1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خلافت راشدہ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از طارق راحیل, ‏5 جنوری 2009۔

  1. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    خلافت راشدہ


    حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال کے بعد حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضوان اللہ علیہم اجمعین کا عہد خلافت خلافت راشدہ کہلاتا ہے۔ اس عہد کی مجموعی مدت تیس سال ہے جس میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اولین اور حضرت علی رضی اللہ عنہ آخری خلیفہ ہیں۔ اس عہد کی نمایاں ترین خصوصیت یہ تھی کہ یہ قرآن و سنت کی بنیاد پر قائم نظام حکومت تھا۔

    خلافت راشدہ کا دور اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اس زمانے میں اسلامی تعلیمات پر عمل کیا گیا اور حکومت کے اصول اسلام کے مطابق رہے۔ یہ زمانہ اسلامی فتوحات کا بھی ہے۔ جزیرہ نما عرب کے علاوہ ایران، عراق، مصر، فلسطین اور شام بھی اسلام کے زیر نگیں آگئے۔ شیعہ خلافت راشدہ کو تسلیم نہیں کرتے .ان کے نزدیک رسول اللہ کے جائز جانشین حضرت علی تھے ان مین خلافت کے بجاۓ امامت کا تصور پايا جاتا ہے. خلافت راشدہ تاریخ اعتبار سے روز روشن کی طرح عیاں ہے اس سے انکار کیسے ممکن ہے؟


    * 1 خلافت راشدہ کی خصوصیات
    o 1.1 جمہوریت
    o 1.2 شوریٰ
    o 1.3 عوام کے حقوق
    o 1.4 عدل و انصاف
    o 1.5 فلاحی ریاست
    o 1.6 حکام اور عمال کی باز پرس
    o 1.7 خلفاء کا کردار
    o 1.8 دینی حکومت

    خلافت راشدہ کی خصوصیات

    جمہوریت

    اس دور کی پہلی خصوصیت جمہوریت تھی۔ حضرت ابو بکر سے حضرت علی تک کی خلافت کے لیے نامزدگی میں جمہوری روح کار فرما تھی۔ ان میں کوئی خلیفہ ایسا نہ تھا جس کو امیر مقرر کرنے میں مسلمانوں کی عام رائے اور مرضی شامل نہ ہو۔ یا جسے مسلمانوں پر زبردستی مسلط کر دیا گیا ہو۔ سقیفہ بنو ساعدہ میں مسلمانوں کا حضرت ابو بکر کو نامزد کرنا، حضرت عمر فاروق کے لیے حضرت ابو بکر کی تمام صحابہ کرام سے رائے لینا اور مسلمانوں کا ان کے لیے متفق ہونا۔ حضرت عمر فاروق کی چھ صحابہ کرام کی کمیٹی میں حضرت عثمان کی خلافت کے لیے متفق ہونا اور حضرت علی سے مسلمانوں کا خلافت کا بار اٹھانے پر اصرار۔ یہ تمام طریقے اسلامی سلطنت میں خلیفہ کے انتخاب کے لیے جمہوریت کی انتہائی عمدہ اور واضح مثالیں ہیں۔ پھر ان کے عہد میں ہر موقع پر اس نظام میں جمہوریت کی روح کار فرما رہی۔


    شوریٰ

    خلافت راشدہ کی دوسری خصوصیت یہ تھی کہ اس کا نظام ایک شورائی نظام تھا۔ مجلس شوریٰ کی بنیاد پر عام مسلمانوں سے رائے لی جاتی اور مشوروں پر عمل کیا جاتا۔ ہر مسلمان کو مشورہ اور رائے کا حق حاصل تھا اور حکومت پر نکتہ چینی کا حق بھی رکھتا تھا۔ صدیوں کے حکام اور والی بھی لوگوں سے مشورے کے بعد مقرر ہوتے اور لوگوں کی شکایات پر ان کی تبدیلی بھی کر دی جاتی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خلافت راشدہ میں عوام سے مشورے اور رائے کو کتنی اہمیت حاصل تھی۔

    عوام کے حقوق

    خلافت راشدہ میں تمام عوام کو بنیادی حقوق حاصل تھے۔ ان کی شخصی و سیاسی آزادی کی حفاظت کی جاتی تھی۔ مسلمان اور غیر مسلم دونوں کے حقوق یکساں تھے اور ان حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری تھی۔ کوئی شخص کسی دوسرے کی حق تلفی نہیں کر سکتا تھا اور نہ ہی کسی پر زیادتی کی اجازت دی جاتی تھی۔ غیر مسلموں کو مذہبی آزادی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت بھی کی جاتی تھی۔ غرض سلطنت اسلامیہ میں اس عہد میں کوئی ایک فرد بھی اپنے حقوق سے محروم نہ تھا۔

    عدل و انصاف

    خلافت راشدہ میں عدل و انصاف فراہم کرنا ایک بڑی خصوصیت تھی۔ اس عدل کے لیے سب برابر تھے۔ نہ کوئی امیر تھا اور نہ کوئی غریب۔ نہ کوئی بادشاہ تھا اور نہ کوئی رعایا۔ نہ کوئی گورا تھا اور نہ کوئی کالا اور نہ ہی رنگ و نسل اور طبقہ کا امتیاز قائم تھا۔ سب برابر کا درجہ رکھتے تھے۔ مجرم مجرم ہی تھا خواہ کوئی ہی کیوں نہ ہو۔

    فلاحی ریاست

    خلافت راشدہ میں فتوحات کا سلسلہ بھی جاری ہوا اور سلطنت وسیع ہوئی۔ نظام حکومت کی طرف بھی توجہ دی گئی اور ایک مکمل نظام جمہوریت کے مطابق قائم ہوا۔ اندرونی فتنوں کو بھی دبایا گیا اور بیرونی خطرات کا مقابلہ بھی ہوا لیکن ان تمام کاموں میں ایک چیز مشترک تھی وہ یہ کہ ان کا مقصد عوام کی فلاح، ان کی خوشحالی و آسودہ حالی، ان کو امن و سکون اور اسلامی ریاست و اسلام کا تحفظ تھا۔ یہ ایک مکمل فلاحی ریاست تھی۔ جس میں ہر شخص کے حقوق و فرائض اور ان کی ادائیگی کے طریقۂ کار مقرر تھے۔ اس ریاست کا مقصد آئینی فلاح اور اسلامی تصور فراہم کرنا تھا جو اس کی بڑی خصوصیت تھی۔

    حکام اور عمال کی باز پرس

    اس عہد میں نظام حکومت کی توسیع کے ساتھ ہر صوبے میں حکام اور عمال کا تقرر ہوتا تھا جس کو خلیفہ خود مقرر کر کے بھیجتے لیکن ان کی طرف سے غفلت نہیں برتی جاتی تھی۔ ان کے لیے تاکیدی احکامات ہوتے اور ان کی نگرانی ہوتی۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے حج کے موقع پر تمام عماد کو جمع کرنے کی تاکید ہوتی اور اعلان کیا جاتا کہ جس کسی کو اپنے صوبے کے والی یا حاکم سے شکایت ہو کھلم کھلا پیش کرے۔ شکایات درج ہونے کے بعد ان کی تحقیق ہوتی اور درست ثابت ہونے پر ذمہ دار افراد کو سزا دی جاتی۔ حکام اور عمال کے خلاف اس طرح سختی سے باز پرس ہوتی جو اس کے بعد کے دور حکومت میں نظر نہیں آتی۔ ایک کامیاب حکومت کی یہ بڑی خوبی ہے کہ اس کے عوام کے مقرر کردہ عمال سے مطمئن رہیں۔

    خلفاء کا کردار

    ان تمام خصوصیات کے علاوہ سب سے بڑی خصوصیت خلفائے راشدین کا بلند کردار ہے۔ کیونکہ حکومت کی کامیابی کا تمام تر دار و مدار خلیفہ کی ذات پر تھا۔ اگر سربراہ حکومت خوبیوں کا مالک نہ ہو، اس کا کردار بلند نہ ہو تو باوجود کوشش کے حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ خلفائے راشدین کے کردار کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ایسا پاک و صاف اور بلند کردار کسی اور حکمران میں دیکھنے میں نہیں آیا۔

    ایسا کردار جو ہر لمحہ امت کی بھلائی میں کوشاں رہے۔ عوام کی تکلیف پر خود تکلیف میں مبتلا ہو جائے۔ ذمہ داری کا احساس اتنا کہ بھوک پیاس نیند آرام سب کچھ بھول کر عوام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف رکھا۔ سادگی و انکساری اتنی کہ ان کی مثال خلافت راشدہ کے علاوہ اور کہیں نہیں ملتی۔ شرم و حیا جو وہ سخا کے پیکر، خدا ترسی اور ایثار و خلوص، عزم و حوصلہ اور بے لوث خدمت کے جذبے جیسی خصوصیات اور کردار کے مالک خلفائے راشدہ تھے جن کا ہر لمحہ اسلام کی بقا اور مسلمانوں کی فلاح کے لیے گذرا۔ خلافت راشدہ کے یہ خلفا اپنے بلند کردار کی وجہ سے دنیا کی دوسری تمام حکومتوں کے سربراہوں میں اولیت کا درجہ رکھتے ہیں جن کے کردار کی خوبیوں کی مثال کہیں اور تلاش کرنا ممکن نہیں۔

    دینی حکومت

    خلافت راشدہ تو ایک دینی حکومت تھی جس کی بنیاد قرآن و سنت تھی۔ دنیاوی غرض اور لالچ سے پاک حکومت دین کو پھیلانے اور دینی علوم کو مسلمانوں تک پہنچانے کا کام کرتی رہی اس حکومت کے تمام فرائض دین کا جزو تھے۔ لوگوں کو قرآن و سنت کی تعلیم اور صحیح اسلامی تصور بہم پہنچانا اس حکومت کی ذمہ داری تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قائم کی ہوئی اسلامی ریاست اور 23 سال کی جدوجہد سے قائم ہونے والا دین 'دینِ اسلام' ہی اس حکومت کی بنیاد تھی۔

    خلافت راشدہ کا دور ایک اہم دور تھا جس میں اسلام اور مسلمانوں کی بے لوث خدمت کا جذبہ تھا۔ اس دور کی تمام خصوصیات میں اس دور کو چلانے والی وہ مقدس ہستیاں تھیں جن کا نصب العین اسلامی ریاست کو سیاسی اور اجتماعی نظام دین کے اصولوں کے مطابق فراہم کرنا تھا۔


    یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت اچھی تحریر ھے کاش کہ ایسا نظام پھر سے قائم ہو سکتا

    بہت شکریہ راحیل جی
     
  3. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان اور قرآن حکیم سے ثابت ہے کہ یہ دور پھر قائم ہوگا۔
     
  4. راشد شہزاد
    آف لائن

    راشد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2009
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اچھی تحریر ہے راحیل بھائی۔انشاءاللہ مسلم امہ ایک مرتبہ پھر عروج حاصل کرے گی قرآن مجید اور حضور :saw: کے فرامین کے مطابق۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37





    مگر کب؟


    کاش ہم یہ وقت دیکھ سکتے
     
  6. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    طارق راحیل صاحب نہایت ہی بہترین موضوع لکھا اور ساتھ یہ جو آپ کی اختتامی سطر ہے انتہائی تعریف کے قابل ہے۔
    دو باتیں آپ کی جناب میں عرض کرنے کی اجازت چاہوں گا۔
    1 اکثر مورخین اور آئمہ نے خلفا راشدین کی تعداد کو پانچ بتایا ہے اور اکثر نے چھ یعنی
    حضرت ابوبکرصدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی، حضرت علی مرتضی،حضرت حسن اور حضرت عمر بن عبدالعزیز۔
    اول چار کے بارے میں تو کوئی شبہ ہی نہیں اور موخر دو کے بارے میں بھی جمہور کا یہی خیال ہے حالانکہ حضرت عمر بن عبدالعزیز 99ہجری میں خلیفہ بنے تھے لیکن چونکہ ان کے دور خلافت میں وہی تمام خصوصیات جن کا ذکر آنجناب کرچکے ہیں موجود تھیں اسلئے ان کو بھی خلافت راشدہ میں‌اصول کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے۔
    2 جمہوریت کے بارے میں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اس جمہوریت کو آج کی اس طاغوتی جمہوریت پر قیاس نہ کیا جائے ۔ وہ جمہوریت قرآن و سنت کے تابع تھی۔
    یہ چند گزارشات تھیں باقی تو آپ ماشاء اللہ بہتر جانتے ہیں۔
    والسلام
     
  7. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھی کاوش ہے مگر راحیل آپ نے اردو کیسے لکھی ۔ آپ تو بہت کم اردو لکھتے ہیں ۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ حسن نظامی بھائی ۔
    یہی سوال میں نے ایک دفعہ طارق راحیل بھائی سے کیا تو انہوں نے بتایا تھا کہ اکثر مضامین انہوں نے وکیپیڈیا سے لیے ہیں۔

    واللہ ورسولہ صلی اللہ علیہ وسلم اعلم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں