1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے تھا خوف نشیمن کے پھر اجڑنے کا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمود, ‏28 جون 2006۔

  1. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مجھے تھا خوف نشیمن کے پھر اجڑنے ک

    غزل​

    کلام: ڈاکٹر غنی عاصم​

    تباہیوں میں بھی بے خانماں نہ ہونے دیا
    مجھے دعا دے تجھے رائیگاں نہ ہونے دیا

    کمال یہ نہیں ہم نے کمال گر یِہ کیا
    کمال یہ ہے زیادہ دھواں نہ ہونے دیا

    خلش ہمیشہ رہی ایک آدھ اس دل میں
    دکھوں سے خالی کبھی یہ مکاں نہ ہونے دیا

    مجھے تھا خوف نشیمن کے پھر اجڑنے کا
    صبا کو اس لئے بھی مہرباں نہ ہونے دیا

    اک ایسی موج جسے آبشار ہونا تھا
    اُسے بھی آنکھ سے اک پل رواں نہ ہونے دیا

    مُنافقوں کی طرح ہم نے اُس کا ساتھ دیا
    وہ بے وفا ہے اُسے یہ گُماں نہ ہونے دیا

    خوشی سے کھیل گئےاپنی جان پر عاصم
    کسی طرح سے بھی اِس کا زیاں نہ ہونے دیا​
     
  2. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    محترم
    تسلیمات
    بہت خوب انتخاب ہے۔داد قبول فرمائیں۔
    والسلام
     
  3. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھا انتخاب ہے۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    محمود بھائی! ہماری اردو پر خوش آمدید
    ماشاءاللہ اچھا انتخاب ہے آپ کا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ یونہی اپنی پسند سے ہمیں متعارف کرواتے رہیں گے۔ شکریہ
     
  5. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1

    دوستانِ عزیز۔ع س ق،الف لام میم اور محترمہ طاہرہ مسعود صاحبہ۔
    ہمت افزائی کا بہت شکریہ۔ آج کل روزگار کے سلسلہ میں بندہ کچھ مصروف ہے۔ لیکن دن میں ایک دو بار ہماری اردو کی زیارت کے لئے وقت نکال ہی لیتا ہوں۔ جیسے ہی تھوڑا وقت ہوا تو آپ سب لوگوں کا سر بڑی باقاعدگی سے کھانے کے لئے الہ دین کے جن کی طرح حاضر ہو جاؤں گا۔

    والسلام
    محمود
     
  6. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    الہ دین اداس نہ ہو جائے کہیں

    بھیا ذرا جلدی کیجئے گا الہ دین بیچارہ اداس نہ ہو جائے کہیں۔ :wink:
     
  7. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: الہ دین اداس نہ ہو جائے کہیں

    بھیا ذرا جلدی کیجئے گا الہ دین بیچارہ اداس نہ ہو جائے کہیں۔ :wink:[/quote:26hv4kth]

    کیا حکم ہے ع س ق بھیا۔ آپ نے یاد کیا اور میں حاضر ہو گیا (مجاز کی نظم کے ساتھ)۔
     
  8. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: الہ دین اداس نہ ہو جائے کہیں

    اررے مگر مجاز کی نظم کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اسے کہاں ہےبھول آئے محمود صاحب ؟
     
  9. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: الہ دین اداس نہ ہو جائے کہیں

    اررے مگر مجاز کی نظم کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اسے کہاں ہےبھول آئے محمود صاحب ؟ [/quote:3dne8u6k]


    محترم ڈی این اے سحر۔آداب۔
    مجاز کی نظم آپ کو نئی لڑی میں ملے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں