1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بشیر بدر کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏20 دسمبر 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بشیر بدر کا کلام اس عنوان سے یہ نیا دھاگہ شروع کیا ھے ، امید ھے ذوق رکھنے والے احباب کو پسند آئے گا آپ سب بھی ا س میں بشیر بدر کا کلالم شئیر کر سکتے ھیں


    یونہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر بھی رہا کرو
    وہ غزل کی سچی کتاب ھے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

    کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
    یہ نئے مزاج کا شہر ھے ذرا فاصلے سے ملا کرو

    ابھی راہ میں کئی موڑ ھیں کوئی‌آئے گا کوئی جائے گا
    تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو

    مجھے اشتہار سی لگتی ھیں یہ محبتوں کی کہانیاں
    جو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو

    کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میں
    جو میں بن سنور کے کہیں چلوںمرے ساتھ تم بھی چلا کرو

    نہیں بے حجاب وہ چاندسا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
    اسے اتنی گرمی شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو

    یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ھے
    یہ تمہارے گھر کی بہار ھے اسے آنسوؤں سے ہرا کرو
     
  2. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    ذبردست ۔ ۔ ۔ :a165:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ ملک جی اس پسندیدگی کا
     
  4. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بشیر بدر صاحب میرے پسندیدہ شاعروں میں سے ہیں۔ اور یہ غزل تو بہت پیاری ہے۔
    خوشی بہت شکریہ ان کے نام کی لڑی شروع کرنے پر۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ ساگراج جی

    کسی شاعر کا کلام ایک جگہ ہونے سے ان لوگوں کے لئے‌آسانی ہو جاتی ھے جو صرف اپنے پسندیدہ شعرا کو پڑھنا چاھتے ھیں
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
    یہ نئے مزاج کا شہر ھے ذرا فاصلے سے ملا کرو

    نہیں بے حجاب وہ چاندسا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
    اسے اتنی گرمی شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو

    بہت اچھی شاعری ہے :a180: :a191:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ پڑھنے اور حوصلہ افزائی کا
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے ربن سے بندھا ہوا
    وہ غزل کا لہجہ نیا نیا نہ کہا ہوا نہ سنا ہوا

    جسے لے گئی ھے ابھی ہوا وہ ورق تھا دل کی کتاب کا
    کہیں‌آنسوؤں سے مٹا ہوا کہیں‌آنسوؤں سے لکھا ہوا

    کئی میل ریت کو کاٹ کر کوئی موج پھول کھلا گئی
    کوئی پیڑ پیاس سےمر رہا ھے ندی کے پاس کھڑا ہوا

    مجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسین بنا دیا
    مرا دل بھی جیسے دلہن کا ہاتھ ہو مہندیوں سے رچا ہوا

    وہی شہر ھے وہی راستے وہی گھر ھےا ور وہ لان بھی
    مگر اس دریچے سے پوچھنا وہ درخت انار کا کیا ہوا

    مرے ساتھ جگنو ھے ہمسفر مگر اس شرر کی بساط کیا
    یہ چراغ کوئی چراغ ھے نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    مجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسین بنا دیا
    مرا دل بھی جیسے دلہن کا ہاتھ ہو مہندیوں سے رچا ہوا

    خوشی جی بہت اچھے :87:
    بہت سی داد قبول کریں
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ حسن جی اتنی مشکل داد دینے کا
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    اس میں کیا مشکل تھا خوشی جی
     
  12. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    میرے پسندیدہ اشعار پر میں سے ہے۔ بہت خوب خوشی۔
    بہت شکریہ خوشی خوبصورت شاعری شئیر کرنے پر۔
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    آپ کے ایکشن سے لگ رہا تھا حسن جی
    بڑی نوازش بہت شکریہ ساگراج جی اس پسندیدگی کا
     
  14. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    خوشی آپی اچھی شاعری ارسال کی :a180:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ نادیہ جی بڑی نوازش
     
  16. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    آپ نے اچھی شاعری ارسال کی ہے شکریہ
     
  17. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    زبردست ۔ ۔ ۔:serious:
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    آپ دونوں‌کا بے حس شکریہ اس پسندیدگی کے لئے بے بی جی اور ملک جی
     
  19. علی عدنان
    آف لائن

    علی عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2010
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    :salam:
    بہت عمدہ کلام ہے

    بشیر بدر کا ایک مجموعہ ایک دفعہ ہاتھ لگا ۔ ۔ ۔ کتاب کسی دوست کی ملکیت تھی ۔۔۔ ورق گردانی کرتے ہو ئے ایک شعر پڑھا اور تب سے وہ میرے دماغ میں‌میرے پسندیدہ شعروں‌کے درمیان رہتا ہے
    پیش خدمت ہے

    اُنہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
    مجھے روک روک پوچھا تیرا ہمسفر کہاں ہے

    (یہ میری ہماری اردو پر پہلی پوسٹ ہے :)
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    وعلیکم السلام

    بہت شکریہ پسندیدگی کا علی جی

    آپ کے لئے پوری غزل حاضر خدمت ھے



    یہ چراغ بے نظر ھے یہ ستارہ بے زباں ھے
    ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ھے

    وہ شخص جس پہ اپنے دل وجاں نثار کر دوں
    وہ اگر خفا نہیں ھے تو ضرور بدگماں ھے

    کبھی پاکے تجھ کو کھونا کبھی کھو کے تجھ کو پانا
    یہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ھے

    میرے ساتھ چلنے والے تجھے کیا ملا سفر میں
    وہی دکھ بھری زمیں ھے وہی غم کا آسماں ھے

    میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوں
    ترا جسم بے تغیر مرا پیار جاوداں ھے

    انہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
    مجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ھے
     
  21. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    اچھی شاعری ارسال کی :a191:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    شکریہ بڑی نوازش ،
     
  23. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    آپ نے بہت اچھی شاعری ارسال کی شکریہ
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ بے بی جی بڑی نوازش
     
  25. علی عدنان
    آف لائن

    علی عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2010
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    پوری غزل ارسال کرنے کا بہت بہت شکریہ خوشی جی :hpy:
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بڑی نوازش علی جی شکریہ
     
  27. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت خوب خوشی جی،!!! زبردست شئیرنگ ھے،!!! بہت خوبصورت کلام ھے بشیر بدر جی کی کیا بات ھے،،!!! پہلے نہ جانے میری نظر سے کیوں نہیں گزرا،؟؟؟
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ سید جی اس پسندیدگی کا آ پ کا ذوق ھے بڑی نوازش
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    ہر وقت یونہی شعر سنائے نہیں جاتے
    بے وجہ خزانے تو لٹائے نہیں جاتے

    پانی کی ضرورت ھے محبت کے شجر کو
    پتھر پہ کبھی پیڑ اگائے نہیں جاتے

    احساس اگر ہو تو وفا پھولے پھلے گی
    دستور محبت کے سکھائے نہیں جاتے

    اپنے تو کسی درد کا احساس نہیں ھے
    دل میں ھیں سبھی درد پرائے نہیں جاتے

    اشعار ھیں چہرے پہ محبت کی لکیریں
    مفہوم مقدر کے چھپائے نہیں جاتے

    معلوم ھے خوابوں کی حقیقت ھے بکھرنا
    پھر بھی تو کئی خواب بھلائے نہیں جاتے

    اچھا ھے بدر اپنی غزل ہو گئی پوری
    سو بار وہی شعر سنائے نہیں جاتے
     
  30. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    معلوم ھے خوابوں کی حقیقت ھے بکھرنا
    پھر بھی تو کئی خواب بھلائے نہیں جاتے

    بہت اچھی شاعری ارسال کی :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں