1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عید الاضحٰی کا پیغام ۔۔۔۔۔!

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از ARHAM, ‏8 نومبر 2009۔

  1. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1

    السلام علیکم
    ساتھیو۔۔۔
    مسلمانوں کو دو خوشی کے دن عطا کئے گئے ۔ ایک دن عید الفطر اور دوسرا عید الاضحٰی ۔ عید الفطر کی خوشی رمضان کے بعد مغفرت کی امید اور گناہوں کے دھل جانے سے وابستہ ہے ۔ اور عید الاضحٰی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے ۔ وہ ابراھیم علیہ السلام جنہیں اللہ نے اپنا خلیل بنا لیا ۔ اس لئے کہ انہوں نے اپنی ہر پیاری چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے دکھا دیا ۔ اور ہر طرح کے شرک سے پاک ہو کر اللہ کی بندگی کی ۔ وہ ابراہیم علیہ السلام جنہوں نے نمرود کی بادشاہتِ باطل کو للکارا ۔ اور رب نے آگ کو گلزار بنا کر اپنی مکمل بادشاہت کا ثبوت پیش کر دیا ۔
    آج پھر وقت کے فرعونوں اور نمرودوں نے اللہ کے نام لیواؤں کے لئے آگ کے کتنے گڑھے کھود دیے ۔ کتنا بارود برسا دیا ۔ امت کا انگ انگ زخمی ہے ۔ کہیں معصوم بچوں کی لاشیں ہیں ۔۔۔۔تو کہیں نوجوان ابو غریب اور گوانتا نا موبے میں سسک رہے ہیں اور کہیں ماؤں ، بہنوں کی چادر عصمت تار تار ہے تو کہیں امت کی بیٹی عافیہ صدیقی ۔۔۔ وقت کے فرعون کی قید میں سسک سسک کے ، تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے ۔۔۔۔۔

    پھر آگ ہے اولاد ابراہیم ہے نمرود ہے
    شاید کسی کو پھر کسی کا امتحان مقصود ہے ​


    ہاں ۔۔۔۔۔۔۔
    ان معصوموں کا امتحان تو ختم ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ اب ہمارا امتحان شروع ہوا ہے ۔۔۔۔۔
    عزیز ساتھیو ۔۔۔
    اس عید الاضحٰی کو موقع پر حضرت ابراھیم علیہ السلام کی یاد میں صرف قربانی نہ کریں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے ابراھیم علیہ السلام کی سنت کو اپناتے ہوئے اپنا تن من دھن لگا دیں ۔۔۔۔ اورآج ہمارا حال کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔

    سجدے میں گر پڑے جب وقتِ قیام آیا

    قرآن کو لے کر طاغوت اور طاغوتی نظام کے علمبرداروں کے خلاف جہاد کبیر کریں ۔۔۔۔ اس جدو جہد میں ہمارے لئےمشعلِ راہ حضرت ابراھیم علیہ السلام تمام انبیاء اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اور ان کی برپا کی گئی تحریک کی منزلیں ہیں ۔۔۔
    انبیاء علیہ السلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنائے بغیر یہ منزل سر نہیں پو سکتی ۔
    اینٹوں کا ڈھیر نہیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہی سیلاب بلا کا راستہ روک سکتی ہے ۔
    عید قرباں کے پیغام کو سمجھیں ۔۔۔۔۔ اور صرف اپنے جانور ہی نہیں ۔۔۔۔۔ اپنا سب کچھ اللہ کے سپرد کر دینے کا عہد کریں ۔۔۔۔
    قلم کا ساتھ ہے تو وقت کے فرعونوں اور نمرودوں کو اپنے قلم سے للکاریں ۔۔۔۔ اسے خاموش کر کے ان کے دست راست نہ بنیں ۔۔۔۔۔۔
    اللہ ہم سب کو عید کی خوشیاں مبارک کرے ۔۔۔۔ آمین ۔۔۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خیر مبارک آپ کو بھی مبارک


    شکریہ اس شئیرنگ کے لئے
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    شیئرنگ کا شکریہ

    میری طرف سے سب کو عید مبارک ایڈوانس
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد ۔
    ارحم صاحبہ پیغام کا شکریہ


    میرے خیال میں یہ پیغام اسلامی سیکشن میں ہونا چاہیے تھا ۔ :baby:
     
  5. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وعلیکم السلام
    آپ تمام کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ ۔۔
    ویسے میں نے گپ شپ میں اس لیے پوسٹ کیا تھا کہ وہاں ارکان زیادہ فعال ہوتے ہیں ۔۔
    اسلام سیکشن میں منتقل کرنے کا شکریہ ۔۔
     
  6. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میری طرف سے بھی سب کو عید مبارک :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں