1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم چوہدری, ‏5 مارچ 2010۔

  1. وسیم چوہدری
    آف لائن

    وسیم چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 فروری 2010
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    امیر الاسلام ہاشمی کی ایک بے مثال نظم

    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنائوں

    دہقان تو مرکھپ گیا اب کس کو جگائوں
    ملتا ہے کہاں خوشہ گندم کہ جلائوں
    شاہین کا ہے گنبد شاہی پہ بسیرا
    کنجشک فرد مایہ کو اب کس سے لڑائوں

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    ہر داڑھی میں تنکہ ہے تو ہر آنکھ میں شہتیر
    مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر
    توحید کی تلوار سے خالی ہیں نیامیں
    اب زوق یقین سے نہیں کٹتی کوئی زنجیر

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    شاہین کا جہاں آج بھی کرگس کا جہاں ہے
    ملتی ہوئی ملا سے مجاہد کی ازاں ہے
    مانا کہ ستاروں سے بھی آگے ہیں جہاں اور
    شاہیں میں مگر طاقت پرواز کہاں ہے

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    مر مر کی سلوں سے کوئی بے زار نہیں ہے
    رہنے کو حرم میں کوئی تیار نہیں ہے
    کہنے کو ہر اک شخص مسلمان ہے لیکن
    دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں


    بیبانی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن
    مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن
    جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈر ہو
    وہ رزق بڑے شوق سے اب کھاتا ہے مومن

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    پیدا کبھی ہوتی تھی سحر جس کی ازاں سے
    اس بندہ مومن مو میں اب لائوں کہاں سے
    وہ سجدہ، زمیں جس سے لرز جاتی تھی یارو!
    اک بار تھا، ہم چھٹ گئے اس بار گراں سے

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    جھگڑے ہیں یہاں صوبوں کے، زاتوں کے، نسب کے
    اگتے ہیں تہہ سایئہ گل، خار غضب کے
    یہ دیس ہے سب کا، مگر اس کا نہیں کوئی
    اس کے تن خستہ پہ تو اب دانت ہیں سب کے

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    ًمحمودوں کی صف آج ایازوں سے پرے ہے
    جمہور سے سلطانی جمہور ڈرے ہے
    تھامے ہوئے دامن ہے یہاں پر جو خودی کا
    مر، مر کے جئے جاتے ہے، جی، جی کے مرے ہے

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    دیکھو تو زرا محلوں کے پردوں کا اٹھا کر
    شمشیروں سناں رکھی ہیں طاقوں پہ سجا کر
    آتے ہیں نظر مسند شاہی پہ رنگیلے
    تقدیر امم سو گئی طائوس پہ آکر

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں

    مکاری و عیاری، غداری و ہیجان
    اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان
    قاری اسے کہنا تو بڑی بات ہے یارو!
    اس نے تو کبھی کھول کے دیکھا نہیں قرآن

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں


    کردار کا گفتار کا اعمال کا مومن
    قائل نہیں ایسے کسی جنجال کا مومن
    سرحد کا ہے مومن کوئی بنگال کا مومن
    ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن

    اقبال! ترے دیس کا کیا حال سنائوں
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    وسیم جی بہت شکریہ اس شئیرنگ کا امید ھے آپ یہ سلسہ جاری رکھے گے بڑی نوازش
     
  3. وسیم چوہدری
    آف لائن

    وسیم چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏26 فروری 2010
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    خوشی جی بہت شکریہ
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    وسیم بھائی بہت خوب :mashallah: :222:
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

    بے باکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن
    مکاری و فریب پہ اتراتا ہے مومن

    جس رذق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈر ہو
    وہ رذق اب بڑے شوق سے کھاتا ہے مومن

    کردار کا گفتار کا اعمال کا مومن
    قائل نہیں ایسے کِسی جنجال کا مومن

    سرحد کا مومن ہے کوئی پنجاب کا مومن
    ڈھونڈنے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن


    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    بہت خوب شئیرنگ ہے۔ کاش ہم حضرت اقبال کے خوابوں پر پورا اترتے۔
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    پسندیدگی کا شکریہ
     
  8. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    اچھی شیئرنگ ہے شکریہ
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقبال تیرے دیس کا کیا حال سنإوں

    بے بی جی شکریہ پسند کرنے کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں