہتا ہے، نہیں تو بات واضح ہے

    کامیاب عاشق وہ ہوتا ہے جو عشق میں ناکام ہو کیونکہ جو کامیاب ہو جائے وہ عاشق نہیں خاوند ہوتا ہے۔ شادی سے پہلے وہ بڑھ کر محبوبہ کا ہاتھ پکڑتا ہے اپنی محبت کیلئے، جبکہ شادی کے بعد وہ بڑھ کر بیوی کا ہاتھ پکڑتا ہے اپنے بچاؤ کیلئے۔

    جو شخص یہ کہے کہ اس کی بیوی نے کبھی حکم عدولی نہیں کی ،یہ وہی شخص ہے جس نے اپنی بیوی کو کبھی حکم ہی نہیں دیا۔ ویسے بھی محبوبہ میں سب سے بڑی خوبی یہی ہوتی ہے کہ بندے کو ُاسے طلاق نہیں دینا پڑتی۔عورت کا عشق مرد کے عشق سے ہزار درجے بہتر ہے کہ عورت کو عشق میں کامیابی کی صورت میں کسی کے ساتھ شادی تو کرنا پڑتی ہے

    میرا دوست ّفّ کہتا ہے عاشق ہونا اور بات ہے عاشق لگنا اور بات ہے حالانکہ عاشق لگنا کون سا مشکل ہے

    ایک ہفتہ پانی بند رہے اور نائی دھوبی سے بندہ پرہیز کرے تو بڑے سے بڑے عاشق کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ سچا عاشق وہ ہوتا ہے جو جتنی بار عشق کرتا ہے سچا کرتا ہے۔کہتے ہیں عاشق خوبصورت نہیں ہوتے۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو خوبصورت ہوتے ہیں وہ عاشق نہیں ہوتے، لوگ ُان پر عاشق ہوتے ہیں۔ عاشقوں کی تعداد تیس سال کی عمر تک سو فیصد، پچاس کی عمر میں پچاس فیصد اور ستر سال کی عمر میں ایک دو فیصد رہ جاتی ہے کیونکہ ایک دو فیصد ہی عاشق ہوتے ہیں جو ستر سال تک رہ جاتے ہیں۔

    دوسروں کو پریشان کرنے کے دو ہی طریقے ہیں یا تو اس کی ان خامیوں کا ذکر کرو جو اس میں ہیں یا اس کی خوبیوں کا ذکر کرو جو اس میں نہیں ہیں۔ اور یہی عاشق کرتا ہے ہیں۔وہ محبوب کا نقشہ کھنچ رہا ہو تو لگتا ہے محبوب کی کھنچائی کر رہا ہے جیسے ناگن زلفیں یعنی بالوں کی جگہ لٹکتے ہؤے سانپ

    سروقد یعنی جوں جوں نیچے آتا پھیلتا جاتا ہے، چاند چہرہ یعنی چاند کی طرح گڑھوں اور داغ دھبوں والا، پھر ہرنی جیسی چال یعنی چارپایوں کی طرح چلنا، شاید وہ اسی لئے کہتا ہے کہ اس جیسا محبوب پوری دنیا میں نہیں۔

    عاشق نے ہمیشہ محبوب کو ملزم سمجھا۔ اس پر اپنے سپئرپارٹس کی چوری کا الزام لگایا۔ دل،جگر،نیند وغیرہ کی گمشدگی کا پرچہ بھی محبوب کے نام کٹایا۔ یہاں تک کہ اس کو سِرعام قاتل کہا۔اس دنیا میں جلسے جلوسوں کا بانی بھی عاشق ہی ہے کہ اس نے سب سے پہلے محبوب کا جلوس نکالا۔

    کوئی نہیں کہ سکتا کہ عاشق بےوقوف ہوتا ہے یا عقلمند کیونکہ عشق وہ کام ہے کہ عقلمند اور بےوقوف دونوں اکٹھے شروع کریں تو ہفتہ بعد ہی ان میں الگ الگ تمیز کرنا مشکل ہو جائے۔ بہرحال عشق کرنے سے پہلے بندہ اتنا تو عقلمند ہونا چاہئے کہ اسے پتہ ہو کہ اس کام کا عقل سے کوئی تعلق نہیں۔

    عاشق،شاعر اور پاگل تینوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ خود کسی پر اعتبار نہیں کرتے۔ اس دنیا میں جس کی بدولت عاشق کی تھوڑی بہت عزت ہے وہ رقیب ہے جب رقیب نہیں رہتا تو اچھے خاصے عاشق اور محبوب میاں بیوی بن جاتے ہیں کہتے ہیں کہ رقیب اور عاشق کی بھی نہیں بنتی حالانکہ کہ رقیب ہی دنیا کا واحد شخص ہو تا ہے جس سے اس کا اتفاقِ رائے ہوتا ہے جسے عاشق پسند کرتا ہے وہ بھی اسے پسند کرتا ہے، جسے یہ منتخب کرتا ہے وہی اس کا انتخاب ہو تا ہے یہی نہیں وہ بھی اس پر جان دیتا ہے جس پر عاشق۔ بلکہ سچا اور حقیقی عشق ہوتا ہی وہ ہے جس میں رقیب جیب ہو۔

    سچا عاشق وہ ہوتا ہے جو محبوب کیلئے زندگی قربان کر دے اور مردہ سچے عاشق سے زندہ جھوٹا عاشق بدرجہا فائدے میں رہتا ہے عشق کرنا تو نشہ کرنا ہے جس کیلئے بندہ کسی بھی لذت ماب کے سامنے جھکنے پر تیار ہوجاتا ہے عاشق محبوب کو عارضی خوشی دیتا ہے اور مستقل خوشی لے لیتا ہے۔ میرا دوست ًفً ایک ہی نظر میں عاشق ہو جاتا ہے کہتا ہے دوسری نظر ڈالنے تک تو بندے کو سوچنے کا موقع مل جاتا ہے کہتا ہے

    (میرے ساتھ کوئی دوشیزہ مخلص نہیں نکلی جو مخلص نکلی وہ دوشیزہ نہیں تھی)

    اس کی کلاس میں تیس لڑکیاں تھی ان میں سے ایک لڑکی اس لئے نارا ض رہتی کہ وہ اسے توجہ نہ دیتا اور باقی انتیس اس لئے کہ وہ توجہ دیتا۔ وہ عشق میں ہر روز سرخرو ہوتا ہے اس کے ہر بار سرخرو ہونے میں اس کی محبوبہ کے بھائی کا ہاتھ ہوتا
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    واہ واہ فنا جی! تُسی تے کمال دے آشق او۔
     
  3. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھا انتخاب ہے
    بلکل ڈاکٹر یونس بٹ کا سٹائل ہے
     
  4. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ع س ق آپ عاشقوں کی تعریفیں کر رہے ہو الیکشن آپ کے سر پر ہے نہیں یقین تو سر پر ہاتھ لگا کر دیکھو
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    باربار الیکشن کی یاد دلانا

    موٹروے جی! آپ تو مجھے اس طرح باربار الیکشن کی یاد دلا رہے ہیں جیسے میں نے آپ کی موٹرسائیکل پنکچر کی ہو۔ ایسے کام میں نے کبھی نہیں کئے۔ البتہ عامل بنگالی اپنی دکانداری چمکانے کے لئے لڑائیاں فساد کروانے کو ایسی حرکتیں کرتا رہتا ہے۔ ذرا اس کی بھی تو خبر لیں۔ :cry:
     
  6. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پر کِتھّوں ؟؟؟

    پر کِتھّوں عسق صاحب ؟؟؟

    اب تو بنگالی بھول کے بھی ؛؛ موٹر وے ؛؛ نہیں جائے گا ۔ چاہے چیچو کی ملیاں کے راستے کیوں نہ جانا پڑے ۔
     
  7. ارتلاش
    آف لائن

    ارتلاش ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت مزیدار انتخاب
     
  8. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اِرتلاش جی! ہماری اردو پر خوش آمدید
     
  9. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوشآمدید اِرتلاش جی !!!

    ہماری طرف سے بھی ۔۔۔

    خوش آمدید اِرتلاش جی !!!
    براہِ کرم ؛؛ اِر ؛؛ کے معنی بتا دیں !!!
     
  10. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    فنا جی بہت خوب
     
  11. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت شکریہ آپ سب احباب کا اور آپ کی حوصلہ افزائی کا
     
  12. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    صرف شکریہ نہیں بلکے آئندہ بھی ایسا ہی اچھا لکھتے رہیں
     
  13. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جی انشاءاللہ پوری کوششں ہو گی
     
  14. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین
     
  15. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب فنا جی
     
  16. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نہایت خوب فنا جی
     
  17. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یکم ستمبر سے پہلے پہلے کوشش کرلو بعد میں تو اور ہی کوشش ہوگی
     
  18. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اور کونسی کوشش ذرہ وضاحت کریں خان جی :wink:
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    یکم ستمبر کو تو اُنہیں سزائے موت ہے، اُس کے بعد کوشش کب ہونی ہے؟ :lol:
     
  20. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جبار پائی سچ کم بولا کریں :lol:
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ کی بات نے تو مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا، ناظم ہو کر سچ بول رہا ہوں، مجھے جلسے میں گولی ہی نا وَج جائے۔ :84:
     
  22. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    خدا خیر کرے جبار پائی
     
  23. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اور آج فنا جی فنا ہوگئے
     
  24. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خود سچ نہیں بول سکتے دوسروں کو تو بولنے دیں
     
  25. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہاں تو اور کیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں