1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان ایشیائی انٹرپول کا چئیرمین منتخب

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏16 اکتوبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان انٹرپول کی ایشیائی نشست پر چیئرمین منتخب ہوگیا


    اسلام آباد (آصف بھٹی) پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور شاندار خدمات، اقدامات و قربانیوں کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پذیرائی اور داد تحسین حاصل ہوئی ہے جس کا عملی نمونہ بھارت سمیت دنیابھر کی پولیس کے سینئر ترین عہدیداروں نے اس وقت دیکھا جب سنگاپور میں انٹرپول کی عالمی کانفرنس میں شریک پاکستان کو انٹرنیشنل پولیس ”انٹرپول“ کی ایشیائی نشست سے چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین کی حیثیت سے یہ عہدہ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے سنبھال لیا ہے۔ انٹرپول کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں انٹرپول کی کمیٹی کی رکنیت کے لئے ایشیائی چیئرمین شپ کا الیکشن ہوا۔ انتخابی عمل میں پاکستان نے47 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر قطر اور تیسرے پر جاپان رہا۔ انٹرپول کی ایگزیکٹو کمیٹی کی یہ نشست بھارت نے خالی کی تھی تاہم اس کو دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لینے دیا گیا جب کہ پاکستان نے پہلی بار ایشیائی سربراہی حاصل کرلی ہے۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بے چارہ انٹرپول۔۔۔۔۔۔۔۔۔پتا نہیں اب ان کا کیا بنے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک مولوی کے پاس کچھ لوگ ایک چرسی لے کے گئے کہ ان کو اپنے پاس رکھیں اور نصیحت کریں تاکہ یہ نشہ چھوڑ دے۔۔۔۔مولوی نے حامی بھری۔۔۔۔۔۔اور چرسی کو اپنے ساتھ رکھا۔۔۔۔۔کوئی دو مہینے بعد چرسی کے وارث مولوی صاحب کے پاس یہ دیکھنے آئے کہ آیا ان کے بندے نے نشہ چھوڑ دیا کہ نہیں۔۔۔۔۔مگر آکے دیکھا کہ مولوی صاحب بھی ان کے ساتھ چرس پی کے ٹن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس چارہ انٹر پول۔
     
  3. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ محبوب بھاٰی بہت خوب آپ نے بہت اچھی تعریف کی ہے ہماری پولیس کی وہ کہتے ہیں نہ کتا چور سے مل گیا یہی حلات ہیں ہماری پولیس کہ
    کہتے ہیں ایک بار دنیا بھر کی پولیس کی میٹنگ ہوی سب سے پوچھا گیا کہ چور کو کتنے دنوں میں پکڑتے ہیں کیسی نے ایک دن کہا کیسی نے دو دن کیسی نے چار دن ۔
    جب پاکستانی پولیس کی باری آی تو پاکستانی پولیس نے کہا ہمیں تو دس دن پہلے ہی چور کا پتہ ہوتا ہے
    سب حیران و پریشان ہو گے کہ یہ کیسے
    ان سے پوچھا گیا کہ ہم بھی کچھ بتایں تو میٹنگ میں موجود پاکستانی پولیس آفسر نے کہا
    کیوں کہ چور کو ہم ہی چورے کرنے بھجتے ہیں
     
  4. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1

    السلام علیکم !
    یہ تو صرف خبر کا ایک حصہ ہے اگر اس کے دوسرے حصے کو دیکھیں تو شاید ہم اس تھریڈ میں لطائف پوسٹ کرنے کے بجائے حکمرانوں کی عقلوں کا ماتم کریں ۔۔۔
    اور اس سازش کو بھی سمجھیں جو بظاہر اس پرکشش عہدے کے پیچھے نظر نہیں آرہی ہے ۔۔۔
    اطلاعات کے مطابق ۔
    پاکستان کو انٹر پول کا چئیرمین نامزد کرنے کے بعد ۔۔۔
    انٹر پول کنسورشیم بورڈ کے چئیرمین الیگزینڈر ویسلیف کہا ہے کہ
    پاکستان پہلا ملک ہے جس نے نئے پاسپورٹ کے حامل انٹر پول کے اہلکاروں کے لیے ویزا شرط ختم کی ہے اور یہ سب کچھ وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی ذاتی کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے جس پر وہ انھیں مبارکباد دیتے ہیں ۔۔۔
    اگر حالات اسی ڈگر پر چلتے رہے اور عوام خاموش تماشائی بنے رہے ۔۔۔ تو خدا نخواستہ چند سالوں بعد
    ہر پاکستان دشمن غیر ملکی پاکستان میں کسی روک ٹوک کے بغیر گھوم رہا ہوگا اور پاکستانی شہریوں کو اگر ایک علاقے سے دوسرے علاقے بھی جانا ہو تو ۔۔۔ انھیں ویزا لینا پڑے ۔۔
    اب آپ اسے شاندار خدمات، اقدامات و قربانیوں پر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پذیرائی اور داد تحسین کہیں یا ۔۔۔ ایک اور مرتبہ
    قربانی کا بکرا بنایا جانا۔۔۔
     
  5. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اسلام عیلکم
    واہ arham جی کیا خوب بات کہی آپ نے پہلے کون سہ کم ہو ہورہا ہے یہاں تو ہر غیر ملکی ایسے گھوم رہا ہے جیسےیہ کوی پاکستان نہں بلکہ جیسے غیر ملکی بدماشوں اور غیر ملکی ایجنسیوں کی جنت ہو
    بہت شکریہ تصویر کا دوسرا رخ دیکھانے کا
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارحم بہنا۔ آپ نے واقعی تشویشناک صورتحال سے ہمیں‌آگاہ کر دیا ہے۔
    اللہ کریم ہمیں کسی صالح، باکردار اور محب وطن قیادت کی پہچان اور اسکی حمایت کی توفیق دے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں