1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عوام عوام عوام ۔۔ بہت ہو گیا ۔۔۔ عوام !!

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از ARHAM, ‏20 اکتوبر 2009۔

  1. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    السلام علیکم !
    پاکستان کی آزادی ' خود مختاری ' سالمیت' ایٹمی اثاثوں تک رسائی اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کا سودا وہ بھی ٦۵٠ روپے فی پاکستانی کے حساب سے کرنے کے بعد صرف اس پر ہی بس نہیں بلکہ اس کے ساتھ ذلت آمیز شرائط کا انبار بھی ۔۔۔۔ جبکہ ابھی کوئی قسط بھی ادا نہیں کی گئی صرف آس ہی دلائی گئی ہے کہ کارکردگی دیکھ کر ہڈی ڈالی جائے گی ۔۔۔۔
    پاکستانی بے شرم حکمرانوں نے اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ با وفاغلام ثابت کرنے کے لیے اپنی وفادری دکھانی شروع کردی ۔۔۔ امریکی عیاری و مکاری اور بھارتی ساز باز کے ساتھ ڈالروں کی چمک میں لپٹا ہوا پر فریب " کیری لوگر بل " پر اسے شاندار سفارتی فتح کہا گیا ۔۔۔ اور خوشی کے شادیانے بجائے گئے ۔۔۔
    پوری پاکستانی قوم ایک طرف اور بے حمیت حکمران ایک طرف ۔۔۔
    جبکہ پاکستانی عوام شدت کے ساتھ اس بھیک کو جس کے بعد ان کی آزادی اور پاکستانی شہریت ہی مشکوک ہوجائے گی مسترد کرتے ہیں ۔۔
    سوات ' مالا کنڈ کے بعد وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اس کے علاوہ جی ایچ کیو میں دہشت گردی کی کاروائی لاہور دھماکے اور آج اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دھماکوں کے بعد عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ۔۔۔
    امریکی مفاد کے لیے اس کے اتحادی بننے کے بعد جس کے نتیجے میں امریکی حکومت کا یہ دعویٰ رہا ہے کہ مالی مدد اور تعاون پاکستان کے ساتھ جاری رہے گا اور جاری ہے ۔۔۔ اس کے ثمرات کہاں نظر آرہے ہیں ۔۔۔؟؟
    اب تک اس نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے اتحادی بننے کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستانی عوام اور املاک کا ہوا ہے ۔۔
    یا یوں کہنا زیادہ مناسب رہے گا کہ ۔۔۔ امریکہ کا ساتھ دینا صرف پاکستانی عوام کو ہی مہنگا پڑا ہے ۔۔
    کسی بھی دہشت گردی کی کاروائی سے قبل اس کی اطلاع پاکستانی حکمران عوام کو سنا دیتے ہیں ۔۔۔
    یا تو ڈبل سواری پر پابندی کی صورت میں یا تعلیمی اداروں کی بندش کی صورت میں ۔۔۔
    یعنی نقصان اٹھائے تو پوری طرح عوام ہی اٹھائے ۔۔۔
    یا بعد میں اس کا سارا ملبہ کسی بھی تحقیق کے بغیر طالبان پر ڈال دیتے ہیں یا نا معلوم اسلامی دہشت گرد پر ۔۔۔
    اتنا مشقت طلب کام کرنے کے انھیں ملتے ہیں امریکی ڈالر ۔۔۔
    اور بے چارے عوام کو خوف اور دہشت کے لاحق خطرات یا زحمی اور حکمرانوں کے ڈالروں کے حصول میں کام آجانے والے افراد کی موت کے بعد طفل تسلی کے طور پر مالی امداد کا اعلان ۔۔۔
    ١١/٩ سے لے کر کیری لوگر بل کی منظوری اور امریکہ دہشت گردوں بلیک واٹر اور ڈائن کارپ کی پورے پاکستان میں موجود شواہد تک جس کے بعد اب نوبت یہ آگئی ہے کہ ۔۔۔ جو بات پہلے فون کال کر کے منوائی جاتی تھی اب اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ۔۔۔
    قصر ابیض سے احکامات جاری کر کے کسی کی اجازت کے بغیر ۔۔۔ بے خوفی سے کروائی جائے گی ۔۔۔
    جس کا خاص نشانہ پاکستانی قوم اور پاکستانی املاک ہی تھے اور رہے ہیں ۔۔۔
    حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں اور آتی جاتی رہیں گے ۔۔۔
    اور جیبیں بھر کر یا تو صہیونی ریاستوں کا رخ کرتی ہیں یا مسلمان ممالک کا جن کے اپنے ملک میں چور کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے ۔۔۔ وہاں جب کوئی مصلحت نہیں چل سکتی تو ناجانے کس مصلحت کے تحت پاکستانی قاتل ' اور لٹیرے حکمرانوں کے درمیان مصالحت کی بات کرتے ہیں ۔۔۔ کیا اللہ کی عدالت میں بھی ان بے حس حکمرانوں کے ساتھ کھڑے کا حوصلہ اور تیاری ہے ؟؟؟

    رہی عوام تو اس کا کیا ہے ۔۔۔ حکمران عیش سے رہیں بس ۔۔ عرب و عجم کے حکمران ۔۔۔!!!!
    سرحد میں ایک سازش کے تحت ۔۔۔ عوام کو آپس میں کشت و خون کروا کر مصروف رکھنے کے لیے عام افراد کے ہاتھوں میں بھی ہتھیار تھما کر فوج ترتیب دی جارہی ہے ۔۔۔
    مدرسوں میں اطلاعات کے بغیر ۔۔۔۔ دہشت گردی کی تربیت دینے کے الزامات لگا کر اسے تباہ و برباد کرنے والے اب وہی کام عصری تعلیمی اداروں میں کریں گے اور ایک اسٹودینٹس ٹاسک فورس بنائی جائے گی ۔۔۔ جو دہشت گردوں کے خلاف لڑے گی ۔۔۔ اس طرح ملک میں جنگ و جدل کا بازار گرم رکھنے کی پوری تیاری ہے ۔۔۔
    کسی کو نہیں پتا کہ ۔۔۔۔ اصل دہشت گرد کون ہے لیکن دہشت گردی کا نشانے بننے والوں کا سب کو معلوم ہے کہ ۔۔۔۔
    ۔۔۔عوام ۔۔۔

    کیری لوگر بل میں عوام کو مطمئن کرنے کے لیے یا عوامی حکومت ہونے کے ناظے تھوڑی مستعدی دکھانے کے لیے سخت شرائط میں نرمی کروالے کے بہانے امریکی یاترا ۔۔۔ کے بعد بھی جب ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا تو خود امریکہ سینیٹر دندناتے ہوئے پاکستان تشریف لائے اور ایک بار پھر حکمرانوں کے منہ پر بل مار کر ۔۔۔ فرمایا ۔۔۔۔
    کہ امداد بھی دیں اور شکایات بھی سنیں ۔۔۔ ہم یہ امداد کیلیفورنیا میں بھی خرچ کر سکتے ہیں ۔۔
    تو جناب جان کیری صاحب ۔۔۔ عوام کا فیصلہ بھی سن لیں کہ
    بصد خوشی آپ یہ پیسہ ان امریکیوں پر ہی لگا دیں جو امریکہ جیسے مہذب ملک میں نسلی امتیاز کی وجہ سے ۔۔ گوروں کے ہاتھوں ذلت برداشت کرتے ہیں ۔۔
    پاکستانی عوام اس قسم کی کسی بھی بھیک کو جس کا خمیازہ انھیں غلامی کی صورت میں دینا پڑے یا ۔۔۔ اپنے ہی ملک میں نچلے درجے کے شہری بن کر ۔۔۔ حقارت سے ٹھکراتے ہیں ۔۔۔
    ان ذلتوں کے ساتھ ۔۔۔ہر پاکستانی کو بھی اگر سات ارب ڈالر دے دئے جائین تو
    منظور نہیں ۔۔۔۔۔
    عوام عوام عوام ۔۔۔۔ بہت ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ عوام ۔۔۔۔۔۔ !!!!!
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت خوب ارحم ۔ آپ نے درد دل سے بہت سبق آموز مضمون لکھاہے۔
    اے کاش عوام بھی ایسے بےحمیت حکمرانوں‌کے مکروہ چہروں کو پہچان سکیں۔
     
  3. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ زاہرا ۔۔۔
    ان شاءاللہ ایسا ہی ہوگا ۔۔۔
    لیکن عوام ہم آپ ہی تو ہیں ۔۔ اگر ہمیں ان باتوں کا شعور ہے تو ہمارا فرض یہ بنتا ہے کہ ہم اسے دوسروں تک بھی منتقل کریں ۔۔
    جب دیئے سے دیا جلے گا تو ۔۔۔ روشنی بھی پھیلتی جائے گی ۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں