1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ایک روزہ سریز

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏29 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کامران اکمل کل سری لنکا کیخلاف کیریئرکا100واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کل جمعرات کو سری لنکا کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا 100 واں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلیں گے۔ کامران اکمل اپنے کیریئر کے انتہائی اہم میچ کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف انتہائی اہم میچ میں وہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گے اور بڑی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو یہ میچ جتوانے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگی تاہم ان کیلئے کل جمعرات کو ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ان کے کیریئر کا 100واں میچ ہے اور وہ اس میچ میں اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے اسے یادگار بنائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا
    [​IMG]
     
  2. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کی فتح
    سری لنکا نے پاکستانی بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو36 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے پاکستان کی جانب سے عمرگل 33رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔دمبولا کے رانگیری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور لوئر آرڈر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 232 رن بنائے۔232رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 45اوور میں 196رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔سری لنکا کی اننگز کو استحکام اس کی لوئر آرڈر بیٹنگ نے دیا تھا لیکن پاکستانی اننگز کے بکھرنے کی وجہ اس کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ تھی۔ پاکستان کے لوئر آرڈر میں عمرگل اور محمد عامر کی شراکت کی شکل میں پاکستانی کیلئے ایک موہوم سی امید پیدا ہوئی تھی لیکن ان دونوں کی کوششیں بھی بارآور ثابت نہ ہو سکیں۔پاکستان کی جانب سے عمرگل 33 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے تشارا نے تین، کلاسیکیرا اور مرلی دھرن نے دو، دو جبکہ جے سوریا اور ملنگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے کامران اکمل اور شعیب ملک کے ساتھ اپنی اننگز شروع کی تو شعیب ملک صرف9 رنز بنا کر کلاسیکیرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور29 رنز تھا۔شعیب ملک آخری دس ون ڈے اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنا سکے ہیں۔ کامران اکمل اپنے سوویں ون ڈے انٹرنیشنل کو قابل ذکر کارکردگی سے یادگار نہ بنا سکے اور بیس رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ تشارا نے کیا۔ون ڈاوٴن پر آنے والے شاہد آفریدی ابتداء میں ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے دکھائے دیے لیکن 27 کے انفرادی سکور پر تشارا کی گیند پر سنگاکارا کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کی امید کا محور محمد یوسف اور یونس خان تھے لیکن یوسف 4 چار رنز بنا کر کلاسیکیرا کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ یونس خان کی 12 رنز کی اننگز کا خاتمہ تشارا کی گیند پر میتھیوز نے کیچ لے کر کیا۔پاکستان کی نصف ٹیم 78کے سکور پر اپنی باری کھیل چکی تھی۔ مصباح الحق صرف 9 رن بنا سکے۔ انہیں مرلی دھرن نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کیخلاف ابوظہبی میں دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد سے مصباح الحق نے 8 ون ڈے اننگز میں صرف ایک نصف سنچری سکور کی ہے ۔فواد عالم اور عبدالرزاق کی مزاحمت بھی سری لنکا کے لیے خطرہ نہ بن سکی اور فواد31 جبکہ عبدالرزاق 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد عمرگل اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 62رنز کا اضافہ تو کیا لیکون وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔ محمد عامر 23 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنا تین سو واں میچ کھیلنے والے جے وردھنے کی براہ راست تھرو پر رن آوٴٹ ہوگئے۔اس سے اگلی ہی گیند پر مالنگا نے عمرگل کو بولڈ کر کے پاکستانی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔اس سے قبل سری لنکن اننگز میں بھی ابتدائی بلے بازوں کی ناکامی کے بعد لوئر مڈل آرڈر نے ٹیم کو سہارا دیا تھا۔ سری لنکا کی ابتدائی پانچ وکٹیں صرف 125 رنز کے مجموعی سکور پرگرنے کے بعد نچلے نمبروں پر کھیلنے والے بلے بازوں نے سکور میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے محمد عامر نے تین عبدالرزاق نے دو جبکہ عمر گل، سعید اجمل اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم میں یونس خان ( کپتان ) کامران اکمل، شعیب ملک، محمد یوسف، مصباح الحق، شاہد آفریدی، فواد عالم، عمرگل، محمد عامر، عبدالرزاق اور سعید اجمل جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں کمار سنگاکارا ( کپتان ) سنتھ جے سوریا، اپل تھارنگا، مہیلا جے وردھنے، تھلن سمارا ویرا، اینجیلو میتھیوز، چمارا کاپوگدیرا، تھلن تشارا، نوآن کولاسکیرا، لستھ مالنگا اور مرلی دھرن شامل تھے ۔
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جیتیں گے بھائی جیتیں گے ہم لوگ ہی جیتیں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر کسی اہم میچ میں ۔۔۔۔۔ یہ ٹیسٹ اور دیگر ون اور 20 ٹوئٹنٹی میچز کی کوئی خاص اہمیت ہی نہیں ہے سو پریشانی کاہے کو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں