1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے عشق نبی میرے دل میں بھی سمَا جانا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از گجر, ‏26 فروری 2007۔

  1. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ھم کو بلانا یا رسول :saw:
    کبھی تو سبز گنبد کا اجالا ہم بھی دیکھیں گے
    ہمیں بلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے

    دھڑک اٹھےگا دل یا پھر دھڑکنا بھول جائے گا
    دِل بسمل کااس در پرتماشا ہم بھی دیکھیں گے

    ادب سےہاتھ باندھےان کےروضے پرکھڑیں ہوگے
    سنہری جالیوں کایوں نظارہ ہم بھی دیکھیں گے

    برستی گنبدِِخضراء سے ٹکراتی ہوئیں بوندیں
    وہاں پر شان سےبارش برسنا ہم بھی دیکھیں گے

    وِر دولت سے لوٹا یا نہیں جاتا کوئی خالی
    وہاں خیرات کا بٹنا خدایا ہم بھی دیکھیں گے

    گزارے رات دن اپنے اسی امید پر ہم نے
    کسی دن تو جمالِ روئے زیباہم بھی دیکھیں گے

    دمِ رخصت قدم من بھر کے ہیں محسوس کرتے
    کسےھےجاکےلوٹ آنےکا یارا ہم بھی دیکھیں گے

    پہنچ جائیں گےجس دن اے اُجاگران کے قدموں میں
    کسے کہتے ہیں جنت کا نظارہ ہم بھی دیکھیں گے​
    کلام : نثار علی اُجاگر
    ثناءخواں : عاشقِ محمد :saw:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ

    مجھے اپنی لکھی نعت کے چند اشعار یاد آگئے

    سوچتا ہوں کہ وہ لمحہ بھی کیا لمحہ ہو گا
    جب گنہگار درِ آقا پہ پہنچا ہو گا

    میں نہ کھولوں‌گا زباں کوچہء جاناناں میں
    اشکِ سوزاں میں دلِ زار کا نغمہ ہو گا

    خلدِ ابدی کے نظارے نظر آجائیں گے
    جب میرے پیشِ نظر گنبدِ خضریٰ‌ہوگا

    اور عظمت وہ رضا چاہے گا کیا دنیا میں
    بن کے منگتا جو تیری گلیوں‌میں پھرتا ہوگا​
     
  3. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سبحان اللہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں