1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا ساجن سب سے الگ ہے۔

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از رانا ساجد, ‏27 فروری 2007۔

  1. رانا ساجد
    آف لائن

    رانا ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏24 فروری 2007
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ ہس دے تو کئی درد ٹال دیتا ہے۔۔
    کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے۔
    کسی کسی سے کرتا ہے وہ پیار کی باتیں۔
    کسی کسی کو نوید وصال دیتا ہے۔
    فقیہا شہر بھی اس کے حسن کا قائل ۔
    وہ پارسا بھی اس کی مثال دیتا ہے۔
    مسکرا کر دیکھے جسے ایک نظر بھی۔
    یقین کرو اسے مشکل میں ڈال دیتا ہے۔
    نظر بد سے بچائے اسے دعا کرو ساجد۔
    ورنہ وہ شخص مخالفت کی حمایت میں ڈال دیتا ہے۔
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    رانا ساجد صاحب

    ہماری اردو پر ایک بار پھر خوش آمدید

    اور اتنا پیارا کلام ارسال کرنے پر ہماری طرف سے بہت ساری داد قبول فرمائیے۔

    آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ کچھ اور بھی ارسال فرمائیے

    ہم منتظر رہیں گے
     
  3. ندیم احمد
    آف لائن

    ندیم احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عقرب صاحب

    شاعری تو میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں مگر کیا کروں۔

    نہ اب مسکرانے کو جی چاہتا ہے۔
    نہ آنسو بہانے کو جی چاہتا ہے۔
    حسین تیری آنکھیں حسین تیرے آنسو۔
    یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے۔
    کچھ سننے سنانے کو جی چاہتا ہے۔
    کچھ لمحے بیتا نے کو جی چاہتا ہے۔
    تھا کسی کے منانے کا انداز ہی ایسا ندیم۔
    کہ روز روٹھ جانے کو جی چاہتا ہے۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    رانا ساجد صاحب اور ندیم احمد بھائی !

    آپ دونوں کے کلام بہت پیارے ہیں۔

    مزید کلام کے لیے انتظار رہے گا
     
  5. رانا ساجد
    آف لائن

    رانا ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏24 فروری 2007
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جیسا آپ کی مرضی



    جناب محترم نعیم صاحب
    ایک شعر عرض کرتا ہوں۔


    ملنا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا۔
    وہ اتنا دور ہو گیا جتنا قریب تھا۔
    اس بستی کے سارے لوگ آتش پرست نکلے۔
    گھر جل رہا تھا ندیم کا اور ساحل قریب تھا۔


    تیری الفت کو کبھی ناکام ہونے نہیں دیں گے۔
    تیری چاہت کو کبھی بدنام ہو نے نہیں دیں گے۔
    میری زندگی میں کبھی سورج نکلے نہ نکلے۔
    تیری زندگی میں کبھی شام ہونے نہیں دیں گے۔


    ہم خود پر غرور نہیں کرتے۔
    کسی کو دوستی پر مجبور نہیں کرتے۔
    مگر جسے ایک بار دل میں بسا لیں۔
    اس زندگی بھر دل سے دور نہیں کرتے۔

    بکھرے آنسوں کے موتی ہم پرو نہ سکے۔
    تیری یاد میں ساری رات سو نہ سکے۔
    بھیگ جائے نہ آنسوں میں تمہاری تصویر۔
    بس یہی سوچ کر ہم زیادہ رو نہ سکے۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور
    بہت خوب رانا ساجد بھائی ۔ بہت خوبصورت شاعری ہے۔
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بہت خوب رانا صاحب ۔
     
  8. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    ساجد بھائی ماشاءاللہ بہت اچھی شاعری ہے آپکی
    مزید کا انتظار رہے گا !!
     
  9. رانا ساجد
    آف لائن

    رانا ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏24 فروری 2007
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جناب کی خدمت میں

    میں نے خدا سے اک دن دعا مانگی۔
    دعا میں خدا سے اپنے لئے موت مانگی۔
    خدا نے کہا موت تو میں تجھ کو ضرور دیتا۔
    مگر اسکو میں کیا دوں جسنے تمہارے لئے لمبی عمر کی دعا مانگی۔

    جب وہ میرے قریب ہوتا ہے
    تو دل کا عالم عجیب ہوتا ہے۔
    جسے مل جائے یار فقط تیری محبت۔
    پھر وہ کیسے غریب ہوتا ہے۔

    لذت انتظار لیتا ہوں یوں شب غم گزار لیتا ہوں۔
    جب ڈستی ہے مجھ کو تنہائی نام تیرا پکار لیتا ہوں۔

    وہ میرا ہو جو نظروں میں‌ادا رکھتا ہو۔
    ہر قدم ساتھ رہے یہ عہد وفا رکھتا ہو۔
    میں اس کا ساتھ نہ بھی دوں تو گلہ نہ کرے کسی سے۔
    ہر ستم سہہ کر بھی سہنے کی ادا رکھتا ہو۔

    نیچی نگاہ میں قیامت کا اثر ہوتا ہے۔
    حسن اور بھی نکھر جاتا ہے یوں شرمانے سے۔


    فقیہہ شہر نے یہ تہمت لگائی ساغر پر۔
    یہ شخص درد کی دولت کو عام کرتا ہے۔





    محترم ہمیں بھی کچھ ارسال کر دیا کریں۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھاانتخاب ہے رانا ساجد بھائی !!

    لیکن یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آپ کے اشعار کونسے تھے اور دیگر شعراء کا کلام کونسا تھا ؟؟

    اور اسکا کیا مطلب ہے کہ “ہمیں بھی کچھ ارسال کر دیا کریں؟؟“

    جناب ہماری اردو کا “اردو شاعری“ اور “آپکی شاعری“ سب آپ ہی کے لیے تو ہے
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    رانا صاحب ۔ آپکی نذر

    بھیگے موتی

    بھیگے موتی
    تمہاری یاد کے آنسو
    میری پلکوں پہ ٹِکے تھے
    پھرمیں نے
    انہیں
    اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں
    جذب کر لیا
    کہ شائد
    تمہاری یاد کے یہ
    بھیگے موتی
    میرے مقدر کی لکیروں کو
    چمکا دیں
    اور
    میں
    تمہیں پا لوں
     
  12. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ندیم احمد۔ رانا ساجد۔ اور عقرب صاحب بہت خوب
     
  13. ندیم احمد
    آف لائن

    ندیم احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لاحاصل صاحب

    آپ بھی کچھ ارسال کریں گے یا صرف داد سے کام چلائیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں