1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلمانوں کے لیے ’حلال‘ سرچ انجن شروع

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏5 ستمبر 2009۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مسلمانوں کو انٹرنٹ پر بڑھتے ہوئے فحش مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے دنیا کا پہلا ’حلال‘ سرچ انجن شروع کیا گیا ہے۔

    آئی ایم حلال ڈاٹ کام معلومات کے متلاشی افراد کو صرف ان ویب سائٹس تک رسائی دیتا ہے جسے اس نے مکمل طور پر حلال قرار دیا ہو۔ ویب سائٹ کے خالق رضا ساردیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فحش ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے تاکہ مسلمانوں کی ان تک رسائی چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے نہ ہوسکے۔

    ویب سائٹ کے منتظمین کی خواہش ہے کہ ان کی ویب سائٹ مسلمان دنیا کے ہر گھر کا ہوم پیج بن جائے۔

    ویب سائٹ تلاش کے لیے لکھے کسی بھی لفظ کو تین پوائنٹس کے نظام کے تحت جائزہ لے کر اسے ایک سے تین تک نمبر بھی دیتی ہے۔ یعنی لکھے گئے لفظ کو فحش ہونے کے اعتبار سے ایک سے تین تک نمبر دیتی ہے۔

    منتظمین آگے چل کر اس ویب سائٹ پر اوقات نماز اور قرانی آیات بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے خالق اسے ایک معاشرتی ویب سائٹ کے طور پر بھی مقبول دیکھنا چاہتے ہیں۔

    رضا ساردیہ کا مؤقف ہے کہ گوگل اور یاہو جیسے سرچ انجنز پر آج کل جو معلومات بھی تلاش کریں اس میں فحش مواد پر مبنی ویب سائٹس کی معلومات کی مقدار دن بہ دن زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/09/090903_halal_engine_rr.shtml
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی معلومات ہیں۔
    شکریہ ہارون بھائی۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ہارون جی اچھی شئیرنگ ھے


    ویسے اب تک ہم کون سا انجن استعمال کر رھے تھے؟
     
  4. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کا تو پتا نہیں میں گوگل یوز کر رہا ہوں
    ویسے ونڈو کا ڈیفالٹ آج کل "بنگ" ہے
     
  5. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ھارون بھائی جس نے بھی شروع کیا ھے اچھی کاوش ہے جزاک اللہ
     
  6. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ام کو بی اس کا سن کر بوت خوشی ہوا۔ لیکن ام سمجھتی اے کہ ابی اس کا بارے می زیادہپرجوش ہونے کا ضرورت نہی۔۔۔۔ ام کا مسلمان لوگ بو پرجوش ہوتی اے۔ اسلام۔ حلال اور ایسا مذہبی نام اور کام پر بوت زیادہ جذباتی ہوجاتی اے۔ زیادہ فکر نہی کرتی۔۔ زیادہ سوچتی نہی۔۔۔۔ بس حلال کا نام سنتی اے اور دوڑ پڑتی اے۔۔۔۔صرف سرچ انجن ای حلال نہی۔ حلال انشورنس بی اے۔۔ حلال بینکنگ بی اے۔ سب کچھ حلال کی نام کے ساتھ آسکتی اے۔۔۔۔۔ ام مانتی اے کہ حلال سرچ انجن والا قدم اچھی اے۔۔۔۔ لیکن یہ نیٹ کا دنیا می جس نے فحش ساٰئٹ کا تلاش کرنی اے تو دوسرا سائٹ سے کر لے گی۔۔۔۔۔ لکن جب ام کوئی چیز سرچ کرتی ا تو اس می پہلا پیج پر وہی چیز کا انفارمیشن آتی اے۔۔ولگر اور بےہودہ سائٹ کا نہی۔۔۔۔۔
    پھر بی ام اس کا خیر مقدم کرتی اے۔۔۔۔۔خواہ بعد می یہ مار کیٹنگ کا سٹنٹ ای نکلے۔۔
     
  7. نعیم الر حمن64
    Online

    نعیم الر حمن64 مہمان

    یہ مواد کہا سے چوری کر کے لکہا سچ سچ بتانا۔۔۔ بھا ئی صاحب
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پیارے عقل مندی والے بھائی بی بی سی کا لنک تحریر کے نیچے موجود ہے :139:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں