1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ھماری اردو کا تعارف کیجئے!!!

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از عباس حسینی, ‏7 اکتوبر 2009۔

  1. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے ھماری اردو کے بارے کچھ معلوم نھیں!!!!!!!
    کہ مثلا اس کا آغاز؟؟
    چلانے والے کون ھیں؟؟
    ھدف؟
    وغیرہ!!!!
    اگر ان حوالوں سے کوئ مجھے آگاہ کردے۔ ۔ ۔ بڑی نوازش ھو گی!!!!!!!
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ جان کر کیا کریں گے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم عباس حسینی بھائی !
    آپ کا سوال بہت معقول ہے۔ اور انسان کہیں بھی جائے اسکی خواہش ہوتی ہے کہ نئی بزم ، نئی جگہ، نئے لوگوں‌سے اسکی واقفیت ہو ۔
    جہاں تک میری معلومات ہیں ۔ عرض‌کرتا ہوں
    ہماری اردو کا آغاز کرنے والے دوست ، عبدالجبار بھائی ، حماد بھائی اور انکے ساتھ غالبا ہما بہن تھے۔ دو کا تعلق فیصل آباد لاہور (سلیمی چوک ) اور حماد بھائی لاہور سے ۔ ہماری اردو کا باقاعدہ آغاز مئی 2006 میں‌ہوا ۔
    ان کا مقصد ، ہماری اردو پیاری اردو کے ذریعے، نیٹ ورلڈ پر اردو بولنے والوں کو ایک صاف ستھرے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور رومن اردو کی بجائے اردو کو اردو میں لکھنے کی ترغیب دینا تھا۔
    اسلام، پاکستان اور اردو زبان کی خدمت انکے بنیادی مقاصد تھے۔ سب معتدل مزاج، فرقہ ورانہ سوچ سے پاک، باہم محبت و اخوت اور خلوص کے علمبردار تھے۔ اور الحمدللہ یہ وصف ہماری اردو پر آج بھی نمایاں ہیں۔
    عبدالجبار بھائی ۔ حماد بھائی ، ہما باجی ، زاہرا باجی، دریاب اندلسی منتظم اعلی کی ذمہ داریاں رکھتے ہیں۔ زاہرا باجی ، دریاب اندلسی اور کسی حد تک عبدالجبار بھائی نسبتاً زیادہ متحرک ہیں۔
    ناظمین میں ، سید عبدالرحمن بھائی، ساگراج بھائی ، ہارون رشید بھائی نمایاں ہیں۔

    اگر کسی دوست کے پاس مزید معلومات ہوں تو بتا کر دعائیں حاصل کریں۔

    والسلام علیکم
     
  4. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    بھت بھت شکریہ آپ کا نعیم بھائ۔ ۔
    مجھے مزید تفصیلات کا انتظار رھے گا۔ ۔ ۔
    مجھے بھی اس پزم کی طرف جس چیز نے راغب کیا تھا وہ یھی چیز تھی کہ یھاں کے ارکان خالص اردو استعمال کرنے کی بھرپور کو شش کرتے ھیں!!!
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آپ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے تفصیلا ہر چوپال میں پوسٹ کے گئے مضامین اور جوابات کی تفصیل دیکھ کر جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کون کون سے ہماری اردو کے چوپال زیادہ ایکٹو ہیں کل پیغامات 257,776 ہیں
    پہلے نمبر پر گپ شپ کا چوپال ہے 101,357 پیغامات کے ساتھ

    دوسرے نمبر پرکھیلو گے کودو گے بنو گے نواب پڑھو گے لکھو گے تو ہو گے خراب کا چوپال ہے،54،990

    تیسرے نمبر پر 16,852 پیغامات کے ساتھ اردو شاعری کا چوپال

    چوتھے نمبر پر14,791 پیغامات کے ساتھ خوش آمدید و مبارکباد کا چوپال

    پانچویں نمبر پر12,999 قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں کا چوپال

    کل تعداد ہوئی 200989

    ہماری کارکردگی آپ کے سامنے ہے کہ ہماری اردو پیاری اردو کا استعمال ہم کس کام کے لئے کرتے ہیں اور میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ ہماری اردو پر آن لاین یوزرز کی تعداد انتہائی کم ہے ملاحظہ فرمائیں

    اب تک سب سے زیادہ آن لائن صارفین کی تعداد 175 ہے جو 01-09-2009 کو 10:46 am پر موجود تھی


    ہماری اردو پیاری اردو اعداد و شمار
    موضوعات: 5,767, پيغامات: 257,776, اراکين: 1,162, فعال اراکين: 78


    چوپال --------------- موضوعات ---------- پيغامات

    سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ------------ 81 ------ 7,051

    عظیم بندگانِ الہی --------------- 114 ------------ 1,335

    تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل ----------- 140 ------------ 1,508

    ادبیات

    جہانِ حمد و نعت و منقبت ------------ 253 ------------- 1,537

    اردو شاعری -------------- 270 ------------- 16,852

    آپ کی شاعری ---------------- 167 ------------- 3,803

    اردو ادب ------------------ 237 ---------------- 3,673

    عصریات


    حالاتِ حاضرہ -------------------- 719 ----------------- 6,881

    انفارمیشن ٹیکنالوجی ------------------ 147 --------------- 1,474

    جنرل سائنس ---------------- 99 -------------- 650

    میڈیکل سائنس --------------- 116 ---------------- 1,035

    کھیل کے میدان ---------------------- 36 ----------------- 362

    خواتین

    گھریلو ٹوٹکے ----------------- 55 ----------------- 889

    گوشہء خواتین -------------------- 59 ---------------- 1,013

    بات چیت

    فروغِ علم و فن ---------------------- 24 ----------------- 602

    گپ شپ ------------------- 191 ---------------- 101,357

    قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں ----------------- 252 ------------ 12,999

    کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب
    پڑھو گے لکھو گے تو ہو گے خراب ------------------ 64 --------- 54,990

    متفرقات

    املا بازیاں ------------------109 --------------- 2,693

    پنجابی چوپال ---------------- 81 ------------------ 4,809

    تصاویری گیلری ----------------- 111 ------------- 2,921


    والسلام علیکم
    اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا بھی شکریہ عباس حسینی بھائی ۔ جنہوں نے ضروری معلومات فورم پر شئیر کرنے کا موقع دے دیا ۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم بزم خیال بھائی ۔
    آپ نے بہت اچھا تجزیہ یہاں نقل کیا اور اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی ۔
    میں خود اس بات کا قائل ہوں کہ ہر چیز کو اعتدال کے ساتھ روا رکھا جانا چاہیے۔ گپ شپ بھی تفنن طبع اور تفریح طبع کے لیے ضروری ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ گھنٹوں کے حساب سے فضول وقت گذارنے کی بجائے کچھ سیکھنے سکھانے کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔ اپنے تئیں کوشش بھی یہی ہوتی ہے۔
    ان مسائل کی بہت سی وجوہات میرے ذہن میں ہیں۔ آپ کے ذہن میں‌بھی ہوں گی اور دیگر صارفین کے ذہن میں بھی ہوں گی ۔
    میری درخواست یہی ہے کہ اعلانات ، تجاویز سیکشن میں اس فورم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے سب اپنی اپنی رائے دیں ۔ ممکن ہے انتظامیہ غور فرمانے کے لیے کچھ وقت نکال پائے ۔

    والسلام
     
  8. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    بھت شکریہ نعیم بھائ اور جناب بزم خیال ۔۔ !!!!!
    ھماری اردو اب ھمارا دوسرا گھر ھے۔ ۔ ۔ ۔

    واقعی صحیح بات کی کہ فضول میں وقت ضائع کرنے سے بھتر ھے کہ کچھ ادبی پیاس بجھا لی جائے ۔ ۔ ۔ اور ادبی ذوق پیدا کرلے ۔ ۔ اس کے علاوہ مختلف مجالات میں اپنی لکھنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت کو ُبڑھائیں۔۔۔ ۔ ۔

    مزید تفصیلات کا انتظار رھے گا۔ ۔ ۔
     
  9. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اسلام علیکم :
    بہت شکریہ عباس حسینی بھاٰی کہ آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا نعیم بھاٰی اور بزم خیال جی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ اتنی معلامات دینے کا
    اب رہی بات نتایج کی کہ کون سی لڑیوں میں یوزر زیادہ آتے ہیں ۔
    اس میں گپ شپ کی لڑی سب سے زیادہ استمال ہو رہی ہے بے شک ۔
    ہماری پیاری اردو میں ہر یوزر کے لیے سامان موجود ہے مواد موجود ہے اب یہ یوزر پر منصر ہے کہ وہ کیا لکھانا چاہتا ہے کچھ سیکھنا چاہتا ہے یا کچھ کہنا چاہتا ہے یا انجوے کرنا چاہتا ہے ۔
    اگر ایک صارف کو بس تفریح چاہیے تو میں سمجھتا ہوں اس کو تفریح کرنے دیں نہ جانے وہ دنیا کہ کون کون سے غم بہلانے یہاں آتا چند منٹ وہ اپنے غم بھول کر تفریح کر لیتا ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے ۔
    ہر صارف کے لیے ہزاروں لڑیاں ہیں جس کا یہاں دل چاہے جاے اہنا دل بہلے اپنے خیالات سے آہگا کرے اپنی شاعری سناے دین کی باتیں بتاے اپنا تجربہ یہاں لکھے انفارمیشن کی معلومات دے حالات حاضرہ سے آہگاہ کرے ۔
    میرا یہ سب کہنے کا مقصد تھا کہ یہاں جس کا دل چاہیے لکھے یہ صارف کی مرضی ہے کہ اس نے کس لڑی میں لکھنا ہے ۔
    الحمد اللہ ہماری پیاری اردو میں کیسی چیز کی کمی نہیں ہے
    وسلام
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !
    انجم رشید بھائی کی بات بالکل درست ہے۔ ایک گلشن میں مختلف رنگ و بو کے پھول مہک رہے ہوتے ہیں اور گلشن میں سیر کرنے والوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی کہ آپ صرف فلاں پھول ہی سونگھیں یا پسند کریں۔
    لیکن اسکے ساتھ ہی ساتھ ہمیں یہ بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے کہ انسان کو بہتر سے بہتر ین کی طرف سفر جاری رکھنا چاہیے۔ اور علم کا سیکھنا سکھانا تو ماں کی گود سے قبر کی گود تک لازم قرار دیا گیاہے۔ میں یہ نہیں کہتا اور نہ ہی توقع کی جا سکتی ہے کہ ہر نیٹ یوزر عالم دین ہوسکتا ہے اور وہ قرآن و حدیث پر لمبی لمبی تحریریں پوسٹ کرسکتا ہے۔
    اور یہ بھی توقع نہیں کی جاسکتی کہ ہر شخص ہی حالات حاضرہ ، قومی و بین الاقوامی سیاسی و معاشی حالات پر بحث مباحثہ کرسکتا ہے ، یہی اصول شاعری پر بھی لازم آئے گا کہ ہر صارف شاعر و فلاسفر نہیں ہوگا۔ بعینہ یہ توقع رکھنا بھی فضول ہے کہ کوئی صارف صرف گپ شپ میں ہنسنے ہنسانے ہی یہاں آئے گا۔
    لیکن ہم کم از کم اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ مطالعہ کا ذوق ضرور پیداکریں ۔ اسلامی سیکشن میں نئے مضامین پڑھ کر کم از کم آخر میں اگر " شکریہ یا جزاک اللہ ، بہت اچھے " جیسے الفاظ ہی لکھ دیں تو مضمون نگار کی کئی گھنٹوں کی محنت کی تھکن اتر جاتی ہے۔ اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ میں نے یہ تحریر قبرستان کے مُردوں کی بجائے ، باشعور انسانوں کی مجلس میں ارسال کی ہے۔
    اسی طرح حالات حاضرہ، شاعری سمیت دیگر چوپالوں میں تھوڑا بہت حصہ ڈالتے رہنے کی کوشش ضرور کرنا چاہیے۔ یہ حصہ اگر اس نوعیت کی لمبی چوڑی تحریروں ، غزلوں کی صورت میں اگر نہ بھی ہو تو کم از کم وہاں شائع شدہ تحریروں کی حوصلہ افزائی کی صورت میں ضرور ہونا چاہیے تاکہ نئے صارفین کو بزم کی طرف سے گرمجوشی سے ردعمل ملے تو وہ یہاں پر مزید سے مزید رکتے چلے جائیں۔
    وگرنہ اگر ہم دیانتداری سے جائزہ لیں تو ہماری اردو پر نئے صارفین بہت کم رک پاتے ہیں۔ خصوصاً سنجیدہ مزاج کے صارفین تو بہت کم رکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہم سب دوستوں کو اپنی اصلاح اور بزم کی ترقی اور رونق افروزی میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
    اور ہاں ۔ ایک اہم بات ۔۔۔ جس پر عمل میں ، میں خود بھی کمزور ہوں‌۔ کہ ہم سب کو کوشش کرنا چاہیے کہ عنوان، چوپال اور لڑی کے موضوع کے مطابق گفتگو کو یقینی بنائیں ۔ ہم سب انسان ہیں۔ اگر کوئی خطا کر جائے تو اسے پیار سے کنایۃً یا واضح انداز میں یا ذپ میں سمجھا دیا جائے ۔ ہم سب ایک دوسرے کی بہتری کا سبب بن سکتے ہیں۔

    اللہ تعالی ہم سب کو باہم محبت، اخوت اور خلوص نیت سے اسلام، پاکستان اور اپنی زبان کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین
     
  11. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    السلام علیکم !
    ہم نے بھی کچھ اسی قسم کا سوال یہاں انتظامیہ کا تعارف !! میں کیا تھا ۔۔۔۔
    جس کا تسلی بخش جواب نہیں ملا تھا ۔۔
    اس لڑی میں تفصیلی جواب دینے کا بہت شکریہ ۔۔۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام ارحم بہن۔
    میری نااہلی سمجھ لیں ۔ شاید لڑی نظر سے نہ گذری ہو یا کسی مصروفیت کی وجہ سے جواب نہ دے پایا ۔
    بھولے بھالے بھائی کی خطا معاف فرمائیں۔ :113:
     
  13. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کی اس میں کوئی خطا نہیں کیوں کہ آپ اس وقت تک مشیر کے عہدے پر فائز نہیں ہوئے تھے ہماری طرح عام رکن تھے ۔۔
    خیر ۔۔۔۔ معذرت کی اس میں کوئی بات نہیں چاہے آپ کی طرف سے ہو یا کسی بھی اور رکن کی طرف سے ۔۔۔
    بس اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اگر ممبر انتظامیہ سے سے محاطب ہو یا انتظامی امور سے مرعلق کچھ سوال کرے تو ۔۔ چاہے اس مسئلہ حل طلب نہ بھی ہو جواب تسلی بخش ملنا چاہیے ۔۔۔
    بے حد شکریہ ۔۔۔
     
  14. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ تمام بھائیوں بھنوں کا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
    ھماری اردو ھمارا دوسرا گھر
     
  15. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    سب کا شکریہ کہ ام کو اتنی معلومات دیا۔ ام ان میں سے کسی کو بی نہی جانتی۔ اس لیے ام کو کوی فرق نہی پڑتی۔ کہ کون کیا اے۔؟ کہاں سے اے؟ کیا کرتی اے؟ ام جدر بی جاتی ان کا حسن سلوک دیکھتی۔ ان کا طریقہ کار دیکھتی۔ کچھ دن کا بعد سب پتہ چل جاتی۔ نسلی۔ لسانی اور علاقاٰٰی بیک گراؤنڈ بوت فالتو کا بات اے۔ اصل بات یہ ہوتا کہ جس مقصد کا خاطر تم لوگ نے یہ سب سلسلہ شروع کی ہے اس کا بارے میں تم لوگ کتنی مخلص اے۔ ام کا بات اگر تم کا دل کو اچھا لگتی اے تو کان کی راستے سن کر اس کو دل میں پکا کر لو یہ نہ سوچو کہ کس نے کہا اے یہ بات۔ اس کا بیک گراؤنڈ کیا اے۔ اگر کسی کا بات سے سازش کا بو آے تو پھر بیک گراؤنڈ کھوج لگانی کا تُک بنتی اے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں